Baaghi TV

Tag: سیکیورٹی ذرائع

  • فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

    پے در پے ناکامیوں کے بعد فتنۃ الخوارج کے درمیان اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں فتنۃ الخوارج کے اہم ارکان سرحد عبور کرنے کے دوران ہی مارے گئے، جس سے خارجی سرغنہ سخت تذبذب اور اندرونی اختلافات کا شکار ہیں، مصدقہ ذرائع کے مطابق پچھلے تین ماہ میں فتنہ الخوارج کی بڑی تشکیلیں بارڈر کراسنگ کے دوران ہی ماری گئی، ان بڑی تشکیلوں کے مارے جانے سے خارجی سرغنہ سخت تذبذب اور اندرونی ناچاکی کا شکار ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی نور ولی بارہا اپنے پیادہ خارجیوں کو ان ہونے والے بھاری نقصانات کی وجہ سے موبائل فون وغیرہ کے استعمال سے دور رہنے کی سخت ہدایات بھی دے چکا ہے، خارجی سرغنہ اپنے دہشت گردوں کو مساجد، عوامی حجرات اور غیر قانونی افغان جو عام آبادی میں رہتے ہیں، کے گھروں کو دہشت گرد مواد بنانے اور چھپنے کے لئے استعمال کرنے کے احکامات دے چکے ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد عام لوگوں میں گھل مل کر رہنے اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف ان جگہوں پر ایکشن کی صورت میں، عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ہے، مساجد اور حجرات کے استعمال سے دہشت گرد کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں آسانی سے عوام کو نشانہ بنانے کا جھوٹا بیانیہ بنا لیتے ہیں۔

    اس وقت تک ہماری تیاریاں پوری ہیں، اب تک کا سیلابی ریلہ خیر خیریت سے گزر رہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں خارجی عبدل صمد کے ہوش رُبا انکشافات بھی یہ بات واضح کرتے ہیں کے مساجد اور حجرات کو آئی ای ڈی بنانے اور خارجیوں کے چھپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر عام لوگوں خاص طور پر چھوٹے بچوں کی جھوٹی، اے آئی جنریٹڈ اور پرانی ویڈیوز اور تصاویر چلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا خارجیوں کا پرانا ہتھکنڈہ بھی خارجی سرغنہ کی نئی ہدایات میں شامل ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خارجی سرغنہ نے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کو حملوں میں زیادہ تعداد میں شامل کرنے کی بھی واضح ہدایات دے دی ہیں،حالیہ دیر اور جنوبی وزیرستان کے دہشت گردانہ حملوں میں زیادہ تعداد افغانستان سے آئے دہشت گردوں کی تھی، سیکیورٹی فورسز خارجیوں اور انکے سہولتکاروں کے پاکستان سے صفایا کے لئے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع

  • بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کو پاکستان نے مسترد کر دیا

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بے بنیاد دعوے شامل ہیں۔

    اس حوالے سےسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد پار کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی یہ خبریں مکمل طور پر من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے اور تمام سرحدی حدود میں تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ڈرونز خود لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔

    سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قسم کے بے بنیاد الزامات دراصل اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

    سیالکوٹ: کور کمانڈر و اعلیٰ حکام کا سی ایم ایچ دورہ، بھارتی جارحیت و آپریشن کے زخمیوں کی عیادت

    پاکستان پر قرضوں اور واجبات کا بوجھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ