Baaghi TV

Tag: شائستہ لودھی

  • شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

    شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

    کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ شائستہ بہت مضبوط شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ساحر لودھی نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے انٹرویو دیا ہے،اس موقع پر انہوں نے جہاں اپنی زندگی کے متعدد پہلوؤں سے متعلق بات کی وہیں اپنی بہن، اداکارہ، ماڈل و میزبان شائستہ لودھی سے اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    ساحر لودھی نے کہا ہے کہ شائستہ کے ساتھ پہلے بہت گہرا تعلق تھا، اب بھی تعلق تو بہت اچھا ہے مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں ہیں، شائستہ بہت مضبوط شخصیت ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے، بہت محنت کی ہے، مجھے اپنی بہن پر فخر ہے۔

    خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

    ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ شائستہ نے اپنے لیے بھی بہت اچھے کام کیے ہیں، مجھے اور ہمارے خاندان کو اس کی کامیابیوں پر فخر ہے آج کل ہم مصروف شیڈول کی وجہ سے مل نہیں پاتے مگر ان سے محبت وہیں ہے اور ہمارا رشتہ ایک مضبوط رشتہ ہے-

    وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

  • شائستہ لودھی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    شائستہ لودھی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی جو اپنے مارننگ شوز کی وجہ سے ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں، ان کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور وہ تصاویر ہیں شائستہ لودھی کی مکہ مکرمہ کی . شائستہ لودھی نے نیو ائیر پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا پلان بنایا اور اسی غرض سے وہ سعودی عرب پہنچیں. اداکارہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے دوران اور بعد میں خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی. جیسے ہی شائستہ لودھی نے اپنی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو ان کے مداحوں

    اور قریبی دوستوں نے انہیں‌مبارکباد دینے کے سلسلہ شروع کیا.یاد رہے کہ ان سے پہلے ماورا حسین ، ہمایوں سعید ، شہزاد نصیب ، نرگس ، مایا علی سمیت دیگر بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں. شائستہ لودھی نے ایک عرصے سے شوبز کی سرگرمیاں کم کر دی ہیں وہ کم کم ہی ٹی وی پر نظر آتی ہیں یہاں تک کہ وہ شوبز کی تقریبات میں بھی نظر نہیں‌آتیں ، وہ آج کل اپنا کلینک چلانے میں‌ کافی مصروف ہیں وہ کراچی سمیت دیگر شہروں‌میں سکن اور چہرے کے حوالے سے ٹریٹمنٹ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں . تاہم ان کے مداح ان کو ٹی وی پر دیکھنےکےلئے بےتاب رہتے ہیں. ب گش

  • بشری انصاری کی خوبصورتی میں شائستہ لودھی کا کیا کردار ہے؟

    بشری انصاری کی خوبصورتی میں شائستہ لودھی کا کیا کردار ہے؟

    آج کل خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے مارکٰیٹ میں‌طرح‌طرح‌کی پراڈکٹس دسیتاب ہیں. عام خواتین کی طرح شوبز انڈسٹری کی خواتین کو بھی خوبصورت اور جوان نظر آنے کا جنون رہتا ہے. بشری انصاری بھی ان میں سےایک ہیں. بشری انصاری بڑھاپے میں بھی خاصی خوبصورت نظر آتی ہیں اور جوان نظر آتی ہیں. اکثر خواتین ان کی خوبصورتی اور جوان نظر آنے کو سراہتی ہیں اور جاننا چاہتی ہیں کہ وہ کیا کرتی ہیں کہ ان کی سکن نہ صرف فریش نظر آتی ہے کہ بلکہ وہ جوان بھی نظر آتی ہیں. بشری انصاری نے بتا دیا ہے اپنی جوانی اور خوبصورتی کا

    راز. انہوں نے کہا کہ میں شائستہ لودھی کے مشورے پر ان سے اپنی فٹنس اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے وٹامن بیوٹی ڈرپس لگوا رہی ہوں۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ انہوں نے 2 ڈرپس لگوائی ہیں جلد کو ترو تازہ کرنے کیلئے کولیجن بوسٹر اور جسمانی قوت میں اضافے کیلئے ملٹی وٹامن، انہوں نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے جدید طریقوں کا استعمال کریں۔بشری انصاری نے یہ بھی کہا کہ خود کو جوان، فٹ اور خوبصورت رکھنے میں برائی نہیں بلکہ خواتین کو خود پر توجہ دینی چاہیے اور چاہے وہ اپنی زندگی اور معاملات زندگی میں کتنی بھی مصروف کیوں نہ ہوں انہیں اپنے لئے وقت ضرور نکالنا چاہیے.

  • بشری انصاری سکن ٹریٹمنٹ‌کس سے کرواتی ہیں جان کر ہوجائیں آپ حیران ؟

    بشری انصاری سکن ٹریٹمنٹ‌کس سے کرواتی ہیں جان کر ہوجائیں آپ حیران ؟

    اداکارہ بشری انصاری 66 برس کی ہیں لیکن آج بھی وہ ینگ نظر آتی ہیں ان کے چہرے کی تازگی برقرار ہے اور جھریاں نظر نہیں آتیں. بشری انصاری نے خود کو کافی اچھا مین ٹین رکھا ہوا ہے اور یہ چیز دیکھ کر کئی لوگ ہوجاتے ہیں‌حیران کہ آخر بشری انصاری نے خود کو کس طرح سے اتنا فٹ رکھا ہوا ہے اور کیسے ان کے چہرے کی تازگی برقرار ہے.اس حوالے سے بشری انصاری نے پہلی بار بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں‌بڑھتی ہوئی عمر کے جلد پر اثرات کو کم کرنے کے لئے اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کرتی ہوں اور میں سکن کا ٹریٹمنٹ شائستہ لودھی سے

    کرواتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ہر دس دن کے بعد انجیکشن لگواتی ہوں. یاد رہے کہ بشری انصاری جو انجیکشنز لگواتی ہیں ان سے ان کی سکن نہ صرف تروتازہ نظر آتی ہے بلکہ ان کی عمر بھی کم لگتی ہے. بشری انصاری نے یوں کھل کر خلاصہ کر دیا ہے کہ وہ آج بھی اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں. بشری انصاری کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو ورسٹائل ہیں بشری انصاری اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی ہیں بہت اچھا گاتی بھی ہیں . ان کی فنی صلاحیتوں کو گورنمنٹ کے لیول پر بھی سراہا جا چکا ہے.