Baaghi TV

Tag: شاٹ کٹ

  • شارٹ کٹ اور رنگ عشقے دا اس سال کی ریلیز ہونے والی پہلی فلمیں

    شارٹ کٹ اور رنگ عشقے دا اس سال کی ریلیز ہونے والی پہلی فلمیں

    نیا سال شروع ہو چکا ہے اور اس سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں جو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اس میں شاٹ کٹ اور رنگ عشقے دا کا نام قابل زکر ہے. شاٹ کٹ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ، اس فلم کو گزشتہ برس عید الاضحی پر ریلیز کئے جانے کا پلان تھا لیکن نہ ہو سکی اور اب یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم کو ابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور کاسٹ میں ثناء فخر ، نسیم وکی ، جگن کاظم ، گوہر رشید و دیگر شامل ہیں. شاٹ کٹ ایک پنجابی فلم ہے. رنگ عشقے دا کو معروف رائٹر پرویز کلیم نے ڈائریکٹ کیا ہے یہ ایک میوزیکل اور کامیڈی فلم ہے ، کاسٹ میں فریش سٹار علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان شامل ہیں جبکہ لالی وڈ کی سینئر فنکارائیں مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور

    کامیڈین افتخار ٹھاکر و دیگر شامل ہیں. دونوں فلمیں باکس آفس پر کتنی کامیابی ھاصل کرتی ہیں یہ چیز دیکھنے والی ہے. دونوں فلموں کی پرموشنز بالکل نہیں کی جا رہیںٰ ، شاٹ کٹ کی تو پوری ٹیم ہی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے فلم کی ریلیز سر پر ہے اور نہ انٹرویوز دئے جا رہے ہیں اور نہ ہی اس ھوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے.

  • گوہر رشید کی آواز میں گایا گیا شاٹ کٹ کا او ایس ٹی ریلیزکر دیا گیا

    گوہر رشید کی آواز میں گایا گیا شاٹ کٹ کا او ایس ٹی ریلیزکر دیا گیا

    ‏ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم شاٹ کٹ کا اوایس ٹی ریلیز کر دیا گیاہے. بول ہیں ایتھے سارے نے ڈاکو. اوایس ٹی اداکار گوہر رشید سے گوایا گیا ہے جبکہ میوزک علی اللہ دتہ کا ہے. اس گانے سے ہر پاکستانی یقینا خود کو ریلیٹ کریگا.فلم کے او ایس ٹی کی وڈیو دیکھیں تو اس میں پوری کاسٹ‌ دکھائی دے رہی ہیں. ڈائریکٹر ابو علیحہ جن کی ابھی تک چار فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور ایک فلم جاوید اقبال بین کر دی گئی ہے ان پانچوں فلموں میں‌میوزک ہے ہی نہیں ہے.ابو علیحہ زرا مختلف کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ میوزک کے سر پر فلم ہٹ کروانے والوں میں سے نہیں‌ہیں انہیں اگر لگتا ہے کہ کہانی میوزک مانگ رہی ہے تو میوزک رکھتے ہیں نہیں‌ تو میوزک کے بغیر ہی فلم بنا ڈالتے ہیں اور اس قسم کا رسک بہت کم فلم ساز لیتے ہیں. شاٹ کٹ فلم میں کسی قسم کا آئٹم سانگ بھی نہیں‌ ہے کہانی جس طرح‌کا جتنا میوزک

    ڈیمانڈ کرتی ہے اتنا اور اس حساب سے گانے شامل کئے گئے ہیں.اور پہلا موقع ہے کہ گوہر رشید کسی فلم میں‌ گا رہے ہیں اس سے قبل کسی فلم کیا کہیں بھی کبھی بھی گوہر رشید کو گاتے نہیں دیکھا گیا.گوہر رشید کی آواز میں یہ او یس ٹی کو جاری کر دیا گیا ہے. گوہر رشید جو اپنے پورے کیرئیر میں‌زیادہ تر نیگیٹو کردار کرتے ہی دکھائی دئیے ہیں ان سے ایک تو روٹین سے ہٹ کر اس فلم میں‌کام کروایا گیا اور گانا بھی گوایا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ یقینا ڈائریکٹر ابو علیحہ کوجاتا ہے.

  • فیملی کامیڈی فلم ”شاٹ کٹ“ کا او ایس ٹی21جولائی کو ریلیز کیا جائے گا

    فیملی کامیڈی فلم ”شاٹ کٹ“ کا او ایس ٹی21جولائی کو ریلیز کیا جائے گا

    ابوعلیحہ جن کی بنائی ہوئی فلم جاوید اقبال کو یوکے میں ایوارڈز ملے اب انہوں نے شاٹ کٹ کے نام سے فیملی کامیڈی فلم بنائی ہے. فلم کا میوزک باصلاحیت موسیقار جوڑی علی اور بلال اللہ دتہ نے کمپوز کیا ہے۔ فلم کا پہلا او ایس ٹی جسے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک بھی کہا جا تا ہے وہ 21جولائی کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز جاوید احمد کاکی پوتو اور فہیم سمیجو کہتے ہیں‌ کہ ”شاٹ کٹ“طنزو مزاح سے بھرپور فیملی کامیڈی فلم ہے جس میں انتہائی معیاری گیت بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے2 ستمبر کو ملک بھر کے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم

    کے ٹریلر کوعید قربان کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔ جاوید احمد کاکی پوتو اور فہیم سمیجوکے مطابق علی اللہ دتہ اور بلال اللہ دتہ انتہائی باصلاحیت موسیقار جوڑی ہے جنہوں نے شاٹ کٹ کیلئے بہترین گیت تیار کئے ہیں جنہیں ڈائریکٹر ابو علیحہ نے باکمال انداز میں فلما کر مزید دلفریب بنادیا ہے۔ ”شاٹ کٹ“ کی لیڈ کاسٹ میں ورسٹائل فنکار گوہر رشد، جگن کاظم، نسیم وکی اور ثنا فخرشامل ہیں جبکہ سخاوت ناز، گوشی خان، قیصر پیا، نواز انجم، ارم ملہی اور احمد نواز نے سپورٹنگ کاسٹ میں منفرد کردار ادا کئے ہیں۔ فلم کی کہانی اندرون لاہور کے پس منظر میں دو دوستوں کی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کا احاطہ کرتی ہے جس میں کامیڈی، رومانس، سسپنس اور ایکشن کا بہترین تڑکہ شامل ہے۔ابوعلیحہ کا کہنا ہے کہ انہوں‌نے پہلے کبھی بھی پنجابی فلم نہیں‌بنائی لیکن یہ تجربہ کافی خوشگوار رہا ہے امید ہے کہ شائقین اس فلم کو ضرور پسند کریں گے ہم نے کوشش کی ہے کہ کامیڈی ایسی رکھی جائے جن سے فیملیاں‌محظوظ ہوں.گوہر رشید اپنی زندگی کے بہترین کردار میں نظر آئیں گے .

  • شاٹ کٹ مکمل طور پر فیملی کامیڈی فلم ہے ڈائریکٹر ابو علیحہ

    شاٹ کٹ مکمل طور پر فیملی کامیڈی فلم ہے ڈائریکٹر ابو علیحہ

    ”جاوید اقبال” جیسی سنجیدہ فلم بنانے کے بعد باصلاحیت ہدایتکار ابو علیحہ اب پنجابی کامیڈی فلم ”شاٹ کٹ ” لیکر آرہے ہیں . فلم دو ستمبر کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے ، کاسٹ‌ میں جگن کاظم، ثنا فخر، نسیم وکی اور گوہر رشید و دیگر شامل ہیں. ابو علیحہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جو فلم بنائی ہے وہ مکمل طور پر فیملی فلم ہے جس میں‌مزاح کا تڑکہ لگایا گیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کے ایکٹر کے بارے میں یہ مشہور ہو چکا ہے کہ وہ تو ذو معنی گفتگو ہی کرے گا وہ تو گھٹیا سی جگت ہی مارے گا. یہاں تک کہ سہیل احمد جنہوں نے تھیٹر پر کامیڈی بھی کی وہ بھی ایک وقت میں یہ کہہ کر تھیٹر سے الگ ہو گئے کہ جو کچھ اب تھیٹر پر ہو رہا ہے یا جس طرح کی گفتگو چل رہی ہے وہ میں نہیں کر

    سکتا.میری اس فلم میں نسیم وکی ہوں یا سخاوت ناز ہم سب نے سیٹ پر بہت مزہ کیا لیکن فلم کو اس کے لکھے ہوئے ڈائیلاگز کی حد میں ہی رکھا، ہماری فلم میں ایک بھی ذو معنی جملہ نہیں ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم جس طرح‌بنی ہے اسی طرح سے پاس ہوجائیگی.ہماری فلم کی کہانی میں جہاں جہاں‌میسج دیا جا سکتا ہے ہم نے دیا ہے.ایک سوال کے جواب میں ابوعلیحہ نے کہا کہ میں پنجابی نہیں‌ ہوں لیکن میں نے باہر سے آکر پنجاب کے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے.میں نے تھیٹر کے فنکاروں سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کام لینے کی کوشش کی ہے کہیں یہ تاثر نہیں آنے دیا تھیٹر کا ایکٹر ہے تو جگت ہی مارے گا. فلم کے تمام فنکار پنجاب کے روایتی انداز میں مزاحیہ مکالمے ادا کرتے دکھائی دیں گے. ہم نے کوشش کی ہے کہ بھرپور فیملی اینٹرٹینمنٹ ہو.یاد رہے کہ شاٹ کٹ کو جاوید احمد کاکے پوٹو اور فہیم سمیجو نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ آئی ایم جی سی اسے ریلیز کررہی ہے.

  • ابو علیحہ کی فلم ”شاٹ کٹ “ عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

    ابو علیحہ کی فلم ”شاٹ کٹ “ عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

    ابوعلیحہ جن کی فلم ”جاوید اقبال“گو کہ ریلز کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے کوحال ہی میں لندن میں ایورارڈ دیا گیا۔ان کی اگلی فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔فلم کا نام ہے ”شاٹ کٹ “ ہے اور یہ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے ۔فلم میں جگن کاظم اور فلمسٹار ثناءمرکزی کرداروں میںنظر آئیں گے ۔ثناءکافی عرصے کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نسیم وکی ، نواز انجم ،احمد نواز،گوشی خان،سخاوت نازو دیگر کا نام شامل ہے ۔فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے ڈبنگ کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے عید لاضحی پر ریلز کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ کو اس فلم سے کام کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پنجابی سینما کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں نے نسیم وکی اور سخاوت ناز جیسے کامیڈینز سے جیسا کام لیا ہے وہ یقینا دیکھنے والوں کے لئے ایک ٹریٹ ہوگی ہماری فلم میں کامیڈی بامقصد معلوم ہو گی ۔شائقین جگن کاظم کو پہلی بار پنجابی بولتے ہوئے سنیں گے جگن یقینا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
    یاد رہے کہ اس وقت پنجابی سینما کافی زوال پذیر ہے اور اس عید پر صرف دو پنجابی فلمیں تیرے باجرے دی راکھی اور گوگا لاہوریا ریلیز ہوئیں تھیں ان فلموں نے کیسا