Baaghi TV

Tag: سیکیورٹی گارڈ

  • کراچی: بلیک میل کرنے پر سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو قتل کر دیا

    کراچی: بلیک میل کرنے پر سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو قتل کر دیا

    پاپوش نگر صرافہ بازار میں واقع نجی بینک کے باہر سیکیورٹی گارڈ صادق ولد حاجی خان نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا-

    پولیس کے مطابق پاپوش نگر تھانے کے علاقے پاپوش نگر صرافہ بازار میں واقع نجی بینک کے باہر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی مقتولہ خاتون اور گرفتار سیکیورٹی گارڈ مبینہ طور پر آپس میں دوست تھے اور دوران تفتیش گرفتار گارڈز نے بتایا کہ مقتولہ خاتون اسے بیلک میل کر رہی تھی اور اسی وجہ سے اس نے فائرنگ کی۔

    مقتولہ خاتون کی شناخت 32 سالہ زاہدہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون چاندنی چوک کی رہائشی تھی فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کیا۔

    ایس ایچ او پاپوش نگر نے بتایا کہ مقتولہ خاتون نے گزشتہ ماہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ سے 50ہزار روپے لیے تھے اور مزید رقم کا تقاضا کر رہی تھی، مقتولہ کے پاس گرفتار سیکیورٹی گارڈ کی ویڈیو موجود تھی اور مزید رقم نہ ملنے پر گارڈ کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر رہی تھی جس کی وجہ سے گرفتار سیکیور ٹی گارڈ پریشان تھا جمعرات کو گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے رقم دینے کے بہانے خاتون کو فون کال کرکے بلوایا اور اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے قبضے سے اسلحہ اور جائے وقوع سے چلیدہ خول بھی برآمد کیے ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

    نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ، دفاتر عارضی طور پر سیل

    لاہور: پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کا واقعہ،کمپنی کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں،سیکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔

    ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کی پابند ہے اور غیر تسلی بخش جواب پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ ہوگا،سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی فٹبال کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات،25 لاکھ روپے کا چیک دیا

    گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    تمام دہشتگردوں کی سرپرست بھارتی ایجنسی را ہے، وزیراعلٰی بلوچستان

  • اسلام آباد:غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے ملزم کوعمر قید کی سزا

    اسلام آباد:غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے ملزم کوعمر قید کی سزا

    اسلام آباد میں غیر ملکی خاتون سے زیادتی کے ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے وقوعہ کے 9 ماہ بعد کیس کا فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کا دورانیہ ملزم کے زندگی کے ختم ہونے تک ہوگا پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کیس کی پیروی کی۔

    بزدل شخص عدالتوں کو تلاشی نہیں دے رہا کیونکہ یہ مجرم ہے،وزیراعظم

    خاتون نے تفتیشی کے دوران اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرایا تھا جبکہ ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا تھا خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد سفیر نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ اور غیرملکی خاتون کے گھر پر ڈیوٹی کرتا تھا جس نے گزشتہ برس 6 جون کو غیر ملکی خاتون سے اس کے گھر میں زیادتی کی تھی۔

    سننے میں آیا ہے کہ عمران خان کو قریشی سے خطرہ ہے،شرجیل میمن

    متاثرہ غیر ملکی خاتون اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے منسلک ہیں جنہوں نے گھر کے سیکیورٹی گارڈ پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔ سویڈش خاتون کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے رات کو خاتون کے بیڈ روم میں زیادتی کی تھی۔

    ون پاکستان فورم کے زیر اہتمام سیمینار،کرینگے مفتاح،عباسی و دیگر خطاب

  • ایم فل کر کے لیکچرر بھرتی ہونے والا جامعہ کراچی کا سکیورٹی گارڈ

    ایم فل کر کے لیکچرر بھرتی ہونے والا جامعہ کراچی کا سکیورٹی گارڈ

    کراچی : جامعہ کراچی کے باہمت سیکورٹی گارڈ اختر نواز خٹک نے ایم فل کر لیا ۔

    باغی ٹی وی: اختر نواز نے اپنی ملازمت کی مناسبت سے شعبہ جرمیات میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناعمہ سعید کی نگرانی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر ایم فل ڈگری حاصل کی ہے ۔

    پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں سیکورٹی ملازم اختر نواز خٹک نے ایم فل مکمل کر لیا ہے جن کو 21 ستمبر 2022 کو لیٹر جاری کیا گیا جس کے بعد آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسان اوج نے انہیں مبارک باد بھی پیش کی اور ان کی محنت کو سراہا ہے ۔

    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اختر نواز خٹک نے نجی ٹی وی کو دیئےگئے انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی نوکری لگی تو وہ صرف میٹرک پاس تھے اور انہیں بات کرنے کا کوئی خاص ڈھنگ بھی نہیں تھا لیکن پڑھنے کا شوق اور لگن دل میں تھی جس کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سفر بھی جاری رکھا۔

    جامعہ کراچی شعبہ سیکورٹی کے ملازم اختر نواز خٹک کو 2009 میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انٹرمیڈیٹ تعلیم کی بنیاد پر سیکورٹی گارڈ بھرتی کیا تھا اس دور میں ڈاکٹر خالد عراقی سیکورٹی ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ،جس کے بعد اختر نواز خٹک نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گریجویشن کیا ۔

    اختر نواز نے بتایا کہ جب میرا ایم فل میں داخلہ ہوا تو میں نے اپنی نوکری رات میں کرائی کیونکہ صبح میں ایم فل کی کلاسز لینی ہوتی تھی، دو سے ڈھائی سال تک رات میں نوکری کی اور اس دوران گھر والوں نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔

    ایشیا کپ 2023: بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان پر پی سی بی کا شدید ردعمل

    انہوں نے بتایا کہ جب ایم فل مکمل ہوا تو ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ نے کہا ہمارے لیے ٹیچنگ کریں، شروع میں تو بہت عجیب سا لگا لیکن پوری تیاری کے ساتھ ٹیچنگ کا آغاز کیا اور ان شاء اللہ پی ایچ ڈی بھی مکمل کروں گا ایم فل کے بعد جامعہ کی انتظامیہ نے قوانین کے مطابق مجھے گریڈ 16 کا لیٹر دے دیا ہے اور امید ہے اب تنخواہ بھی بڑھے گی کیونکہ الاؤنس ملے گا ۔

    اختر نواز خٹک کا کہنا ہے کہ 2014 سے اب تک جامعہ کراچی میں 14 اگست کی پرچم کشائی کی تقریب میں وائس چانسلرز کے ہمراہ فلیگ ہوسٹنگ میرے ہی ذمہ ہوتی ہے خالد محمود عراقی صاحب کے دور میں بھرتی ہوا تھا آج وہ وائس چانسلر ہیں یقیناً انہیں بھی میرے بارے میں سن کر خوشی ہو گی-

    10 افراد کے کنبے کی کفالت کرنے والے باہمت ‛ ذی شعور اور تعلیم یافتہ سیکورٹی گارڈ اختر نواز نے بتایا کہ انہوں نے اپنا تھیسز اسٹریٹ کرائمز، اس کی وجوہات اور اس کے تدارک پر کیا ہے اگر انسان میں لگن اور کچھ کرنے کی جستجو ہو تو پھر کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے۔

    "اسٹریٹ کرائم کو روکنے کی اختیار کی گئی حکمت عملی” کے موضوع پر تحقیق کر کے ایم فل کی ڈگری لینے والے اختر نواز خٹک کا کہنا ہے کہ میں 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں ۔ میری الحمد اللہ 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 18 رکنی اسکوارڈ کا اعلان کردیا

  • ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سیکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد  سے خاتون بے ہوش،ویڈیو وائرل

    ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سیکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بے ہوش،ویڈیو وائرل

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے نجی سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بے ہوش ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق تھانہ شارع فیصل کے علاقے راشد منہاس روڈ گلستان جوہر بلاک 17 میں ہاؤسنگ سوسائٹی نعمان گرینڈ سٹی میں نجی سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئی۔

    خاتون کا آپریشن کرتے بیہوشی کی حالت میں ڈاکٹر نے کیا گھناؤنا کام، ویڈیو وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ پہلے ایک خاتون سے بات کر رہاہے، اسی دوران گارڈ مشتعل ہوگیا اور اس نے خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارا، جس سے خاتون زمین پر گر گئی خاتون نے اٹھنے کی کوشش کی تو گارڈ نے زمین پر گری خاتون کے چہرے پر لات بھی ماری جس سے خاتون بے ہوش ہو گئی-


    واقعے کے وقت اپارٹمنٹ کے مرکزی گیٹ پر مبینہ طور پر یونین کے ذمے دار بھی موجود تھے جو خاتون کی مدد کرنے کی بجائے وہاں سے کھسک دیئے-

    لاہور:گونگی بہری لڑکی سےمبینہ زیادتی

    لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ میں لوگوں پر تشدد معمول بن چکا ہے اور اپارٹمنٹ کے رہائشی یونین کے عہدیداروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکے ہیں جبکہ اپارٹمنٹ کی بالائی منزل کے متعدد فلیٹ ایسے بھی ہیں، جن پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا ہے ۔

    اس حوالےسے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے شاہراہ فیصل تھانے سے رجوع کیا تھا خاتون کا رہائشی عمارت کی یونین سے جھگڑا چل رہا تھا پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

  • پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں قطر کے سفارت خانے کے مرکزی درازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق پیر کو پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیرس میں قطر کے سفارت خانے میں پیر کو علی الصباح مارا جانے والا شخص ایک سیکورٹی گارڈ تھا جبکہ تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر اس واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ملزم سفارتخانے میں داخل ہوا اور اس نے سیکیورٹی گارڈ سےجھگڑے کے بعد گھونسوں سے وار کیا مکا لگنے سے سیکیورٹی گارڈ زمین پر گر گیا اور سر روڈ سے ٹکرانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ قتل کی گنتی پر آج تفتیش شروع کر دی گئی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کوئی ہتھیار استعمال کیا گیا تھا "گارڈ کی موت کے حالات کا ابھی تک قطعی طور پر تعین ہونا باقی ہے۔

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    پیرس کے دفتر استغاثہ نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق پولیس اس واقعہ کی قتل کے رخ سے تحقیقات کر رہی ہے-


    سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک گھناؤنے اور بلا جواز جرم میں پیر کی صبح پیرس میں قطری سفارت خانے کے ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔


    سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور مقتول کے خاندان کی رازداری کے احترام کی اپیل کرتے ہیں۔ سفارت خانہ اس جرم کے بعد اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے-

    اخبار لی پیرسین نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو سفارت خانے کے اندر ایک شخص کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

  • واٹرٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر سیکیورٹی گارڈ‌کی فائرنگ سے چور ہلاک

    واٹرٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر سیکیورٹی گارڈ‌کی فائرنگ سے چور ہلاک

    شہر قائد میں زیر مین ٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر پیڑول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چور کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح جمشید کوارٹرتھانے کے علاقے گرومندرچورنگی کے قریب واقع نجی کمپنی کے پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 30 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا فوری طورپرہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی

    شہر قائد،امریکہ نے نجی ٹی وی کا مبینہ رپورٹر گرفتار کروا دیا

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طورپرنجی کمپنی کے پیٹرول پمپ کا زیر زمین ٹینک کا لوہے کا ڈھکن چوری کررہا تھا کہ پیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے 12 بور رپیٹر سے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈھکن چوری کرنے والا شخص چہرے پر گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا ابتدائی طور پرہلاک ہونے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس کوشش کر رہی ہے اس کی شناخت معلوم ہوسکے-

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ پرنصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکرزیرزمین ٹینک کا ڈھکن چوری کرنے کےبعد موٹرسائیکل پربیٹھ رہا ہوتا ہے اسی دوران سیکیورٹی گارڈ سامنے آجاتا ہے اور اپنے رپیٹرسے فائرنگ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈھکن چوری کرنے والا ملزم موقع پرہلاک ہوجاتا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔

    بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم…

  • بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

    بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

    اسلام آباد بحریہ انکلیو کے سیکٹر K میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ میں سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زمین کے تنازعہ پر بحریہ انکلیو کے سیکٹر K میں فائرنگ سے نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
    فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے ،متعلق پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا-

    ذرائع کے مطابق بحریہ انکلیو اور مقامی لوگوں کے درمیان زمین کا تنازعہ ہے ایم ایس ایم سکیورٹی کمپنی کا کچھ عرصہ قبل سوسائٹی سے ایگریمنٹ ہوا تھا-

    بحریہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکار زخمی

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی رورل زون سے رپورٹ طلب لر لی-

    آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی –

    اس سے قبل بحریہ ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاراور اے ٹی ایس کے 3اہلکار زخمی ہوئے-

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کے مشہور بلال گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، پولیس مخبری پر پہنچی تو ڈکیت گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی پولیس ٹیموں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکو بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں ایک گھر میں محصور ہوگئے۔

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر…

    پولیس نے گھر کو گھیرے میں لیا، ڈاکووں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

    آئی جی اسلام آباد نے پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا،آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ۔شدید زخمی پولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے-

    نیوکراچی:نوجوان سماجی کارکن لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار