Baaghi TV

Tag: شالیمار ایکسپریس

  • شالیمار ایکسپریس  حادثہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    شالیمار ایکسپریس حادثہ ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمارایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی،ریلوے اتنظامیہ کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    اتوار کے روز سکھر ڈویژن لاکھا روڈ اسٹیشن کی ریلوے لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی اور کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تاہم حادثے میں خوش قسمتی سے عملہ اور مسافر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم حادثے کے باعث شالیمار ایکسپر یس کے انجن، سامان اور بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تیز رفتار شالیمار ایکسپریس کا انجن مال گاڑی کے ڈبوں میں دھنس گیا،حادثے کے نتیجے میں ریلوے کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے جب کہ گارڈ کو کافی مشکل کے بعد بوگی سے باہر نکالا گیا-

    حادثے کے فورا بعد ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ریلیف اقدامات شروع کر دیے ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی ہے تاکہ متاثرہ مسافروں کو آگے پہنچایا جا سکے اور ریل کا معمول کا نظام بحال کیا جا سکے، بعد ازاں لاکھا روڈ اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی تاہم سامنے آنے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ریلوے عملہ نکلا۔

    جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر بے بنیاد قرار

    رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے لوپ لائن پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کے باوجود پیچھے سے آنے والی شالیمار ایکسپریس کو اسی ٹریک پر بھیج دیا، حادثے کے وقت شالیمار ایکسپریس کی رفتار تقریباً 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، جس کے باعث تصادم شدید نوعیت اختیار کر گیا اور مال گاڑی و انجن کو خاصا نقصان پہنچا،ریلوے حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید انکوائری شروع کر دی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جا سکے-

    سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

  • پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی چلتی ہے جو خسارے میں چل رہی تھی مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہےحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتےہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسےمزید مہنگاکر دیا تھا،پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 331 روپے 38 پیسے ہوگیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

    چین کی پڑوسیوں سے متعلق پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے،چینی نائب صدر

    بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل

    بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیراعظم

  • کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال

    کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس 8 ماہ بعد بحال کردی گئی-

    باغی ٹی وی: پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے کے بعد آج سے دوبارہ بحال کردیالاہور اور کراچی سے صبح 6 بجے شالیمار ایکسپریس کو بحال کیا گیا، افتتاح کے موقع پر دعائے خیر بھی کی گئی جبکہ ٹرین کو خوبصورت نئی کوچز کے ساتھ منفرد انداز میں سجایا گیا۔

    ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی کی شادی میں خاتونِ اول کی شرکت

    کراچی سے ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریاض نے آج صبح کراچی کینٹ سے کیا۔


    یہ ٹرین 19 کوچز پر مشتمل ہے، جس میں 2 اے سی بزنس، ایک اے سی پارلر، 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک بریک وین، ایک پاور وین اور ایک ریستوران کوچ بھی موجود ہےشالیمار ایکسپریس میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے کراچی سے لاہور تک 10 اسٹاپ ہیں۔

    ٹرین لاہور سے کراچی جاتے ہوئے رائیونڈ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان، روہڑی، نواب شاہ، حیررآباد اور لانڈھی سٹاپ کیا کرے گی-

    سوشل میڈیا پر محبت، بھارتی لڑکا دلہن لینے اہلِخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا


    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر اس ٹرین کے تمام کلاسز میں یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد رعایت اور 16 مئی سے 31 مئی تک 10 فیصد رعایت دی گئی ہے-

    واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس کا آپریشن گزشتہ سال سیلاب کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث معطل کیا گیا تھا۔

    سلمان خان کو بھارت میں قتل کی دھمکیوں کے بعد کونسا ملک محفوظ لگنے لگا؟