Baaghi TV

Tag: شاہ محمود قریشی

  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ،شاہ محمد قریشی کا مزید تین روزہ ریمانڈ‌ منظور

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ،شاہ محمد قریشی کا مزید تین روزہ ریمانڈ‌ منظور

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر گمشدگی کیس ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سماعت ہوئی

    شاہ محمود قریشی کی طرف سے وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور عدالت پیش ہوئے ،شاہ محمود قریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا ،شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،گزشتہ ان کیمرہ سماعت میں شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    سماعت شروع ہوئی تو سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے سائفر جلسے کے دوران لہرایا، جب کہ شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کی کئی کاپیاں ہوسکتی ہیں ،شاہ محمود قریشی نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ
    بطور وزیرخارجہ سائفرکو وزارت خارجہ کوبھیج دیا تھا اور انہوں نے سائفر چوری نہیں کیا، ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی شعیب شاہین نے مخالفت کی ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سنا دیا گیا،

    سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے ریمانڈ منظور کرکے شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کو حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،

    خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے،قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

     عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :سائفر گشمدگی کیس میں گرفتار سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے نے انہیں آج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔

    شاہ محمود قریشی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی اِن کیمرہ سماعت کی ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،ایف آئی اے حکام کی جانب سے گزشتہ روز سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کیا۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ،ملک بھر میں ابھی تک آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی ایک عدالت قائم کی گئی جو اسلام آباد میں ہے، قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

  • شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے کمرہ عدالت پہنچایا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا، انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،شاہ محمودقریشی کے ریمانڈ پر ان کیمرہ سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کو گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈ کوا رٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے آج انہیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا-

    رانی پور:مبینہ تشدد میں ہلاک کمسن ملازمہ کی تحقیقات کےدوران جنسی تشدد کا انکشافات

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

  • شاہ محمود قریشی گرفتار

    شاہ محمود قریشی گرفتار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل دیا، ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پریس کانفرنس کے بعد گھر پہنچے ہی تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا، اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں امید تھی پی ڈی ایم حکومت کے نکلنے کے بعد لاقانونیت کا راج ختم ہو جائے گا ایسا لگتا ہے نگراں حکومت اپنی پیشرو فاشسٹ حکومت کے ریکارڈ توڑنا چاہتی ہے۔

    : پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیاذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا،انہیں ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔


    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے 90 روز میں انتخابات کرانے اور لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،دوران کانفرنس سوال کیا آپ کسی ڈیل کے تحت جیل سے باہر ہیں؟ پرانہوں نے کہا کہ ان الزامات کو اہمیت نہیں دیتا اس لیے جواب نہیں دوں گا۔

    رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    انہوں نے کہا تھا کہ انہوں ںے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ تحریک انصاف بطور پارٹی کشمکش کا شکار ہے، ہماری جماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی کی کور کمیٹی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے، عام انتخابات کے انعقاد میں آئین پاکستان کی 90 دن کی پابندی ہے پی ٹی آئی انتخابات میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، ہماری وکلاء کی ٹیم پٹیشن تیار کر رہی ہے جس کے لیے ایڈووکیٹ علی ظفر اور سلیمان اکرم راجہ وکلاء ٹیم کا حصہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات؟ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کر دی

    دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ آسٹریلین ہائی کمشنر نے ہمیں ناشتے کی دعوت پر بلایا اور وہاں ہم گئے، اس وقت امریکی سفیر کے علاوہ دیگر اہم ممالک کے سفیر بھی موجود تھے، ہم نے الیکشن اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بارے میں اپنا موقف ان کے سامنے رکھا اس ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی اور سائفر کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

    پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون نافذ ہوگیا تو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ کالعدم ہوجائے گا

  • جیل میں وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ،یہ نا انصافی ہوگی،قریشی

    جیل میں وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ،یہ نا انصافی ہوگی،قریشی

    اسلام آباد،انسدادہشگردی عدالت ،رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے

    کیس کی سماعت انسداد دہشگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی ،شاہ محمود قریشی تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے دو ممبران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ،عدالت نے مقدمے کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی

    عدالت پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر عدالت میں اپنے کیس کے حوالے سے پیش ہوا،یکم ستمبر کو دوبارہ پیش ہوں گا،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی نگراں وزیراعظم انوار الحق چوائس نہیں ہے،پی پی اور مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا،تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی میٹنگ ہوگی،نگراں وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی توقع ہے،ایسی کابینہ بنائے جو غیر جانبدار ہو،ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہو،سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جارہی تھی،نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کرے گا جو خواتین زیر حراست  انہیں رہا کیا جائے،پی ٹی آئی چیئرمین کو حق حاصل ہے جیل میں سہولیات دی جائے،جیل میں وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ،یہ نا انصافی ہوگی،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

  • شاہ محمود قریشی  پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت باہر ہیں،راجہ ریاض

    شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے لیے کام نا کرنے کے معاہدے کےتحت باہر ہیں،راجہ ریاض

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی معاہدے کے تحت باہر ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کےپروگرام میں گفتگومیں راجہ ریاض نےکہا کہ اسحاق ڈار اور شاہد خاقان کےنام بطور نگران وزیرا عظم زیر غور ہی نہیں آئے، وزیراعظم سے طے ہوا تھا کہ جب تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہوتا، سامنےنہیں لایا جائےگا، میں نےجو وعدہ کیا تھا پورا کیا ہوسکتا ہےکہ معاشی ماہرین کے نام نگران کابینہ میں ہوں، نگران وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، میرا خیال ہےکہ نگران وزیرخزانہ ٹیکنوکریٹ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات فروری میں ہوں گے، الیکشن میں پی ٹی آئی ہوگی یا نہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا،قریشی صاحب پی ٹی آئی کے لیےکام نہ کرنےکا معاہدہ کرکے باہر آئے ہیں، ان کا معاہدہ یہی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے لیے کام نہیں کریں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں کچھ کہنے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کریں، میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا۔

    یوم آزادی، قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی

    دوسری جانب نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹر انوار الحق کاکڑ پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے، دیکھنا ہو گا نگران وزیراعظم صاف شفاف انتخابات کرا پائیں گے نگران کابینہ کیسی کابینہ چنتے ہیں جو غیر جانبدار ہو انوار الحق کاکڑ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے آئے ہیں، نگران وزیراعظم سے توقعات وابستہ کرنا بری بات نہیں،انوار الحق آئینی ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھاتے ہیں تو جمہوری قدروں میں اضافہ ہوگا، نگران وزیراعظم کا آئینی کا م صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

    مصر میں سکندر اعظم کا 2200 پرانا مجسمہ دریافت

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر صورت میں الیکشن میں حصہ لے گی، ن لیگ الیکشن آگے لے جانا چاہتی ہے ، الیکشن کے بارے میں مطلع ابرآلود دکھائی دے رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے فیصلے میں بہت سے نقائص موجود ہیں، اگر انوار الحق کاکڑ ماحول میں تبدیلی لاتے ہیں تو خوش آئند ہو گا۔

  • تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی، حویلیاں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں (ن) لیگ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اب سمجھ آجانی چاہیے کہ الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی جماعتوں کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، حکومت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں اعتراض نہیں، قوم انتخابات کی منتظر ہے، نئے انتخابات آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل کے چھوٹے سے کمرہ میں رکھا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کو جیل میں کوئی سہولیات بھی نہیں دی گئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے-

    الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    بعد ازاں خبریں تھیں کہ الیکشن کمیشن نے چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی تھی-

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہےالیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے۔

  • اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    اپنے قائد کی رہائی کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے،کور کمیٹی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کو ظلم کے شکنجے اور ظالم کی قید سے رہائی دلوانے کیلئے بھرپور قانونی لڑائی لڑیں گے۔

    باغی ٹی وی: پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، طے شدہ منصوبے کے تحت جعلی ٹرائل کے ذریعے فیصلہ سنایا گیا اور پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا۔

    کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اپیل کو ترجیحی بنیادوں پر سماعت اور فیصلے کیلئے مقرر کیا جائے کور کمیٹی نے عدالت عظمیٰ سے تحریک انصاف کی نظرثانی درخواست کی بلا تاخیر سماعت کی بھی اپیل کی ناقص فیصلے کو پوری قوم نے مسترد کیا ہے۔

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج …

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاعدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    عمران خان اٹک جیل منتقل

  • عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوٰی

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوٰی

    چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر پارٹی قیادت اب علیمہ خان کے پاس جانے کی اطلاعات ہیں۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے امور اب چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان چلائیں گی ،اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتار ی کے بعد پارٹی کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی چلائیں گے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے،اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان ساتھ ہوں گے شاہ محمود اور کورکمیٹی کا وکلا کے ہمراہ پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین کی رہائی ہوگا۔ ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا، 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے،اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گے۔انتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گے جس میں عامر ڈوگر ، قاسم سوری، مراد سعید اور عالمگیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیاہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے زریعے لے جایا جانا تھا، تاہم ائرپورٹ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موسم خراب ہے، جس کے بعد پولیس انہیں براستہ سڑک اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیاجائےگا، طبی معائنے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے گا۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    دوسری جانب راولپنڈی سینٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ہائی سکیورٹی زون کے لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

  • عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    عمران خان کی گرفتاری: شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے

    توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے-

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان شاہ محمود قریشی کا ساتھ دیں گے ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

    عمران خان کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا تبصرہ،مخالف جماعتوں میں مٹھائیاں تقسیم

    شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گےانتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گےجس میں عامر ڈوگر، قاسم سوری، مراد سعید اور عالم گیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    قید اور جرمانہ قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں ،ترجمان جے یو آئی

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 برس کے لئے نا اہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیاعدالت نے فیصلےمیں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کرالیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی، شرجیل میمن