Baaghi TV

Tag: شان

  • شیزان خان کو ہسپتال میں روتے چلاتے دیکھا شیزان کے دوست شان کا بیان

    شیزان خان کو ہسپتال میں روتے چلاتے دیکھا شیزان کے دوست شان کا بیان

    دو ہفتے پہلے ٹی وی اداکارہ تنینشا شرما نے آن سیٹ خود کشی کر لی ، اس خود کشی کی اصل وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں لیکن تنیشا کی والدہ کی جانب سے تنیشا کے بوائے فرینڈ شیزان خان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جا ری ہے. شیزان خان کی بہنوں اور ماں نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کرکے بتایا کہ ہمارا تنیشا کے ساتھ اچھا تعلق تھا لیکن اسکی والدہ شیزان کے ساتھ شادی پر خوش نہیں تھیں. تاہم اب شیزان خان کے ایک دوست نے انٹرویو دیا ہے اس میں اس نے بتایا ہے کہ جس روز تنیشا نے خود کشی کی ، مجھے جب علم ہوا کہ تنیشا کو ہسپتال لیجایا گیا ہے تو میں وہاں پہنچا اور دیکھا کہ شیزان خان کی رو رو کر آنکھیں سوجی ہوئی تھیں ، اور وہ ڈاکٹروں سے رو رو کر اور چلا چلا کر کہہ رہا تھا کہ تنیشا کوٕ

    بچا لیں. میں نے اس سے پوچھا تھا کہ ہوا کیا ہے تو اس نے بتایا کہ ہم سیٹ پر موجود تھے ہم نے آپس میں بات کی اس نے کچھ وڈیوز بھی بنائیں جو کہ اس نے انسٹاگرام پر کچھ دیر میں پوسٹ کرنی تھیں. شیزان خان کے دوست شان نے کہا کہ شیزان کی جس سے بھی دوستی ہوتی ہے وہ اس کی بہت کئیر کرتا ہے اور اگر وہ تنیشا کو ڈیٹ کررہا تھا تو یقینا اس کا بھی خیال رکھتا ہو گا . لو جہاد کا اینگل دیا جانا غلط ہے اور ایسا اینگل زبردستی دے بھی دیا جائے تو تنیشا واپس نہیں‌آنے والی.

  • ٹی وی کے آرٹسٹ کام سیکھ  کر فلموں میں‌آئیں شان شاہد

    ٹی وی کے آرٹسٹ کام سیکھ کر فلموں میں‌آئیں شان شاہد

    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شان شاہد آج کل کی بننے والی فلموں سے مطمئن نہیں ہیں نہ ہی ان میں کام کرنے والے آرٹسٹوں سے مطمئن ہیں. وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتے ، ان کو جہاں جب موقع ملتا ہے آج جو فلمیں بن رہی ہیں ان کے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز کو کھری کھری سنا دیتے ہیں . حال ہی میں شان شاہد نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہر کام کو کرنے کا طریقہ سلیقہ ہوتا ہے. فلموں میں کام کرنے سے کسی کو کوئی بھی منع نہیں‌کرسکتا لیکن ضروری ہے کہ آپ کام سیکھ کر آئیں . اگر ٹی وی کے فنکار بھی فلموں‌میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ بڑی سکرین کی ڈیمانڈ کو سمجھیں اور کام

    سیکھیں. شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ مولا جٹ میں‌حمزہ علی عباسی اور فواد خان نے اچھی پنجابی نہیں بولی ، لیکن اچھی بات ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ فلمی صعنت کی بحالی میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا .یاد رہے کہ حال ہی میں شان کی فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے فلم خاص بزنس تو نہیں‌کر سکی لیکن اس میں ان کی اداکاری اور ڈائریکشن کو کافی پسند کیا گیا ہے.

  • شان کو جب کام ملنا بند ہوا تو امریکہ چلے گئے سید نور

    شان کو جب کام ملنا بند ہوا تو امریکہ چلے گئے سید نور

    ہدایتکار اور مصنف سید نور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ شان نے میری لکھی ہوئی فلم بلندی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انکو بہت زیادہ پسند کیا گیا. شان راتوں رات سٹار بن گیا اس کے بعد بھی ان کی فلمیں ہٹ ہوئیں لیکن اس کے بعد اچانک ایسا ہوا کہ ان کی فلمیں‌فلاپ ہونا شروع ہو گئیں . پہ در پہ فلمیں فلاپ ہونے کے بعد شان سے وہ سب کترانے لگے جو ان کے ساتھ ہی فلمیں بنایا کرتے تھے اور شان کے بغیر فلم بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے . جو ان کے ساتھ کام کرتے تھے انہی نے ان کو منحوس کہنا شروع کر دیا . اگر کوئی غلطی سے بھی کہہ دیتا

    کہ شان کو لیکر فلم بنانی ہے تو اسکی مخالفت کی جاتی ہے اور کہا جاتا کہ یہ منحوس ہے فلم فلاپ ہو جائے گی. بس جب ان کو کام ملنا بند ہوا تو وہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ چلے گئے اور یوں وہاں دو تین سال رہے. پھر مجھے خیال آیا کہ یہ زیادتی ہے وہ اچھا ہیرو تھا اسکو واپس لانا چاہیے . میں ان کو فلم گھونگھٹ میں واپس لایا اور جب اس فلم کے پرڈیوسر کو پتہ چلا تو اس نے کہا کہ میرے پیسے واپس کر دو تو میں نے اپنے پارٹنر سے کہا کہ کردو لیکن ہم شان کے ساتھ ہی کام کریں گے. یوًں شان کی فلموں میں دوبارہ واپسی گھونگھٹ سے ہوئی .

  • نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا، بھارت میں نبی کریم کی شان میں گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت واقعہ پر سرکاری سطح پر معافی مانگے اور ملعون گستاخ کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ساہیوال میں پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام حرمت رسول و استحکام پاکستان کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے توہین رسالت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام نے خاص کر مشرق و سطی و اسلامی دنیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان مسلم ممالک کے عوام نے احتجاجاً بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے اور بھارتی حکومت سرکاری طور پر معافی مانگے۔

    انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ؐہماری زندگی اور آخرت،ہمارا جینا اور مرنا ہے اور حرمت رسول ؐکے لئے جان دینا مسلمان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کرام اور ان پر نازل کی گئیں کتابیں ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن نبی کریمؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے تمام مکاتب فکر پر زور دیا کہ سب ملکر ایک دوسرے کی اصلاح کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔سیمینار میں میں مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا شفیع قاسمی،مولانا انعام اللہ شاہ بخاری،مولانا مفتی ظہور احمد،بشپ ابراہم ڈینئل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار کے اختتام پر مولانا طاہر محمود اشرفی کو شیلڈ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

  • اداکارہ نیلو  کا انتقال، گورنر پنجاب کا ماضی کے فنکاروں کی یاد میں یادگاری وال بنانے کا اعلان

    اداکارہ نیلو کا انتقال، گورنر پنجاب کا ماضی کے فنکاروں کی یاد میں یادگاری وال بنانے کا اعلان

    گورنر پنجاب کی فلم سٹار شان کے گھر آمد

    شان سے انکی والدہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی- گور نر پنجاب کا شوبز فنکاروں کو خراج تحسین پیش کے کیلئے یادگاری وال بنانے کا اعلان کیا-

    گور نر پنجاب نی اعلان کیا کہ مذکورہ وال پر شوبز انڈسڑی کے نامور فنکاروں کے نام لکھے جائیں گے ۔ چوہدری محمدسرورکا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی نامور اداکارہ نیلو بیگم کو سول اعزا ز دینے کیلئے نامزد کر وں گا ۔ فلم، کھیل، بزنس سمیت یگر شعبوں کے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے ۔ دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطاء فر مائے ۔