Baaghi TV

Tag: سی پی پی اے

  • ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین کے لیے بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے کی جانب سے دائر فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی درخواست کے مطابق ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا،اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔

    سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔

  • بجلی  مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    سی پی پی اے نے ایک ماہ کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 29 جنوری کو سماعت کرے گی درخواست کے مطابق دسمبر کے مہینے میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔ پیداواری ذرائع کے لحاظ سے دسمبر میں ہائیڈل ذرائع سے 18.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 13.99 فیصد رہی،اسی طرح درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلیئر ذرائع سے دسمبر میں 25.05 فیصد بجلی پیدا ہونے کی درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے۔

    نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین کو ایک ماہ کے لیے اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

    پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ ہونا چاہیئے،محسن نقوی

    امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے ایران میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے،سپریم لیڈر

    سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے کی پاکستان کی حمایت

  • بجلی سستی ہونے کا امکان

    بجلی سستی ہونے کا امکان

    ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے-

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 69 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی،سی پی پی اے نے جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرا رکھی ہے جس پر کل سماعت ہوگی۔

    ای سی سی کی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، ای سی سی نے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دی تھی،بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے اور اب ای سی سی کے نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوا کرے گی۔

    ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے،محمد اورنگزیب

    احسن اقبال کا کرتارپور کا ہنگامی دورہ

    بھارتی آبی جارحیت:دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

  • بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

    بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے نے جون کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کیلیے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے کے مطابق جون میں بجلی کمپنیوں کو13ارب31کروڑیونٹس سےزائدبجلی فراہم کی گئی،بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ ماہ جون کے لئے ریفرنس لاگت8 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

  • بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا سربراہی میں ہوئی، درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

    دورانِ سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94پیسے جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی ا سی طرح درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد، مقامی گیس سے 8.01 اور درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 30 کروڑ یونٹ اضافہ ہوا۔

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان

    سماعت کے دوران کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بجلی کے اعدادوشمار ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ نہ ہو نے کا شکوہ کیا گیا، نمائندے نے کہا کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا ابھی فیصلہ نہ کرے پہلے ہمیں اعدادو شمار دیئے جائیں، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے حکومت نے ساڑھے 7 روپے ریلیف کا کہا تھا اگر سی پی پی اے کی درخواست منظور ہو گئی تو ریلیف صرف 3 روپے رہ جائے گا سستی گیس کی فیلڈز بند کرکے مہنگی آر ایل این جی استعمال کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے ایف سی اے بڑھا ہے یہاں انتظامی نااہلی صاف نظر آرہی ہے۔

    بعد ازاں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ،اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

    سری لنکا : دو سابق وزیروں کوکرپشن پر 25 سال قید کی سزا

  • بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، نیپرا درخواست پر 29 مئی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی،اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    ہم بھارت کےبزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، سرفراز بگٹی

    اپریل میں پانی سے 21.94 فیصد اور کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے نے کہا کہ درآمدی کوئلے سے 10.02 اور فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

    1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

    اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

    باغی ٹی وی: سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا، درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔

    سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی، دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔

    سندھ میں صنعتی ترقی اور معاشی بہتری کی جانب ایک اور قدم

    ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    حکومت پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

  • کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    اسلام آباد: کے الیکٹرک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی ہوگی-

    باغی ٹی وی : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے لیے وفاقی حکومت کی درخواستوں پرسماعت کی جس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے45 پیسےفی یونٹ تک اضافہ مانگا گیا اور گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 55 پیسےفی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

    اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

    وفاقی حکومت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین سے ان سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کا اضافہ وصول نہیں کیا گیا تھا، ڈسکوز کے صارفین سےان سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ وصول کیاجاچکا ہےلہٰذا ملک میں یکساں ٹیرف کےلیےکے الیکٹرک صارفین سے بھی وصولی ہوگی۔

    دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر 20ارب روپے تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کراچی کے صارفین اپریل سے سے جون تک اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافی اداکریں گے۔

    روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

    نیپرا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت فی یونٹ بجلی 6 روپے تک مہنگی ہوگی جب کہ 2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سے فی یونٹ بجلی اوسطاً 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

    نیپرانےکےالیکٹرک کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس پرسماعت مکمل کرلی جس کا حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

  • پیٹرول کے بعد ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا،ملک میں ڈالرز کی قلت

    پیٹرول کے بعد ڈالر بھی مزید مہنگا ہو گیا،ملک میں ڈالرز کی قلت

    انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت 283 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہےجبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے رہا۔

    دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں سی پیک کےتحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس ( آئی پی پیز) کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع سی پی پی اے کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئےہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔

  • بجلی میں  7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    بجلی میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا نیپرا حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگر مہنگے فیول استعمال کئے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

    سی پی پی اے حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، پہلے عالمی سطح پر کوئلہ بہت سستا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی سطح پر کوئلہ بہت زیادہ مہنگا ہوا۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق جولائی کے آخر کے لیے 42 ڈالر قیمت پر ایل این جی کارگوز مل رہے ہیں لیکن موجودہ ملکی حالات میں انھیں خریدنا ناممکن ہے، طویل مدتی معاہدے کے تحت بھی ایک کارگوز کینسل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی تھی-

    بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی-

    مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسےفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی تھی-

    لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے