Baaghi TV

Tag: سیکرٹری خارجہ

  • بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ

    بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ

    نیویارک: سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے بھی ملک میں بھارتی حاضر سروس افسر پکڑا ہے۔

    باغی ٹی وی: نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہناتھا کینیڈا میں جو ہوا ہمیں حیرت نہیں ہوئی، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہو گی تو ہی لگایا ہے، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے کیونکہ ہم نے بھی بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سائرس سجاد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے، دنیامیں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یو این سے خطاب میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے، انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

    سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیب سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا بیان دیکر بدنام زمانہ ایجنسی کے سربراہ کو کینیڈا بدر کرنے کا حکم دیا تھا دوسری جانب امریکا نے بھی کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    واشنگٹن: امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ میڈلین البرائٹ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والی میڈلین البرائٹ نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیے تھے۔

    سابق سیکریٹری خارجہ میڈیلین البرائٹ 2017 میں اس وقت ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے منظر عام پر آئیں جب انہوں ںے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خود کو بطور مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان کیا اس وقت مسلمانوں کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائی جا رہی تھی تو میڈلین البرائٹ کھل کر مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آئی تھیں۔

    میڈلین البرائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام جاری کیا تو فوری طور پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اسے لائک کیا۔

    امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ میڈلین البرائٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ عیسائیوں کے فرقے کیتھولک میں پرورش پائیں اور بعد میں وہ اسفقی بن گئیں لیکن پھر معلوم ہوا کہ وہ تو اصل میں یہودی ہیں۔


    میڈلین البرائٹ نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان کے طور پر رجسٹر ہونے کو تیار ہیں۔ اس وقت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے بھی مسلمانوں کو سخت مشکلات درپیش تھیں۔

    ’میڈم سیکریٹری‘ میڈلین البرائٹ کی 550 صفحات پر مشتمل خود نوشت ہےجس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن میں جب ریڈ کراس نے پناہ گزیں بچوں پر دستاویزی فلم بنائی تو اس میں ایک کردار انہوں نے بھی ادا کیا جس کا معاوضہ ایک گلابی رنگ کے چھوٹے سے خرگوش کی شکل میں ملا تھا اس وقت وہ انگلینڈ میں تھیں انہوں نے لکھا کہ انہیں جب امریکہ کا سیکرٹری آف اسٹیٹ بنایا گیا تو بلاشبہ وہ ایک یادگار تجربہ تھا۔

    میڈلین البرائٹ پیرائے گوئے، سابق چیکوسلواکیہ میں پیدا ہوئیں انہوں نے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کیا، سینٹ اور وائٹ ہاؤس میں ملازمتیں کیں، ایک تھنک ٹینک کی سربراہی کی اور یونیورسٹی میں برسوں انٹرنیشنل ریلیشنز کا مضمون پڑھاتی رہیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے 1992 میں جب انہیں اقوام متحدہ میں امریکہ کا مستقل سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تو چند لوگ ہی ان سے واقف تھے۔