Baaghi TV

Tag: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان

  • ایس ای سی پی، جولائی 2025 میں 4,065 نئی کمپنیاں رجسٹر

    ایس ای سی پی، جولائی 2025 میں 4,065 نئی کمپنیاں رجسٹر

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنی رجسٹریشن میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے جولائی 2025 میں 4 ہزار 65 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی یہ تعداد ماہانہ بنیادوں پر اب تک کی سب سے زیادہ ہے، جو مئی 2025 میں قائم کردہ 3,609 کمپنیوں کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں سے 99.9 فیصد کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طریقے سے مکمل کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 309 ہو چکی ہے۔

    رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے سرفہرست رہے، جن میں 862 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ دیگر شعبوں میں رجسٹریشن کی تفصیل کچھ یوں رہی:

    ٹریڈنگ: 530 کمپنیاں
    سروسز: 468
    رئیل اسٹیٹ و تعمیرات: 398
    سیاحت و ٹرانسپورٹ: 295
    خوراک و مشروبات: 203
    تعلیم: 148
    مارکیٹنگ و اشتہارات: 98
    مائننگ و کوارئنگ: 95
    ٹیکسٹائل: 91
    دواسازی: 86
    زرعی کاشتکاری: 74
    انجینئرنگ: 64
    کاسمیٹکس و ٹوائلٹریز: 59
    کیمیکل و ہیلتھ کیئر: 56
    دیگر شعبے: 482 کمپنیاں

    ایس ای سی پی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط اور ریگولیٹری عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

    وزیراعظم کا دفتری اوقات کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس

    حب کینال کام مکمل، 22 سال بعد اضافی پانی ملے گا: مرتضیٰ وہاب

    اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

    کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار

  • ایس ای سی پی کی نئی تاریخ, 3,609 نئی کمپنیاں رجسٹر

    ایس ای سی پی کی نئی تاریخ, 3,609 نئی کمپنیاں رجسٹر

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مئی 2025 میں 3,609 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ تعداد جنوری 2025 میں بنائے گئے 3,442 کمپنیوں کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، مئی کے مہینے میں رجسٹر کی گئی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 2.7 ارب روپے سے زائد سرمایہ اکٹھا کیا، جبکہ 99.9 فیصد رجسٹریشنز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل کی گئیں۔ یہ رجحان ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ وہ ریگولیٹری فریم ورک کو مزید بہتر بنانے، شفافیت بڑھانے اور ایک سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اس تازہ اضافہ کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق، نئی رجسٹریشنز میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 37 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں، اور بقیہ 4 فیصد پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، نان پرافٹ آرگنائزیشنز، گارنٹی لمیٹڈ اور ایل ایل پیز شامل ہیں۔

    شعبہ جاتی جائزے کے مطابق سب سے زیادہ رجسٹریشنز آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں ہوئیں، جہاں 718 کمپنیاں شامل ہوئیں۔ ٹریڈنگ سیکٹر میں 506، جبکہ سروسز سیکٹر میں 447 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

    خواجہ آصف کی اپنی حکومت پر تنقید، اضافہ ’مالی فحاشی‘ قرار

    ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، 11 ماہ میں 34.9 ارب ڈالر پاکستان منتقل

    ممبئی میں دنیا کے امیر ترین بھکاری کا انکشاف، 460 کروڑ روپے نقد برآمد

    امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

    قومی ایئرلائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران حیران کن اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے متعلقہ حکام اور سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کلاس بی شیئرز کی قیمت میں 18 ہزار روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی شیئر قیمت 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی، جو گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں غیر متوقع پیش رفت ہے.سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی سے باقاعدہ جواب طلب کر لیا ہے۔

    شیئرز کی قیمت میں اس طرح کی تیزی سے اندرونی معلومات (Insider Trading) یا "قیمت سے متعلق حساس معلومات” کے ممکنہ استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلہ جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ہم کسی ایسی پیش رفت یا معلومات سے واقف نہیں ہیں جو قیمت میں غیر معمولی اضافے کا سبب بنی ہو۔”

    مزید کہا گیا کہ اس وقت ہمارے پاس کوئی ایسی ‘قیمت سے متعلق حساس معلومات’ نہیں ہیں جنہیں عوامی کیا جا سکے۔”واضح رہے کہ کلاس بی شیئرز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی دوبارہ تشکیل شدہ سرمایہ کاری کی اسکیم کا حصہ ہیں جو حکومتی نجکاری منصوبوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے تناظر میں متعارف کرائے گئے تھے۔

    دوسری جانب سرمایہ کار حلقے شیئرز کی طلب و رسد میں اچانک اضافے کو کسی ممکنہ اسٹریٹجک فیصلہ یا نجکاری کی پیش رفت سے جوڑ رہے ہیں، اگرچہ اس کی سرکاری تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔یہ صورتحال پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ایک اہم لمحہ ہے، جہاں ادارہ جاتی احتساب اور ضابطہ اخلاق کا بروقت نفاذ نہایت ضروری ہو گیا ہے۔

    سانحہ خضدار: بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور

    نوشکی آئل ٹینکر حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی

    پشاور میں پیپلز پارٹی کی "صوبہ بچاؤ تحریک” پر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگ گئی

    بھارت، لالو پرساد یادیو نے بیٹے کو خاندان اور پارٹی سے نکال دیا

    مورو احتجاج: شرجیل میمن نے مظاہرین کے تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کی ویڈیوز پیش کردیں

  • ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

    ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ملک میں بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال اور بڑھتے ہوئے سائبر سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے ایک اہم سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے بہترین اور جدید طریقہ کار اپنائیں تاکہ ڈیٹا کے ضیاع، آپریشنل خلل اور ادارہ جاتی ساکھ کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ایڈوائزری میں درج اہم نکات میں شامل ہیں،رسائی پر سخت کنٹرول: اداروں کو چاہیے کہ وہ حساس نظاموں اور ڈیٹا تک رسائی کو محدود اور مانیٹر کریں۔نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کریں: سسٹمز کو باقاعدہ اپ ڈیٹ کریں اور ممکنہ سیکیورٹی خامیوں کو دور کریں۔حملوں سے نمٹنے کی تیاری: سائبر حملوں کی صورت میں فوری ردِعمل کی حکمت عملی تیار کریں۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین میں آگاہی پیدا کریں: ملازمین اور صارفین کو سائبر خطرات اور ان سے بچاؤ کے طریقوں سے باخبر کریں۔ اگر کمپنیاں ان حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کرتیں تو نہ صرف ان کا ڈیٹا ضائع ہونے کا خدشہ ہے بلکہ ان کی مارکیٹ میں ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ایس ای سی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مالیاتی اور معلوماتی نظاموں کے تحفظ کے لیے کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی اور اس حوالے سے مزید رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

    محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

    چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، غیرجانبداری پر سوالات

    میں اسے گولی مار دوں گا،یہ بدمعاش ہے،لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کونکال دیا

    طالبان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کا ‘خفیہ دورہ’ انڈیا، اہم ملاقاتیں

  • ایس ای سی پی نے نومبر 2024 میں 3,024 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

    ایس ای سی پی نے نومبر 2024 میں 3,024 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نومبر 2024 میں 3,024 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 236,611 تک پہنچ گئی ہے، جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اس کی مسلسل ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔دسمبر میں ہونے والی 99فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن پر اب ڈیجیٹل طور پر کی جا رہی ہے جو کہ کمیشن کی ہموار، ٹیک پر مبنی ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کی کوششوں میں ایک اور اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔اورجو شفافیت کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کی حمایت کرتا ہے۔پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں نے کل نئی رجسٹریشنز کا 58فیصدحصہ لیا، جب کہ سنگل ممبرکمپنیوں نے 39فیصدنمائندگی کی ہے۔باقی 3فیصد میں پبلک نان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری شامل ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی، جس میں 641 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔ خدمات کے شعبے میں 599 نئی کمپنیوں کے ساتھ قریب سے پیروی کی، 510 نئی کمپنیوں کے ساتھ تجارت، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن نے 315 نئی کمپنیاں ریکارڈ کیں۔اس ترقی میں حصہ ڈالنے والے دیگر شعبوں میں 345 نئی کمپنیوں کے ساتھ خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور فارماسیوٹیکل، 213 کے ساتھ سیاحت اور ٹرانسپورٹ اور 247 نئی رجسٹریشن کے ساتھ توانائی، بجلی اور ایندھن کا شعبہ شامل ہے۔دیگر شعبوں میں 154 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری نے بھی ترقی کے حوصلہ افزا ئی کیاشارے دکھائے، 79 نئی کمپنیوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ حاصل کیا۔ان سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریا، چین، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا، ناروے، عمان، روس، اسپین، شام، افغانستان اور ترکی سمیت مختلف ممالک سے تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر ابھرا، جس نے 56 نئی کمپنیوں کے قیام میں اپنا حصہ ڈالا، اس کے بعد 7 کے ساتھ افغانستان اور 3 کے ساتھ ناروے کا نمبر آتا ہے۔ایس ای سی پی اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور کاروباری عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے،سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے، ٹرن آراو ٴنڈ ٹائم کو کم کیا جا سکے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

    تین سال میں دہشت گرد حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک ہوئے، نیکٹا

    بھارتیوں کی دبئی کیلئے ویزا درخواستیں مسترد ہونے کی تعداد میں اضافہ

    حقوق العباد پر عمل کرنا ہی انسانی حقوق ہیں، وزیراعلی سندھ

    بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوا