Baaghi TV

Tag: شادی

  • ساس نے بھاگ کر گھر داماد سے کورٹ میرج کرلی

    ساس نے بھاگ کر گھر داماد سے کورٹ میرج کرلی

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کی ایک عدالت میں حیران کن اور غیر معمولی واقعے میں گھر داماد نے ساس سے شادی کر لی،عدالت میں اس متنازع شادی کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی ایکشن لینے پر مجبور ہوگئی دونوں کے خلاف انڈین میرج ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کی عدالت میں شادی کرنے والا جوڑا داماد اور ساس تھے یہ شخص سسرال میں ہی رہتا تھا اور ساس سے تعلقات استوار کرلیے،دونوں میں رفتہ رفتہ محبت پروان چڑھی اور 4 سال تک خفیہ تعلقات کے بعد داماد نے اپنی بیوی کو چھوڑ کر ساس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص گھر داماد تھا اور کچھ عرصے قبل اپنی بیوی کو چھوڑ کر چلا گیا تھا جب تلاش کیا گیا تو پتا چلا کہ گھر سے ساس بھی غائب ہے تب ہی اہل خانہ پر حقیقت کھلی بعد ازاں اچانک یہ دونوں کانپور کی ضلعی عدالت میں نظر آئے اور وہاں ایک وکیل کی مدد سے شادی رجسٹر کروائی، ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور ساتھ آنے والے لوگوں سے آشیرباد بھی لی۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے اس شادی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے خاندانی روایات اور رشتوں کے احترام کو پامال کیا ہے جس کی انھیں سزا ملنی چاہیےتاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

  • مومنہ اقبال کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز   وائرل

    مومنہ اقبال کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

    اداکارہ مومنہ اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

    مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ نہایت خوبصورت اور روایتی انداز میں نظر آئیں، تقریب کے لیے اداکارہ نے سنہری کتان سلک سے تیار کردہ دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نہایت نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھیجبکہ ان کے ہمراہ دلہا حمزہ حبیب سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے جس پر سنہری کام کیا گیا تھا، جبکہ دونوں نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر تقریب کے حسن کو مزید بڑھا دیا۔

    تصاویر کے ساتھ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر حمزہ حبیب کے نام ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا، انہوں نے مختصر مگر جذباتی انداز میں ’’میرے حمزہ‘‘ لکھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

    مہندی کی تقریب میں مومنہ اقبال نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی زیب تن کیا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک نے لباس کو خاص کشش بخشی، اس کے ساتھ جامنی رنگ کے خوبصورت دوپٹے نے ان کے برائیڈل لک کو مزید نمایاں کیا روایتی زیورات، ہاتھوں پر سجی مہندی اور سنہری چوڑیوں نے ان کی شخصیت میں دلکشی کا اضافہ کیا اور انہیں ایک روایتی پاکستانی دلہن کا منفرد روپ عطا کیا۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال گزشتہ دنوں اپنی شادی سے قبل ایک تنازع کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی رہی تھیں، تاہم ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا اور اب ان کی شادی کی مختلف تقریبات خوشگوار ماحول میں جاری ہیں سوشل میڈیا پر مداح اور شوبز شخصیات اس نو بیاہتا جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں-

  • شادی کے وقت کیے گئے وعدے بھی قانونی طور پر لازم قرار

    شادی کے وقت کیے گئے وعدے بھی قانونی طور پر لازم قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو 5 مرلہ گھر دینے سے متعلق ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے شوہر کی اپیل مسترد کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ شادی کے موقع پر کیے گئے علیحدہ معاہدوں اور وعدوں کو پورا کرنے کا بھی پابند ہے۔

    جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا کہ شادی کے روز شوہر نے ایک الگ معاہد ے کے تحت بیوی کو 5 مرلہ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، لہٰذا اس وعدے کی قانونی حیثیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ حق مہر بیوی کا قانونی اور شرعی حق ہے، اسے شوہر کا احسان یا صوابدیدی رعایت نہیں سمجھا جا سکتا قانون کی نظر میں حق مہر شوہر پر ایک قرض کی حیثیت رکھتا ہے جس کی ادائیگی لازم ہے، شادی کے دوران یا بعد میں حق مہر کا مطالبہ نہ کرنا خاتون کے اس حق سے دستبرداری تصور نہیں کیا جا سکتا عدالت نے مشاہدہ کیا کہ معاشرتی، خاندانی اور ثقافتی دباؤ کے باعث بہت سی خواتین اپنے حقوق کا فوری مطالبہ نہیں کرتیں، اس لیے خاموشی کو رضامندی یا حق سے دستبرداری نہیں سمجھا جا سکتا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون کے تحت حق مہر زبانی، تحریری یا بعد میں بھی طے کیا جا سکتا ہے، جبکہ شوہر کو شادی کے بعد حق مہر میں اضافہ کرنے کی بھی اجازت ہے،خاندانی معاملات کا فیصلہ کرتے وقت عدالتیں صرف قانونی موشگافیوں تک محدود نہیں رہتیں بلکہ معاشرتی حقائق اور فریقین کے جائز حقوق کو بھی مدنظر رکھتی ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ٹرائل کورٹ کے حکم کو درست قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شادی کے وقت کیے گئے تحریری وعدے اور معاہدے محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ قانونی ذمہ داری بھی بن سکتے ہیں، جن پر عمل درآمد ضروری ہے۔

  • جیکب آباد میں پسند کی شادی کا معاملہ، لڑکی کے والد کا ویڈیو بیان جاری

    جیکب آباد میں پسند کی شادی کا معاملہ، لڑکی کے والد کا ویڈیو بیان جاری

    جیکب آباد میں پسند کی شادی کے بعد لڑکے کا گاؤں کو جلانے کے واقعے پر لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

    لڑکی کے والد رفیق چنہ کا کہنا ہے کہ میری دو بچیوں کو ملزمان اسلحے کے زور پر رات اغوا کرکے لے گئےتھے، ایک بیٹی کی عمر 14سال اور دوسری کی عمر 4 سال ہے، میں پولیس افسران سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    رفیق چنہ نے کہا کہ بیٹیاں بھی میری گئیں، فائرنگ بھی مجھ پر اور میرے گاؤں پر ہوئی، میری بیٹی کی عمر 14سال ہے تو اس کی شادی کیسے ہو سکتی ہے، ہمیں پتہ ہی نہیں برڑو برادری کے گھروں کو آگ لگی ہے، ہم کیوں ان کے گھروں کو آگ لگائیں گے؟، انہوں نے خود آگ لگائی اور جھوٹی ایف آئی آر ہم پر درج کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ برڑو برادری کے گھر جلانے پر چنہ برادری کے 32 ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور 5 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جیکب آباد میں پسند کی شادی پر مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگادی تھی،ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گاؤں صدیق آرائیں اورگاؤں غازی خان چنہ کے جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نےگاؤں کو آگ لگائی۔

  • فضا علی  نے دوسری شادی کر لی

    فضا علی نے دوسری شادی کر لی

    پاکستانی اداکارہ فضا علی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا ہے-

    اداکارہ نے عیدالفطر کے پہلے دن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی شامل ہیں ان تصاویر میں ان کی نئی زندگی کے خوشگوار لمحات نمایاں نظر آئے،انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور نجی تقریب میں نکاح کیا –

    شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے نیم رسمی لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

    فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی ہے جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ‘،اب وہ اپنی شناخت میں نیا نام شامل کر رہی ہیں اور اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز‘ بھی ہیں،اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہاہے اور شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے-

    ایران کا بیلسٹک میزائل سے ڈیمونا میں حملے، عمارت تباہ، 20 اسرائیلی زخمی

  • راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم کی کم عمر لڑکی سے شادی،ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم بابر کی ایک کم عمر لڑکی سے شادی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ دولہا شادی کی تقریبات میں پُراعتماد اور خوش نظر آ رہے ہیں، جبکہ دلہن بھی مطمئن دکھائی دے رہی ہیں،ویڈیو میں دولہا اپنے نوجوان دلہن کو پھولوں کے کنگن پہنا رہے ہیں اور پھر اسے اپنی گاڑی میں بٹھاتے دکھائی دے رہے ہیں، دلہن خوش نظر آ رہی ہیں اور خاندان والے نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے خوشیاں منا رہے ہیں۔

    اس دوران 60 سالہ بزرگ کا کہنا تھا کہ ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی، یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا،جس پر ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ نے بھی 60 اسلہ حکیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا مشروط شیڈول جاری

    بزرگ دلہے کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟، میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ جب انسان کو دل سے محبت ہو تو پھر اس میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو پھر نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارتی شہری نے شائننگ انڈیا کے دعووں کا پول کھول دیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا صارفین کی رائے میں واضح تقسیم دیکھی جا رہی ہے بعض صارفین بزرگ دولہے کی عمر کو بنیاد بنا کر حیرت اور تنقید کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد نے اسے ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے حمایت کی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ رشتہ طے کرنے میں عمر واحد پیمانہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ باہمی رضامندی، قانونی حیثیت اور خاندانی اتفاق کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

  • اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔

    اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے،مہربانو کی شادی 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے ہوئی تھی وہ اپنے متحرک اور جاندار کرداروں کے باعث ڈراموں اور فلموں میں پہچانی جاتی ہیں۔

    حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے مختصر مگر واضح انداز میں جواب دیا: ’نہیں‘،ان کے اس سادہ اور دو ٹوک جواب نے افواہوں کو ختم کر دیاہے-

    ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں ،خالد مسعود سندھو

    سوشل میڈیا پر اس سے قبل مہربانو نے اپنے شوہر کے ساتھ موجود تمام تصاویر ہٹا دی تھیں، حتیٰ کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں تھی، جس سے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی تھی،مہربانو کی عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت اور کھلے اظہار کے باوجود اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو تقویت دی تھی، تاہم ان کے حالیہ جواب نے اب تمام ابہام دور کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہربانو اس سے قبل بھی اپنے خیالات اور فیصلوں کا اظہار بلا جھجھک کرتی رہی ہیں، اور ان کا حالیہ بیان بھی اسی بے باکی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

  • جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدرکی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ ،روحیل اصغر کی پوتی ہیں،شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں،اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ شادی سولہ، سترہ اور اٹھارہ جنوری کو طے پائی ہے،مریم نوازاپنی بڑی بیٹی اور داماد راحیل منیر کےساتھ رشتہ لےکرآئے تھے۔

    جب بیٹے نے بتایا تومیں نے کہا کہ یہ توخوشی کی بات ہے،میاں نوازشریف نےباضابطہ ہمیں کھانے پرگھربلایا،میری اہلیہ میاں نواز شریف اور مریم نوازکی مہان داری سےبہت متاثرہوئیں،میری اہلیہ، بہواورمریم نوازنے بیٹھ کرشادی کے معاملات طے کیے،یہ رشتہ دوماہ پہلےطےپایا تھا،مریم نوازکی صاحبزادی ماہ نورکی میری پوتی سے گہری دوستی ہےشادی پر صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعوکیا جار ہا ہے، مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی،ولیمہ بھی جاتی عمرہ میں ہوگا،

    واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی،تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

  • شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

    شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے مرد ہونے کا انکشاف

    بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ایک نوجوان کو شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد معلوم ہوا کہ اس کی نئی نویلی دلہن دراصل مرد ہے۔

    بنگلہ دیشی ویب سائٹ کے مطابق، چٹاگانگ میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا، جہاں شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد شوہر کو پتہ چلا کہ اس کی نئی نویلی دلہن درحقیقت ایک مرد ہےیہ انکشاف جمعہ 25 جولائی کو ہوا، جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی اور خبر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، دلہن کا نام سامعہ بتایا جا رہا تھا، مگر اصل میں اس کا نام محمد شاہین الرحمٰن ہے، جو ابوالقاسم نامی شخص کا بیٹا ہے اور چٹاگانگ کے عیدگاہ بوبازار علاقے کا رہائشی ہے،شاہین الرحمٰن نے فیس بک پر سامعہ کے نام سے ایک لڑکی کا جعلی پروفائل بنا رکھا تھا، جہاں اس کی دوستی محمود الحسن شانتو نامی نوجوان سے ہوئی، بعد میں دونوں کی 7 جون کو اہلِ خانہ کی رضامندی اور ایک مولوی کی موجودگی میں شادی کر دی گئی۔

    راولپنڈی: جرگے کے حکم پرخاتون کاقتل، کیس میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر نےاعتراف جرم کرلیا

    شادی کے بعد سامعہ ڈیڑھ ماہ تک شانتو کے گھر میں دلہن بن کر رہی اور کسی کو شک نہ ہوا کہ وہ مرد ہے، تاہم حالیہ دنوں میں اس کے رویے پر شانتو اور اس کے گھر والوں کو شک ہوا اور مزید تحقیق پر اس کی اصل حقیقت معلوم ہو گئی۔

    شانتو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی سامعہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی اور محبت کا رشتہ قائم ہوا، پھر وہ اچانک ان کے گھر آ گئی اور دونوں نے گھروالوں کی مرضی سے شادی کر لی، چونکہ اس کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا، اس لیے نکاح رجسٹر نہیں ہوا، شادی کے بعد سامعہ کا رویہ عجیب تھا، وہ جب بھی قریب جانے کی کوشش کرتے تو یہی کہتی کہ ڈاکٹر نے منع کیا ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

    یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد شاہین الرحمٰن کو ہفتہ 26 جولائی کی صبح اس کے گھر واپس بھیج دیا گیا ہےشاہین الرحمٰن عرف سامعہ نے مرد ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ شانتو کے ساتھ جو کیا، وہ غلط تھا، لیکن انہیں ہارمونز کا مسئلہ ہے، وہ بچپن سے خود کو لڑکی محسوس کرتے ہیں، لڑکیوں کی طرح کپڑے پہننا اور سنورنا پسند ہے، اسی لیے یہ سب کچھ کیا۔

  • کم عمری شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    کم عمری شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    لاہور: 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    شہزادہ عدنان نامی شہری نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، موقف اختیار کیا کہ شادی سے متعلق قانون قرآن اور حدیث کے خلاف بنایا گیا ہے،شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چائلڈ میرج ریسٹرین بل 2025 خلاف آئین بنایا گیا، درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا، شادی سے متعلق جو قانون بنایا گیا اس کی قید بامشقت سزا رکھی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ قید بامشقت سزا بھی خلاف آئین ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ یہ قانون قرآن مجید اور سنت کے خلاف ہے اس کو ختم کیا جائے، ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔