Baaghi TV

Tag: شاہین آفریدی

  • بگ بیش لیگ:امپائر نے میچ میں شاہین آفریدی  کو بولنگ کرانے سے روک دیا

    بگ بیش لیگ:امپائر نے میچ میں شاہین آفریدی کو بولنگ کرانے سے روک دیا

    بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی ڈیبیو میچ میں مایوس کن کارکردگی ،بولنگ کرانے سے ہی روک دیا گیا-

    بگ بیش لیگ میںفاسٹ بالر نے 2.4 اوورز میں کوئی وکٹ لئے بغیر 43 رنز دیے، شاہین آفریدی کو اوور میں دو شولڈر ہائی فل ٹاس کرانے پر امپائر نے میچ میں مزید بولنگ کرانے سے بھی روک دیا۔

    دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان میں پیس بولنگ کو درپیش ایک دیرینہ مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی پچز عموماً فاسٹ بالرز کے لیے زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں،بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے ڈیبیو سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلوی وکٹیں انہیں بولنگ میں بہتر معاونت فراہم کریں گی، جو پاکستان کی نسبت زیادہ بولر فرینڈلی ہوتی ہیں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنی بولنگ کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کے خواہشمند ہیں اور انہیں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کا تجربہ بھی فائدہ دے گا۔

  • چیمپئنز ون ڈے کپ  کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    چیمپئنز ون ڈے کپ کاپلے آف مرحلہ، شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط

    لاہور: چیمپئنز ون ڈے کپ کا پلے آف مرحلے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی شرکت ڈاکٹرز کی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی کو ڈولفنز کے خلاف میچ میں بائیں گھٹنے پر گیند لگی تھی جس کے بعد ان کو بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی شاہین آفریدی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیم کے فزیو کلیف ڈیکون بھی کرکٹر کی انجری کو مانیٹر کر رہے ہیں،آج لائنز کے پریکٹس سیشن میں ڈاکٹرز اور فزیو شاہین کی فٹنس کا جائزہ لیں گے،چیمپئنز کپ میں لائنز اور اسٹالینز کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر کل ہوگا۔

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …

    سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

  • شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ  میچ سے باہر

    شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

    بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کر دیاگیا ہے

    پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے،قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے شاہین شاہ آفریدی کو راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی تصدیق کر دی

    شاہین شاہ آفریدی پہلے ٹیسٹ کے بعد بیٹے کی پیدائش پر کراچی آئے تھے انہوں نے راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے تاہم وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے،جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ "شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں”۔

    بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال کے حوالے سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ دوسرے ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی تاہم جیسن گلیسپی نے بتایا کہ عامرجمال فٹنس کلیئرنس نہیں کر پائے، ابرار احمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں کنڈیشنرکو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔

  • شاہین آفریدی باپ،شاہد آفریدی نانا بن گئے

    شاہین آفریدی باپ،شاہد آفریدی نانا بن گئے

    شاہین آفریدی باپ،شاہد آفریدی نانا بن گئے ہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے

    بچے کی ولادت پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اور پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد دی جارہی ہے،شاہین آفریدی کے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،شاہین آفریدی نے بیٹے کا نام اللہ یار رکھا ہے، شاہین شاہ آفریدی راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد کل رات کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دوسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

    دورہ انگلینڈ،شاہین آفریدی کی بیٹنگ کوچ سے تلخ کلامی ہوئی تھی

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار

    شاہین آفریدی کا نائب کپتان بننے سے انکار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے سے انکار کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے شاہین آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی جو شاہین آفریدی نے ٹھکرا دی ہے، شاہین آفریدی کو سیلیکشن کمیٹی نے آفر کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین آفریدی نائب کپتانی کے خواہشمند نہیں ہیں، اسکے بعد محمد رضوان اب نائب کپتانی کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں

    واضح رہے کہ حال ہی میں شاہین آفریدی کو کپتان بنا کر ہٹادیا گیا تھا اور کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کو دے دی گئی تھی، اگلے ہفتے سے امریکا اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جارہا ہے،پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہونگے۔16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو شکست،نیوزی لینڈ کو سیریز میں برتری

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کو شکست،نیوزی لینڈ کو سیریز میں برتری

    نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے

    ڈنیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 179 رنز بنا سکی،تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے،نیوزی لینڈ کے بیٹر ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19، ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے اسکور کیے،بابر اعظم نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 24، محمد نواز 28، فخر زمان 19، اعظم خان 10، صائم ایوب 10 اور افتخار احمد ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے،شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے،نیوزی لینڈ کے بولر ٹم ساؤتھی نے 2، میٹ ہینری، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،دونوں ٹیموں میں آج تین تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ پاکستان نے اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کی جگہ پر محمد نواز، محمد وسیم اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا تھا.

    5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    محمد رضوان کو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

    چوتھا ٹی 20 – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    5واں T20 – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    مکمل سکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کو 46 رنز سے شکست،کپتان شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کو 46 رنز سے شکست،کپتان شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کو 46 رنز سے شکست ہو گئی،نیوزی لینڈ سے پاکستان میچ ہار گیا

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے،محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،کپتان شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر اور عباس آفریدی ایک ایک رن بنا سکے، عامر جمال 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

    قبل ازیں پاکستان ،نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ،نیوزی لینڈ نے 226 رنز بنا لئے اور پاکستان کو جیت کے لئے 227 رنز کا ہدف دے دیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں

    ٹی ٹوئنٹی میچ آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے، پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے اننگز کا آغاز کیا، دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے ڈیوڈ کونوے کو کیچ آؤٹ کرا دیا تاہم اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے 24 رنز دیئے،فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی،

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے مایوس کن کارکردگی سامنے آئی،پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز چھوڑے گئے اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا، نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے،نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انھیں صرف 19 رنز پر کیچ آؤٹ کردیا ، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپن نے 26، ایڈم ملن 10 اورٹم سوتھی کو صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ایش سودھی اور میٹ ہینری صفر پر پویلین لوٹ گئے

    میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پچ بولنگ کے لیےسازگار ہے اس لیے پہلےبولنگ کو ترجیح دی، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں،پاکستان کی جانب سے اسامہ میر اور عباس آفریدی ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں، پاکستان کے اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل اور فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈیبیو کیپ پہنائی،

    5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    محمد رضوان کو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

    دوسرا T20 – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

    تیسرا T20 – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

    چوتھا ٹی 20 – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    5واں T20 – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ

    مکمل سکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان

  • شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    شاہین شاہ آفریدی کا آئی ایل کے ساتھ تین سالہ معاہدہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہےنشاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے۔
    شاہین نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پچھلے سیزن کی رنر اپ ٹیم ہے، لیگ کا دوسرا سیزن جنوری 2024 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے دور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

  • بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا-

    باغی ٹی وی : ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں روہت شرما سےپوچھا گیا کہ مشکل بولرزکون ہیں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک یا شاہین آفریدی؟ جس کے جواب میں روہت شرما نے بجائے کسی ایک بولر کے نام کا انتخاب کرنے دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا کہا کہ خاص طور پرجب بات ہو نئے بال کی تو وہ دونوں بولرز میں کسی ایک کانام نہیں لے سکتے لہٰذا دونوں کا سامنا نہ کرنے کو ترجیح دوں گا، دونوں بولر ز اپنی بال سوئنگ کے ذریعے بیٹسمین کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں لہٰذا دونوں ہی کوالٹی بولرز ہیں جو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نےکہا تھا کہ ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ ایونٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے جس کیلئے میں ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف بھارتی کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔

    بابراعظم کی شادی کب تک؟

    دوسری جانب بھارت کےسابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی میزبان ٹیم انڈیا مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور پھر بھارت کو ہوم گراؤنڈ کا بھی فائدہ ہوگا، اسی لیے انڈیا فیورٹ ہے۔

    کرسٹیانو رونالڈو کا عرب کلب چیمپئینز کپ کو پہلی فتح دلانے پر شکریہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے ورلڈکپ کے سیمی فائل میں جگہ بنائے گی، انگلینڈ اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو یہ یقیناً حیران کن ہوگا، انہوں نے نیوزی لینڈ کو بھی شاندار ٹیم قرار دیا اور کہا ہوسکتا ہے کیویز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔

    نیمار سعودی کلب الہلال کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر رضا مند

  • شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھ گئی

    شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی شادی کی تاریخ آگے بڑھ گئی

    کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی شادی تاریخ آگے بڑھ گئی۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ 17 ستمبر شادی کی تاریخ طے کی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث شادی آگے بڑھانی پڑے گی شادی میں دیر سویر ہوتی رہتی ہے لیکن ایشیاکپ کس کروٹ بیٹھے گا کم ازکم یہ تو پتہ چل گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح ہوا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح ان کی رخصتی کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال ستمبر میں ہوگا۔

    ناہیدہ خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    دوسری جانب دورہ سری لنکا کے لئے پاکستان کے سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہو گیاہے، جس میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی واپسی ہوئی ہے پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، یہ ٹیسٹ میچز شاہین آفریدی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ انہیں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

    بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو شکست

    شاہین آفریدی کے 3 دسمبر 2018 کو ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے کوئی بھی پاکستانی باؤلر ان سے زیادہ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا ہےقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی