Baaghi TV

Tag: شاہ محمود قریشی

  • سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت،وکیل کے دلائل مکمل

    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت،وکیل کے دلائل مکمل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور اور رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج پراسیکیوشن موجود ہے،

    ایف آئی اےکے پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ لیکن یہ تو ضمانت کی درخواست ہے ، رضوان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ہوتا وہ نہیں ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سرٹیفیکیٹ شریک ملزم کا نہیں ہے لیکن اسکا ریفرنس تو دیا ہوا ہے ،وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کریمنل کیسز میں اگر دس کیسز ہیں تو دس وکیل بھی ہو سکتے ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایسے معاملات میں دیگر کیسز کو یکجا کردیا جاتا ہے ، ہمارے ہاں بہت ساری غلطیاں ہوتی ہیں ہم اس کو مان لیتے ہیں ، وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے میرے موکل کی ضمانت خارج کردی تھی ، عدالت نے کہا کہ اسکو بعد میں سنتے ہیں دیگر کیسز سن لیتے ہیں پہلے ،

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا کیس کا ریکارڈ آگیا؟ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے،شاہ محمود قریشی کے وکیل سید علی بخاری نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس کیس میں آپکے موکل کا کیا رول ہے؟ وکیل نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ انفارمیشن، سائفر کو غیر قانونی رکھنا اور اسکا استعمال کرنا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں، یہ سب میں نہیں بلکہ ایف آئی آر کہہ رہی ہے،میرا تو نام بس آخر میں لکھا گیا ہےپہلے سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت خارج ہوئی اور پھر میرے موکل کی،اسی مقدمے میں اعظم خان اور اسد عمر کا نام چالان میں نہیں ہے،مقدمہ میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور اسد عمر کا ذکر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت خارج جبکہ اسد عمر کی ضمانت کنفرم کر دی گئی،چالان کی کاپی درخواست گزار کو احتجاج کرنے پر فراہم کی گئی، 23 اکتوبر کو درخواست گزار پر فرد جرم عائد کر دی گئی،پراسیکوشن کا شکریہ جنہوں چالان جمع کرایا، میرے پاس چالان ہے ہی نہیں، ماسوائے دو بیانات کے، 8 مارچ 2022 کو سائفر آیا اور 27 مارچ 2022 کو جلسے میں بتایا گیا، میری تقریر کو ہی میرے خلاف استعمال کیا گیا، اور وہاں سے میرا کردار شروع ہوگیا،

    علی بخاری نے شاہ محمود قریشی کی پریڈ گراؤنڈ جلسے کی تقریر کی ٹرانسکرپٹ عدالت کو پڑھ کر سنایا،وکیل نے کہا کہ نہ میں نے کسی چیز کا، نہ ہی کسی ملک کا یا کسی شخص کا نام لیا، عدالت نے استفسار کیا کہ یعنی کہ آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ سائفر کا ٹرانسکرپٹ ڈسکلوز نہیں کیا؟ سائفر آنے کے بعد وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ نے مشاورت کی کہ سائفر نے کہاں کہاں جانا ہے؟ وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 7 مارچ 2022 کو سائفر آیا اور 8 مارچ 2022 کو ہی کابینہ میٹنگ لایا گیا، جو بھی چیزیں ہوتی ہیں وہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں جو بھی شامل کیا جاتا ہے وہ پرنسپل سیکرٹری کرتے ہیں جو مقدمے میں ہی نہیں ہے، وزارت خارجہ کا کام ہر معاملے کو وزیراعظم کو بزریعہ پرنسپل سیکرٹری آگاہ کرنا ہے، وزیر اعظم کے ساتھ معلومات شئیر کرنا میری آئینی ذمہ داری ہے، اگر وزیر اعظم کے ساتھ معلومات شئیر نہ کرتا تو حلف کی خلاف ورزی ہوتی،اعظم خان مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروا چکے، اعظم خان کا مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا بیان چالان کا حصہ بنایا گیا،اس مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا کردار مختلف ہے،میرے موکل کو کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ،استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ،

    وکیل شاہ محمود قریشی سید علی بخاری کے دلائل مکمل ہو گئے،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ کابینہ اجلاس، ایجنڈا میٹنگز، سارا کچھ پرنسپل سیکرٹری نے کرنا ہے، جس بندے نے سارا کچھ کرنا ہے انکا نام ہی نہیں، جن کا کوئی کردار نہیں، ان پر مقدمہ بنایا گیا،سائفر کیس کا مقدمہ سائفر آنے کے 17 ماہ بعد درج کردیا گیا،وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعدکیس کی سماعت میں ایک بار پھر وقفہ کردیا گیا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اسکو فی الحال یہیں روک دیں دو بجے باقی سماعت کرینگے ،پراسکیوشن کے وکلا دو بجے کے بعد اپنے دلائل کا آغاز کرینگے

    سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےکیس کی سماعت کی،ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل کا آغاز کردیا،شاہ محمود قریشی کے وکلاء علی بخاری اور تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے،شاہ محمود قریشی کی فرد جرم کی کاروائی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی، وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ،9 اکتوبر کو کاپیز کی نقول شاہ محمود قریشی کو دی گئیں تھیں ، 17 اکتوبر کو شاہ محمود قریشی نے 9 اکتوبر کے آرڈر پر دستخط کئے تھے، 23 اکتوبر کو قانونی تقاضے پورے کرکے فرد جرم عائد ہوئی تھی، قانون میں صرف کاپیز فراہم کرنے کا ذکر ہے، ملزم کے وصول کرنے کا نہیں، اگر ملزم تعاون نا کر کے کاپیز وصول نا کرے تو اس سے عدالت کا کوئی تعلق نہیں، عدالت نے کاپیز سپلائی کر دیں، مقدمہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کا ایک سال تک حکم امتناع رہا، ایف آئی اے نے حکم امتناع خارج ہونے پر انکوائری مکمل ہونے پر کمپلینٹ پر مقدمہ درج کیا، کچھ آڈیو لیکس بھی اس کیس میں تھیں، پٹشنرز نے لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے نوٹسز چیلنج کئے،ایک سال سے اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں اسٹے رہا ہے پھر انہوں نے وہ پٹیشن واپس لے لی، اس کے بعد ایف آئی اے نے کاروائی شروع کی ایف آئی اے کے اندراج میں کوئی ڈیلے نہیں ہے، ، شاہ محمود قریشی نے سنگین جرم کیا اور وہ ضمانت کی رعائت کے مستحق نہیں عدالت ضمانت کی درخواست مسترد کرے ، ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کے دلائل مکمل ہو گئے

    سائفر کیس میں ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے کہاکہ ہم 15 سے 20 دن میں سائفر کیس کا ٹرائل مکمل کر سکتے ہیں اگر عدالت ہمیں 15 سے 20 روز یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ دے تو ٹرائل مکمل کر دیں گے یہ تو یہ ٹرائل کو آگے نہیں بڑھنے دیتے یہ کہتے ہیں ہر سماعت پر تین تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کریں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ جیل ٹرائل ہے، ان کیمرا ٹرائل نہیں ، جیل ٹرائل کس انداز میں چل رہا ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کو بتایا ہے کہ وہ تحفظات دیکھیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل ٹرائل کا مطلب ہے کہ اوپن پبلک کورٹ پروسیڈنگ نہیں،سپیشل پراسکیوٹر نے کہا کہ جیل ٹرائل میں پبلک کی رسائی منع نہیں مگر محدود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جیل ٹرائل کے دوران تو صرف وہ لوگ ٹرائل پروسیڈنگ دیکھ سکیں گے جنہیں جیل حکام اجازت دیں.

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت اور فرد جرم کی کاروائی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت ہفتے کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں مقدمہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے،پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
    سائفر کیس تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر شاہ خاور کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پراسیکیوٹر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،شاہ محمود قریشی کے وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری نے سماعت دو بجے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے اسے مسترد کردیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج خصوصی ڈویژن بنچ ہے، اسے کل کیلئے رکھ لیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت ہفتے کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں مقدمہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے،پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • پراسیکیوٹر پیش  نہ ہوئے،عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    پراسیکیوٹر پیش نہ ہوئے،عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین ضمانت کی درخواستیں ہائیکورٹ نے بحال کردی تھیں،ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی، دوران سماعت وکلا نے کہاکہ عدالت آئندہ سماعت پر دوسرے کیس کے ساتھ یہ سماعت بھی سن سکتی ہے،

    جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ ساتھ جیل لے جائیں پھر دیکھ لیں گے،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے ساتھ ہی سن لیں تو ٹھیک نہیں؟ وکیل علی بخاری نے کہاکہ میں تو ابھی تیار ہوں عدالت مجھے سن کر فیصلہ کردے،پراسیکیوٹر نے بھی کہا تھا شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں،پولیس اگر شاہ محمود قریشی کیخلاف بھی لکھ کر لے آئے تب بھی ضمانت تو کنفرم ہونی ہی ہے،عدالت ے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں کے ساتھ ہی جیل میں اس سماعت کو سن لیں گے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ جیل میں ہی دونوں کیسز کی سماعت کرلیں گے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی

  • سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    سانحہ نو مئی،شاہ محمود قریشی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق سانحہ نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں گوجرانوالہ پولیس کی راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ایک گھنٹے تفتیش کی،پولیس نے سانحہ 9 مئی میں شاہ محمود قریشی کے کردار پر سوالات پوچھے، جیل ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کا بیان قلمبند کیا ہےپولیس آمد کے موقع پر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

    13 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    اس سے قبل شاہ محمود قریشی پنجاب کی تین اضلاع کی پولیس کو شامل تفتیش ہونے سے انکار کرچکے ہیں، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پولیس سے تفتیش میں تعاون سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں سوالات کا جواب دینے کا کہا تھا، راولپنڈی ،فیصل آباد اور قصور پولیس کی ٹیمیں تفتیش کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئیں تھیں ۔

    پیپلز پارٹی ملک بھر میں موثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں …

  • شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال منتقل

    شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب،ہسپتال منتقل

    تحریک انصاف کے رہنما،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

    جیل میں طبیعت خراب ہونےپر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو پمز منتقل کیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے،

    سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے،عدالت نے گواہوں‌کو بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کر رکھا ہے

  • نو مئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست

    نو مئی مقدمات ، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست

    لاہور:انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور ،نو مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں بحال کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    درخواست گزرا کے وکلاء نے دلائل کے لیے مہلت کی استدعا کردی ،ایسوسی ایٹ وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل لاہور سے باہر ہیں دلائل کی مہلت دی جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی ،انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی

    شاہ محمود قریشی نے اپنے وکلاء کی وساطت سے ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ سائفر کیس میں گرفتار کے بعد ضمانت خارج ہوئیں،عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانتیں خارج ہوئیں ،عدالت ضمانتیں بحال کرنے اور میرٹ پر منظور کرنے کا حکم دے

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • شاہ محمودقریشی؛  سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور

    شاہ محمودقریشی؛ سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں دستاویزات فراہمی اور ضمانت کی درخواست ایک ساتھ سماعت کے لئے منظور کرلی ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ہے.

    واضح رہے کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کی درخواست پر نوٹس کر دیئے تھے، اس درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، ایف آئی آر اور چالان کی مصدقہ کاپیاں لف نہیں کی گئیں اور جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کا کوئی حق ختم نہ کیا جائے، سب کیلئے یہی کہا ہے کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل جانا ہے، درخواست پر اعتراضات دورکررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو ضمانت کی درخواست کے ساتھ سماعت کیلئے رکھ لیں اور عدالت نے شاہ محمود کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

  • سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت دائر

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت دائر

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ،

    شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر اعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی . عدالت نے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائیں اس لئے اعتراض لگا آپ دستاویزات کو ترتیب سےلگا کردوبارہ دے دیں.وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہماری درخواست فوری معاملہ ہے اس لئے اگر جناب نوٹس فرما دیتے تو،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ دستاویزات ترتیب سے دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کردیتےہیں

    واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت ہفتے کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں مقدمہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے،پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • کسی ایک ملزم کی حد تک جیل ٹرائل کا آرڈر ہونا کافی نہیں؟عدالت

    کسی ایک ملزم کی حد تک جیل ٹرائل کا آرڈر ہونا کافی نہیں؟عدالت

    اسلام آبادہائیکورٹ میں سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، شاہ محمود قریشی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایک سے زیادہ ملزم ہوں تو کسی ایک ملزم کی حد تک جیل ٹرائل کا آرڈر ہونا کافی نہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہاکہ ایک نیا نوٹیفکیشن بھی ہو گیا ہے 13اکتوبر کو جیل ٹرائل کا،وہ پراسیکیوٹر نے دائر کرنا تھا مگر وہ ابھی ٹرائل کیلئے گئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے علی بخاری سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے 13اکتوبر والا نوٹیفکیشن دیکھا ہے؟

    علی بخاری نے عدالت میں کہاکہ شاہ محمود قریشی کیخلاف3سے 13تاریخ تک کی تمام عدالتی کارروائی غیرقانونی ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فرض کریں نیا نوٹیفکیشن نہیں ہواجس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر لکھا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا اس صورت میں دوملزمان کے دوالگ ٹرائل ہوں گے؟

    قبل ازیں عمران خان نے بھی ایسی ہی ایک درخواست دائر کی تھی کہ انکا ٹرائل جیل کی بجائے عدالت میں کیا جائے تا ہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سائفر کیس میں جیل سماعت کے خلاف درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف نا مل سکا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،سائفر کیس کی سماعت کل جیل میں ہی ہو گی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جیل ٹرائل سکیورٹی کے مدنظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے ، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی ، عمران خان خود اپنی سکیورٹی کے حوالے ماضی متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے ، عمران خان کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کی بھی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست

    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کی بھی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست

    سائفر کیس: شاہ محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

    شاہ محمود قریشی کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے ، بغیر کسی نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے ، عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے ، شاہ محمود قریشی نے آج کی درخواست پر سماعت کی استدعا کر دی، شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائر کی