Baaghi TV

Tag: شاہ زین بگٹی

  • ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے:شاہ زین بگٹی

    ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے:شاہ زین بگٹی

    اسلام آباد:ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے، ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں تمام ترحفاظتی اقدامات کیئے جارہےہیں‌

    پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اس حوالے سے پائی جانے والی تشویش کے بارے میں گفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیر نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نشے کی عادی بن چکی ہے، اگر انہیں نشے سے نہیں روکا گیا تو تباہی ہو گی جس کے لیے محکمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کام کر رہا ہے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیرنارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے کہا کہ نارکوٹکس فورس میں اہلکاروں کی کمی ہے، محکمے میں خالی اسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے پہلے سیاست میں اختلاف ہوتا تھا، عمران خان نے روایات کا خاتمہ کر دیا، خان نے سوائے الزام تراشی کے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا، کوئی عمران خان سے پوچھے انہوں نے کون سے اسپتال یا تعلیمی ادارے بنائے؟ آج جو مسئلے ہیں یہ سب عمران خان کے اقدامات کا نتیجہ ہے، پاکستان بننے سے لے کر جتنا قرضہ لیا گیا تھا اتنا عمران خان نے تین سال میں لیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ عالمی صورتحال بھی ہے، ملک میں زرعی پانی کی قلت قدرتی تھی جس کی وجہ سے زراعت کا بڑا نقصان ہوا ہے، ہم سابقہ حکمرانوں کی طرح چور ڈاکو امپورٹڈ کے نعرے نہیں لگائیں گے بلکہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ حالات کو بہتر کریں اور ہمارا مشن ہے کہ تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ کریں کیونکہ اس ہی طرح ہمارا مستقبل محفوظ ہو گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ نہ ہونے کی وجہ منشیات فروش کو سزا نہ ہونا بھی ہے، سینیٹ میں بل پاس کرانے کی بات ہوئی ہے کہ سزا کو سخت کیا جائے۔

  • قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.شاہ زین بگٹی

    قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.شاہ زین بگٹی

    قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.شاہ زین بگٹی

    وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحیم التھانی کی ملاقات ہوئی ہے

    وفاقی وزیر اور قطر کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے بہترین استعمال اور ان کی ضروریات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. قطر کی بلوچستان کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں.

    وفاقی وزیر نے قطر کے سفیر سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر کا منشیات کی روک تھام اور دیگر قانونی امور سے متعلق تعاون قابل تحسین ہے. بلوچستان کے نوجوان قطر میں مختلف شعبوں خصوصاً سیکیورٹی فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور مزید چھ لاکھ سے زیادہ افراد کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.

    قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قطر کے سفیر سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کرکے دلی مسرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے سفیر سے باہمی دلچسپی پر مبنی دوطرفہ علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت ہوئی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر کے سفیر سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

  • بلوچستان کی محرومیوں کا احساس،اقدامات کرینگے، وزیراعظم

    بلوچستان کی محرومیوں کا احساس،اقدامات کرینگے، وزیراعظم

    بلوچستان کی محرومیوں کا احساس،اقدامات کرینگے، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرانسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور مشاورت کی گئی ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو بلوچستان کی محرومیوں کا بخوبی احساس ہے ،بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،وفاقی و صوبائی ادارے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے پرمشکورہوں ،وزیر اعظم نے مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کےلیے احکامات جاری کیے،

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورت ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا ،ایم کیو ایم کی جانب سے قیمتیں بڑھانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا،

    قبل ازیں شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان یہ سمجھتا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو بلیک میل کر لے گا تو یہ اسکی غلط فہمی ہے تمام اتحادی جماعتیں ایک پیج پرہیں حکومت قائم ہے اور قائم رہے گی ،موجودہ حکومت کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے

    شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف

  • شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے

    شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے

    کوئٹہ:شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا دیئے،اطلاعات کے مطابق کل رات مدینے میں وزیراعظم شہبازشریف اورساتھیوں کے خلاف چور آئے چورآئے کےنعروں کے ساتھ ساتھ ایک شخص نے شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ ایسا ہی ردعمل دیا ، جس کے بعد سے ملک میں صورتحال بتدریج خراب ہی نظرآرہی ہے ،

    ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ شاہ زین بگٹی پرحملے کے بعد شاہ زین بگٹی کے حامیوں نے بھی اپنا سخت ردعمل دیا ہے اورڈیرہ بگٹی کے علاقے میں عمران خان کے پوسٹرجلائے گئےہیں

    تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی درخواست پر شاہ زین بگٹی کے گارڈز کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا کہ حملہ آور ہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں گرشتہ رات واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ دوستوں کے ساتھ سحری کے لئے کوہسارمارکیٹ گیا، جہاں چند پی ٹی آئی مخالف لوگوں نے ہم پر حملہ کردیا۔ایف آئی آر میں کہا کہ حملہ آورہمیں جان سے مارنا چاہتے تھے، سامنے آنے پر حملہ آوروں کو میں اور میرے ساتھی پہچان سکتے ہیں۔

    یاد رہے اسلام آباد میں کوہسار کے ریسٹورنٹ میں پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری پر شاہ زین بگٹی کے گارڈز نے حملہ کردیا تھا ، قاسم سوری سحری کیلئے ریسٹورنٹ میں بیٹھے تھے ، اس دوران حملہ آوروں نے شاہ زین بگٹی زندہ باد اور پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگائے۔

    حملہ شاہ زین بگٹی کے بھائی اورایم پی اےگہرام بگٹی کی ہدایت پرہوا ، حملہ آور میریٹ سمیت کئی ہوٹلوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلاش کرتے رہے ، جب کوہسار کے ریسٹورینٹ میں پی ٹی آئی رہنما نظرآئے تو حملہ کردیا۔

    حملے کے بعد قاسم سوری نے بیان میں کہا تھا کہ مجھ پر ابھی ابھی مقامی ریسٹورنٹ میں حملے کی کوشش کی گئی، غنڈوں کو ریسٹورنٹ میں آئی ہوئی فیملیز اور ویٹرز نے مار بھگایا۔

     

    یاد رہے کہ کل رات وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ پہنچے تو لوگوں نے چور چور کے نعرے لگادیے۔مدینہ منورہ میں شہباز شریف وفد کے ہمراہ پہنچے تو لوگوں نے ان کا استقبال چور چور کے نعروں سے کیا۔

    ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے بلند کیے جبکہ شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے میں لیے رکھا۔
    ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھے کیا اور نعرے لگائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے، وفد میں بلاول بھٹو، مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی مریم اورنگزیب شامل ہیں، وفد میں خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، خالد مقبول، محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔اس سے قبل گورنر مدینہ اور شہباز شریف کی ملاقات بھی ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات اور دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • عمران خان، اللہ حافظ، معاون خصوصی نے استعفیٰ بھجوا دیا

    عمران خان، اللہ حافظ، معاون خصوصی نے استعفیٰ بھجوا دیا

    عمران خان، اللہ حافظ، معاون خصوصی نے استعفیٰ بھجوا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کوشش رائیگاں، خواہشیں بھی دم توڑنے لگ گئیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے

    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا آج انہوں نے اپنا استففیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے،جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی اپنے عہدے سے استعفی دیتا ہوں
    استعفی سے متعلق ضروری اقدامات کئے جائیں، شاہ زین بگٹی کی گزشتہ روز بلاول سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”477391″ /]

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم اور اس کی حکومت کااپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے عمران خان صاحب نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا،بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیاہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی-چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی فیصلے کر چکے ہیں، اب وزیراعظم کا وقت ختم ہو چکا ہے اب سرپرائز کا وقت ختم ہوچکا پاکستانی عوام جانتے ہیں وہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کر محنت کرنا پڑے گی

    واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی کو وزیراعظم نے بلوچستان کے حوالہ سے معاون خصوصی مقرر کر رکھا تھا،

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

  • سینہ چاک کردوں تویہ پاکستان کی حزب مخالف جماعتیں منہ دکھانےکےقابل نہ رہیں:شاہ محمود قریشی

    سینہ چاک کردوں تویہ پاکستان کی حزب مخالف جماعتیں منہ دکھانےکےقابل نہ رہیں:شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں تمہارا وزیرخارجہ ہوں میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، سینہ چاک کردیا تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملک کا وزیر خارجہ ہوں اور میرے سینے میں بہت سے راز ہیں اگر یہ سینہ چاک کردوں تو یہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان اور قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرے کانوں میں آواز گونجی، میرے پاس جو بھی باتیں آئیں کپتان کو بتادیا منصوبہ کیا ہے اور کہاں ہورہا ہے، جب وہ کہتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ تو اس کی قیمت ہے، کیا عوام اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، ان کا منصوبہ آپ کو بتا دیا اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 36 سال پاکستان کی سیاست میں بلدیات سے لیکر وزارت عظمیٰ تک کا الیکشن لڑا ہوں، آج قوم کہہ رہی ہے کہ مجھے چاہیے پرانا خان اور نیا پاکستان، جو ڈگمگا رہے ہیں قوم انہیں معاف نہیں کریگی ان سے کہتا ہوں کہ فیصلہ کرلو۔

    ضمیر بکتے ہیں، جب کچھ بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہوجاتے ہیں،آصف زرداری جتنی دولت ہے، لے آؤ کوئی کارکن بکنے والانہیں، آج پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہارکردیا ہے اور عمران خان کی حکومت آج عوام کی کچہری میں سرخرو ہوگئی ہے، اےپی ایس حملہ ہوا قوم جاگی دہشتگردوں کو شکست ہوئی، عمران خان قوم جاگ چکی ہے، آج قوم جاگی ہے لٹیروں کو شکست ہوگی یا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران خان کی امانت ہے، ہم یہ ووٹ نہیں بیچیں گے ضمیر کا سودا نہیں کرینگے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں کھڑے ہی رہیں گے، قوم دیکھ رہی ہے، آج عمران خان ایک طرف اور یہ سب یکجا ہوگئے، یہ سب بغض عمران میں اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم سے پوچھتا ہوں کیا عمران خان کا سر جھکنے دو گے، یہ تمہیں جھکانا، بولی لگانا چاہتے ہیں، ان کا جھنڈا، نشان اور منزل ایک نہیں صرف بغض عمران ہے، پیغام بھیجا گیا یہ سب چاہتے ہیں کہ ہمیں این آراو دے دیں، دوہم عدم اعتمادواپس لے لیں گے۔

    شاہ محمود نے براہ راست عوام سے سوال کیا کہ کیا عمران خان انہیں این آر او دیدے تو عوام نے نعروں کے ذریعے انکار میں جواب دیا۔

    شاہ محمود نے مزید کہا کہ عمران نے کہا تھا میں تمہارے سبز پاسپورٹ کی عزت کراؤں گا لوگ کہتے تھے کیسے، او آئی سی کے وزرائے خارجہ آئے پاکستان کے پاسپورٹ کی عزت ہوئی، 19 دسمبر،22 اور23 مارچ کو اسلام آباد میں 62 ممالک کے وفود پاکستان آئے، عمران خان نےکشمیریوں کے حق کیلئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کی تھی، کشمیریوں کیلئے23 مارچ کو متفقہ قرارداد منظور کی گئی، عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کیلئے آواز بلند کی، اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف ایک قرارداد پاس کی گئی، اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد کی منظوری کا سہرا عمران خان کوجاتاہے
    عوام ان چند خاندانوں کا غلام نہیں رہنا چاہتی،اہل پاکستان شہباز،زرداری نواز کوجیل میں دیکھنا چاہتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ احمد رشید کا کہنا ہے کہ عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری جیل کے اندر ہوں۔

    دارالحکومت کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نو اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایک محبت وہ ہوتی ہے جو اقتدار کی ہوتی ہے، ایک محبت وہ ہوتی ہے جو غریب اور عوام کے سمندر کی ہوتی ہے، یہ چور یہ ڈاکو ہیں یہ گینگ آف تھری ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے کرنل قذاتی، صدام حسین اور اسامہ بن لادن تک کا مال نہیں چھوڑا، یہ سازش کر کے سعودی عرب گئے، انہوں نے پلیٹ لیٹس مینج کیے اور لندن گئے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ قوم نے مہنگائی اور بیروزگاری، مہنگے بجلی اور گیس بل برداشت کیے، عوام چاہتے ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری لٹیرا جیل کے اندر ہوں۔انہوں نے کہا کہ تین کا کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے۔

    اگرآج عمران خان ضمیرفروشی کی خریدوفروخت پرچُپ ہوگیا توپھرنسلیں ان کےہاتھوں یرغمال ہوتی رہیں گی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا ‘امربالمعروف’ جلسے کا پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی آغاز ہوگیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے اور گراؤنڈ کے اطراف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

     

     

    جلسہ کے آغاز کے پی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی تقریر سے کیا گیا، پرویز خٹک نے اپنی مختصر تقریر میں اپوزیشن اور منحرف ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل لگایا گیا، ایک نامراد عورت کے سوا ایک بھی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے ہمیں نہ چھوڑا، منحرف ارکان ہمارے تھے ہی نہیں وہ تو لوٹے تھے۔

    عمران خان کبھی ان چوروں کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈالے گا کبھی انہیں این آر او نہیں دے گا، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔

    پرویز خٹک نے منحرف ارکان کو کہا کہ انکی جرات کیسے ہوئی؟ ہمیں چھوڑ کرگئے، یاد رکھو کہ پچھتاؤ گے ،آپ کے منہ پر کالا رنگ پھینکاجائیگا۔

    عمران خان سفیرکشمیر وفلسطین، عالم اسلام کے نڈراوربیباک لیڈر ہیں نہیں یقین تو مسلم دنیا سے پوچھ لیجیئے ، ان خایالات کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی حیدر زیدی نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان کے نہیں امت مسلمہ کے لیڈر بن چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کے اسکول اور اسپتال تباہ کردیئے، ان چوہوں کا علاج صرف ایک ہی شخص کے پاس ہے جس کا نام عمران خان ہے۔

     

    علی زیدی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چوہا مافیا کا لیڈر آصف زرداری ہے، یہ بڑے سائز کا چوہا ہے جو سندھ کی ساری گندم کھاگیا،ساراپانی پی گیا، بڑے سائز کا چوہا سندھ کی زمینیں ہڑپ کررہاہے، اس نے اسکول اسپتال تباہ کردیئے۔

    کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں انشااللہ عمران خان کی قیادت میں سندھ کےچوہوں کا شکار کرکےدکھاؤں گا۔

    وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عدم اعتماد تحریک کیوں آئی ہے؟ تو آپ کو بتادوں کہ عمران خان فیٹف سے بھی پاکستان کی جان چھڑانے لگےہیں، عمران خان نے کشمیر کےمسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، عمران خان کو اس لئے لائے کہ 15مارچ اسلاموفوبیا کیخلاف دن منایاجائیگا۔

    شفقت محمود کا خطاب

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے جلسے نے فیصلہ سنادیا قوم عمران خان کیساتھ ہے، عوام نے یہاں آکر ثابت کردیا کہ ملک میں کوئی لیڈرہےتو وہ عمران خان ہے، اصل جمہوریت عوام اور فیصلہ بھی عوام کا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی قیمتیں لگانا کیا جمہوریت کا نام ہے، یہ لوگ کئی دہائیوں سے پیسے لگاکر حکومت بناتے رہےہیں، یہ ان کی صرف حکومت بنانے کی نہیں پیسہ بنانے کی باریاں تھیں۔ چوہوں نے جو کام شروع کیا ہے ان کو ناکامی ہوگی

    قاسم سوری صدر بلوچستان

    پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے کہا کہ آج آپ کا وزیراعظم پوری امت مسلمہ کا رہبر بن چکا، آج کا وزیراعظم آپ کے دل کی آواز ہے، ہر ایک سےبرابری پر بات کرتاہے، ماضی کے حکمرانوں کی بیرونی آقاؤ کے سامنے کانپیں ٹانگتی تھیں۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان غلامی کی زنجیریں توڑ رہاہے، عمران خان نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے وہ عوام کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے، آج ہمارا وزیراعظم وہ اعلان کرےگاجو آپکےدل کی آوازہوگی۔

  • وہ جہاں بھی گیالوٹاتومیرےپاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی ….:شاہ زین بگٹی واپس آجائیںگے:فواد

    وہ جہاں بھی گیالوٹاتومیرےپاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی ….:شاہ زین بگٹی واپس آجائیںگے:فواد

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری شاہ زین کی حکومت میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ساتھ ہی فواد چوہدری نے اس انداز سے ان کی واپسی پریقین کرلیا کہ شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی گیا لوٹا تومیرے پاس آیا:بس یہی بات ہےاچھی میرے ہرجائی کی

    شاہ زین بگٹی کی حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی قدغن نہین ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں، ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہےگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے،یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں۔

    آخر میں وفاقی وزیر نے ایک شعر بھی کہا کہ

    وہ جہاں بھی گیا لوٹا تو میرے پاس آیا

    بس یہی بات ہے اچھی میرے ہرجائی کی

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کا تھا ۔

    بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن رہنماؤں کا وفد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کی رہائش گاہ پہنچا۔وفد میں یوسف رضا گیلانی اور فیصل کریم کنڈی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی شامل تھے۔

    ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ، بلوچستان کے معاملات اور وفاقی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اس امید کا اظہار کیا کہ شاہ زین بگٹی تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

    ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلے لیکن حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا۔

    سربراہ جمہوری وطن پارٹی نے کہا کہ مرحوم اکبر بگٹی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بہت اعتماد تھا لیکن بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بہت نقصان پہنچا ، اس لئے ہم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نامور بلوچ قوم پرست رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ہیں اور قومی اسمبلی میں ان کی ایک نشست ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے 2021 میں شاہ زین بگٹی کو بلوچستان میں مفاہمت اور ہم آہنگی کے لیے اپنا معاون مقرر کیا تھا۔

  • بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی شاہ زین بگٹی نے وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : ملاقات کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر چاکر بگٹی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مدنی بلوچ بھی موجودتھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، شازیہ مری اور احسان اللہ مزاری موجود تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا-


    ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں،حکومت نے سوائے وعدوں کے کچھ نہیں کیا،ہم حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال چلےسیاست میں اخلاقیات سے باہر گفتگو نہیں کرنی چاہیے-

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس
    کرتے ہوئے کہا کہ کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم اور اس کی حکومت کااپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے عمران خان صاحب نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا،بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیاہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی-

    چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں، اتحادی فیصلے کر چکے ہیں، اب وزیراعظم کا وقت ختم ہو چکا ہے اب سرپرائز کا وقت ختم ہوچکا پاکستانی عوام جانتے ہیں وہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کر محنت کرنا پڑے گی-


    بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری دور میں سب سے مل کر کام کیے،آصف زرداری ملک کا طاقتور سویلین صدر تھا ، آج بھی ہمیں بلوچستان کے عوام کو ان کے مسائل کا حل دکھانا پڑے گا،ہم بلوچستان کے اصل مسائل پر آواز اٹھائیں گے اورحل بھی کرائیں گے،ہم صرف جمہوری راستہ اختیار کر کے عمران خان کو ہٹائیں گے-

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران حکومت اکثریت کھو چکی ہے،ہارے ہوئے شخص کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم عمران خان کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے، ایمرجنسی کی دھمکیاں، لاجز اورسندھ ہاؤس پر حملہ گھبراہٹ ہے،ہارنے والے بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں،عمران خان آج جلسے میں پوچھیں گے مجھے کیوں نکالا،ہماری کوشش ہے کہ یہ سارا عمل پر امن رہیں وزیر اعظم کوئی نوٹیفکیشن اور ایڈوائس کسی کو نہیں دے سکتا-
    https://twitter.com/ShahzainBugti3/status/1508011681330442240?s=20&t=gnbwVmVEVGDNhQbVHtV33w