Baaghi TV

Tag: شاہ محمود قریشی

  • تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ،شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

    تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ،شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،نو مئی پرتشدد احتجاج پر اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ ،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    شاہ محمود قریشی نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی ،شاہ محمود قریشی پرتشدد احتجاج میں ایما کا الزام ہے ،وکیل علی بخاری نے عدالت میں کہا کہ شاہ محمود قریشی نا وقوعہ پر موجودگی ہے نا کوئی بیان دیا ، پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے شاہ محمود قریشی کو ملوث کرنے کی کوشش کی ،عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرے ،پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت عدالت نے کنفرم کردی ،ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے درخواست ضمانت منظور کی

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت کو بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پڑیں گے پیپلز پارٹی کابینہ سے درخواست کر رہی ہے کہ 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردیں وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق دبئی میٹنگ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ایمل ولی کہہ چکے گورنرغلام علی اپنی پارٹی کے لیے کے پی میں حالات سازگار بنا رہے ہیں آئندہ انتخابات میں کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہیے

  • شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں منظور کرلیں،عدالت نے 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کئے

    عدالت نے آج تک تینوں رہنما کو عبوری ضمانت دے رکھی تھی ،عدالت نے پولیس اور درخواست گزاروں کے وکلا سے دلائل طلب کر رکھے تھے سیشن کورٹ نے رہنما ؤن کی ضمانت خارج کر دی تھی یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانتیں خارج کی دی تھیں۔

    الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کروائے،شاہ محمود قریشی
    عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے آئی ایم ایف معاہدہ سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر کڑی تنقید کی،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جو کہا ٹھیک تھا،ڈار کی تاخیر کے سبب روپے کی قدر اس حد تک گری ،آئی ایم ایف نے جائزہ رپورٹ جاری کر دی،اسٹینڈ بائی معاہدے میں انرجی ریفارمز کا ذکر کیا گیا ہے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت کو بجلی کے نرخ مزید بڑھانے پڑیں گے پیپلز پارٹی کابینہ سے درخواست کر رہی ہے کہ 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردیں وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ان کی حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق دبئی میٹنگ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ایمل ولی کہہ چکے گورنرغلام علی اپنی پارٹی کے لیے کے پی میں حالات سازگار بنا رہے ہیں آئندہ انتخابات میں کسی خاص ٹولے کی طرف جھکاؤ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کروائے

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • کیوں نہ دیا گیا ریلیف ختم کر دوں اورضمانتیں خارج کر دوں،عمران خان پر عدالت برہم

    کیوں نہ دیا گیا ریلیف ختم کر دوں اورضمانتیں خارج کر دوں،عمران خان پر عدالت برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہور،جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت پانچ مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے عمران خان کو چودہ جولائی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ملزم عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی ،عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش نہ ہونے پر اظہار ناراضگی کیا، عدالت نے عمران خان سے استفسار کیا کہ آپ کیوں تفتیش نہیں جوائن کررہے؟ گزشتہ ماہ کی چودہ جون سے لیکر آج تک آپ نے کیوں تفتیش جوائن نہیں کی ؟کیوں نہ میں آپ کو دیا گیا ریلیف ختم کر دوں اور ضمانتیں خارج کر دوں ، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کہ میرے اوپر کیسز اتنے ہیں میں ہر روز عدالتوں میں ہوتا ہوںمیں تو خود چاہتا ہوں شامل تفتیش ہونا ، عدالت نے ریمارکس دیتے وہئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا آپ پر ہونگے کیسز مگر شامل تفتیش بھی ہونا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی

    دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں افراد عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرعبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائرکی ہوئی ہیں۔ عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے

    سیشن کورٹ لاہور ،سٹرک بلاک کرکے پریس کانفرنس کرنے کا مقدمہ ،عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ،ایڈیشنل سیشن جج نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت کی ،وکیل نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے پولیس نے 26 گھنٹے تاخیر سے مقدمہ درج کیا سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ضمانت دی جائے،

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ایک نہیں میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس لیے افواہوں پر کان نہ دھریں آئی ایم ایف کے وفد سے آج تحریک انصاف کے سربراہ کی ملاقات ہوگی اپنا مؤقف آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے کچھ ان کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے میں بھی ملاقات میں شامل ہوں گا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت ہوئی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ محمود شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں، جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں نظر ثانی …

    بعد ازاں عدالت عالیہ نے تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی-

    قبل ازیں گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارباب محمد طاہر نےسماعت کی تھی،عدالتِ عالیہ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا،عدالتِ عالیہ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

    آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے

    دونوں رہنماوں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی دریں اثنا سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔

    عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

  • شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

    شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع

    اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ،نو مئی احتجاج کے تناظر میں تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 15 جولائی تک توسیع کر دی گئی،

    ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون شاہ نے سماعت کی ،دوران سماعت شاہ محمود قریشی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،سینئر وکیل علی بخاری کی عدم موجودگی کے باعث آج دلائل نہ ہو سکے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے سے پورے عالم اسلام میں اضطراب کی کیفیت ہے مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی جواز نہیں اسلامو فوبیا کا ٹرینڈ بڑھتا ہوا رجحان ہے جب تحریک انصاف کی حکومت تھی اس مسئلے کی ہم نے نشاندہی کی تھی معاملہ اقوام متحدہ تک گیا اس وقت پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ایسا اظہار رائے جو کسی کی دل آزاری کرے اور کسی کی جان خطرے سے دوچار کرے قابل قبول نہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے موجودہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالہ سے سوال کے جواب میں کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ڈیفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا سوال یہ ہے چند ماہ بعد کیا ہو گا یہ کوئی حل نہیں ہمیں اس کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا ماضی میں بھی ہم نے کئی معاہدے کئے جن کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے یہ ایک اور ایسا شاخسانہ ہو گا۔

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے پیش کیا گیا بجٹ کچھ اور ہے اور منظور کرایا جانے والا بجٹ کچھ اور ہو گا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں، قوم پہلے ہی مہنگائی میں پس چکی ہے فنانس بل کو ریوائز کیا جا رہا ہے، جو پہلے ٹیکس لگے ہیں وہ موجود ہیں اور ان میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہےآئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے، قوم کے سامنے پیش کیا گیا بجٹ کچھ اور ہے اور منظور کرایا جانے والا بجٹ کچھ اور ہو گا۔

    استور کے جنگل میں آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،ہزاروں درخت جل گئے

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعتیں تقریباً 40 فیصد بند ہو چکی ہیں اورمزید بند ہو رہی ہیں،انڈسٹریز اس وقت بحران کی کیفیت میں ہیں اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پروڈکشن متاثر ہو رہی ہے ٹیکسٹائل اور زراعت کا برا حال ہے، ملک کی معیشت سکڑ رہی ہے اور حکمران جو بات کر رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں، زرعی شعبہ بھی بحران کا شکار ہے، کھاد مہنگی ہوتی جا رہی ہے،اس پر 5 فیصد ڈیوٹی لگادی گئی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ نے امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کے اعلامیے پر تبصرہ نہیں کیا، امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے اعلامیے میں کشمیریوں کی پامالی کا ذکر تک نہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر کوئی تبصرہ ہی نہیں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر سب خاموش ہیں-

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

  • 300 گھرانوں میں صف ماتم،3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے،شاہ محمود قریشی

    300 گھرانوں میں صف ماتم،3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قرب ناک کہانیاں سامنے آ رہی ہیں دی گارڈین کی سٹوری سے واضح ہے کہ کس طرح پاکستانیوں کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج عدالت میں پیش ہوا، میرے وکیل علی بخاری تیار تھے، انویسٹیگیشن آفیسر تھوڑے سے کنفیوز تھے، جو کشتی کا واقع ہوا اس میں 300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے، وزیر اعظم نے سوگ کا اعلان کیا، درست کیا،انکوائری کے لیے کمیشن بنایا، ٹھیک بنایا،300 گھرانوں کے حالات کو دیکھیں، گھر میں صف ماتم ہے، اور یہ معلوم ہی نا ہو کہ آپ کا پیارا زندہ بھی ہے کہ نہیں، میں دفتر خارجہ میں ایک سیل بنایا تھا جس کا کام 24/7 حالات سے باخبر رہے، آج 3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے، جو میں کرائیسز سیل بنایا تھا، وہ کام کر رہا ہے یا نہیں، میڈیا بھی جا کر دیکھے اور پوچھے کہ وہ کام کر بھی رہا ہے یا نہیں، اور اگر کام نہیں کر رہا تو کیوں نہیں کر رہا، میں سمجھتا دفتر خارجہ کو اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرنا چاہیئے

    عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے، شاہ محمود قریشی
    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میرے کلپس اور انٹرویز موجود ہیں، میں نے کہا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے ، بلاول بھٹو نے کل سوات کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے، سندھ کے بارے میں بلاول جو کہہ رہے ہیں ٹھیک کہہ رہے ہیں،بجٹ میں سندھ کی ایلوکیسن کے بارے میں تبصرہ کیوں نہیں ہوا،آج سرکار وزراء آزاد کشمیر کے الیکشن اعتراضات اٹھا رہے ہیں، وہ کہہ رہے ٹھپے لگا رہے ہیں، کائرہ صاحب جو کہہ رہے ہیں میں نے ان کی بات مانی لیکن ایسا نہیں ہے،اگر آزاد کشمیر کے الیکشن میں اگر ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ دھاندلی کی تو پھر کراچی کے مئیر کے الیکشن میں ن لیگ نے پی پی پی کو 13 ووٹ کیوں دیئے، کراچی کے مئیر کے الیکشن میں آپ نے اپنا احتجاج کیوں نہیں ریکارڈ کرایا، ابھی تو بجٹ پر ووٹنگ ہونی ہے،کیوں نہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ فیصلہ کرتی کب پی ڈی ایم کے اتحاد کو رکھنا ہے یا نہیں،عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے،

    ریسکیو کئے جانے والے 12 پاکستانیوں کی تفصیلات
    یونان سمندر میں کشتی حادثہ سے ریسکیو کئے جانے والے 12 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں بچ جانے والے 12 پاکستان میں سے محمد عدنان اور حسیب الرحمن کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے ،محمد حمزہ اور ذیشان سرور کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ،عظمت علی اورعثمان صدیق کا تعلق ضلع گجرات سے ، محمد سنی اورزاہد اکبر ضلع شیخوپورہ سے ہے،مہتاب علی ضلع منڈی بہاوالدین اوررانا حسنین ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا

  • جیل میں بیٹھا شخص کیسے نقص امن پیدا کرسکتا ہے؟ شاہ محمود قریشی

    جیل میں بیٹھا شخص کیسے نقص امن پیدا کرسکتا ہے؟ شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ پر ملتان میں من گھڑت 5 کیس درج کیے گئے، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئی ہیں

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھ پر 1 دفعات بھی ثابت نہیں کر سکتے، ملتان انتظامیہ میں کچھ تو خوف خدا ہونا چاہیے تھا میں ملتان میں موجود ہی نہیں تھا اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد میں گرفتار ہوا اڈیالہ جیل گیا مقدمات ملتان میں درج ہو گئے ،ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے,عدالت نے میری پری اریسٹ بیل منظور کر لی ہیں میرا ضمیر مطمئن ہے میرے ہاتھ صاف ہیں,میں نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستانی اداروں کا دفاع کیا ہے، مجھے جیل میں 3 ایم پی او کے تحت بند کیا گیا،میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا نا اسکے حق میں ہوں، 40 سالہ سیاست میں حب الوطنی کی سیاست کی اپنا دامن صاف رکھا، جسٹس حسن گل کا فیصلہ پڑھا تو دل مطمئن ہوا کہ ایسے ججز موجود ہیں جو قانون کے مطابق میریٹ پر فیصلے کرتے ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں سوال کرتا ہوں ملتان انتظامیہ سے جیل قید تنہائی میں کوئی کیسے نقص امن پیدا کر سکتا ہے، میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، جیل میں بیٹھا شخص کیسے نقص امن پیدا کرسکتا ہے عدالت کا حکم تھا کہ مجھے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کیا جائے،

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،

  • چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور

    وزیر اعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفی منظور کرلیا
    چیرمین نادرا طارق ملک نے موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیا ،باخبرزرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے، چیرمین نادرا کے استعفی کی کاپی سامنے آ گئی تین صفحات پر مشتمل استعفے میں چیرمین نادرا نے کشیدہ سیاسی صورتحال کو وجہ بنایا چیرمین نادرا طارق ملک نے استعفے میں اپنی کارکردگی اور پراجیکٹس کی تفصیلات بتائیں طارق ملک نے حاضر سروس یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیرمین نادرا کی پوسٹ نہ دینے کی سفارش کی ،طارق ملک نے استعفے میں کہا کہ موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں کسی پروفیشنل کے لئے ساکھ اور آزادی برقرار رکھنا مشکل ہے،

    چیئرمین نادرا طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ،ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی لگا دی، طارق ملک کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں ، چیئرمین نادرا طار ق ملک نے استعفیٰ دے دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نادرا نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دیا اور کہا کہ وہ کام نہیں جاری رکھ سکتے،

    چیئرمین نادار طارق ملک کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، انکے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، ایف آئی اے نے 19 مئی کو چیئرمین نادرا کو طلب کر رکھا ہے،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا پر استعفیٰ کے حوالے سے کوئی دباو نہیں ، انکوائری ہوئی ہے لیکن کوئی سیریس بات نہیں تھی

    طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین شپ سے 2014 میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اسوقت کی حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔ حکومت نے طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی دہری شہریت کو چھپایا تھا۔ عدالتی حکم پر ان کا نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا تھا.طارق ملک کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ ن لیگ حکومت کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، طارق ملک استعفیٰ کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر کام کیا، بعد میں عمران خان کی حکومت آنے کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین نادرا لگایا گیا،اب ن لیگ بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور انکے خلاف پھر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

    نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

  • شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں

    شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑکے 3 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےشاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی درخواست گزار رانا مدثر ایڈووکیٹ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے گناہ ہوں بد نیتی کی بنیاد پر مقدمات میں ملوث کیا گیا شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں گرفتاری کا ڈر ہے ضمانت منظور کی جائے،شاہ محمود قریشی نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس، مقدمہ نمبر 1271 تھانہ گلبرگ اورمقدمہ نمبر 96/23 سرور روڈ میں ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے،بجٹ میں قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے،غریب اور متوسط طبقے کوبجٹ میں کوئی رعایت نہیں دی گئی، تحریک انصاف کا مستقبل سنہرا اور روشن ہے

    شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں نظر آئے، صحافی نے سوال کیا کہ سانحہ 9مئی سے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے گفتگو کروں گا میں بجٹ پر بات کروں گا

    دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رہائی کے بعد دوسری ملاقات کی بھی اطلاعات ہیں، شاہ محمود قریشی کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے مستقبل پر بات چیت کی گئی، ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، اس سے قبل رہائی کے بعد اگلے دن شاہ محمود قریشی لاہور آئے تھے اور عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی تھی

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،