Baaghi TV

Tag: سی ایم ایچ

  • محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    کوئٹہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

    دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔

    زخمی پولیس اہلکاروں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتریں گےہمارے جذبے بلند اور عزم پختہ ہیں، ہم فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نیست و نابود کریں گے، فتنۃ الہندوستان کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہماری اور ہمارے بچوں کی جانیں بھی حاضر ہیں۔

  • سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ، وزیرا علیٰ پنجاب نے پرتشدد احتجاج میں رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی فرض شناسی کی تعریف بھی کی، وزیراعلیٰ پنجاب کو زخمی اہلکاروں نے احتجاج کے دوران تشدد کے بارے میں بتایا-

    ایک زخمی اہلکار نے کہا کہ مظاہرین کے تشدد سے بیشتر پولیس اہلکاروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں،مظاہرین کے بے رحمانہ تشدد سے اہلکار کی کھوپڑی بھی بری طرح متاثر ہوئی ،مظاہرین نے کیل والے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1862840678159360429

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ شرپسند جماعت پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی روکنے کیلئے انتشار کا راستہ اپنایا، رینجرز اور پولیس اہلکار قوم کے بیٹے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے،ریاستی اداروں، املاک اور سیکیورٹی اہلکاروں پرحملے قابل مذمت ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

  • کے  پی کے نگران وزیر اعلی کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

    کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ

    نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل ہے، انہوں نے کہا پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، محمد اعظم خان صوبائی حکومت کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کر کے مکمل طبی امداد دی جائے،نگران وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ کاروایاں کبھی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،پوری قوم کو یکجا ہو کر اس طرح کے کاروائیوں کو ناکام بنایا جائے گا،