Baaghi TV

Tag: شارٹ فال

  • ٕایف بی آر میں 344 ارب کا شارٹ فال

    ٕایف بی آر میں 344 ارب کا شارٹ فال

    اسلام آباد: ایف بی آر کو حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر کو نومبر 2024 میں مجموعی طور پر 855 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں حاصل ہوئیں-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایف بی آر کے افسر نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گزشتہ ماہ (نومبر 2024) کے دوران 148ارب روپے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر)کے دوران سے 344 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے ۔

    ایف بی آر کو حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر کو نومبر 2024 میں مجموعی طور پر 855 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں حاصل ہوئیں، تاہم یہ 1,003 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 148 ارب روپے کم ہے-

    ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران محصولات کی عبوری وصولی 851 ارب روپے رہی ہے جو مقررہ ہدف 1,003 ارب روپے کے مقابلے میں 152 ارب روپے کم ہے تاہم حتمی اعداد و شمار اور ڈیٹا کی تصدیق کے بعد یہ فرق 150 ارب روپے تک محدود ہونے کی توقع ہے-

    رواں مالی سال 2024-2025 کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران ایف بی آر نے 4,295 ارب روپے محصولات جمع کیے، جو چار ہزار چھ سو 39 ارب روپے کے ہدف سے 344 ارب روپے کم ہیں، اپ ڈیٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں 851 ارب روپے محصولات جمع کیے گئے جو نومبر 2023 میں جمع شدہ 736 ارب روپے کے مقابلے میں 115 ارب روپے زائد ہیں۔

  • بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا

    بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا

    اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

    ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ،جبکہ پیداوار 20 ہزار 615 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار380 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے198،بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھر میں 6 گھنٹے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 681 میگاواٹ ہے اور اس طرح سے بجلی کا شارٹ فال 5ہزار319میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

    ملک میں پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 980 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ پیدا ہورہی ہے سولر پاور پلانٹس سے198، بگاس سے 133اورنیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 1سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے-

    عالمی ردعمل کے باوجود رفح میں اسرائیلی حملے جاری،مزید 45 فلسطینی شہید

    مریم نواز کا اشیائے خور دو نوش مزید سستی کرنے کا اعلان

    اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

    اسلام آباد: ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع انرجی ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 500 ، رسد 19 ہزار 500 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ کے قریب شارٹ فال ہے ، سولر انرجی، بجلی مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں روز 22 فی صد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ سال انہی دنوں بجلی کی ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ زیادہ تھی، گزشتہ سال بجلی کی طلب روز 28 ہزار میگاواٹ تک چلی جاتی تھی لیسکو میں اس وقت لوڈشیڈنگ صرف ہائی لاسز فیڈرز پر ہو رہی ہے ، دیگر کمپنیوں میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے پی اور سندھ کے زیادہ چوری والے علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

  • ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ

    ملک بھر میں بجلی کی رصد زیادہ جبکہ طلب میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ ہےملک بھر میں جہاں شدید گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے وہیں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو مزید اذیت میں مبتلا کررکھا ہے جس وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔

    وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کی طلب 21 ہزار 2 سو میگا واٹ جبکہ پیداوار 19 ہزار میگا واٹ ہے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2200 میگا واٹ ہے،طلب میں کمی کی وجہ فیکٹریاں، کارخانے اور کاروباری مراکز کاپوری طرح نہ کھلنا ہے ایک دو روز میں بجلی کی طلب اور رسد کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

    پاکستان کو قرض کی منظوری،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے …

    ادھرلاہورا لیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں بجلی کی طلب 3600 میگا واٹ ہے،جبکہ اس وقت لیسکو کو 3500 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے،لیسکو کا شارٹ فال 100 میگا واٹ ہے، لیسکو کی حدود میں فی الحال شہری علاقوں میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی دیہی اور ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    واٹس ایپ نے بھارت میں مزید 65 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگادی

    دوسری جانب کراچی کے علاقے حسن اسکوائر پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندش پر احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے رات گئے سڑک کو بند کردیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ 4 سے 14 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جہاں اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں میں 10 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ لانڈھی، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

  • طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی

    طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی

    کراچی: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 284میگاواٹ کی سطح پر پہنچ گیا،طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی کردی گئی-

    باغی ٹی وی : سمندری طوفان کے اثرات کے باعث طوفانی ہواؤں سے بجلی کے ونڈ پلانٹس سے پیداوار میں کمی ہوئی ہے،بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ اور پیداوار 19 ہزار252 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی شارٹ فال بڑھنے کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا-

    لاہورماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

    ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں آج پن بجلی کی پیداوار 5ہزار 600 میگاواٹ ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 850 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے پیداوار 10ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس سے صرف 100 میگاواٹ سولر بجلی گھروں سے 82 میگاواٹ، بگاس سے 120 میگاواٹ نیوکلیئرپاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار میگاواٹ ہے۔

    شرعی طور پر بغیر ثبوت قتل کا الزام لگانا انتہائی بھیانک گناہ کبیرہ ہے،فیاض الحسن …

    دوسری جانب ممکنہ طوفان بپر جوائے سے پہلے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش شروع ہوگئی کراچی کے علاقوں گلستان جوہربلاک 8، ایف بی ایریابلاک 12، گارڈن ویسٹ، ڈیفنس ویو فیز ٹو، الفلاح، نارتھ کراچی، ملیرہالٹ، رفاع عام اور سعدی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے بجلی بندش کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

    "اسپیس ایکس” میں نوکری حاصل کرنےوالا 14 سالہ انجینئر

    کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ حالیہ سائیکلون میں ملک میں آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کا اثر بجلی کی پیداوارپر بھی ہوسکتا ہے، آر ایل این جی نہ ملنے پرکراچی میں 2 گھنٹے تک اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے، لوڈ مینجمنٹ کا اطلاق مستثنیٰ صارفین پر بھی ہوگا۔

  • گرمی  کی شدت میں اضافہ،بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا

    اسلام آباد: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی:ذرائع پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 38 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کب ہو گی؟

    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 سو میگاواٹ ہے ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 984 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ بیگاس سے 148 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے۔

    سمندری طوفان کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلیے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی

    واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی ہے،درجہ حرارت بڑھنے کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے احتیاط کی ہدایت کی ہے-

    ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے شہریوں بالخصوص چھوٹے بچوں، ضعیف اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کی حالت غیر ہو سکتی ہے لہذا بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے اگر ضروری کام ہو تو گیلے کپڑے سے سر اور جسم ڈھانپ کر باہر نکلا جائے جسم میں نمکیات کو پورا کرنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور مرغن غذاؤں کے بجائے سادہ کھانا سبزیوں ، دہی ، لسی، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی درخواست سماعت سے معزرت کرلی

  • شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    ملک میں شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا،جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 ،13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

    علاوہ ازیں منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند ہونے سے پن بجلی کی پیداوار 1.8ملین یونٹ یومیہ تک محدود ہوگئی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی ہے ، منگلا پاور ہاؤس سے پیداوار 1000 میگاواٹ سے کم ہوکر 18لاکھ یونٹس یومیہ تک آگئی۔

    ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ زیادہ ہے۔

  • ملک میں بجلی  کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 750 میگاواٹ ہے بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 950 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 700 سو میگاواٹ ہے۔

    پاکستان قدرتی آفات کے لحاظ سے ہائی رسک پر ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 660 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 400 میگا واٹ ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 530 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 162 ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 47 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 668 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 25 ہزار حاملہ خواتین متاثر

    دوسری جانب فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برادشت ہے اور فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    مالکان نے بے روزگار ہونے والے ہزاروں مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا،پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیدواری لاگت سے خسارے کے بوجھ تلےدبی فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور ہنر مند بے روزگار ہو رہے ہیں وہ حکومت کو بتا چکے ہیں کہ بجلی کی موجودہ قیمت پر انڈسٹری نہیں چل سکے گی اب فیکڑیاں بند ہو رہی ہیں اور مزدور بے روزگار ہورہا ہے، 60 روپے بجلی کا یونٹ انڈسٹری کے لیے ناقابل برداشت ہے –

    ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ، مجموعی تعداد 18 ہو گئی

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا-

    باغی ٹی وی: ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 574 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

    نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 750 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 100 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7روپے 91 پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرامیں دائرکردی جس پرآج سماعت کے بعد نیپر اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کوبھجوائے گا وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے دائردرخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویزہے۔

    حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے اس سلسلے میں جولائی سے بجلی3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویزہے۔اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبرسے بجلی کابنیادی ٹیرف91پیسے فی یونٹ مزیدبڑھانے کی تجویزدی گئی ہےجبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کی ہے-