Baaghi TV

Tag: شاہ رخ خان

  • پٹھان کے میکرز کو وارننگ ، فلم پر اٹھنے والے اعتراضات دور کریں ورنہ ریلیز نہیں ہو گی

    پٹھان کے میکرز کو وارننگ ، فلم پر اٹھنے والے اعتراضات دور کریں ورنہ ریلیز نہیں ہو گی

    بالی کنگ شاہ رخ خان کی جب سے فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنقید کی زد میں ہے. فلم کے کسی گانے پر کبھی اعتراض تو کبھی اس کے نام پر اعتراض. فلم کو سنسر بورڈ کی طرف سے بھی وارننگ دے دی گئی ہے جس کے بعد لگتا ہےکہ فلم پٹھان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے. تفصیلات کے مطابق فلم پٹھان کو گزشتہ روز سنسر کے لئے جمع کرایا گیا جہاں سینٹرل بورڈ کی چیئرپرسن پرسون جوشی نے ہدایتکار سدھارتھ آنند اور یش راج فلمز کو فلم کی ریلیز سے پہلے اس پر اُٹھنے والے تمام تر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اس فلم پر اٹھنے والے اعتراضات کو دور نہ کیا گیا تو اس کی ریلیز رک سکتی ہے. لہذا جتنی جلدی ہو سکے انکو دور کریں. سینٹرل بورڈ کی چیئرپرسن پرسون جوشی کہتی ہیں‌کہ ہم کسی ایسے مواد کو ریلیز نہیں ہونے دے سکتے جس سے سوسائٹی میں انتشار پھیلے.

    یوں لگتا ہے کہ شاید فلم میکرز کو فلم کا نام بھی تبدیل کرنا پڑے کیونکہ فلم کے نام کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے دوسری طرف دیپیکا کے گانے ہمیں تو لوٹ لیا میں زعفرانی رنگ کے لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم میکرز کس طرح‌ سے ان اعتراضات کو دور کرتے ہیں . یاد رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا مرکزی کرداروں میں‌نظر آرہے ہیں.

  • شاہ رخ خان  کا نوجوانوں کو مشورہ

    شاہ رخ خان کا نوجوانوں کو مشورہ

    بالی وڈ‌کے کنگ شاہ ر‌خ خان جنہیں خدا کی ذات نے وہ عزت اور شہرت دی ہے جو شاید کبھی کبھی کسی کے حصے میں آتی ہے. ان کے چاہنے والوں کی ان سے محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ ان کے گھر کےباہر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے کھڑے ہوتے ہیں. ایسی کئی وڈیوز موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگ شاہ رخ‌خان کو دیوانہ وار چاہتے ہیں اور ان کی سالگرہ کے دن ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں. شاہ رخ خان نے نوجوانوں کو ایک مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیسے سے خوشی نہیں ملتی پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہے یہ سب

    دقیا نوسی باتیں آپ ان پہ دھیان نہ دیں اور نہ ہی فلاسفر بنیں. شاہ رخ‌خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ دعا کرتے رہا کرو اس سے کافی بگڑے ہوئے کام سنور جاتے ہیں پتہ نہیں کب خدا آپکی دعا سن لے. کنگ خان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں بہت خود غرض آدمی ہوں اس معاملے میں، کیونکہ میں اپنا چھا سوچنے میں لگا رہتا ہے، آپ بھی خود غرض‌ہو کر اپنا اچھا سوچیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ میں کسی کو مات دے دوں یا میرا اچھا ہوجائے کسی کا برا ہوجائے. اپنا اچھا ضرور سوچو لیکن کبھی بھی کسی کا برا نہ چاہو نہ کرو.

  • شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ وہ کس قسم کا کردار کرنا چاہتے ہیں؟‌

    شاہ رخ خان نے بتا دیا کہ وہ کس قسم کا کردار کرنا چاہتے ہیں؟‌

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جو بھی کردار کرتے ہیں اسے امر کر دیتے ہیں، ان کی ہر فلم سے انہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا نیگیٹو ہو یا پازیٹیو شاہ رخ‌خان نے ثابت کیا کہ وہ بالی وڈ‌کے کنگ ہیں. شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ تب تک کوئی فلم سائن نہیں‌کرتے جب تک وہ پوری طرح سے کہانی نہ سن لیں اور اپنے کردار کو سمجھ نہ لیں. انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بہت سارے کردار ایسے ہیں جو وہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں فرانسیسی ایکشن تھرلر فلم Leon The Professional سے بہت زیادہ متاثر ہوں. اس فلم میں جس

    طرح سے مرکزی کردار ادا کیا گیا ہے مجھے ایسے کردار کی تلاش ہے میں ایسا ہی کوئی کردار کرنا چاہتا ہوں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے ٹی وی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور جب فلموں‌کا رخ کیا تو ان کی قسمت ایسی جاگی کہ آج تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں‌دیکھا . شاہ رخ خآن کا کیرئیر تیس سال پر محیط ہے اور آج بھی نمبر ون کی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں. آج کل شاہ رخ خآن کی فلم پٹھان بائیکاٹ‌کے ٹرینڈ میں ہے، اس فلم کو بین کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے.

  • زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    زندہ جلانے کی دھمکی،شاہ رخ خان کے مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

    بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں نے کنگ خان کو جلانے کی دھمکی دینے والے پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کےکنگ شاہ رخ خان فلم پٹھان کےگانے’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےزعفرانی رنگ کےغیر مناسب لباس پرتنازع سامنے آیا جس کےبعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کیجانب سےاسےہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دے کرفلم پر پابندی کے مطالبے کے بعد اب اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس حوالے سے ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے-

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آگئے اور مداحوں نے ہندو پنڈت کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا جس کے بعد ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ۔


    رتھن کلیتا نامی صارف نے پنڈت کی دھمکی پر اعتراض کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کیسے کھلم کھلا دھمکی دے رہا ہے۔


    آئی ایم اونیر نامی صارف نے لکھا کہ اس شخص کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ نفرت انگیز تقاریر کے احتساب کے مکمل فقدان اور اس پر قانون ساز اداروں کا آنکھیں بند کیے رکھنا عجیب لگاجب کہ ایک طالب علم کارکن برسوں سے جیل میں بند ہے ۔

    صبح اُٹھتےہی مارننگ شوزمیں ناچ گانےشروع ہوجاتے ہیں،گھروں میں بیٹھی خواتین اوربچیوں کوکیا پیغام دے…زندہ


    https://twitter.com/Rahulku10935191/status/1605401432236380161?s=20&t=-2yMygeqECIcSAqLkycd1Q

  • کارتک آریان مکڈونلڈز انڈیا کے ایمبیسیڈر مقرر

    کارتک آریان مکڈونلڈز انڈیا کے ایمبیسیڈر مقرر

    کارتک آریان بالی وڈ کے وہ سٹار ہیں جو اس وقت ہر دوسرے بڑے فلم میکر کی اولین چوائس ہیں. ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نذر ہر بڑے بڑینڈ کی خواہش ہے کہ کارتک آریان ان کے ساتھ جڑ جائیں. حال ہی میں‌ کارتک مکڈونلڈز انڈیا کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے ہیں. اب وہ مکڈونلڈز کے ایمیسیڈر بن کر لوگوں کے دل جیتیں گے. کارتک آریان حال ہی میں‌ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کےلئے قطر میں موجود تھے وہاں دنیا بھر سے آئے شائقین اور سلیبریٹز نے ان کے ساتھ تصاویر بنائیں. کارتک آریان نے اس سال سپر ہٹ فلمیں بالی وڈ کو دیں. ان کی

    فلم بھول بھلیاں ٹو اس سال کی بالی وڈ کی دوسری بڑی ہٹ فلم قرار پائی ہے. کارتک آریان فلم شہزادے کے لئے کافی پر امید ہیں. کارتک آریان اس وقت بھارت کے متعدد اور نامور برینڈز کی نمائندگی کررہے ہیں. کارتک کی صلاحیتوں کے شاہ رخ خان بھی معترف ہیں.کارتک آریان کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ اکشے کمار کی فلم ہیرا پھیری تھری میں اکشے کمار کا کردار کرتے دکھائی دیں گے لیکن سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ کارتک کے لئے کردار لکھوایا گیا ہے وہ اکشے کا کردار نہیں‌کررہے ،

  • ہندو پنڈت کی  شاہ رخ خان  کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ہندو پنڈت کی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں

    ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکیاں بھی دی جانے لگی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان فلم پٹھان کےگانے’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کےزعفرانی رنگ کےغیر مناسب لباس پرتنازع سامنے آیا جس کےبعد بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سےاسے ہندو مذہب کی بےحرمتی قرار دے کرفلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جانے لگا اور اب اس تنازع نے مزید شدت اختیار کر لی ہے-

    شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    تاہم اب بات فلم پر پابندی کے مطالبے سے آگے بڑھتے ہوئے شاہ رخ خان کو جان سے مانے کی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور ہندو انتہا پسند پنڈت پرمہنس آچاریہ کی جانب سے کو زندہ جلانے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
    https://twitter.com/Indian10000000/status/1605240719723343872?s=20&t=xNjvKKHFoPDu-2gsDzZ_QA
    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہندو انتہا پسند پنڈت کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم پٹھان کے معاملے پر شاہ رخ خان کو دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج ہم نے شاہ رخ خان کا پوسٹر جلایا ہے اور وہ تلاش میں ہیں کہ اگر انہیں کہیں جہادی شاہ رخ خان مل جائے تو وہ اسے زندہ جلا دیں گے۔

    پنڈت پرمہنس آچاریہ نے کہا کہ اگر کسی اور نے بھی شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کا قدم اٹھایا تو اس کا مقدمہ بھی وہ خود لڑیں گے، انٹرویو کے آخر میں پنڈت نے پٹھان جیسی بننے والی فلم کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنڈت پرمہنس آچاریہ نے اس سے قبل بھی ہندوستان کو ہندو راشٹر قرار نہ دینے پر جل سمادھی( پانی میں ڈوب کر خود کشی) کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

  • شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے گانا ریلیز کیا گیا ہے تب سے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ہیں مشکل میں. لیکن لگتا ہے کہ کنگ خان نے اس تنقید کو سر پہ سوار نہیں کیا اس لئے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر ایک چھوٹا سا سوال و جواب کا سیشن رکھا. شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے انہوں نے کہا کہ آپ سب میری فلم پٹھان ضرو دیکھنے آئیں. انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میرے لئے سب کچھ ہیں میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں. اور ایک اور مداح کےسوال کے جواب میں

    انہوں نے کہا کہ آپ کی شادی پٹھان کی ریلیز کے دن ہے تو شادی کے بعد فلم دیکھ لیجیے گا. شاہ ر‌خ خان نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کو قائل کرنے کی کوش کی کہ ان کی فلم پٹھان ایکشن مووی ضرور ہے لیکن مکمل طور پر وطن سے محبت کے جذبے سے بھری ہوئی ہے. شاہ رخ خان سوال و جواب کے اس سیشن میں مکمل طور پر مطمئن نظر آئے اور ایک پل کو بھی نہیں لگا کہ وہ بائیکاٹ ٹرینڈ سے پریشان ہیں یا ان کی فلم کے نام اور گانے میں پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید سے پریشان ہیں.

  • ہانیہ عامر کس بالی وڈ‌اداکار کے گانے پر ناچ اٹھیں ؟

    ہانیہ عامر کس بالی وڈ‌اداکار کے گانے پر ناچ اٹھیں ؟

    اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کررہی ہیں ان کے ساتھ ان کے دوست بھی گانے کو انجوائے کررہے ہیں. ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرتا دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہوئے ہیں. ہانیہ عامر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شاہ رخ خان کی مداح ہوں . ہانیہ عامر جو کہ مختلف حوالوں سے خبروں میں رہتی ہیں آج کل وہ شاہ رخ خان کے گانے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں‌. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار ان اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے بل پر مداحوں کے دل جیتے. ان کا معصوم چہرہ اور ان جاندار اداکاری ان کی پہچان ہے.

    ہانیہ عامر نے ماضی قریب میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے میرے ہمسفر سے خوب شہرت سمیٹی اسی سال ان کی ایک فلم پردے میں رہنے دو ریلیز ہوئی اس نے باکس آفس پر کمال نہیں دکھایا تاہم ہانیہ عامر کی اس میں اداکاری کو بے حد سراہا گیا اس میں ان کے ساتھ علی رحمان خان نے مرکزی کردارادا کیا تھا.

  • دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کاحال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ لیا عشق والوں نے ریلیز ہوا ہے. اس گانے کی ریلیز کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں. اس گانے پر شدید تنقید کے بعد ابھی تک شاہ رخ خان اور دیپیکا کا کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا. اب اطلاعات ہیں کہ دیپیکا ممبئی سے قطر روانہ ہو گئی ہیں. دیپیکا پڈوکون ممبئی ائیر پورٹ پر بہت زیادہ پر اعمتاد دکھائی دیں. دوسری طرف فلم پٹھان کی ریلیز بھی خطرے میں نظر آرہی ہے کیونکہ اس فلم کا گانا اور نام تبدیل کئے جانے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے.یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے

    زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔یوں شاہ رخ خان آگئے ہیں شدید پریشانی کی زد میں.

  • شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو بھی سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں دیپکا پڈوکون زعفرانی رنگ کا لباس پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں ۔ جس پرہندو انتہا پسند فلم اور فلم کے اداکاروں پر سخت تنقید کررہے ہیں ۔اور وہ اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کے بعد اب مسلمان علماء بھی اس فلم پر تنقید کر ہے ہیں۔مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انیس علی نے کہا ہے کہ اس فلم نے مسلمانوں کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔سید انیس علی مزید کہتے ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔فلم میں نہ صرف پٹھان

    برادری کوبلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنا م کیا گیا ہے۔اگر فلم کانام تبدیل نہ کیا تو ہم مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اس فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ یاد رہے کہ فلم کا جو گانا ریلیز کیا گیا ہے اس میں دیپیکا نہایت مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. دیپکا کا مختصر لباس زیادہ تنقید کی زد میں ہے. دیگر حوالوں سے بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے بچ جائیگی گا یا اس کاحال بھی لال سنگھ چڈھا جیسا ہی ہو گا .