قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہ کرنے کا امکان ہے سری لنکا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول ابھی جاری ہونا ہے لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا ، پی ایس ایل اور پھر کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف قومی فاسٹ بولر کا بوجھ کم کرنے کے لیے انہیں سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے،شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ ٹی20 بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں ناصرف بولر کی گیند بازی کے چرچے ہوئے بلکہ شائقین ان کی بیٹنگ سے بھی کافی محظوظ ہوئے۔یاد رہے اس سے پہلے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی سمیت سینیئر پلیئرز کو نمائندگی سے محروم رکھا گیا تھا جس میں پاکستان کو بری شکست ہوئی تھی ،
Tag: شاہین شاہ

لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے
راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی کے اوورسیز پلیئرز ڈیوڈ ویسا اور راشد خان فین ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی قدرتی کپتان ہیں وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا بہترین استعمال کیسے کرنا ہے شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو میدان میں پُرسکون رکھتے ہیں، وہ تکنیکی طور بہت مضبوط ہیں اور فیلڈ میں بروقت فیصلے کرتے ہیں۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا
افغان کرکٹر راشد خان نے شاہین آفریدی کے بارے میں کہا کہ دو برسوں سے جس طرح شاہین نے کھلاڑیوں کو سنبھالا ہوا ہے وہ بہت اہم ہے شاہین آفریدی جس طرح کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں وہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں دو سالوں میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں، شاہین کے ساتھ سفر اچھا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید
کامران غلام نے کہا کہ اس پی ایس ایل کے آغاز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی لیکن میں نے محنت جاری رکھی اور جب دوبارہ موقع ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا کوچز نے نیٹ پر مجھے ذہنی طور پر مضبوط بنایا اور بہت سپورٹ کیا، یہی وجہ ہے کہ مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا لاہور قلندرز کو بولنگ کی وجہ سے دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں، اس پی ایس ایل میں ہماری بولنگ سب سے ٹاپ پر ہے، اچھی بولنگ ہو تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے، پچز خواہ کیسی بھی ہوں، کیونکہ ہماری بولنگ اتنی آسانی سے اتنے رنز نہیں دیتی اور نہ ہدف آسانی سے پورا کرنے دیتی ہے-
ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے،شاہین پر تنقید پر شاہد آفریدی کا جواب
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہین آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا-
باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کی کلاس الگ ہے، اگرچہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوسکتا، آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔
شعیب اختر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کھیل سے چوٹ مزید بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے، میرے خیال میں انہیں کچھ دن اکیلا چھوڑ دیں-
قبل ازیں شعیب اختر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں اگر شاہین اپنا اسپیل پورا کرتے تو وہ سُپر اسٹار بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔
Shoaib Akhtar's statement about Shaheen Afridi. He believes Shaheen should have bowled the two overs against England in the T20 World Cup final through pain to become Pakistan's biggest superstar.
Do you agree with him? pic.twitter.com/wJNaTEkRdG
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 20, 2023
دریں اثنا شعیب اختر نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپکا اہم بالر انجری کا شکار ہوجاتا ہے تو پریشانی ہوتی ہے، شاہین ورلڈکپ میں مکمل فٹ نہیں تھے لیکن انہیں کھلایا گیا، انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین بالنگ کی تھی اور کوشش کرنی چاہیے تھی کہ اسپیل مکمل کریں۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے۔


