Baaghi TV

Tag: سی سی پی او

  • نواز شریف کی آمد پر سلیوٹ، سی سی پی او کیخلاف کاروائی کی درخواست

    نواز شریف کی آمد پر سلیوٹ، سی سی پی او کیخلاف کاروائی کی درخواست

    لاہور ہائیکورٹ، نواز شریف کو پاکستان آمد پر پروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی
    عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی، عدالت نے کہا کہ آپ نے درخواست میں سی سی پی او کو فریق نہیں بنایا۔آپ پہلے درخواست میں ترامیم کریں سی سی پی او کو فریق بنائیں،جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری تھے اور انہیں گزشتہ برس 21 اکتوبر کو پروٹوکول دیا گیا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سزا یافتہ شخص کو سلیوٹ کیا۔ نواز شریف پبلک آفس ہولڈرز بھی نہیں تھے سیلیوٹ نہیں دیا جا سکتا ، سی سی پی او لاہور کا سزا یافتہ مجرم کو سلیوٹ کرنا پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے، اعلی حکام کو درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی، آئی جی پنجاب کو سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے، وفاقی سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے،

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

  • مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا،شیخ رشید

    مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا،شیخ رشید

    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    شیخ رشید خود عدالت پیش ہو گئے، جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی، شیخ رشید نے عدالت میں بیان دیا کہ سی سی پی او اور یہ سب میرے ملزم ہیں میں فی سبیل اللہ انہیں معاف کرتا ہوں،شیخ رشید احمد کے عدالت میں بیان کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی گرفتاری کی درخواست نمٹا دی

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے پیچھے سی پی او راولپنڈی کا چہرہ چھپا ہے، مجھے گرفتار پولیس نے کیا اور بدنام دوسرے لوگوں کو کیا گیا ہمارے گھر کے ملازم، خواتین اور بچوں تک کو نہیں چھوڑا گیا، پٹیشن میں جو کچھ لکھا گیا تھا وہ بالکل درست ہے، اللہ کی رضا کےلئے گرفتار کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں،ڈرائیور،کک، نابالغ بچوں کو بھی انہوں نے معاف نہیں کیا، نواز شریف کی پاکستان واپسی کے سوال پر شیخ رشید جواب دیئے بغیر روانہ ہو گئے

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار

    عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں،چیف جسٹس

    چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل …

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • خدیجہ شاہ کی رہائی کیوں نہیں ہوئی؟ سی سی پی او لاہور کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

    خدیجہ شاہ کی رہائی کیوں نہیں ہوئی؟ سی سی پی او لاہور کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

    خدیجہ شاہ کو عدالتی حکم کے باوجود رہا نہ کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب پولیس اورسی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    عدالت نے توہیں عدالت کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو 27اکتوبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او پیش ہو کر ضمانت کے باوجود خدیجہ شاہ کا ریمانڈ لینے پر مطمئن کریں ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نے دانستہ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں جھوٹ بولا اور غلط بیانی کی ،جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کا فیصلہ جاری کیا

    درخواست گزار کی طرف سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی رہائی کی درخواست ضمانت منظور کر لی،پولیس حکام دانستہ خدیجہ شاہ کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوے ہیں،پولیس نے خدیجہ شاہ کو رہاہ کرنے کی بجائے اسکی گرفتاری کے لیے ٹرائل کورٹ میں نئی درخواست دے دی ہے ،ایسا کیا جانا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،عدالت اپنے حکم کی نفی کرنے پرآئی جی پنجاب پولیس اور سی سی پی او لاہور کے خلاف توہیں عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

    خدیجہ شاہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ ایڈیشنل آئی جی نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست میں عدالت رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں خدیجہ شاہ پر دو مقدمات درج کرنے کی تفصیلات فراہم کی گی ،پولیس نے خدیجہ شاہ سے دیگر مقدمے میں تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس کی بدنیتی ہےعدالت آئی جی پنجاب سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی

    توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی

    لاہور ہائیکورٹ: سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سی سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8نومبر کو جواب طلب کرلیا،جسٹس شاہد کریم نے سابق لیڈی کانسٹیبل ناظراں بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکا شوہر نورالصمد پولیس کانسٹیبل تھا،دوران سروس 1991میں شوہر کے انتقال کیے بعد اسکو ملازمت دے دی گئی،2022 میں وہ ریٹائرڈ ہو گئی،اسکو گریجویٹی اور پینشن ادا کر دی گئی ،اسنے بقاجات کی ادائیگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا،عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سی سی پی او کو بھجوا دی، عدالت کے 15مارچ 2023 کے احکامات کی پاسداری نہین کی جا رہی ۔عدالت سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

    لاہور ہائیکورٹ میں چلڈرن ہسپتال میں بچوں کا بہت علاج معالجہ نہ ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کئیر کمیشن کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت دیدی ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب عزیز عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ چلڈرن ہسپتال کی مکمل انسپکشن کرلی گئی ہے ،رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے علاج معالجہ کی سہولیات ہر صورت بہتر ہونی چاہیں ،ہسپتالوں کی حالت زار بہتر ہوگی تو مریضوں کو فائدہ ہوگا ،جسٹس شاہد کریم نے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت کی

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

  • گلی محلوں میں گن پوائنٹ پرلوٹنے والے ملزمان گرفتار

    گلی محلوں میں گن پوائنٹ پرلوٹنے والے ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں،

    لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، چوری، دھوکہ دہی، لیبر ایکٹ اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 5 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے،انویسٹی گیشن پولیس لاری اڈا نے 3 مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان سکندر، فیصل خان اور خالدہ کو گرفتار کیا ،انویسٹی گیشن شیرا کوٹ نے 2مقدمات میں اشتہاری ملزمان عصمت اللّٰہ اور شاہدکو گرفتار کیا ،ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی،

    شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ،گرفتار ملزمان ذوالقرنین اور عبد الوہاب کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 6موبائل فونز، نقدی اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ،ملزمان شاہراؤں اور گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،

    دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے تھانہ ڈیفنس بی کا دورہ کیا ، سی سی پی او لاہور نے صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے فرنٹ ڈیسک، روزنامچہ، حوالات اور مال خانے سمیت مختلف شعبوں کابھی معائنہ کیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں کو پولیس اسٹیشن میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ، سائلین سے مسائل بارے دریافت کیا۔ سی سی پی او لاہور نے تھانے میں صفائی کے ناقص انتظامات اور بجلی کی وائرنگ کے غیر مناسب انتظام پر اظہار برہمی کیا، بلال صدیق کمیانہ نے تھانے کی حالت بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات کیں،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک پر جمع ہونے والی درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا۔ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاہور پولیس قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • ٹریفک سگنلز پر سرگرم بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    ٹریفک سگنلز پر سرگرم بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہو اجس میں اشتہاری و عادی مجرمان، منشیات فروشوں، بھکاری مافیا کی گرفتاری اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منشیات فروشوں کی گرفتاری، نشہ کے عادی افراد کی بحالی سنٹرز منتقلی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے کارکردگی کابھی جائزہ لیا گیا۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس فورس کو منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کرنے کی ہدایت کی اور ٹریفک سگنلز پر سرگرم بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھکاریوں کے ہینڈلرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے ارد گرد نشہ کرنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع فوراََ متعلقہ پولیس کو دیں۔سی سی پی او نے کہا کہ نشہ کرنے والے افراد کی بحالی ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔نشہ ایک لعنت ہے ہمیں اپنی نسلوں کو اس سے بچانا ہے۔ بحالی سنٹرز میں نشہ کے عادی افراد کا خصوصی علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سگریٹ نوشی سمیت ہر قسم کے نشہ سے دور رکھیں۔ نشہ کے استعمال کے خلاف عوامی رائے عامہ ہموار کرنے میں علماء کرام اور میڈیا کاکردار اہم ہے۔ سی سی پی او لاہورنے ہوائی فائرنگ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے ایریاز کی نشاندہی کر کے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے عادی مجرمان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے اور کرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بے گناہ افراد کو ہراساں نہ کیا جائے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے مزیدکہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین مشن ہے۔ ورکنگ انوائرنمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے۔پولیس اسٹیشنز کے انفراسٹرکچر میں جدت سے سروس ڈلیوری کامعیار بہتر ہوگا۔ ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور،ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری، ایس پی(اے وی ایل ایس) رانا زاہد اور ڈویژنل ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ سے تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کی تزئین وآرائش اور تعمیراتی کام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجر کمیونٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہورکے تھانوں کی تزئین و آرائش میں تعاون کی پیشکش کی۔ ملاقات میں سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے تحت ترقیاتی کام سے متعلق مشاورت کی گئی اورملاقات میں پولیس آرڈر کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقیاتی امور کو قانونی حیثیت دینے پر غور کیا گیا۔

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تھانہ مزنگ اور سول لائنز کی 5 دنوں میں ترئین و آرائش مکمل کی گئی۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ سیکشن مختص کیا جائے گا۔ ملاقات میں ہفتے کے روز سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور کے تھانوں کی تزئین و آرائش اورورکنگ انوائرنمنٹ اور آؤٹ لک کو بہتر بنانے کافیصلہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس تاجر برداری کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ تاجربرادری کو پْر امن ماحول فراہم کرنے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    تاجررہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت میں جرائم کے خاتمے میں لاہور پولیس کے کردار کو سراہا۔ وفد میں ایس ایس پی(ڈسپلن) توقیر محمد نعیم، ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف نے شرکت کی۔ ملاقات میں شیخ ابراہیم، وقار احمد، فضل جاوید، نثارچوہدری، عمر چوہدری،عابد سعد پال، مشتاق احمد،سید مظفر عباس کاظمی اور محمد یوسف شامل تھے

  • اغواء برائے تاوان کے 8 مغوی بازیاب کرائے گئے،سی سی پی او

    اغواء برائے تاوان کے 8 مغوی بازیاب کرائے گئے،سی سی پی او

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پاکستان کی ایک بہترین اور ماڈل فورس بن کر سامنے آئی ہے جس کا اولین مشن عوامی سیکورٹی اور جان و مال کی حفاظت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دنوں میں لاہور پولیس میں ریکارڈ ترقیاں ہوئی اور انتظامی معاملات کو بہترین انداز میں نمٹایا گیا۔

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت اطمینان بخش ہے کہ لاہور پولیس کے محرم سے متعلق انتظامات حالیہ سالوں میں سب سے بہترین تھے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران لاہور پولیس کی جانب سے کل 3668مجالس اور 458جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی۔عشرہ محرم میں 11ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبائی دارالحکومت میں یوم عاشور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے بغیر پر امن اختتام پزیر ہوا۔ محرم الحرام میں سیکورٹی امور پر لاہور پولیس سے تعاون پرمیڈیا کا کردار قابل تحسین ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پر امن اور محفوظ لاہورکے پیچھے پولیس کی مسلسل محنت، قربانیاں اور 24/7دستیابی شامل ہے۔ لاہور پولیس ہر وقت اور ہمیشہ عوام کی حفاظت کے لئے پہنچتی ہے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ 4 اگست کو یوم ِ شہداء لاہور پولیس ہے جو ہم انگنت پولیس فورس کے شہیدوں کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے عوام کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 81ہزار سے زائد پینڈنگ مقدمات کی تفتیش مکمل کی گئی، جبکہ قتل کے 192مقدمات کو یکسو کیا گیاہے۔ اے وی ایل ایس کی برآمد ہو نے والی گاڑیوں کی مالیت 81 کروڑ روپے ہے۔  3لاکھ 58ہزار 248 روڈ پینڈنگ نمٹا دیے گئے ہیں۔ اسی طرح اغواء برائے تاوان کے 8 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔

    لاہور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ 13341اشتہاری، 26116عدالتی مجرمان جبکہ 11715عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ سی آئی اے نے 5093مقدمات میں ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے حوالے کیا ہے۔ گرفتار گینگز سے 75کروڑ سے زائد کی رقم جبکہ 7779وہیکلز برآمد ہوئیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات کے 6136مقدمات درج کرکے 6142ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے۔کل 1,68,511خاموش ملزمان کو یکسو کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3510کلو چرس، 72 کلوہیرون اور30کلوآئس بھی برآمد کی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4807مقدمات درج کرکے 4807ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 49کلاشنکوف، 493رائفل اور 4181 پسٹل برآمد کئے گئے ہیں۔ ہوائی فائزنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 566مقدمات درج کرکے 662ملزمان کوگرفتار کیاگیا ہے۔اسی طرح قمار بازی ایکٹ کے تحت 856مقدمات درج کرکے 3585ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ 74لاکھ 78ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 4256مقدمات درج کرکے 4256ملزمان گرفتاراور 69016 چرخیاں برآمد کی گئیں ہیں۔ ون ویلنگ کے 1702مقدمات درج کرکے 1702ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2190مقدمات درج کرکے 2194ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کے تحت 3434مقد مات درج کرکے 6818ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1927 مقدمات درج کرکے 1927ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ڈی ایس پیز(انویسٹی گیشن) کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں زیرِ تفتیش مقدمات اور زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر ڈی ایس پی چوہنگ سرکل کی سخت سرزنش کی اور کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے زیر ِتفتیش مقدمات اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی جلد سے جلد نمٹانے کا حکم دیااور بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی داد رسی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مقدمات کو زیرِ التوا نہ رکھا جائے، انصاف کی فراہمی میں دیر مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے پولیس کا عملہ محکمہ پبلک پراسیکیوشن سے بہترین کوارڈینیشن کو یقینی بنائے۔ کوئی بے گناہ گرفتار نہ ہواور قصوروار ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے ڈی ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس سٹیشنز کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی ان کا اولین مشن ہے

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

    تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

     تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

    صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرامن محرم الحرام یقینی بنانے کے لیے تشکیل شدہ سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے اور حساس و انتہائی حساس مقامات کی سکیورٹی آڈٹ کے لئےسی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، خصوصی میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان، ایس ایس پی کوارڈی نیشن میر فراز خان، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی،
    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے کئے گئے اقدامات اور تمام تر سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے پولیس افسران کو فل پروف سکیورٹی کی خاطر تمام تر توانائیاں بروےکار لا نے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کی خاطر دیگر اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن قائم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوس، مجالس اور دیگر تقریبات کیلئے تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ اونچے عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے جائیں ،سی سی پی او نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری ، رضا کاروں اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر زوردیا سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاع سے آنے والے پولیس اہلکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ خوراک کے معیار کا متعلقہ ایس پیز خود جائزہ لے اور نگرانی کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل کرکے تمام امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کی جائیں
    سی سی پی او سید اشفاق انور نے ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز میں مزید تیزی لانے پر زور دیا ، انہوں نے سٹی پٹرولنگ ، ابابیل سکواڈ اور لوکل پولیس گشت میں اضافہ کیساتھ ساتھ سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں پر چیکنگ بہترکرنے کی ہدایت کی، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اسلحہ نمائش اور ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہے گی، اندرون شہر سمیت تمام حساس مقامات اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کی ڈویژنل ایس پیز خود نگرانی کریں ،میٹنگ کے دوران سی سی پی او نے کہا کہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد اورگاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جائے، محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر، تاجر برادری اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور راہنماوں قریبی رابطہ میں رہیں ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا جس کے تحت تمام روٹس کی چیف ٹریفک آفیسر خود نگرانی کریں گے،

  • سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

    سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے محرم الحرام کی آمد کے پیش ِ نظر متعلقہ افسران کو علماء کرام، امن کمیٹی ممبران، مجالس و جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز سے مل کر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس نے ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو پیر کے روز تک پینڈنگ کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس نمٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پینڈنگ کیسز،روڈ سرٹیفکیٹس کو جلد سے جلدیکسو کیا جائے وگرنہ سختی سے نمٹا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عادی چوروں، ڈاکوؤں،اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اورمنشیات فروشی اور مساج سنٹرزکے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔

    سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں،کوتاہی قابل ِ قبول نہیں ہوگی۔بلال صدیق کمیانہ نے ناقص کارکردگی کے مرتکب ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں دلجمی سے ادا کریں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں عدم دلچسپی اورغفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی کی صورت میں محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے ایس پیز کو تھانوں کو چور، ڈکیت اور اشتہاری پکڑنے کیلئے ٹارگٹ دینے کی ہدایت کی۔سی سی پی لاہورنے مقدمات کے چالان کی تکمیل، روڈپینڈینسی کا خاتمہ اور ریکوری میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی۔

    بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) اور ڈویژنل ایس پیز کوقتل اور راہزنی کے مقدمات کی موثر مانیٹرنگ اور تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے ٹارگٹس مقررہ وقت میں پورے کریں اور پول کام سافٹ ویئر میں زیر ِتفتیش مقدمات اور روڈ سرٹیفکیٹس کے ریکارڈ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن کیسزکے فوری چالان اور مقدمات یکسو کرکے مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں

    دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت آج کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران لاہور پولیس کی 11ترقیاتی سکیموں میں سے 7تھانوں سمیت 4زیر تکمیل سکیموں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی اور ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر کوپولیس سٹیشنز کی بروقت تکمیل کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے لوہاری گیٹ، بھاٹی گیٹ اورہنجر وال پولیس سٹیشنز کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے سپیشل انشیٹیوپولیس سٹیشنز کے ترقیاتی کاموں کوبروقت مکمل کرنے کیلئے ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر ِتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پراجیکٹس کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشنز کو سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

    پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کر دیا ہے، خصوصی کریک ڈاون کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوا کے واقعات، راہزنی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 623 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔اشتہاریوں کے خلاف مہم کا کامیاب بنانے کی خاطر کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اس ضمن میں اشتہاریوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کے مطابق رواں ماہ جون کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے سمیت مختلف مواقع پر مجرمان کو سہولیات اور پناہ دینے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا ہے، جن سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے
    اسی طرح قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کی فہرستیں بھی مرتب کرتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو ارسال کرتے ہوئے ان کو خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے جاری کریک ڈاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید موثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔