Baaghi TV

Tag: سیہون شریف

  • سانحہ سیہون،ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا،وزیر مواصلات

    سانحہ سیہون،ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا،وزیر مواصلات

    سیہون،وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے وین حادثے کا نوٹس لے لیا

    وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر 2 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ڈی آئی جی موٹروے جاوید احمد اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سندھ کے ممبر کمیٹی میں شامل ہیں تحقیقاتی ٹیم کے افسران نے سیہون شریف کا دورہ کیا اور حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا ، ڈی آئی جی موٹروے جاوید احمد کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل انکوائری کر رہے ہیں،شام تک رپورٹ بناکر وفاقی حکومت کو بھیجیں گے، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا،

    دوسری جانب گزشتہ رات سیہون حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی گاوں داود گوٹھ کے رہائشی شہباز قلندر کے مزار جارہے تھے کہ حادثہ ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا، اور حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی،

    سیہون میں درناک، المناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، ایک ہی خاندان کے 20 افراد کی موت ہو گئی ہے زائرین کی وین انڈس ہائی وے روڈ پر لگائے کٹ میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے، زائرین کی وین کو حادثہ انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا زائرین کی وین خیرپور سے سیہون جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی زائرین کی وین میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پانی کے اخراج کیلئے کٹ لگائے گئے جو بھرے نا جا سکے

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • سیہون شریف حادثہ، 20 اموات،تدفین کیلئے اجتماعی قبریں کھودی جا رہی

    سیہون شریف حادثہ، 20 اموات،تدفین کیلئے اجتماعی قبریں کھودی جا رہی

    سیہون میں درناک، المناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، ایک ہی خاندان کے 20 افراد کی موت ہو گئی ہے

    زائرین کی وین انڈس ہائی وے روڈ پر لگائے کٹ میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے، زائرین کی وین کو حادثہ انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا زائرین کی وین خیرپور سے سیہون جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی زائرین کی وین میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے ،لاشیں آبائی علاقے میں پہنچا دی گئی ہیں، تدفین کے لئے اجتماعی قبروں کی کھدائی کی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پانی کے اخراج کیلئے کٹ لگائے گئے جو بھرے نا جا سکے

    اطلاعات کے مطابق خیرپورکارہائشی شاہنوازکے گھرمیں7 بیٹیوں کے بعد بیٹا پیداہوا تھاجس کی خوشی میں وہ اپنی فیملی اوررشتہ داروں کے ہمراہ زیارت کے لئے سیہون شریف جارہا تھا لیکن بدنصیب فیملی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی بیٹا اور بیٹیوں سمیت 20 افراد حادثے کا شکاربن گئے

    سیہون وین حادثہ میں فوت ہونے والوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں

    01 کلثوم ولد الطاف حسین
    02 مسمات صدیر زوجہ غلام حیدر
    03 ہیر ولد غلام شبیر۔
    04 محمودہ ولد غلام شبیر
    05 نعمان ولد الطاف
    06 مسمات سنہ زوجہ عرفان علی
    07 دلشاد ولد الطاف حسین
    08 مسمات بھمبل خاتون زوجہ غلام حیدر
    09 بینظیر زوجہ شاہنواز
    10 اللہ ڈنو ولد شاہنواز
    11 عثمان ولد غلام شبیر
    12 محبوب ولد غلام عباس
    13 مسمات جمن خاتون زوجہ غلام عباس
    14 مسمات لیلا زوجہ غلام نبی
    15 مسمات شاہدہ زوجہ شاہ نواز
    16 شھزادو ولد غلام عباس
    17 مسمات سونھ ولد شاہنواز
    18 شاہنواز ولد غلام عباس
    19 مدیہ ولد غلام عباس
    20 اللہ دنی ولد غلام رضا

    تمام فوت ہونے والے بچے اور خواتین فلپوٹو برادری سے تعلق تھا جوکہ درگاہ قلندر لعل شھباز پر حاضری دینے آرہے تھے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے،صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

    سابق صدر آصف علی زرداری نے سیہون کے قریب ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا، اور کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر بہت رنجیدہ ہوں، آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ حکومت سندھ حادثے میں جانبحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کرے ،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیہون کے قریب المناک حادثے پر اظہار رنج و غم کیا اور کہا کہ افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعث صدمہ ہے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں

  • سیہون بم دھماکہ،ملزمان کی سزائے موت کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سیہون بم دھماکہ،ملزمان کی سزائے موت کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سیہون بم دھماکہ،ملزمان کی سزائے موت کی اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں

    سرکاری وکیل نے دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ میں کہا کہ سیہون دھماکے میں 80 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے،عدالت نے دہشتگرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں

    یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم نادر اور فرقان کو 80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا ،سیکورٹی اداروں نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، جیل میں گرفتار ملزمان سے بھی واقعہ کی تحقیقات کی گئی تھیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مقبرے میں ہونے والے دھماکہ میں ملوث مجرموں کو گرفتار کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا تھا

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

    شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار