Baaghi TV

Tag: شاہین شاہ آفریدی

  • شاہین شاہ آفریدی کے   2 نئے عالمی ریکارڈ

    شاہین شاہ آفریدی کے 2 نئے عالمی ریکارڈ

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، جہاں بیٹرز کی شاندار کارکردگی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

    برطانوی اسپورٹس جریدے کے مطابق ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کے ایک روزہ فارمیٹ کے ’اسٹرائیک ریٹ چارٹ‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 100 وکٹوں کی حد کے ساتھ اب شاہین 25.4 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس سے قبل محمد شامی 25.8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے۔

    شاہین نے 65 ون ڈے میچوں میں 131 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹوں کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا، جنہوں نے 65 میچز میں 129 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا

    نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

  • سابق کپتان شاہد افریدی کا شاہین آفریدی کے لئے پیار بھرا پیغام

    سابق کپتان شاہد افریدی کا شاہین آفریدی کے لئے پیار بھرا پیغام

    پاکستا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے،
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 100 وکٹیں تو مکمل ہو گئی ہیں مگر مزید محنت کر کے اور بھی وکٹس لینی ہے،شاہد آفریدی نے شاہین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ اسی طرح محنت کو جاری رکھنا ہے۔
    اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے داماد شاہین شاہ آفریدی کو مزید ریکارڈ بنانے اور محنت ور لگن سے کام کرنے کی دعا دی ہے،
    واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

  • پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی 20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں اور ذمے دارانہ پرفارمنسز دکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا ،شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کی۔
    انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، اپنے 4 اوورز میں فاسٹ بولر 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
    میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔

  • شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

    شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ سیریز اور ایشیا کپ سے باہر

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔


    تاہم شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی اےسی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

    پشاورزلمی فاونڈیشن نےایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے شاہین آفریدی جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔

    میڈیکل آفیسر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

    پی سی بی نے آئندہ چار سالوں کے قومی ٹیم کے ٹور پروگرام کا اعلان کر دیا

  • پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان سُپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ رات پی ایس ایل 7 کے میچ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    شاہین شاہ کے غصے کےجواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پرانہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اور مختلف تعریفی و مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


    https://twitter.com/taimoorze/status/1492178069976760337?s=20&t=i0FxEDasc8Sy7NWmqWNM_w

    پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 183 رنزکا ہدف

    واضح رہے کہ گزشتہ رات میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 183 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے تہمت سے متعلق آیت شیئر کر دی

    ملتان کی جانب سے صہیب مقصود 29 اور ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کے شاہین، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی یہ پہلی شکست ہے، رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    اظہاررائےکامطلب بدتمیزی،الزام تراشی اورذاتیات پرحملے نہیں:پیمرا نےنفرت پھیلانےوالوں کونوٹس…

    لاہور قلندرز کی جانب فخر زمان نے ایک مرتبہ بھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ محمد حفیظ 43، کامران غلام 42 جب کہ فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔ انور علی، دھانی، عباس اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔