Baaghi TV

Tag: سیوریج

  • گوجرانوالہ:36 گھنٹے بعد نالے سے نکاح خواں کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ:36 گھنٹے بعد نالے سے نکاح خواں کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی)سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹے بعد برآمد

    تفصیل کے مطابق مکی روڈ پر واقع ایک سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد برآمد کر لی گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو حادثے کی جگہ سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر دور سے نکالا ہے۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق، نکاح خواں شادی ہال کے باہر نالے میں پاؤں پھسلنے سے گر گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 75 سالہ قاری آصف وزیرآباد کے رہائشی تھے اور ایک بارات کے ساتھ کھیالی آئے تھے۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں

    گوجرانوالہ:شادی کی خوشی غم میں بدلی،نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،تلاش جاری

    سیوریج نالہ دس فٹ سے زائد گہرا ہے اور کوڑا کرکٹ سے بھرا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ کھلا ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کئی افراد اور بچے اس میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

  • گلیوں بازاروں میں پانی،نمازی گھروں میں ادائیگی نماز پہ مجبور

    گلیوں بازاروں میں پانی،نمازی گھروں میں ادائیگی نماز پہ مجبور

    قصور
    مین دیپالپور روڈ پہ واقع شہری آبادی شدید پریشان،نکاسی آب نا ہونے کے باعث گلیاں تالاب،رہائشیوں کا گزرنا محال ،انتظامیہ خاموش

    تفصیلات کے مطابق مین دیپالپور قصور روڈ سٹی نزد دربار بابا کمال چشتی کے نزدیک واقع ٹبی کمبواں والی میں سویوں والی فیکٹری کے قریب کے رہائشی دن رات سخت اذیت میں مبتلا ہیں
    نکاسی آب نا ہونے کے باعث پانی گلیوں بازاروں میں جمع رہتا ہے اور تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس کے باعث لوگوں کا گزرنا بہت اذیت ناک ہے خاص کر عورتیں،بچے اور بزرگ شدید پریشان ہیں
    نماز پڑھتے نماز گندے پانی سے پریشان ہیں اور معمر افراد مسجد کی بجائے گھر پہ نماز ادا کرنے پہ مجبور ہیں

    اہلیان علاقہ نے اس بابت انتظامیہ کو کئی بار آگاہ بھی کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر عمل کی استدعا کی ہے

  • ننھی طالبہ کھلےمین ہول میں گرگئی:ویڈیووائرل:ذمہ دارکون؟کوئی پتہ نہیں

    ننھی طالبہ کھلےمین ہول میں گرگئی:ویڈیووائرل:ذمہ دارکون؟کوئی پتہ نہیں

    کراچی:ننھی طالبہ کھلےمین ہول میں گرگئی:ویڈیووائرل:ذمہ دارکون؟کوئی پتہ نہیں کون ذمہ دار ہے یا دُکھی لوگ کس کےپاس اپنی بے بسی کی گزارشات لے کرجائیں،شہرقائد جس میں ایسے واقعات معمول بن گئے لیکن کسی کو پرواہ تک نہیں ، سالانہ اربوں اور کھربوں روپے کراچی کی ترقی وخوشحالی پرصرف کرنے کے دعوتے ہوتے ہیں لیکن شہرقائد بہتری کی بجائے ابتری کا منظرپیش کررہا ہے ،

    تازہ واقعہ میں شہر قائد میں بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کے باعث ایک بچی کو اُس وقت ایک بڑے حادثے کا خدشہ لاحق ہو گیا جب وہ ملیر میں ایک کھلے مین ہول میں گر گئی۔

     

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے ایک سنگین حادثہ پیش آیا ہے، ملیر میں اسکول کی ایک ننھی طالبہ مین ہول میں گر گئی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔

    یہ افسوسناک واقعہ ملیر، کالا بورڈ ٹاؤن آفس کے سامنے پیش آیا، بچی کی خوش قسمتی تھی کہ موقع پر موجود ایک شخص کی جانب سے بروقت مدد کی گئی، شہری نے مین ہول کے اندر سے بچی کو نکالا۔

    اسکول یونیفارم پہنے بچی سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی تھی، بچی کو جب نکالا گیا تو وہ شدید خوف زدہ تھی، بچی کے ساتھ موجود دیگر بچیاں بھی اس کی سلامتی کے لیے دعا مانگتی رہیں۔ٹاؤن آفس کے سامنے کھلے مین ہول میں بچی گرنا ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

  • نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

    امریکا: نیویارک کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا تھا کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر پیٹریسیا روپرٹ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہل خانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ قریبی رابطے تھے مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ راک لینڈ کا یہ رہائشی اس وائرس سے کب اور کہاں متاثر ہوا۔

    دس سال بعد امریکا میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    تاہم اب امریکی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں پولیو کا کیس سامنے آنے سے ایک ماہ قبل نیو یارک کے مضافاتی علاقے کے گندے پانی میں پولیو وائرس موجود تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ 2013 کے بعد امریکا میں پہلے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کسی نئے کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ وائرس پھیل رہا ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں نکاسی آب کی معمول کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کئے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا۔

    پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کئی شہروں کے رزلٹ…

    دوسری جانب پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جولائی میں خیبرپختونخواکے 4 شہروں میں پولیس وائرس پایا گیا جن میں پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13 اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا۔

    یاد رہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری اور فالج جبکہ انتہائی سنگین صورتوں میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔

    کورونا سے اموات میں اضافہ، مزید 9 مریض انتقال کرگئے

  • شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    قصور
    دو روزہ برسات سے سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا،پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں،دکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپیہ کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق جمعرات سے جمعہ تک ہونے والی دو روزہ برسات کے باعث سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا
    کئی گھنٹے سڑکیں پانی کے باعث دریا میں تبدیل ہوئی رہیں
    برسات کا پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کی کروڑوں روپیہ کی اشیاء خراب ہو گئیں
    برسات ختم ہونے کے باوجود شہر کی بیشتر گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں
    شہریوں کو گلیوں بازاروں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان بھی موجود ہے

  • شہر کے نواحی گاؤں کے گلی محلے تالاب بن گئے

    شہر کے نواحی گاؤں کے گلی محلے تالاب بن گئے

    قصور
    انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے علاقے گاؤں ساندہ چستانہ میں نالیوں کا گندہ پانی گلیوں اور بازاروں میں، گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اور انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے قریبی علاقہ ساندہ چستانہ کے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں
    اس گاؤں کی آبادی 17 ہزار کے قریب ہے مگر گاؤں کا سیوریج نظام بہت ہی خراب ہے جس کے باعث نالیوں کا پانی باہر راستوں اور گلیوں میں آجاتا ہے اور گلیاں بازار تالاب کا منظر پیش کرتے ہیں
    ہر وقت گندہ پانی کھڑا ہونے سے گزرنے والے لوگوں اور نمازیوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    گندے پانی کی وجہ سے بہت موذی بیماریوں کے ساتھ ڈینگی جیسی موذی بیماری بھی پھیلنے کا خدشہ ہے
    موضع ساندہ کےلوگوں کا کہنا ہے موجودہ حکومت نے وعدے تو بہت کئے مگر وعدے یفا نا ہوئے
    گاؤں کے لوگوں نے ڈی سی قصور وزیراعلی پنجاب اور وزیرے اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ گاوں ساندہ چستانہ کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں

  • افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش

    افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش

    قصور
    الہ آباد محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم افسران سمیت عملہ خواب خرگوش میں مدہوش
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت سے محلہ خوشی گجر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ہر روز گٹر ابلنے لگے ہیں جس سے سیوریج کا گندا پانی لوگوں گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور اس مہلک بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے
    گلیوں بازاروں میں گندے پانی سے بازار تالاب بن چکے ہیں جس سے لوگوں کا پیدل گزرنا بھی محال بن گیا ہے شہری محمد طالب ، وسیم خاں ، محمد ظفر اقبال ، محمد رفیق ، عبدالحمید و دیگر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت افسران بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں
    ہم نے متعدد مرتبہ انتظامیہ کو باور کروایا مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا
    علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • شہریوں  کے مقدر میں سیوریج ملا پانی

    شہریوں کے مقدر میں سیوریج ملا پانی

    قصور
    کھڈیاں خاص میں لوگوں کے گھروں میں واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج ملا پانی آنے لگا کئی شہری بیمار انتظامیہ لاعلم

    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں محلہ رحمان آباد کے کئ گھروں میں پینے کے صاف پانی کے بجاۓ سیوریج ملا پانی آنا شروع ہو گیا جس سے لوگوں میں مختلف وبائی بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہو گیا ہے واٹر سپلائی کی پرانی لائن کی بدولت سیوریج کا پانی مکس ہو کر آ رہا ہے لوگوں نے ڈی سی قصور سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

  • سیوریج خراب لوگوں کا احتجاج

    سیوریج خراب لوگوں کا احتجاج

    قصور الہ آباد کے نواحی علاقے تلونڈی میں سیوریج کا مسئلہ لوگوں کا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق سیورج کی بندش تلونڈی کا دیرینہ مسئلہ بن چکا ہے زیر زمین پانی مکمل طور پر خراب ہو چکا ہے ہر دوسرا شخص ملیریا ٹائیفائیڈ جگر اورمعدے کا مریض بن رہا ہے جس سے اب تک کئی افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن کی کمی کئی جان لیوا امراض کا سبب بن رہی ہے یونین کونسل انتظامیہ عرصہ دراز سے فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ جو یونین کونسل گٹروں اور نالوں کی صفائی کیلئے فنڈ نہیں رکھتی اسکے وجود کا پھر کیا فائدہ ہم عوام کو اور رہی بات ڈی سی قصور کی وہ نہ جانے کس بات پر ایکشن لینگے سمجھ سے باہر ہے