Baaghi TV

Tag: شاہ رخ خان

  • کیا شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روکا؟

    کیا شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے روکا؟

    آج یہ خبر گردش کرتی رہی کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو آج مبینہ طور پر کسٹم حکام نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا، ان کے قبضے سے مہنگی گھڑیوں کے کور برآمد ہوئے.خبریں یہ بھی چلتی رہیں کہ شاہ رخ خان کے پاس 18 لاکھ روپے کی لگژری گھڑیوں کے کور تھے. تاہم تازہ ترین رپورٹس بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے نہیں روکا۔ ٹائمز آف انڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ کے ایک سینئر کسٹم افسر نے ان افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شاہ رخ خان کو کسی قسم کا جرمانہ ادا کرنے کا نہیں کہا گیا ہم نے شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم

    سے صرف یہ کہا تھا کہ وہ جو سامان لے کر جا رہے ہیں اس کے لیے ڈیوٹی ادا کریں۔ یوں کسٹًم حکام کی جانب سے پھیلی خبروں کی تردید کے بعد افواہوں نے دم توڑ دیا ہے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہےکہ مجھے بہت یقین ہے کہ میں‌نے ایک اچھی چیزبنائی ہے جو کہ شائقین کو بے حد پسند آئیگی . میں نے اپنی پوری کوشش کی ہے باقی مداح ہی دیکھ کر بتائیں گے کہ فلم کیسی ہے.

  • کیا فلم پٹھان بھی ہوجائیگی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار

    کیا فلم پٹھان بھی ہوجائیگی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کا شکار

    بالی وڈ کے کنگ شاہ ر‌خ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پرمداحوں‌ کو دیا فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے ایک خوبصورت تحفہ. پٹھان کے ٹیزر کو جہاں بہت پسند کیا گیا ہے وہیں اس فلم کے ٹیزر پر اچانک تنقید ہونا شروع ہو گئی ہے. سوشل میڈیا پر اس فلم کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ چلنے شروع ہو گئے ہیں. اس قسم کا ٹرینڈ چلانے والوں‌ کا کہنا ہے کہ فلم کا ٹیزر بالکل بھی متاثر کن نہیں ہے اور نہ ہی یہ فلم ہٹ ہوتی دکھائی دے رہی ہے. ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کا ٹریلر دیکھنا بہت بڑی غلطی ہےیہ فلم کسی صورت نہیں چلے گی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی

    سکرین پر پٹھان جیسی فلم سے واپسی کررہے ہیں. یاد رہے کہ فلم پٹھان کے پوسٹر کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا اور اب ٹیزرکو بھی بہت سراہا گیا ہے لیکن یہ بائیکاٹ کا ٹرینڈ ایکدم سے کہاں سے آ گیا ہے یہ سمجھنا زرا مشکل نظر آرہا ہے تاحال. پٹھان فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی ہیں اور شاہ رخ خآن چار سال کے بعد بڑی سکرین پر اپنا جادو چلانے کے لئے تیار ہیں لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ اس فلم کے خلاف بائیکاٹ کا ٹرینڈ ایک سوچی سمجھی سازش ہے.

  • شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا ، چھئیا چھئیا پررقص

    شاہ رخ نے مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا ، چھئیا چھئیا پررقص

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 2 نومبر کو 57 برس کے ہو گئے. ان کے مداحوں کے لیے یہ واقعی ایک بڑا دن تھا۔ وہ پیدائشی طور پر اسٹار نہیں تھے لیکن ان کی محنت اور اپنے کام کے تئیں پختہ عزم نے انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایک میگا اسٹار بنا دیا ہے۔ 30 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، فلم انڈسٹری میں ان کی شمولیت کو محض چند الفاظ میں قلمبند نہیں کیا جا سکتا۔ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کیسے منائی . جیسے ہی گھڑی میں آدھی رات کے 12 بج رہے تھے، شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ منت سے اپنے مداحوں اور خیر

    خواہوں کو ہاتھ ہلا کر مبارکباد دی۔شاید کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے کے موقع پر خصوصی طور پر اپنے گھر منت کے باہر آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں. اس کے بعد انہوں نے اپنی آنے والی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے شائقین کے دل جیت لئے.اسکے بعد اگلے دن انہوں نے ممبئ میں ایک تقریب میں شرکت کی اور وہاں انہوں نے اپنے مشہور گانے ‘چھئیا چھئیا’ پر رقص کرکے سب کو حیران کر دیا اور بعد اذاں کیک بھی کاٹا. کرن جوہر نے شاہ رخ خان کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی .

  • سلمان خان اوردوسرے اداکاروں  نے پٹھان کی تیاری کے دوران جم کے مشورے دئیے شاہ رخ خان کا انکشاف

    سلمان خان اوردوسرے اداکاروں نے پٹھان کی تیاری کے دوران جم کے مشورے دئیے شاہ رخ خان کا انکشاف

    شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 57 ویں سالگرہ منائی، بالی وڈ کے بادشاہ کے نام سے مشہور ہونے والے اس اداکار نے فلم دیوانہ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھا. شاہ رخ خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے کس طرح کورونا وائرس وبائی امراض کے دوران اپنے ورزش کے معمولات کو منظم کیا اور اس وقت وہ فلم پٹھان کی تیاری کر رہے تھے۔ شاہ رخ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اپنے جم سیشن کے دوران کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صبح اُٹھ کر میں 45 منٹ کے لیے جم جاتے وہاں کورونا کی وجہ سے کوئی ٹرینر نہیں آتا تھا تو پھر وہ ورزش کے معمولات گوگل کرتے اور بڑے ستاروں، سلمان بھائی، ٹائیگر شراف اور ہریتک روشن سے پوچھتے کہ کیا کریں اور وہ انہیں مشورے دیتے. یاد رہے کہ شاہ رخ

    خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منت کے بیرونی حصے کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلایا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا سالگرہ کی مبارکباد دینے کےلئے شکریہ ادا کیا. شاہ رخ خان کی پٹھان کے علاوہ فلم ڈنکی اور جوان بھی 2022 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے.ڈنکی میں ان کے ساتھ تاپسی پنوکام کررہی ہیں. شاہ رخ خان کی 2022 میں تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں ان سب فلموں کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے.

  • شاہ رخ خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم، پولیس کو کنٹرول سنبھالنا پڑا

    شاہ رخ خان کے گھر کے باہر مداحوں کا ہجوم، پولیس کو کنٹرول سنبھالنا پڑا

    بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان جو کہ بالی وڈ کے کنگ بھی کہلائے جاتے ہیں انکی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح نہ صرف سوشل میڈیا پر انہیں وش کررہے ہیں بلکہ بھارت میں موجود ان کے مداح ان کے گھر کے باہر پہنچ گئے ہیں. سوشل میڈیا پر کچھ وڈیوز سرکولیٹ کررہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان کے گھر کے باہر کتنا بڑا ہجوم ہے اس ہجوم کو پولیس کنٹرول رہی ہے. وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح اپنے پنسدیدہ فنکار کی سالگرہ کی خوشی میں ان کے نام کے نعرے لگا رہے ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان ہندی سینما انڈسٹری کے آج بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں. شاہ رخ خان کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں. شاہ رخ خان اپنی سالگرہ کے موقع پر منت میں بہت بڑی پارٹی

    رکھا کرتے ہیں جس میں بالی وڈ انڈسٹری کی اہم شخصیات مدعو ہوتی ہیں. شاہ رخ خان کا شماران اداکاروں میں ہوتا ہے جو نہ صرف سوچ سمجھ کر بولتے ہیں بلکہ انہیں پتہ ہے کہ کب کہاں کیوں اور کیسے بات کرنی ہے. شاہ رخ خان کے مداح صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں جو شہرت شاہ رخ خان کے حصے میں آئی ہے وہ کسی کا بھی صرف خواب ہی ہو سکتا ہے.

  • سالگرہ کے موقع پر منت کے باہر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بالکنی میں آکر ہاتھ ہلایا

    سالگرہ کے موقع پر منت کے باہر شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو بالکنی میں آکر ہاتھ ہلایا

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان 57 برس کے ہو گئے ہیں اور اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نہ صرف اپنے مداحوں کو فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے ٹریٹ دی ہے بلکہ اپنے گھر کی بیرونی بالکنی میں‌آکر مداحوں کو ہاتھ بھی ہلایا ہے اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے. شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے گھر کی بیرونی بالکنی میں آئے تو ان کے مداحوں نے اداکار کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے. شاہ رخ خان اس موقع پر کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس ہیں. شاہ رخ خان کے چہرے کی خوشی بھی دیدنی ہے جب وہ اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا رہے ہیں. شاہ رخ خان کے

    ساتھ اس موقع پر ان کے بیٹے بھی ابراہیم بھی موجود تھے انہوں نے اپنے مداحوں کو بیٹے ابراہیم کا دیدار بھی کروایا. شاہ رخ خان نہ‌صرف اپنی سالگرہ کے موقع پر بلکہ عید اور دیوالی کے تہواروں پر اپنے مداحوں کو اسی طرح سے اپنے گھر کی بیرونی بالکونی میں آکر ہاتھ ہلاتھ ہلاتے ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم دیوانہ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کی اور کیرئیر کیا ابتداء میں ہی منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار ادا کئے. انہوں نے اس وقت منفی کردار کئے جب کوئی ہرو منفی کردار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا.

  • شاہ رخ خان کی کن  فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے؟‌

    شاہ رخ خان کی کن فلموں کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے؟‌

    شاہ رخ خان بالی وڈ کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کام کے زریعے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے ۔ 1992 میں ریلیز ہونے والی ان کی پہلی فلم دیوانہ سے لے کر 2018 میں زیرو تک ان کی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ زیرو جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی تھیں کے بعد اداکار نے وقفہ لیا اور اب وہ واپسی کے لیے بڑی سکرین کے لئے تیار ہیں۔ 2023 میں، شاہ رخ خان ایک یا دو نہیں بلکہ تین ریلیز کے ساتھ باکس آفس پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم دیکھتے ہیں کہ شاہ رخ خان کن کن فلموں میں نظر آئیں گے. پٹھان ایکشن تھرلر فلم ہے جسے سدھارتھ آنند نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان مبینہ طور پر را ایجنٹ کا کردار ادا کر

    رہے ہیں اور ان کے کردار کا نام فیروز پٹھان ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم سے متعلق کئی تصاویر شیئر کیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ایک شرٹ لیس تصویر شیئر کی جس نے ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔ واضح رہے کہ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اوم شانتی اوم اور چنئی ایکسپریس کے بعد دیپیکا کے ساتھ یہ ان کی یہ تیسری فلم ہو گی. ان کی فلم جوان کو تامل فلمساز ایٹلی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ نینتھارااس فلم سے بالی وڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم میں تامل سپر اسٹار تھلاپتی وجے خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی فلم میں نیشنل ایوارڈ یافتہ وجے سیتھوپتی بھی نظر آئیں گے . جوان 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔فلم ڈنکی کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے. یہ فلم 22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے ڈنکی میں وکی کوشل اہم کردار ادا کر رہے ہیں. جس کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ ڈنکی دسمبر 2023 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم اسٹار ڈم اور ریل اور اصلی میں بھی نظر آئیں گے .

  • شاہ رخ خان نے کن ٹی وی سیریز میں کام کیا؟

    شاہ رخ خان نے کن ٹی وی سیریز میں کام کیا؟

    شاہ رخ خان کا اسٹارڈم، دلکش، اور بے مثال ہے شائقین ان کو بے حد پسند کرتے ہیں. خوبصورت اس فنکار نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اپنے تیس سال مکمل کر لئے ہیں . شاہ رخ خان کی محنت، لگن اور جدوجہد بھرا سفر بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔اس اداکار نے اپنی ہر فلم کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ واقعتا بالی وڈ کے بادشاہ ہیں. ہم ان کے کیرئیر کے ابتدائی برسوں پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے متعدد سیریز میں کام کیا اور ٹی وی پر بھی اپنی ایک خاص آڈینز بنا لی . شاہ رخ خان خود یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کا ٹیلی ویژن انڈسٹری سے ایک گہرا تعلق ہے. ایس آر کے نے ٹیلی ویژن شو ‘فوجی’ سے ٹی وی کی دنیا میں‌قدم رکھا اور یہ اینٹری ان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی۔ فوجی کے علاوہ شاہ رخ خآن نے جن ٹی وی سیریز میں کام کیا وہ درج ذیل ہیں. شاہ رخ خان نے دل دریا میں‌کام کیا اس سیریز نے انہیں بہت شہرت دی. اس سیریز کو لیکھ ٹنڈن نے ڈائریکٹ کیا. اس کے بعدانہوں نے دوسرا کیول میں‌کام کیا اس میں انہوں نے کیول دھولریا، ایک گاؤں کے لڑکے کا کردار ادا کیا جسے اس کے

    قریبی دوست نے اس کے لیے غیر قانونی کام نہ کرنے کی وجہ سے قتل کر دیا۔ پلاٹ گاؤں کے ایک لڑکے کے گرد گھومتا ہے جو شہر جاتا ہے اور کبھی واپس نہیں آتا اور بعد میں اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہوں نے سرکس نامی ایک سیریز میں کام کیا جو کہ 1989 میں نشر ہوئی اور اس میں رینوکا شاہانے، آشوتوش گواریکر، اور مکرند دیشپانڈے نے بھی اہم کردار ادا کئے ، یہ سیریز سرکس کے فنکاروں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے. شاہ رخ خان نے اس میں شیکھرن کا کردار ادا کیا. اس کے بعد انہوں نے بیوقوف سیریز میں کام کیا اس کی چار اقساط میں انہوں نے پون کا کردار ادا کیا۔اس کے بعد انہوں نے واگلے کی دنیا میں 11 اقساط میں کیمیو کا کردار ادا کیا۔ اس شو کو اس کی کلاسک کامیڈی کے لیے سراہا گیا۔

  • کیمیو کرداروں میں شاہ رخ خان کی 5 یادگار فلمیں

    کیمیو کرداروں میں شاہ رخ خان کی 5 یادگار فلمیں

    یہ سال یقیناً شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ایک خاص سال ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ فنکار کو انہوں نے مختلف فلموں میں کیمیو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر بالی وڈ فلموں میں ان کے5 یادگار کیمیو کرداروں پر ہم ایک نظر ڈالتے ہیں. پہلے نمبر پر ہے فلم براہمسٹرا آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 9 سمتبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ، اس میں اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مونی رائے، امیتابھ بچن اور ناگارجن نے مرکزی کردار ادا کیے تاہم، بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ برہمسٹرا میں شاہ رخ کے کیمیو بطور ’وناراسترا‘ کو فلمی ناقدین نے بہت سراہا تھا۔دوسرے نمبر پر ہے فلم لال سنگھ چڈھاعامر خان اور کرینہ کپور خان کی یہ فلم بھلے ہی باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی ہو لیکن اس فلم میں شاہ رخ خان کا کیمیو آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔تیسرے نمبر پر ہے راکٹری: دی نمبی ایفیکٹ اس

    فلم کو آر مادھاون نے لکھا ن پروڈیوس کے ساتھ ہدایت کاری کی ہے. یہ فلم ایرو اسپیس انجینئر نمبی نارائنن کی جدوجہد اور کامیابیوں پر مبنی ہے۔ اگرچہ یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے لیکن اس فلم میں شاہ رخ خان کی خصوصی اینٹری کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چوتھے نمبر پر ہے ٹیوب لائٹ وہ دن گئے جب خبریں منظر عام پر آتی تھیں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے۔ فلم ٹیوب لائٹ میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ شاہ رخ خان نے اس میں ایک گانے پر خصوصی پرفارمنس دی جسے لوگوں نے بہت پسند کیا. پانچویں نمبر پر ہے فلم اے دل ہے مشکل، دھرما پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی پیچیدہ رشتوں کے گرد گھومتی ہے،اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے فلم میں اہم کردار ادا کئے جبکہ شاہ رخ خان نے اس میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا.

  • شاہ رخ خان 57 برس کے ہوگئے

    شاہ رخ خان 57 برس کے ہوگئے

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 57 سال کے ہوگئے ہیں. شاہ رخ خان کے نہ صرف اداکاری کی بلکہ فلمیں بھی پرڈیوس کی ہیں اور ٹی وی سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا .انہوں نے ٹی وی سیریز فوجی میں کام کیا. اس کے بعد انہوں نے 1992 میں فلم دیوانہ سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا. اس کے بعد انہوں نے کئی فلمیں کی لیکن 1993 میں آئی فلم بازیگر اور ڈر نے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل ڈالی دونوں فلموں میں انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا اور شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا. شاہ رخ خان نے ویسے تو اپنے دور کی ہر بڑی ہیروئین کے ساتھ کام کیا لیکن ان کی فلمی جوڑی کاجول کے ساتھ بہت مشہور ہوئی . انہوں نے بازیگر اور کرن ارجن کے بعد دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کام کیا اس فلم نے دھوم مچا دی اور شاہ رخ خان بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ بن گئے. اس کے بعد انہوں نے دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے ، محبتیں اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی سپر ہٹ‌فلموں

    میں‌کام کیا . فلم دیوداس میں شرابی کا کردار ادا کیا، چک دے ،انڈیا، مائی نیم از خان ، چنئی ایکسپریس ، ہیپی نیو ایئر، دل والے ، اور رئیس جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے مداحوں کو حیران کیا. شاہ رخ خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈز مل چکے ہیں اسکے علاوہ انہیں حکومت ہند نے پدم شری سے بھی نوازا ہے جبکہ حکومت فرانس نے انہیں اپنے بڑے اور اہم ایوارڈ سے نوازا.