Baaghi TV

Tag: شاہ محمود قریشی

  • سائفر کیس، وکلا صفائی پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    سائفر کیس، وکلا صفائی پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی

    سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی
    سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء عدالت پیش نہ ہوئے،ملزمان کے وکلا کو عدالت پیشی کے لیے دو مرتبہ مہلت دی گئی،ملزمان کے سینیئر وکلا کے معاون قمر عنایت راجہ اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے سینیئر وکلاء کدھر ہیں،پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ اگر وکلا صفائی روز نہیں آئیں گے روز التوا لیں گے تو ہمیں کس بات کی سزا ہے کہ روزانہ صبح صبح آجائیں،بعض گواہان جرا کے لیے دبئی سے آ کر پاکستان بیٹھے ہوئے ہیں روزانہ عدالت پیش ہوتے ہیں،آج بھی التوا کی درخواست دائر کر رہے ہیں پتہ نہیں سینیئر کونسل کب ائیں گے، وکلاء صفائی جرح کرنے سے کتراتے اور تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں،

    معاون وکیل نے کہا کہ سکندر ذوالقرنین کے دانت کی سرجری ہے،ایسا معاملہ نہیں کہ ہم جان بوجھ کر التوا مانگ رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ آپ تین مرتبہ پہلے بھی التوا لے چکے کوئی ایک وکیل تو آج حاضر ہوتا ،یہ سارے سرکاری ملازمین ہیں کچھ بیرون ملک سے جرح کے لیے آئے بیٹھے ہیں ،میں بطور جج صبح نو بجے کا آیا بیٹھا ہوں اب بہت ہو گیا ملزمان خود بھی جرح کر سکتے ہیں ،ملزمان نے فیملی سے ملاقات اور وکلا سے مشاورت کے لیے وقت مانگا عدالت نے دیا ،وکلا صفائی نے جرح کے لیے التوا مانگا عدالت نے وہ بھی دیا،اب اپ ایک لمبی تاریخ لینا چاہتے ہیں کس بنیاد پر دیں ،صبح میڈیا پبلک اور پراسیکیوشن آ جاتی ہے آپ دیر سے آتے ہیں سب اپ کا انتظار کرتے رہتے ہیں،

    پراسیکیوٹر ذلفقار عباس نقوی نے کہا کہ عدالت اپنے ارڈر میں پہلے بھی تحریر کرا چکی کہ وکلا صفائی جرح سے گریز کر رہے ہیں ،ملزمان کے بیان پر 16 جنوری سے جرح شروع ہونی تھی،یو اے ای سے سفیر جرح کے لیے آے بیٹھے ہیں وکلاء صفائی لاہور اور اسلام اباد سےنہیں آئے،وکلاء صفائی کا ملزمان سے جرح کا حق ختم کیا جائے

    فاضل جج نے وکیل صفائی کے معاونین کو ہدایت کی کہ آپ ساڑھے 12 بجے تک وکلا کو بلائیں نہیں تو قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائیں گے آپ عدالت کا آخری فیصلہ بھی پڑھ لیں،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ وہ کلاسفائی جان بوجھ کر معاملہ لٹکا رہے ہیں اپ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گواہ روزانہ یہاں موجود ہوتے ہیں،معاون وکیل خالد یوسف نے کہا کہ عدالت میں سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ٹرائل جاری ہے اور ہمیں ابھی تک جرح کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ساتھی وکیل جس جوش سے بات کر رہے ہیں اسی جوش کے ساتھ گواہان پر جرح بھی کر لیں، عدالت نے وکلا صفائی کو پیش ہونے کے لیے دو مرتبہ کی مہلت ختم ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد: سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، دوران سماعت عدالت نےبانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    بھارت یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت

  • سائفر کیس،دوران سماعت شاہ محمودقریشی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    سائفر کیس،دوران سماعت شاہ محمودقریشی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ

    اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی

    سائفر کیس کی سماعت دوران شاہ محمود قریشی پراسیکیوٹر پر برہم ہوگئے اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ جج صاحب کی گارنٹی پر میرے ساتھ ہاتھ ہوا ہے تصدیق نہ ہونے کے باعث این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،میں نے کاغذات نامزدگی کی تصدیق کا کہا تو جج صاحب نے کہا میرا حکم نامہ ساتھ لگا دو، جج صاحب کے حکم نامے کے باوجود میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے،جسٹس ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب ہم نے قانونی طریقہ کار پورا کردیا تھا.

    اس دوران پراسیکیوٹر بولے تو شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اپنے بنیادی حقوق کی بات کر رہا ہوں، یہ بیچ میں کیوں بول رہے ہیں؟ جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شاہ محمود قریشی نے پراسیکیوٹر کو کہا کہ تم اوپر سے آئے ہو، کون ہو تم، تمہاری کیا اوقات ہے؟ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے شاہ محمود قریشی کو جواباً کہا کہ تمہاری کیا اوقات ہے؟ جج شاہ محمود قریشی کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست جمع کرائی، جس پر جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے، ہم اس درخواست کو دیکھ لیتے ہیں، آپ کے جو حقوق ہیں وہ آپ کو ملیں گے،

    آج دوران سماعت سائفر کیس میں استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کے بیان قلم بند کیے گئے، مجموعی طور پر 25 گواہوں کے بیان قلم بند کر لیے گئے ہیں،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کل سے گواہوں پر جرح کا آغاز کریں گے،عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کا سائفر کیس میں بیان قلمبند کر لیا گیا، اسد مجید نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن پاکستان ہاؤس میں ہونے والی ملاقات اور بات چیت کو سائفر کے ذریعے سیکرٹری خارجہ کو بھجوائی گئی، دونوں سائیڈز کو معلوم تھا کہ میٹنگ کے منٹس لیے جا رہے ہیں، خفیہ سائفر ٹیلی گرام میں "خطرہ” یا "سازش” کے الفاظ کا کوئی حوالہ نہیں تھا، مجھے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھی بلایا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی مارش ایشو کرنے کا فیصلہ ہوا، میں نے ڈی مارش ایشو کرنے کی تجویز دی تھی، سائفر معاملہ پاکستان امریکہ تعلقات کیلئے دھچکا ثابت ہوا.

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • عمران خان، قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    عمران خان، قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث آج ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی، تمام تھانوں کی پولیس کی تفتیشی ٹیموں اور پراسیکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے،عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کی۔ تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا

    عمران خان کے 12 مقدمات، شاہ محمود قریشی کے 6 اور شیخ رشید کی ایک مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر ہے، اب سماعت 24 جنوری کو ہو گی

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

  • پنجاب میں میرے دستخط کو وائرس لگ گیا تھا،شاہ محمود قریشی

    پنجاب میں میرے دستخط کو وائرس لگ گیا تھا،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا گیا کہ دستخط موجود نہیں ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب باجوہ نے دستخط کروائے تھے، ان کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا، مجھے ناک اوٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،3 دفعہ دستخط کیئے اور یہاں دستخط ٹھیک نہیں آئے کیا مذاق ہے، پنجاب میں میرے دستخط کو وائرس لگ گیا تھا، پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، گرفتاریاں کر کر کے اب ان کی جان نکلی ہوئی ہے، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ عمران اسماعیل کو ملاقات کے لیے نہیں کہا،یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں،

    واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے جیل میں ملاقات کے دوران کہا تھا کہ و ہ اپنا گروپ بنا رہے ہیں ساتھ دیں تاہم ہم نے انکار کر دیا

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • عمران خان،  پرویز الہیٰ،حماد اظہر ،صنم جاوید،انتخابات سے”آؤٹ”

    عمران خان، پرویز الہیٰ،حماد اظہر ،صنم جاوید،انتخابات سے”آؤٹ”

    لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔

    حماد اظہر بھی آؤٹ، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ برقرار
    حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حماد اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

    ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور
    لاہور ہائیکورٹ نے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ،عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،نصیر احمد نے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے اقدام کو چیلنج کیا تھا،عدالت نے ریحانہ ڈار کے کاغذات پر عائد مسترد کردیے تھے،

    لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا

    فواد چودھری، حبا چودھری بھی الیکشن کے لئے نااہل قرار
    لاہور ہاٸیکورٹ: فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا،فواد چودھری کو بھی الیکشن کے لئےنااہل قرار دے دیا گیا

    لاہور ہاٸیکورٹ: شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا

    لاہور ہائیکورٹ نےصنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی،جسٹس علی باقر نجفی ک سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا

    خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
    لاہور ہائیکورٹ میں خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،فل بینچ نے خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔لاہور ہائیکورٹ نے آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • توشہ خانہ کیس، سائفر کیس کی سماعت ملتوی، گواہان دوبارہ طلب

    توشہ خانہ کیس، سائفر کیس کی سماعت ملتوی، گواہان دوبارہ طلب

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف اور عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہوئے،وکلاء صفائی نے استدعا کی کہ لطیف کھوسہ آج دستیاب نہیں،سماعت ملتوی کی جائے،نیب گواہان کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے،عدالت نے سماعت کل 13 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی

    دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سرٹیفائیڈ کاپی موصول نہ ہونے کے باعث ملتوی کی گئی،سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں گواہان دوبارہ طلب کر لئے گئے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سماعت 15 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی،وکلاء صفائی علی بخاری، بیرسٹر تیمورملک اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے بہنوئی پیر احمد قریشی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی،وکلاء صفائی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے پانچ گواہان کو دوبارہ طلب کرلیاگیا،طلب کیے جانے والے گواہان میں اقراء اشرف، عمران ساجد، شمعون قیصر، فرخ عباس اور حسیب بن عزیز شامل ہیں

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

  • عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کا وقت ختم ہو چکا، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

    این اے 15،اعظم سواتی الیکشن سے "آؤٹ” شعیب شاہین،عامر مغل کے اسلام آباد سے کاغذات منظور
    اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،عامر مغل کے کاغذات نامزدگی این اے 46 اور 47 سے منظور ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما زبیر فاروق ، چوہدری الیاس مہران ، عامر فاروق ، نیاز اللہ نیازی کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے

    این اے 15، اعظم سواتی کی پٹیشن خارج،الیکشن نہیں لڑ سکتے،
    اعظم خان سواتی کی الیکشن ٹربیونل نے پٹیشن خارج کر دی ، اعظم خان کے کاغزات آر او نے این اے 15 سے مسترد کئے تھے ،اعظم سواتی نے الیکشن ٹربیونل میں آر او کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے آر او کے فیصلہ کو بحال رکھ کر اپیل خارج کر دی،سینیٹر اعظم سواتی این اے 15 سے پی ٹی ائی کے امیداور تھے، این اے 15 سے نوا ز شریف الیکشن لڑ رہے ہیں، اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے

    مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
    لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر اعتراض ہٹا دی، جسٹس رسال حسن سید نے این اے 117 کے ریٹرنگ افسر کو نوٹس جاری کردیا، جسٹس رسال حسن سید نے کہا کہ ریٹرنگ افسر کل ریکارڈ لے کر عدالت میں پیش ہوں، مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف ندیم شیروانی نے اپیل دائر کر رکھی ہے، اپیل میں این اے 119 کے ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ، مریم نواز نے کاغذات میں درست حقائق بیان نہیں کیے ، اپیلیٹ ٹریبونل مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے.

    خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مستر د ہونے پر نوٹس جاری
    لاہور 122این اے سے سردار خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیل پر آر اوکو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کرلیا ، وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ تجویز کنندہ کا ووٹ 15 دسمبر کو تبدیل کر دیا گیا ،اس وقت الیکشن شیڈول جاری ہو چکا تھا ،الیکشن شیڈول آنے کے بعد ووٹ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔اپیل کنںدہ کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے سردار خرم کھوسہ کی اپیل پر سماعت کی

    جمشد چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے الیکشن اپیل پر ار او کو نوٹس جاری کرتے ہوے 7جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن نے آر اوز کو پرائیویٹ وکیلوں کی خدمات سے روک دیا
    عام انتخابات 2024 سکروٹنی کے بعد اپیلوں پر سماعت،ریٹرنگ افسران کے اپیلٹ ٹربیونلز میں پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ریٹرنگ افسران اپنے فیصلوں سے متعلق اپیلٹ ٹربیونلز میں پیش ہوں،ریٹرننگ افسران کی طرف سے اپیلٹ ٹربیونلز میں پیش نہ ہونا تشویشناک ہے،متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آر اوز اپیلٹ ٹربیونلز پیش ہوں، الیکشن کمیشن نے آر اوز کو پرائیویٹ وکیلوں کی خدمات سے روک دیا، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن لا افسران آر اوز کی معاونت کرسکتے ہیں

    الیکشن ٹریبونل،بلوچستان ہائیکورٹ ،اپیلیٹ کورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت ہوئی،اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے درخواستوں پر سماعت کر رہے ہیں،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 44 کے امیدوار عبدالستار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 44 کے امیدوار محمد علی مہر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 50 کے امیدوار قیام الدین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 45 کے امیدوار غلام حسین کی اپیل خارج کردی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے پی بی 45 کے امیدوار محمد یوسف کی اپیل خارج کردی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے این اے 264 کے امیدوار عادل عمران کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے این اے 262 کے امیدوار حکمت اللہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

    نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی
    این اے 15، سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے اپیل پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی، نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے،الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے سابق وزیر ،پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے چیلنج کر رکھے ہیں

    صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیل،آر او سے ریکارڈ طلب
    لاہور ہائیکورٹ: پی پی 150اور این اے 119سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے متعلقہ آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ریکارڈ سمت طلب کر لیا،جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے صنم جاوید کی الیکشن اپیل پر سماعت کی ، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ جلاو گھیراو مقدمہ سمت تمام مقدمات میں اسکی ضمانتوں کو منظور لیا گیا۔پولیس نے سیاسی بنیادوں پر اسکے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو سکروٹنی کے لیے پیش نہ ہونے دیا ،آر او نے اسکے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ۔عدالت آراو کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اسکو الیکشن لڑنے کی اجازت دے،

    راجہ بشارت کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے خلاف اپیل کا معاملہ ،سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے کاغذات نامزدگی کی اپیل منظور کر لی گئی،الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر کو دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کے اعتراضات مسترد کر دئیے،راجہ بشارت نے حلقہ این اے 55 اور پی پی 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

    پرویز الہیٰ ،قیصرہ،مونس کی اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی
    سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی ،قیصرہ الہی اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ،الیکشن اپیلٹ بنچ نے الیکشن اپیلوں پر آر او ز کو کاغذات نامزدگی کا اصل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے الیکشن اپیلوں ہر سماعت کی،اپیل کنندہ کی طرف سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل اپیل کنندگان نے کہا کہ پرویز الہی قیصرہ الہی اور مونس الہی کو این اے 64 گجرات پی پی 32گجرات . این اے 69 اور پی پی 34 سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔آر,اوز نے سیاسی بنیادوں پر انکے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ،عدالت آراوز کے آرڈر کالعدم قرار دے،پرویز الٰہی ۔قیصرہ الہی اور مونس الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے،

    شوکت بسرا، زلفی بخاری، نعیم حیدر پنجوتھا، عمر تنویر بٹ، میاں غوث،علی اعجاز بٹر کے کاغذات منظور
    تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور ان کی اہلیہ کے این اے 163 سے کاغذات نامزدگی ٹربیونل نے بحال کردئیے ،سابق چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کے سرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی ،نعیم پنجوتہ کے پی پی 80 ،این اے 82 اور پی پی 71 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے.زلفی بخاری،میجر لطاسب ستی،عمر تنویر بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 170 رحیم یارخان امیدوار تحریک انصاف میاں غوث محمد کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظور ہوگئے،این اے 117 سے پی ٹی آئی امیدوار اور عمران خان کے وکیل علی اعجاز بٹر کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،

    عمر ایوب، فوزیہ بہرام،بابر نواز، عنصر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور
    پی ٹی آئی امیدوار عنصر اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل منظور کر لی گئی،عنصر اقبال این اے 83 پی پی 73,74،76 سے امیدوار ہیں،ایبٹ آباد این اے 18 تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب کے خلاف دائر پٹیشن خارج کر دی گئی، الیکشن ٹربیونل نے این اے 18 سے بابر نواز کے خلاف اعتراضات مسترد کر دئے،عمر ایوب اور بابر نواز دونوں الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیئے گئے،حلقہ پی پی بائیس پی ٹی آئی کی متوقع امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،فوزیہ بہرام کے کاغذات پر اعتراضات اپیلٹ ٹریبونل کے غلط قرار دے دیے، این اے 58 سے پی ٹی آئی کے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،

    پشاور۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار مجاہد علی خان کی اپیل منظور کرلی.الیکشن ٹربیونل نے پی کے 92 کوہاٹ سے پی ٹی آئی امیدوار شفیع اللہ جان،پی کے 56 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار امیر فرزند ، این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عبدالسلام آفریدی، پی کے 54 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عدنان خان، پی کے 88 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کی اپیل منظور کرلی. الیکشن ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی اپیل منظور کرلی،الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپیل منظور کر لی

    پی ٹی آئی کے عارف عباسی، ببلی خان، عالمگیر خان کی اپیلیں مسترد
    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عارف عباسی کی پی پی 19سے اپیل مستردکر دی گئی،اپیلٹ ٹریبونل نے کہاکہ عارف عباسی اشتہاری ہیں، کسی عدالت میں سرنڈر بھی نہیں کیا،حلقہ پی پی 85 عیسیٰ خیل سے پی ٹی آئی کے امیدوار ببلی خان کی اپیل مسترد ہو گئی،ببلی خان نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی،الیکشن ٹریبونل کے جج چوہدری عبد العزیز نے اپیل مسترد کی،سابق ایم پی اے پر اعتراض تھا کہ وہ 9 مئی کے واقعہ میں روپوش اور اشتہاری ہیں،این اے 236 سے امیدوار عالمگیر خان کی اپیل کی سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کردی،ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کئے تھے،

    عاطف خان کے کاغذات منظور، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
    سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی اپیل پر سماعت ہوئی،سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ میرے خیال میں الیکشن میں عوام بہترین جج ہوتے ہیں۔ عوام جس کو چاہتے ہیں ان کو منتخب کرتا ہے, قانون تو سب کو فالو کرنا ہوتا ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے حضرت محمد(ص) کے علاوہ کوئی صادق اور آمین نہیں ہوسکتا۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے کاغذات اس بنا پر مسترد کئے گئے ہیں کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ مردان میں ایک موٹر سائیکل کو لوگوں نے تھوڑا اور اس کی ایف آئی آر میں عاطف خان سمیت مردان کے تمام ممبران اسمبلی کو نامزد کیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کاحوالہ دیکر کاغذات مسترد کئے۔بلوچستان ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں پر لاگو ہوتا ہے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیداروں پر نہیں۔جسٹس شکیل احمد نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اشتہاری کے کاغذات مسترد ہوسکتے ہیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کی ججمنٹ ہے وہ جرم ثابت ہونے کا ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ایک ججمنٹ بلوچستان کا ہے لیکن وہ لوکل گورنمنٹ کے لئے ہے،آپ ججمنٹ کی کاپی دے دیں۔ عاطف خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، جو اب سنا دیا گیا ہے

    مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت
    پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی ،جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں ، اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجاۓ گی،

    ٹریبونل نے ظفر علی شاہ کو پیر تک واجبات کلئیر کرنے کی ہدایت کردی
    اسلام آباد ہائیکورٹ: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں،پی ٹی آئی رہنما سید ظفر علی شاہ کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ٹریبونل نے ظفر علی شاہ کو پیر تک واجبات کلئیر کرنے کی ہدایت کردی ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس اور دو گاڑیوں کا معاملہ ہے پیر کو سنیں گے ،ظفر صاحب آپ نے سی ڈی اے کے کچھ واجبات ادا کرنے ہیں،ظفر علی شاہ نے کہا کہ ادارہ ہمیں کچھ بتائے تو سہی ہمیں نوٹس بھی نہیں ملا، ہمارے علم میں ہی نہیں تھا کہ ہمارے اوپر رقم واجب الادا ہے، سکروٹنی کے وقت کہا گیا کہ آپ کے واجبات کلیئر ہیں، الیکشن ٹربیونل نے استفسار کیا کہ کون سے ڈیوز بقایا ہیں؟الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ ڈیوز پراپرٹی ٹیکس ہیں،ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں نے 50 الیکشن لڑے ہیں، آج تک کاغذات مسترد نہیں ہوئے ، الیکشن ٹربیونل نے استفسار کیا کہ آپ کتنے دن میں یہ رقم ادا کردیں گے؟ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں 2 سے 3 دن میں کلیئر کردوں گا ، عدالت نے کہا کہ اس کو پیر کے لیے رکھ لیتے ہیں، پیر تک اگر آپ ڈیوز کلیئر کرسکتے ہیں تو کرلیں ، 2 گاڑیوں اور سی ڈی اے کی رقم ادا کرنی ہے، پیر کو ہم آپ کو سنیں گے، عدالت نے پیر تک سماعت ملتوی کردی۔

    شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور
    پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ،شاہ محمود قریشی نے این اے 214 تھر پارکر سے کاغذات جمع کروائے تھے،زین قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،زین قریشی نے این اے 214 سے کاغذات جمع کروائے تھے ،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،حلیم عادل شیخ نے این اے 238 سے کاغذات نامزگی جمع کروائے تھے ۔پی ٹی آئی کے ارسلان خالد کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،ارسلان خالد نے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔

    این اے 132،سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے شہری شاہد کی اپیل پر سماعت کی

    حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر نوٹس جاری
    پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلیٹ نے آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید نے اپیل پر سماعت کی،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرنگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے ،کاغذات منظو رکئے جائیں،

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید،اعجاز الحق، فردوس شمیم نقوی،اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،سردار اختر مینگل، این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس، این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے

  • سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

    سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

    سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی

    سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی،عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا،شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عمران خان کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر کھڑی رہیں تاہم انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی

    عمران خان کے وکیل عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کے لئے حاضر ہوئے تھے،22دسمبر کی طرح آج بھی جج صاحب نہیں آئے، اطلاع دی گئی ہے کہ 3جنوری سے ٹرائل ہو گا، جس عجلت سے یہ ٹرائل چلایا جاتا رہا،25گواہ ایک ہی دن میں ریکارڈ کئے گئے، ایسا تاثر دیا گیا کہ کیس میں عدالت نے اپنا ذہن بنا رکھا ہے، اگر بروقت اسلام آباد ہائیکورٹ مداخلت نہ کرتی تو توشہ خانہ پارٹ 2 ہونے جا رہا تھا، جن لوگوں نے پریس کانفرنسسز کیں،ہماری مخالفین کی صف میں شامل ہو گئے، سب پر دباو ہے،شیخ رشید ہمارے اتحادی رہے ہیں، اتحادکے حوالے سے کچھ جماعتیں رابطہ میں ہیں،جن میں جے یو آئی(س) اور مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں،الیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں امیدواروں کا فیصلہ ہو جائے گا،30جنوری کو 1ہزار سے زائد میدواروں کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں حکم امتناع جاری کر دیا تھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روکنے کا حکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ یہاں پر مجھے دو سوالات کے جوابات چاہئیں، اس عدالت نے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل ہوناچاہیے تو ان کیمرہ سماعت کیوں شروع ہوئی؟ سیکیورٹی عدالتی دائرہ اختیار نہیں تو اس میں ہم مداخلت نہیں کریں گے،عدالت نے کہا کہ سائفر کیس کا ٹرائل عارضی طور پر روکا جاتا ہے اور پہلے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس کیا جائے گا تاکہ ان کا جواب آ سکے

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • ہتھکڑی لگا کر شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی،ایس ایچ او نے مکے مارے،گالیاں دیں،قریشی

    ہتھکڑی لگا کر شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی،ایس ایچ او نے مکے مارے،گالیاں دیں،قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا

    شاہ محمود قریشی کو پولیس اہلکاروں نے ہتھکڑیاں لگا کر عدالت پیش کیا ،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی پہنچا یا گیا،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس کے عقبی دروازے سے بخشی خانے منتقل کیا گیا،شاہ محمود قریشی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی کی عدالت میں پیش کیاگیا،جوڈیشل کمپلیکس کے اندر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری موجودتھی

    شاہ محمود قریشی نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیٹ منٹ ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، مجھے سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس سمیت تین جسٹس صاحبان نے مجھے ضمانت دی، مچلکہ جمع کرا کر مجھے ضمانت کا حکم دیا گیا، میری رہائی کا روبکار جاری ہوتے ہی تھری ایم پی او جاری کیا گیا،میں کیسے عوام کے لیئے خطرہ ہوں؟میں کئی ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں، مجھے رات آکر کہا گیا کہ تھری ایم پی او واپس لیتے ہیں ،شاہ محمود قریشی نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے تھری ایم پی او کا آرڈر پیش کر دیا،اور کہا کہ چھبیس تاریخ کو تھری ایم پی او کا آرڈر دیا گیا ،پھر واپس لے لیا گیا،ہاتھ سے چھبیس تاریخ کاٹ کر 27 کر دیا گیا،مجھے غیرقانونی طور پر رکھا گیا،میں جیل کی حدود میں تھا وہاں پنجاب پولیس گرفتار کرنے پہنچی،میں پانچ بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکا ہوں، ایس ایچ او جمال نے مجھے مکے لاتیں ماریں،ایس ایچ او اشفاق چیمہ نے گالیاں دیں،میری چھاتی میں درد تھا ،کل رات ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا، سونے نہیں دیا، لائٹیں جلا کر بار بار جگایا گیا، شورمچایا گیا، مجھے ذہنی اورجسمانی طورپر ٹارچرکیا گیا، ایک ٹیم آئی کہ 9 مئی کےلئے بیان ریکارڈ کرنا ہے، یہ مجھے 9 مئی واقعات میں ملوث کرنا چاہتے ہیں، اُس دن تو میں کراچی تھا، میری بیگم کی سرجری ہوئی تھی،میں نے پاکستان کی نمائندگی کی ہر جگہ پاکستان کی صفائیاں دیں، میرے ساتھ اب یہ سلوک کیا جا رہا ہے اور میں کئی ماہ سے جیل میں ہوں، کیا یہ انصاف ہے مجھ پر تشدد ہوا، اوپر اللّٰہ نیچے آپ کا قلم ہے،میں نےپاکستان کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑا،میں پاکستان اور اداروں کی عالمی دنیا میں صفائیاں دیتا رہا ہوں،کیا یہ انصاف ہے،شاہ محمود قریشی عدالت میں آبدیدہ ہوگئے،کہا قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں میں 9 مئی کو راولپنڈی کیا، پنجاب میں بھی نہیں تھا،میری تقریر کا حوالہ دیا مکمل بات نہیں کر رہے میں نے کہا قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا ویڈیو عدالت منگوا لے،کہا پر امن احتجاج عوام کا حق ہے،بہت ذمہ دار شخص نے کہا کہ میں 9 مئی میں صاف ہوں، کہیں گے تو میں آپ کو نام دے دوں گا، علیحدگی میں چاہیں گے تو بتا دونگا،

    دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے عدالت میں ہتھکڑی لگے ہاتھ لہرا دیئے،تیمور ملک نے جج سے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کی درخواست کی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دے دیا

    پولیس نے عدالت میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،پولیس نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ٹھوس شواہد ہیں، پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کا 2 جنوری تک ریمانڈ مانگ لیا ،شاہ محمود قریشی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی،وکیل علی بخاری نے عدالت میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو 24 گھنٹے تک غیر قانونی تحویل میں رکھا گیا،مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے، جج کو ریمانڈ دینے کی وجوہات دینی ہوں گی،جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت 12 ملزمان کو ڈسچارج کر چکی ہے،جن کے نام ایف آئی آر میں شامل تھے ان کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے. شاہ محمود قریشی کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے،شاہ محمود کا عدالت میں پیش کردہ بیان 16 ستمبر کا ہے 9 مئی کا نہیں،کیس سے شاہ محمود کو ڈسچارج کرنا بنتا ہے، وجن لوگوں کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں نام تھا وہ ڈسچارج ہوئے،

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا،عدالت نے پراسیکیوٹر کی شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی.جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے حق میں نعرے بازی کی گئی،پولیس بکتر بند گاڑی میں شاہ محمود قریشی کو لے کر روانہ ہو گی

    نومئی کے پنڈی میں 12 مقدمات،شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ڈال دی گئی
    شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کے ضلع راولپنڈی میں 12 مقدمات درج،پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ تمام مقدمات میں ایک ساتھ تفتیش کی اجازت دی جائے،تمام 12 مقدمات میں 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،جی ایچ کیو، آرمی میوزیم حملہ، حساس ادارہ دفتر حملہ میٹرو بس اسٹیشن جلانے مقدمات میں بھی شاہ محمود قریشی ملزم نامزدکر دیئے گئے،شاہ محمود قریشی کی 12 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

    میڈیا داخلے پر پابندی کے خلاف شاہ محمود قریشی کے وکیل نے درخواست دائر کر دی،بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی کسی صورت قبول نہیں، میڈیا کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دی جائے، ڈیوٹی مجسٹریٹ سید جہانگیر علی نے میڈیا کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت دے دی

    واضح رہے کہ اڈیالہ جیل سے گزشتہ روز رہائی کے فوراً بعد راولپنڈی پولیس نے شاہ محمود قریشی کو تھانہ آر اے بازار کے مقدمے میں گرفتار کیا۔شاہ محمود قریشی کی مقدمہ نمبر 981 اور 708 میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے تھانہ آر اے بازار منتقل کردیا گیا تھا،

    شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی، عمران خان کی بھی ضمانت منظور ہوئی تھی تا ہم عمران خان کی رہائی نہیں ہو سکے گی کیونکہ وہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

    سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

    دوسری جانب سابق وزیراعظم ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ پولیس گردی کی مزمت کی اور کہا کہ شاہ محمود قریشی سمیت کسی بھی سیاستدان کے ساتھ ایسا برتاؤ قابل افسوس ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ریاستی جبر کا مقابلہ کیا، ہم کبھی جبر و تشدد پر یقین نہیں رکھتے، شاہ محمود کسی مقدمے میں مطلوب تھے تو گرفتاری اخلاقی اقدار میں رہتے ہوئے کرنی چاہیے تھی.