Baaghi TV

Tag: سی ایس ایس

  • سی ایس ایس 2026  کے  امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا کمیشن نے تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنےقومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں، کیونکہ میعاد ختم شدہ شناختی دستاویزات کے ساتھ امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،تاہم شناختی کارڈ کو فوری طور پر ری نیو کروائیں۔

    نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امیدوار امتحان کے دن شناخت اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کم از کم 50 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں، جبکہ تاخیر سے آنے والوں کو ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،ایف پی ایس سی نے امتحانی ہال میں اضافی مواد، نوٹس، سٹینسلز یا غیر متعلقہ اشیا لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور صرف منظور شدہ اشیاء ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

    کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں امتحان کے لیے نااہلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

  • مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری

    مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری

    فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔

    جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کے پہلے روز امیدواروں سے انگریزی مضمون نگاری (Essay) کا پرچہ لیا جائے گا، جب کہ 5 فروری 2026 کو Precis & Composition کا امتحان منعقد ہوگا اس کے بعد جنرل نالج کے مضامین کے پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے 9 فروری 2026 کو اسلامیات یا غیر مسلم امیدواروں کے لیے تقابلی مطالعۂ مذاہب کا پرچہ لیا جائے گا۔

    ایف پی ایس سی کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک جاری رہیں گے، جن کے پرچے مختلف گروپس کے تحت صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔

    حمل کا جھانسہ: مردوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والا گروہ پکڑا گیا

    فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور دیگر جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

    باجوڑ: وزیرِ مملکت کے گھر پر دستی بم سے حملہ

  • سی ایس ایس  2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

    سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری نتائج میں بتایا گیا کہ سی ایس ایس امتحان میں15ہزار 602 میں سے 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 2 اعشاریہ 53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 میں صرف 395 امیدوار کامیاب ہوئے،امتحان میں 23 ہزار 100 امیدواروں نے اپلائی کیا، 15 ہزار 602 نے امتحان دیا۔

    کامیاب 395 امیدواروں میں سے 157 امیدوار خواتین جبکہ 238 مرد ہیں۔جن امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اب وہ انتخابی عمل کے اگلے مراحل پر جائیں گے جس میں انٹرویو اور طبی امتحان شامل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو حکومت کے اندر مختلف اہم انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

    حج آپریشن شروع ، پہلی پرواز آج روانہ ہوگی

    کراچی، کینالز کیخلاف احتجاج میں پولیس پر حملے، مقدمات درج، ملزمان کی تلاش

    بھارتی ہٹ دھرمی رہی تو پاکستان دیگرمعاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو

    تنازعات اور ناقص کارکردگی،کے الیکٹرک نے سرمایہ کاروں کی توجہ کھو دی

  • اقلیتی برادری کی خاتون کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی

    اقلیتی برادری کی خاتون کی سی ایس ایس امتحان میں کامیابی

    پاکستان کے جنوبی صوبے پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کی خاتون روپ متی نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان کا نام روشن کیا بلکہ اقلیتی کمیونٹی کے لئے ایک نئی راہ بھی ہموار کی۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ایک ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پاکستانی معاشرتی توازن اور اقلیتی حقوق کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

    روپ متی کا تعلق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے ایک چھوٹے قصبے سنجر پور سے ہے۔ وہ فی الحال فرانس کی ایک معروف یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کی خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں خدمات انجام دینے کی آرزو رکھتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کر سکیں۔

    روپ متی کی کامیابی میں ان کے خاندان کی حمایت اور تعلیمی پس منظر کا اہم کردار ہے۔ وہ پاکستان کے مشہور مصور اور خطاط چترا پریتم کی بیٹی ہیں۔ چترا پریتم کو ان کی مصوری کے شعبے میں شاندار خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔ چترا پریتم کی فنون لطیفہ کے میدان میں گراں قدر خدمات کا اثر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیا گیا ہے۔ روپ متی کی کامیابی ان کے والد کی فنون کے شعبے میں شاندار میراث کا تسلسل ہے۔

    روپ متی کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کا راز محنت، لگن، اور والدین کی دعاؤں میں ہے۔ انہوں نے سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں سخت محنت کی اور اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے انتھائی محنت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی ایک خاتون کے لئے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک حوصلہ افزائی ہے۔

    روپ متی نے اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں کام کرنا چاہتی ہیں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت، تاریخ، اور کامیابیاں دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کا پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر قائم ہو۔

    روپ متی کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیتی ہے کہ اقلیتی کمیونٹیز کے افراد بھی اعلیٰ عہدوں اور مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ پیغام ہے کہ اگر انسان میں محنت، عزم، اور ایمانداری ہو تو کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی برادری سے ہو۔

    روپ متی کی کامیابی ایک ایسی کہانی ہے جو نہ صرف اقلیتی برادری کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ان کی جدوجہد اور کامیابی ایک روشن مثال ہے کہ محنت اور عزم کے ذریعے کسی بھی خواب کو حقیقت بنایا جا سکتا ہے، اور یہی پیغام ہمیں پاکستانی معاشرتی تنوع میں کامیابی کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

  • سی ایس ایس کا امتحان ,ایک ہی گھر کی سب بہنوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    سی ایس ایس کا امتحان ,ایک ہی گھر کی سب بہنوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    راولپنڈی :سی ایس ایس کا امتحان ایک ہی گھر کی سب بہنوں نے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا. رواں برس کے امتحان میں کامیاب ہونے والی راولپنڈی کی ضحیٰ ملک شیر کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس پاس کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔سی ایس ایس امتحان کے لیے کُل 23 ہزار 234 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا جبکہ 14 ہزار 521 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے فائنل امتحان میں صرف 372 ہی پاس ہوئے۔کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ضحیٰ ملک شیر بھی شامل ہیں، جن کی چار بڑی بہنیں پہلے ہی سی ایس ایس پاس کرکے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔پانچ بہنوں میں سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک شیر نے 2008 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور وہ اس وقت کراچی میں بورڈ آف ریونیو میں ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہیں۔ دوسری بہن شیریں ملک شیر نے 2010 میں سی ایس ایس پاس کیا اور اس وقت وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر ہیں۔
    اسی طرح 2017 میں سسی ملک شیر اور ماروی ملک شیر نے سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیا اور دونوں پاس ہوگئیں۔ سسی سی ای او لاہور کنٹونمنٹ میں زیرِ تربیت ہیں، جبکہ ماروی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ہیں۔
    جمعرات کو ان کی سب سے چھوٹی بہن ضحیٰ نے بھی یہ امتحان پاس کرکے ممکنہ طور پر پاکستان میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
    ضحیٰ کے والد محمد رفیق اعوان واپڈا میں ملازمت کرتے ہیں اور ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے تربیلا شہر سے ہے۔ وہ کئی سال پہلے ملازمت کے سلسلے میں راولپنڈی منتقل ہوگئے تھے۔ضحیٰ کا کہنا ہے کہ میرے والد نے اپنی بیٹیوں کے نام پاکستان کی لوک داستانوں کے کرداروں کی مناسبت سے رکھے ہیں جیسے سسی، ماروی، شیرین اور لیلیٰ۔‘سسی، سندھ اور بلوچستان کی مشہور لوک داستان سسی پنھوں کا ایک کردار ہے، جس کے محبوب کو حریفوں نے اس سے جدا کر دیا تھا اور وہ اس کی تلاش میں کئی مشکلات سے گزرتی ہے۔ماروی، سندھ کے صحرائے تھر کی لوک داستان عمر ماروی کا کردار ہے جو اپنے وطن سے محبت اور پاک دامنی کے باعث شہرت رکھتی ہے، جبکہ شیریں بلوچستان کے ضلع آواران سے جڑی شیریں فرہاد کی لوک داستان کا کردار ہے اور لیلیٰ مشہور لوک داستان لیلیٰ مجنوں کا ایک کردار ہے.تاہم ضحیٰ کے والد نے ان کا نام لوک داستان کے کرداروں سے ہٹ کر رکھا۔اس حوالے سے بات کرتے ضحیٰ نے بتایا: ’جب میں پیدا ہوئی اور میرے والد ہسپتال آئے تو سب لوگ رو رہے تھے اور روتے ہوئے میرے والد کو بتایا کہ آپ کی پانچویں بیٹی ہوئی ہے، تو میرے والد نے مسکرا کر میرا نام ضحیٰ رکھا۔ یہ نام قران شریف کے تیسویں پارے کی سورۃ ضحیٰ سے منسوب ہے، جو ایک مدت تک پیغمبر اسلام حضرت محمد پر وحی کا سلسلہ رکنے اور کفار کی طرف سے آپ کو طعنے دینے کے بعد ان کے غمگین ہونے پر نازل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کے والد نے ہسپتال میں لوگوں کو غمگین دیکھا تو ان کا نام ضحیٰ رکھا جس کا مطلب ہے روشنی۔ ’ لوگ میرے والد کی پانچ بیٹیاں ہونے پر غمگین تھے مگر میرے والد خوش تھے اور انہوں نے کبھی بھی اس بات پر افسوس نہیں کیا۔پانچوں بہنوں نے پریزنٹیشن کنوینٹ ہائی سکول راولپنڈی سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی، جہاں سے محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی تعلیم حاصل کی۔ضحیٰ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد سے سیکھا ہے کہ انسان ہمیشہ اپنی کمزوری کو ہی اپنی طاقت بنائے تو کچھ مشکل نہیں ہوتی- لوگوں نے میرے والد سے پانچ بیٹیوں کی پیدائش پر افسوس کا اظہار کیا مگر آج ثابت ہوگیا کہ وہ لوگ غلط تھے۔ آج میرے والد کے پاس طاقت ہے کیونکہ ان کی بیٹیاں با اختیار اور بڑے سرکاری عہدوں پر فائز ہیں۔ آج ہم بہنیں پورے پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں۔

  • صرف 2.56 امیدوار کامیاب ہوسکے، سی ایس ایس کے نتائج نے حقیقت کھول دی

    صرف 2.56 امیدوار کامیاب ہوسکے، سی ایس ایس کے نتائج نے حقیقت کھول دی

    اسلام آباد:صرف 2.56 امیدوار کامیاب ہوسکے، سی ایس ایس کے نتائج نے حقیقت کھول دی، اطلاعات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2.56 فیصد رہی جوکہ انتہائی بری ہے جس پر بہت سے سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں‌،۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے امتحان کے 23 ہزار 403 امیدواروں نے فارم بھرا تھا جن میں سے 14 ہزار حصہ لینے کے اہل قرار پائے تھے۔

    بہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

    فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق تحریری امتحان کے مقابلے کے نتائج میں بہتری کے لیے لائی گئی تمام اصلاحات ناکام ہوگئیں، کیونکہ کامیاب امیدواروں کی تعداد 372 رہی جس کی شرح صرف 2.56 فیصد بنتی ہے۔کامیاب امیدواروں کے انتہائی کم تناسب کی وجہ سے حکومت نے سی ایس ایس امیدواروں کی امتحانات سے قبل اسکریننگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم ٹیسٹ کی منظوری دے چکے جبکہ کابینہ بہت جلد حتمی منظوری دے دی۔

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    یاد رہے کہ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سرکاری اداروں میں براہ راست گزیٹڈافسر تعینات کیا جاتا ہے جو بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔سال 2016 میں 12 ہزار 176 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جن میں سے صرف 379 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے جبکہ 2017 میں 9301 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 312 امیدوار کامیاب علاوہ ازیں سی ایس ایس 2018 کے امتحانات میں 11887 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 569 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

    کاشف آفریدی کے بیہمانہ قتل کے واقعہ کا نوٹس، قاتل بچ نہیں پائیں‌ گے،اجمل وزیر