Baaghi TV

Tag: شاہ محمود

  • علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزادی مارچ پر درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود اورعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔

    دوسری جانب عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر …

    واضح رہے کہ عمران خان کے 25 مئی 2022 کو ہونے والے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کو روکنے کے لیے حکام نے دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کے تحت 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکتے اور اس اقدام کا مقصد اجتماعات کو روکنا تھا حکام نے عمران خان کے مارچ کو روکنے کے لیے اہم شاہراہوں پر شپنگ کنٹینرز رکھ کر انہیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

    حکام کی طرف سے لگائے کنٹنیرز کے باوجود مارچ کے شرکا تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے جس پر پولیس نے ان کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ ساتھ آنسوں گیس اور شیلنگ کا استعمال کیا تھا جبکہ اس دوران اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں سے ملحقہ گرین بیلٹس میں آگ بھی لگی تھی-

    کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے …

    حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آگ تحریک انصاف کے حامیوں نے لگائی تھی جب کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ آگ پولیس کی شیلنگ کی وجہ سے لگی تھی، تاہم ان دونوں میں کسی کی بھی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تھی جبکہ تحریک انصاف کی قیادت بشمول عمران اور دیگر کارکنان کے خلاف آزادی مارچ کے سلسلے میں لوئی بھیر، سیکرٹریٹ پولیس، آب پارہ پولیس، گولڑہ پولیس، بھارہ کہو پولیس ، ترنول پولیس، اور کورال پولیس کی جانب سے پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مزید 11 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کا جماعت ا سلامی سے …

  • مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

    مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید کا بیان بھی سامنے آگیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےکیس کےعدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنےکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسٹرم پرآکر گفتگو کرنےکا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانے کی کوشش کی، آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا،نصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ فیصلے پر پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

    عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائےسپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

  • حکومتی طاقت کے باوجود تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوں گی،شاہ محمود

    حکومتی طاقت کے باوجود تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوں گی،شاہ محمود

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر شکایت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے چشتیاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی طاقت کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

    مریم اورنگزیب نے دیا عمران خان کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ایک ماہ میں پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں، اللّٰہ نہ کرے پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو جائیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم عمران خان کا بیانیہ تسلیم کر چکی ہے، پہلے سازش کے تحت مداخلت پھر عدم اعتماد کے ذریعے شب خون مارا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار لوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

     

    شوہر سے لڑ کر بیوی بھی سیاست دان بن جاتی ہے، خورشید شاہ

     

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو بُری چیز نہیں سمجھتے تھے، کون سی طاقت تھی اس ملک میں جو کرپٹ لوگوں کو سزا دینے سے روکتی تھی۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ملک پر دو ڈاکو آئے ہیں، ایک زرداری اور دوسرا شریف خاندان ہے، کراچی میں زیادہ بارش ہوئی ہے، قوم کی توجہ کراچی پر دینے لگا ہوں، کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے، 14 سال سے ڈاکو کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، شہر کھنڈر بن گیا ہے، عثمان بزدار نے لاہور میں زیر زمین ٹینک بنائے، بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف مقدمات تیار تھے، سندھ کا پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتا ہے، انہوں نے کبھی نہیں سوچا، کراچی میں بارش کے پانی کے لیے کچھ کرنا ہے۔ جب تک زرداری ڈاکو سندھ پر قابض ہے صوبہ ترقی نہیں کر سکتا۔

  • 2018 میں میرے خلاف سازش کی گئی: پی ٹی آئی نے ہی مجھے ہرایا تھا:شاہ محمود قریشی

    2018 میں میرے خلاف سازش کی گئی: پی ٹی آئی نے ہی مجھے ہرایا تھا:شاہ محمود قریشی

    ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے ضمنی الیکشن میں اپنے بیٹے کی مہم چلاتے ہوئے آج کچھ دل کی باتیں کی ہیں ، اطلاعات ہیں کہ حلقہ 217 میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر ان کے خلاف سازش کرکے الیکشن ہروانےکا الزام لگادیا۔

    ملتان کے حلقہ پی پی217 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کی جاری مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سال 2018 کے جنرل الیکشن میں میری پارٹی نے ہی میرے خلاف سازش کرتے ہوئے مجھے صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے ہروایا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا، اس بارے میں عمران خان کو بھی بتایا تھا کہ اگر میں جیت جاتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھےکہا کے ضمنی الیکشن میں مت لڑاؤ زین کو، وائس چئیرمین کا بیٹا ہارگیا تو بے عزتی ہوگی، میں نے ان سےکہا کہ کچھ جنگیں صرف جیتنے کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔

    خیال رہےکہ 2018 کے عام انتخابات میں شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے الیکشن لڑا تھا، قومی اسمبلی کی نشست تو وہ جیت گئے تھے تاہم پی پی217 میں انہیں نوجوان آزاد امیدوار محمد سلمان کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    محمد سلمان نے شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعدازاں حکومت سازی کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    گزشتہ دنوں محمد سلمان منحرف ہو کر ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے جس کے بعد عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا اور اب وہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود کے صاحبزادے زین قریشی امیدوار ہیں۔

  • بیرونی سازش سےمتعلق خط عسکری قیادت کودکھایاگیا ہے:   کرداروں کوبھی جانتے ہیں: شاہ محمود کا انکشاف

    بیرونی سازش سےمتعلق خط عسکری قیادت کودکھایاگیا ہے: کرداروں کوبھی جانتے ہیں: شاہ محمود کا انکشاف

    اسلام آباد:بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کودکھایا گیا ہے:کرداروں کوبھی جانتے ہیں:اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم نے ایک خط لہرا کر دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیرون ملک سے پاکستان میں حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق سازش کا ایک ثبوت ہے، اب وزیر خارجہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ یہ خط عسکری قیادت سے بھی شیئر کیا جا چکا ہے۔

    شاہ محمود نے بتایا وزیر اعظم نے جو خط دکھایا ہے وہ عسکری قیادت سے شیئر کیا گیا ہے، ہمیں خط کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام دیاگیا، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتا سکتے ہیں۔

    تاہم وزیر خارجہ نے یہ خط میڈیا کو کسی بھی طور دکھائے جانے کا امکان بھی رد کیا، اور کہا میرا نہیں خیال کہ یہ خط میڈیا کو آف دی ریکارڈ بھی دکھایا جائے گا۔

    انھوں نے کہا یہ ایک خفیہ دستاویز ہے، اس کو ایسے نہیں دکھا سکتے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیر اعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، تاہم میرا نہیں خیال کہ یہ میڈیا کو دکھایا جا سکتا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے آج بہت کچھ کہہ دیا ہے، جو معلومات شیئر کرنی تھی کر لی، مزید شیئر نہیں کر سکتا، اس لیے دھمکیوں سے متعلق مزید بات نہیں کر سکتا، ہمیں ملکی مفاد کے نام پر لکھ کر دھمکی دی گئی، حکومت نے دھمکی آمیز خط عسکری قیادت سے شیئر کر دیا۔

  • "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف

    "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف

    "شاہ جی”کچھ توخیال کریں:مہمانوں کے سامنے ایسے نہیں بیٹھتے:شاہ محمود قریشی کا اندازتکلّم باعث تکلیف،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے عرب مہمان کے سامنے بیٹھے کا منظربہت سے لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنا ہے

    جہاں سوشل میڈیا پراس اندازتکلم اورمجلس کے اداب کے حوالے سے شاہ جی پرتنقید کی جارہی ہےوہاں کچھ دیگراہم شخصیات نے بھی وزیرخارجہ سے شکوہ کیا ہے کہ آپ جیسی شخصیت کا یہ اندازکچھ اچھا نہیں تھا

    ااسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے سنیئر تجزیہ نگار،معروف صحافی مبشرلقمان بھی اس اندازمیزبانی کو کسی مہمان کے سامنے کچھ بہتر محسوس نہیں کرتے

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ایک بڑے شخص کے سامنے ایک بڑے آدمی کا اس طرح بیٹھنا تکبرکی علامت ہے اس لیے آئندہ ایسے انازمجلس سے پرہیز ہی کریں‌تو بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے مہمان سے کہ جس س ہمیں کچھ مطلب بھی ہو اورپھرہم اگراس انداز سے پیش آئیں تو شاید وہ بھی برا مان جائے

     

     

    اسی بات کو خواجہ سعد رفیق نے بھی اچھا نہیں سمجھا وہ کہتے ہیں کہ شاہ جی کویہ اناز زیب نہیں دیتا وہ عاجزانہ اندازسے بیٹھتے ہوان کی شخسیت اور بھی بلند ہوتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفارتی آداب کےبھی یہ منافی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ شاہ جی آئندہ ایسا رویہ اختیارنہیں کریں گے