Baaghi TV

Tag: شاہین آفریدی

  • پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین آفریدی کپتان مقرر

    پی سی بی نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کر دیا،شاہین آفریدی کپتان مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پی ایس ایل ایٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات ہارون رشید، بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر پر مشتمل خود مختار پینل نے کیا ہے۔

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟


    اعلامیے کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل

    ملتان سلطانز کے محمد رضوان، رائیلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابراعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے صائم ایوب کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

  • انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

    لاہور: پی ایس ایل 7 اور 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں-

    باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز اور سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا فائنل دیکھنے شاہد آفریدی کی دونوں بڑی بیٹیاں اقصیٰ آفریدی اور انشا اسٹیڈیم میں موجود تھیں میچ کے دوران کیمرا بار بار کراؤڈ میں بیٹھی شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اور شاہین کی سالی اقصیٰ آفریدی کو فوکس کرتا رہا جسے مداحوں نے انشا سمجھ لیا اور ٹوئٹس میں اپنی رائے کااظہار کیا-

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل …


    جبکہ حقیقت میں میچ کے دوران انشا کو دکھایا ہی نہیں گیا، میچ کے بعد کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اسٹیڈیم کے اندر شاہین، اقصیٰ اور انشا سےگفتگو کر رہے تھے جب کہ انشا نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپا ہوا تھا۔
    https://twitter.com/BashirTuMraYrNi/status/1637311220838543362?s=20
    اس کے علاوہ شاہین نے انشا کے ہمراہ ٹرافی پکڑے تصویر بھی لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور انشا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

    پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریزکیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی،ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز دوسری بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکی ہے۔ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایک ایک بار ایونٹ جیت چکےہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

  • شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے،کرکٹر کو  دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی

    شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے،کرکٹر کو دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی

    پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اسکین رپورٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کو دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت کی گئی ہے، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرے تھے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا پیر کی صبح ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل اسکین کرایا گیا، اسکین میں انجری کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔

    اعلامیے کے مطابق اسکین کا جائزہ پی سی بی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سومرو اور گھٹنے کے آسٹریلوی اسپیشلسٹ ڈاکٹر پیٹر ڈی ایلسنڈرو نے لیا، جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے، شاہین آفریدی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کا ری ہیب وطن واپسی کے چند روز بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہو گا، شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دو ہفتے کے کامیاب ری ہیب سے مشروط ہو گی، ری ہیب مکمل ہونے پر میڈیکل اسٹاف شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔

  • ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

    ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

    ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

    ویلنٹائن ڈے آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، اگرچہ یہ غیر اسلامی فعل ہے اور مذہبی جماعتیں اس دن کو یوم حیا کے طور پر مناتی ہیں تا ہم پاکستانی معاشرے میں یہ دن رچ بس چکا ہے،

    ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہوٹلوں میں خصوصی بکنگ ہوتی ہے، جوڑے ملتے ہیں اور اظہار محبت کرتے ہیں ، آج پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو بھی ویلنٹاین ڈے پر کسی نے گفٹ بھیجا ہے،شاہین آفریدی نے ویلنٹائن ڈے پر ملنے والے تحفے کی تصویر بنائی اور اسے انسٹا گرام پر شیئر کر دیا، شاہین آفریدی کو ویلنٹائن ڈے پر گفٹ کس نے بھیجا اس کا معلوم نہیں ہو سکا، باخبر ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی گفٹ ملنے پر بہت خوش نظر آئے،

    شاہین شاہ آفریدی کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ملنے والے گفٹ کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لال اور سفید گلابوں کا گلدستہ ہے ،شاہین شاہ آفریدی نے گفٹ بھیجنے والے کا نام تاحال کسی کو نہیں بتایا ، شائقین کرکٹ کو بھی انتطار ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نام بتائیں کہ انکی زندگی میں کون خاص ہے

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنے جا رہے ہیں جس کی تصدیق دونوں خاندانوں کی طرف سے گزشتہ سال کی گئی تھی

    عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

    ‏شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

    عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

    ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

    وزیراعظم کا ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم 

    ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

  • بوم بوم کے بعد ایک اور آفریدی کی دھوم ۔۔۔ سلمان آفریدی ۔۔۔

    بوم بوم کے بعد ایک اور آفریدی کی دھوم ۔۔۔ سلمان آفریدی ۔۔۔

    ساؤتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر دنیا میں ہونے والے چرچوں کا موضوع بن چکی ہے۔ پاکستان بلاشبہ دنیا کو ہر طرح سے سرپرائز دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس کی 360 درجے کی Unpredictibility کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا , ہارنے پر آئیں تو برادرانہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت آئ سی سی رینک بورڈ پر پڑی دسویں نمبر کی افغان ٹیم سے ہار جائیں اور اگر دھول چٹانے کا ارادہ کر لیں تو نمبر ون کو بھی اڑا کے رکھ دیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اس کم بیک کی تعریف دوست دشمن ہر ایک کی زبان پر ہے۔ اپنے اتحاد اچھی پلاننگ اور کھلاڑیوں پر اعتماد کے نتیجے میں پاکستان نے ایک ایسی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا جو اس ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں ہاری تھی ۔ آئ سی سی سکور بورڈ پر پوائنٹ سکورنگ کا یہ سفر بطور ٹیم ایک ساتھ پرفارم کرنے سے ہی ممکن ہوا۔ حارث سہیل اور اور
    بابر اعظم کی پائیدار بیٹنگ اور محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کی جنہیں شہنشاہ آفریدی کہا جا رہا ہے کی خوبصورت باؤلنگ نے اس میچ کو یادگار بناتے ہوے ٹیم کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیے۔ یہ میچ ایک Must Win میچ تھا جس میں ہار یا جیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے یا اس دوڑ کاحصہ بنے رہنے کا فیصلہ کرتی۔ اس میچ نے جہاں ٹیم سلیکشن اور اس کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی ضرورت کو نمایاں کیا وہیں ٹیم کی جانب سے پاکستان کو جتانے کے لیے پیش کیاجانیوالا جذبہ بھی قابل قدر قرار پایا۔

    اگر بیٹنگ لائن کی بات کریں تو پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے پریشر کے باوجود شاندار سینچری مکمل کی اور مشکل پچ پر جہاں بال ڈیڑھ ڈیڑھ گز تک سپن ہو رہی تھی نہایت عقلمندی سے پریشر پوائنٹس کھیلے۔ ایسی مشکل پچ پر حارث سہیل کی بابر اعظم کے ساتھ شاندار پارٹنرشپ اور Run Chase نے پاکستان کو جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ جاندار باؤلنگ نے اس وکٹری کے اس سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 19 سالہ شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سات لگاتار اوورز جن میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو باندھ کر رکھا اور تین وکٹیں حاصل کیں کمال کے تھے۔فریدی کی جانب سے Maiden Overs , نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو دھبڑدوس کرنا , بہترین باؤلنگ ٹیکنیکس کا استعمال اور ہارڈ لیگ پر بے مثال باؤلنگ کا مظاہرہ اس ورلڈ کپ کے بہترین باؤلنگ سپیلز میں شمار کیا جا رہا ہے ۔

    اس بہترین کارکردگی سے جہاں کھلاڑیوں کے اپنے وقار اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم اجتماعی طورپر بھی مزید پر اعتماد ہوئی ہے۔ بابر اور حارث کی بیٹنگ کے ساتھ ساتھ آفریدی صاحب کی باؤلنگ نے گیم پر قوم کے اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے ایسے وقت میں جب ٹیم نے ان پر اعتماد کیا اس اعتماد پر پورا اتر کر دکھایا۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر محو گردش ایک خوبصورت اور محظوظ کرنے والا جملہ جو اس بلاگ کے لکھنے کا باعث بھی بنا نظر سے گزرا جو کچھ یوں تھا کہ

    "نیوزی لینڈ والے تیاری عامر کی کر کے آئے تھے پیپر میں آفریدی آ گیا ”

    اس جملے کو پڑھنے کے بعد چہروں پر ابھرنے والی دلکش مسکراہٹوں کو ہمارا سلام ۔۔۔