Baaghi TV

Tag: سی ای او کے الیکٹرک

  • خاتون ہراسانی کیس،مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کرادیا

    خاتون ہراسانی کیس،مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانہ عدالت میں جمع کرادیا

    کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرادی۔

    سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے عدالتی حکم پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 7 اگست کو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرائی ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی معطل کردیا تھا۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامے کے مطابق مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔صوبائی محتسب نے خاتون کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا تھا۔

    امریکی سینیٹر لنزی گراہم کا ٹرمپ کے بھارت پر ٹیرف لگانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت

    پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں ہوتا،طلال چوہدری

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکہ کے لاہور میں تعینات نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی ملاقات

  • قائمہ کمیٹی اجلاس:سی ای او کے الیکٹرک اور کمیٹی ممبران میں تلخ کلامی

    قائمہ کمیٹی اجلاس:سی ای او کے الیکٹرک اور کمیٹی ممبران میں تلخ کلامی

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا منگل کو ہونے والے اجلاس کا ماحول کشیدگی اختیار کر گیا۔

    اجلاس میں نیپرا کے نمائندوں کی غیر حاضری پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ نیپرا کے لوگ کمیٹی میں کیوں نہیں آئے؟ جس پر سی ای او کے الیکٹرک نے جواب دیا کہ نیپرا کے لوگ شاید کابینہ اجلاس میں گئے ہیں۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے، آپ کی نیپرا سے بہت قربت ہے جس پر سی ای او کے الیکٹرک نے اعتراف کیا کہ ’جی بالکل، ہمارا چولی دامن کا ساتھ ہے، چیئرمین کمیٹی نے سخت انداز میں کہا کہ آپ کا تعلق عوام کے ساتھ نہیں ہے، شاباش ہے آپ پر، ہماری سفارشات کو اہمیت نہیں دی جارہی، اور یہ بھی اعلان کیا کہ سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ہر حد تک جائیں گےہم یہاں عوام اور اسمبلی کے نمائندے ہیں۔

    اجلاس میں اس وقت ماحول مزید کشیدہ ہوگیا جب سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اور رکن قومی اسمبلی سید رضا علی گیلانی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی سید رضا علی گیلانی نے مونس علوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ انسان کمیٹی میں ہے، میں یہاں نہیں بیٹھوں گا۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سب سے پہلے آپ اپنے مقدمات واپس لیں، جواب میں سی ای او کے الیکٹرک نے دوٹوک کہا کہ ہم اپنے مقدمات واپس نہیں لے سکتے،سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ آج آپ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟‘ جس پر مونس علوی نے کہا کہ آئی ایم سوری، لیکن یہ درست نہیں ہے‘۔

    رضا علی گیلانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا مطلب کہ یہ درست نہیں؟ خود کو سب سے بلند سمجھتے ہیں، ممبر کمیٹی عبدالحکیم بلوچ نے کہاکہ یہ بندہ برملا کہتا ہے کہ آپ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ بندہ اکثر ایسا ہی رویہ رکھتا ہے ممبر مبین عارف نے کہا، ہمیں اپنی تحریک استحقاق کا اختیار استعمال کرنا ہوگا، سید رضا علی گیلانی نے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے ان کے رویے پر فیصلہ کریں۔

    بعد ازاں مونس علوی نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بات بری لگی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، رضا علی گیلانی نے جواب دیا، ’آپ ایک ممبر قومی اسمبلی سے ایسے بات نہیں کر سکتے۔

    اجلاس کے بعد صحافی نے مونس علوی سے پوچھا کہ اجلاس میں جھگڑے کی کیا وجہ بنی؟ جس پر مونس علوی نے جواب دیا کہ میں نے کہا کہ باقی لوگوں کو زوم پر بلایا، مجھے کراچی سے بلایا،یا انہیں بھی بلالیتے یا مجھے بھی زوم پر بلا لیتےمیں نے کوئی کیس واپس لینے کا وعدہ نہیں کیا تھا انہوں نے کمیٹی بنائی ہے، اس کی میٹنگز ہو رہی ہیں، وہ ان کو رپورٹ کرے گی میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ پارلیمنٹ ہے، وہ سنیں گے تو پھر ناراض ہو جائیں گے۔