Baaghi TV

Tag: شاہ فیصل

  • کشمیری رہنما شاہ فیصل بھی گرفتار، حالات کشیدہ ہوگئے

    کشمیری رہنما شاہ فیصل بھی گرفتار، حالات کشیدہ ہوگئے

    دہلی: بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا، بھارت نے دہلی ائر پورٹ سے ایک اور کشمیری رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت انتہائی خوف کا شکار ہے، کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ کے بعد کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارت نے کشمیری رہنما شاہ فیصل کو بیرون ملک روانہ ہونے سے قبل دہلی ائر پورٹ سے گرفتار کیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت نے شاہ فیصل کو گرفتار کر کے سرینگر میں نظر بند کر دیا۔ وہ استنبول روانہ ہونے کے لیے دہلی ائر پورٹ پہنچے تھے۔واضح رہے کہ شاہ فیصل نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس کو ریاست میں مین اسٹریم کی سیاست کا خاتمہ بتایا تھا۔ یاد رہے کہ شاہ فیصل پہلے کشمیری ہیں جنہوں نے بھارت کا سب سے بڑا سول سروس کا امتحان نمایاں پوزیشن میں پاس کرنے کے بعد صرف اس لیے استعفیٰ دے دیا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ ظلم کررہا ہے اور ان کا حق خودارادیت دبائے بیٹھا ہے.

  • کٹھ پتلی بننے سے بہتر ہے کہ علیحدگی پسند بن کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں، شاہ فیصل کا کشمیری قوم کے نام پیغام

    کٹھ پتلی بننے سے بہتر ہے کہ علیحدگی پسند بن کر کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں، شاہ فیصل کا کشمیری قوم کے نام پیغام

    کشمیرکی آزادی کے لیے اب پہلے سے بڑھ کر جدوجہد کرنا ہوگی،بھارت کی طرف سے کشمیرکو ہتھیانے کے بعد اب کٹھ پتلی بن کر غلامی نہیں کرسکتے ، اگر بھارت نے ہمیں مجبور کرہی دیا ہے توپھر علیحدگی پسند کہیں یا کچھ اور کشمیر کی آزادی کے لیے سب کچھ کرنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار وادی کشمیر کے پہلے اعلیٰ سول سروسز کے آفیسر کشمیری سکالر شاہ فیصل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کیا ہے.
    https://twitter.com/shahfaesal/status/1161161208596066304
    شاہ فیصل کہتے ہیں کہ بھارت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ اپنی منزل تک پہنچنےکےلیے مسلسل جدوجہد کی جائے .کشمیر کی اصل حالت لوٹانے کے لیے پرامن تحریک وقت کی ضرورت بن کررہ گئی ہے. بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد پر مجبور کر دیا ہے. اب یہ تمام کشمیریون پر فرض ہو چکا ہے کہ وہ اپنا حق آزادی لینے کے لیے میدان میں آئیں

  • کشمیریوں کی  کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    کشمیریوں کی کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    سری نگر: کشمیری سکالر اور سول سروسز کے سنیئرآفیسر ، کشمیری رہنما شاہ فیصل نے ایک ایسی ٹویٹ کردی ہے کہ جس نے سب کو ہلا کررکھ دیا ہے. شاہ فیصل اپنے ٹویٹ پیغام میں دنیا والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہماری بھی کوئی عید ہے ، شاہ فیصل مزید کہتے ہیں کہ کشمیریوں کا سب کچھ لٹ گیا .

    شاہ فیصل اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ بھارتی قابض افواج نے ہمارے گھر بار لوٹ لیا ہمیں اپنا غلام بنایا ، شاہ فیصل کہتے ہیں کہ ان حالات میں ہماری خوشیاں کس کام کی ہیں. جب تک ہمیں 1947 سے ہمارا لوٹا ہوا مال ومتاع واپس نہیں کردیا جاتا، ہمیں آزاد نہیں کردیا جاتا، کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ، اس وقت تک ہماری کوئی عید نہیں ہے،

    https://twitter.com/shahfaesal/status/1160569983602008064

    سابق سینیر سول سروس آفیسر شاہ فیصل کہتے ہیں کہ ہماری تذلیل کی جارہی ہے، جب تک ہماری لٹی ہوئی عزتوں کو واپس نہیں کردیا جاتا ہمیں کوئی عید نہیں ہے. ہماری عید تب ہوگی جب تمام کشمیری آزاد ہوں گے اور ان کو ان کا گھر بار لوٹا دیا جائے گا.