Baaghi TV

Tag: شازیہ وجاہت

  • صنم جنگ اور اظفر رحمان ساتھی بن گئے

    صنم جنگ اور اظفر رحمان ساتھی بن گئے

    اداکار ہ صنم جنگ اور اظفر رحمان شازیہ وجاہت کے نئے ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے۔ڈرامے کا نام کیا ہو گا اور دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہو گا ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں ،ابھی فی الحال اتنی ہی بات سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ یہ دونوں فنکار ایکساتھ نظر آئیں گے۔ان دونوں کے پرستار یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں ۔واضح رہے کہ شازیہ وجاہت کی پرڈیوس کی ہوئی فلم ”پردے میں رہنے دو “ حال ہی میں عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنی تھی۔فلم کچھ خاص بزنس نہیں کر سکی فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر اور علی رحمان خان مرکزی کردارو میں تھے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے سوشل ایشو کو ڈیل کرتی ہے جو ہر گھر بلکہ ہر دوسری لڑکی کا مسئلہ ہے کہ شادی کیوں نہیں ہوئی؟

    شادی ہو گئی ہے تو بے بی کیوں نہیں ہوا اور اگر بے بی نہیں ہوا تو یقینا لڑکی میں ہی مسئلہ ہو گا ۔ شازیہ وجاہت ایک منجھی ہوئی پرڈیوسر ہیں ان کے کریڈیٹ پر بہترین پراجیکٹس ہیں امید کی جا رہی ہے کہ صنم جنگ اور اظفر رحمان کے ساتھ نیا وینچر بھی پسند کیا جائیگا ۔صنم جنگ اب ایک سال میں ایک آدھ پراجیکٹ ہی کرتی ہیں یوں ان کے پرستار انکی چھوٹی سکرین پر واپسی کے منتظر رہتے ہیں اسی طرح سے اظفر رحمان کے پرستار بھی انہیں دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ۔

  • حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

    ڈرامہ سیریل ’رقیب‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے ’پنجرہ‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

    باغی ٹی وی: ڈراما پروڈیوسر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں حدیقہ کیانی کی شوٹنگ کے سیٹ کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ حدیقہ کیانی مرحومہ اسما نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے ’پنجرہ‘ میں دکھائی دیں گی کہ وہ بھی ’پنجرہ‘ کا حصہ ہیں۔

    شازیہ وجاہت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں سوشل میڈیا اسٹار اور حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی دنانیر مبین کو بھی دیکھا جا سکتا ہےتاہم یہ واضح نہیں ہے کہ دنانیر مبین بھی ’پنجرہ‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں یا پھر وہ ویسے ہی حدیقہ کیانی اور دیگر شوبز شخصیات سے شوٹنگ کے سیٹ پر ملنے پہنچی تھیں۔

    معروف ڈرامہ سیریل خانی کی لکھاری خاتون مصنفہ اسماء نبیل کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں

    پروڈیوسر شازیہ وجاہت نے رواں برس ستمبر میں بتایا تھا کہ انہوں نے مرحومہ اسما نبیل کے لکھے گئے آخری ڈرامے پر کام کا آغاز کردیا اب انہوں نے ڈرامے کے نام سمیت اس کے کچھ اداکاروں کی تصدیق بھی کردی ہے’پنجرہ‘ کی ہدایات نجف بلگرامی دیں گے-

    اطلاعات کے مطابق ’پنجرہ‘ کو 2022 کی پہلی سہ ماہی میں اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ ڈرامے کی لکھاری اسما نبیل رواں برس جولائی میں بریسٹ کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں انہوں نے ’خانی، باندی، دمسی، خدا میرا بھی ہے، دل کیا کرے اور سرخ چاندنی‘ سمیت دیگر ڈراموں کی کہانیاں لکھی تھیں۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

    اسما نبیل میں ابتدائی طور پر 2013 میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، چند سال زیر علاج رہنے کے بعد انہوں نے کینسر کو تقریبا شکست دے دی تھی مگر بعد ازاں موضی مرض نے دوبارہ انہیں جکڑا اور وہ 2018 کے بعد دوبارہ زیر علاج رہیں اور جولائی 2021 میں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی