Baaghi TV

Tag: شاہ محمود قریشی

  • شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ملاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ دینے کی درخواست پر سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، خدشہ ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود کو گرفتار کرلے گی

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد والد کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائے عدالت شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے .

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، گلبرگ میں عسکری ٹاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،سیاسی رہنما اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،اعجاز چوہدری مقدمہ نمبر 1271 میں جوڈیشل ہوچکے ہیں ،عدالت اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جناب اعجاز احمد بٹر صاحب نے سماعت کریں گے ،عدالت نے درخواست ضمانت پر ہراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • نا اہلی کی صورت میں پارٹی کا سربراہ کون ہوگا؟عمران خان نے نام بتا دیا

    نا اہلی کی صورت میں پارٹی کا سربراہ کون ہوگا؟عمران خان نے نام بتا دیا

    لاہور: سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنی نا اہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی: صحافیوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے نا اہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی چلائیں گے مراد سعید نے جس حوصلے سے ظلم و ستم برداشت کیا ہے وہ قابل فخر ہے ، مراد سعید مستقبل کا بڑ الیڈر ہے۔

    تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو پی ڈی ایم جماعتیں شمولیت کی دعوت نہ دیں،حافظ حمداللّٰہ

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تاریخ کے بد ترین کریک ڈاؤن کا شکار ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے پارٹی ختم ہوجائے گی لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کے جس جماعت کو عوام سپورٹ حاصل ہو اسے ختم کرنا ناممکن ہوتا ہے کسی کے چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جیتے گا وہی جیسے تحریک انصاف کا ٹکٹ ملے گا۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پی ٹی آئی کوکئی سینئیر رہنماؤں نے چھوڑ دیاہے دوسری جانب حکومت نےپی ٹی آئی سابق وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور شیخ رشید سمیت دس سیاسی رہنماؤں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیے۔

    امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

    ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تحریک انصاف کے دس سیاسی رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ اور غیر فعال کردئیے گئےجن رہنماؤں کے پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں عون عباسی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی امین گنڈاپور شامل ہیں علی محمد خان، فرخ حبیب، زرتاج گل اعظم خان سواتی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے حامی شیخ رشید احمد کے بھی سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

  • شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

    شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا ،دورانِ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے؟ چیک کریں شاید کوئی مقدمہ ہو گیا ہوگا ،جس پر اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ مجھے معلوم کرنا ہوگا کہ شاہ محمود قریشی پر کوئی مقدمہ ہے یا نہیں ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ رہے ہیں چیک کریں 1993 سے 1998 تک شاہ محمود قریشی کیا رہے ہیں؟

    وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملیکہ بخاری کو اس عدالت نے رہا کیا اور پھر اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں آؤٹ آف دی باکس نہیں جاؤں گا ،بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

  • بلاول کا دورہ بھارت،تحریک انصاف کا بھی موقف آ گیا

    بلاول کا دورہ بھارت،تحریک انصاف کا بھی موقف آ گیا

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے، الیکشن میں تاخیر سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی،پاکستان کے لوگوں پر اعتماد کر کے انتخابات ہونے دیں، بہتر ہے کہ جلد از جلد انتخابات کی طرف جائیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو گا تو بجٹ میں سے کیا نکلے گا؟ پی ڈی ایم سے مذاکرات کے دوران ہم جو لچک دکھا سکتے تھے وہ دکھائی مذاکرات کے دوران چھاپے مارنا مذاکرات کی سپرٹ کے خلاف تھا، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر الیکشن کے بعد مطلوبہ نتائج نہ ملے تو کیا عمران خان دوبارہ اسمبلیاں توڑ کر یہی ایکسرسائز دہرائیں گے؟ فریش مینڈیٹ کے علاوہ اس طرح اب کام نہیں چلے گا،مہنگائی سے لوگوں کے چیخیں نکلی ہیں، کل پھر بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے،قوم کو مزید کتنی آزمائش میں ڈالنا ہے؟

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایس سی او کا ممبر ہے اور ایس سی او ایک اہم فورم ہے،اس فورم کو اپنے خطے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا چاہئے، بلاول کے بھارت جانے میں کوئی حرج نہیں، ہم نے لچک دکھائی ، کوشش کی کہ کوئی راستہ نکل آئے، ملک اس آئینی بحران سے بچ جائے جس میں پی ڈٰ ایم نے دکھیلنے کی کوشش کی ہے، پی ڈٰ ایم کے اتحادیوں میں آپس میں ربط نہیں ہے، خواجہ آصف، جاوید لطیف اور مولانا فضل الرحمن کے بیانات کو آپ نے سنا ان میں کوئی یکجہتی ہیں ہے،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

    مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانہ

  • شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران خان نے وجہ بتا دی

    شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران خان نے وجہ بتا دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کا ٹکٹ نہ دینے پر کہا کہ یہ تینوں وفاق میں میرے اہم وزرا تھے، تینوں نے پنجاب میں چلے جانا تو ملک کون چلائے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چودھری کی ناراضگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواہشات پر ملک نہیں چلتے، میں لیڈر ہوں، میرے لیے وفاقی حکومت اہم ہے۔اگر میرے اہم وزرا ہی پنجاب میں چلے گئے تو یہ ملک کیسے چلے گا۔

    پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

    پنجاب کے وزیراعلیٰ کون ہوں گے؟ اس سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، پنجاب میں میرا گزشتہ تجربہ اچھا نہیں رہا، تین لوگوں نے خود کو پہلے سے ہی وزیراعلیٰ سمجھنا شروع کر دیا –

    انہوں نےکہا کہ ان تینوں نے آپس میں میچ ڈال لیا، دو نے ہمیں بہت نقصان پہنچایا کیونکہ وہ پہلے سے ہی شروع ہو گئے کہ ہم نے وزیراعلیٰ بننا ہے اور وہ اپنے لوگوں کو نوازنا شروع ہو گئےاس وجہ سے میں نےعثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنایاجو کسی گروپ کا نہیں تھا شاہ محمود، فواد اور حماد تینوں میں بہت صلاحیتیں ہیں وزیراعلیٰ بننے کی مگر مجھے ان کی وفاق میں ضرورت ہے۔

    چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے،طلال چوہدری

    پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گامیں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے،دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا،اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ مظہر عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا –

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا اور زین قریشی کا فرنٹ مین تھا ملزم شیخ مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ملزم نے فلور ملز مالکان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی اورسابق چیئرمین فوڈ پر سرکاری آٹا ری پیک کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے-

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

    سپریم کورٹ: کے پی اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    فلور ملز مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان نےاینٹی کرپشن کیس کو بھجوایا تھاجس پر اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں ڈی ایف سی احمد جاوید اور سینئر کلرک محمد طارق خان کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے-

  • الیکشن نہیں ہونگے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، شاہ محمود قریشی کا خصوصی انٹرویو

    الیکشن نہیں ہونگے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، شاہ محمود قریشی کا خصوصی انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مذاکرات کا حامی ہوں،جب کارکنان کو روکا گیا تشدد کیا گیا توپٹرول بم پھینکے گئے،حالات ہی ایسے بنا دیئے گئے تھے، الیکشن تاخیر کا شکار ہوئے تو یہ آئین شکنی ہو گی،

    پروگرام کھرا سچ میں میزبان مبشر لقمان کے سوال کہ پی ٹی آئی نے پرویز الہی کو صدر بنایا ، پھر ایک مشاورتی کمیٹی بنائی لیکن اس کمیٹی میں پرویز الہیٰ کا نام شامل نہیں ایسا کیوں ہے، کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں ہے اس کمیٹی میں اور بھی اہم اوربڑے لوگ جو پارٹی میں ہیں انکا نام بھی نہیں ہے، عمران خان کے کہنے پر کمیٹی بنائی ،اللہ کرے گا اسکی ضرورت نہیں پڑے گی، عمران خان خود سربراہی کریں گے، اگر ضرورت پڑے گی تو کمیٹی فیصلے کرے گی، ایک اور سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وقت پر الیکشن نظر نہیں آرہے، یہ جو بیانات آ رہے ہیں احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ کے اس سے لگتا ہے کہ یہ الیکشن نہیں چاہتے ، کہتے ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں، کبھی کہتے ہیں سیکورٹی کا مسئلہ ہے، یہ سب کچھ ہے لیکن اصل بات ہے آئین کیا کہتا ہے، آئین کہتا ہے کہ نوے روز الیکشن کروانے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے، اگر یہ تاخیر کرواتے ہیں تو یہ آئین شکنی ہو گی، کوشش کر رہے ہیں کہ مشترکہ اجلاس بلا رہے ہیں، وہاں کوئی قرارداد آ سکتی ہے لیکن اس سے انکی پوزیشن مزید کمزور ہو گی، لوگوں میں یہ تاثر پھیل رہا ہے کہ یہ سامنا کرنے کو تیار نہیں’

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا یہی اعلان ہے کہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں ہو گی، یہ ہماری پالیسی ہے، اس دن جو واقعات سامنے آئے،اس دن کیا ہوتا ہے؟ زمان پارک کی سڑک دیکھی ہے مال کی سائیڈ سے سیل کر دی گئی، دوسری طرف سے بھی سیل کر دی گئی، دھرمپورہ کی طرف سے بھی، لوگ ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں، اور وہاں چڑھائی کر دی گئی، لوگ کیا کرتے ، لوگ جان بچانے کے لئے کیا کرتے، اس دن میں بھی باہر آیا اور میڈیا کے ذریعے کارکنان سے گزارش کی کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینا، جبر ہو رہا ہے ظلم لیکن موقع نہیں دینا،شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لئے تیار ہے، سیاست میں گفت و شنید ہوتی ہے ہم اسکے لئے تیار ہیں لیکن حکومت کیا کر رہی ہے ،پکڑ دھکڑ جاری ہے گرفتاری پہلے پرچے بعد میں ہوتے ہیں ، پارٹی کو کالعدم قرار دینے کی بات ہو رہی، لاٹھی چارج کیا جاتا، عورتوں پر حملہ، ایسے میں مذاکرات کیسے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو ماحول اور ہو گا،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کے باوجود کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

    شاہ محمود قریشی کی دفعہ 144 کے باوجود کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کی پابندی کے باوجود پارٹی کارکنان کو آج زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کے اجلاس میں عمران خان کے فیصلے کے مطابق آج لاہور میں پرامن ریلی نکالی جائی گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے دفعہ 144 کا کوئی جواز نہیں، فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

    پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

    شاہ محمود نے کہا کہ مریم کو ہر چیز کی اجازت ہے اور ہمیں آئینی اور قانونی حق سے روکا جا رہا ہےیہ کھلا تضاد ہے اسی لیے ہم الیکشن میں جا رہے ہیں حکومت لاشیں گرا کر انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہے اور نگران وزیر اعلیٰ کہہ دیں کہ وہ پی ڈی ایم کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے خلاف اتوار کی چھٹی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی جائیں گےتحریک انصٓف کی انتخابی مہم روکنے کے لیے 144 لگائی گئی ہے لہٰذا اس سلسلے میں یاسمین راشد اور اسلم اقبال آج صبح 10 بجے الیکشن کمیشن کے آفس جایئں گے ا لیکشن کمیشن لاہور سے درخواست کریں گے کہ نگراں حکومت آپ کی پابند ہے، انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے تو ریلی کی پابندی کا جواز نہیں۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

    شاہ محمود نے کہا کہ وکلاء کی ٹیم کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کریں گے کہ 144 کا نفاذ ختم کروایا جائے، بابر اعوان سپریم کورٹ میں بھی اپیل کریں گے اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات بھی کریں گے۔

    انہوں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج 2 بجے زمان پارک پہنچیں، عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

    پنجاب حکومت نے لاہور میں ر ینجرز کو طلب کر لیا

  • پی ٹی  آئی  رہنما  شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف  مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا –

    باغی ٹی وی : مقدمہ نمبر 23/373 سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج ہوا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی،پریس کانفرس میں رش کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی-

    ایف آئی آر کے مطابق رہنما پی ٹی آ ئی فواد چودھری نے اشتعال انگیز تقریر کی ، فواد چودھری نے عوام کو حکومت کے خلاف اکسایا،فواد چودھری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا-

    مقدمہ میں روڈ بلاک ، دھمکیوں ، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل ہیں-

    دوسری جانب اس معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا-

  • عمران خان آئینی راستہ نکالنےکی کوشش کررہےہیں:شاہ محمود قریشی کا کھاریاں میں خطاب

    عمران خان آئینی راستہ نکالنےکی کوشش کررہےہیں:شاہ محمود قریشی کا کھاریاں میں خطاب

    کھاریاں: وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔کھاریاں میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کیا پاکستان کے مفاد میں ہے، مسلم لیگ ن اہم تعیناتی پر ملک کو بحرانوں میں کیوں دھکیل رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم دورہ کا بھی کینسل ہو چکا ہے، سعودی ولی عہد کے آنے سے ملک کی جو معاشی صورتحال میں بہتری ہونی تھی وہ کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

    رہنما تحریک اںصاف کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونا چاہیں، حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔ مزید کہا کہ وزیرآباد واقعے کے ایف آئی آر کے مطالبے پر آج بھی قائم ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی بحران کے ذمہ دار کون ہیں، بزنس کمیونٹی کی اکثریت کہہ رہی ہے کہ ملکی معیشت کی سمت درست نہیں ہے ان چھ ماہ میں مہنگائی بیروزگاری میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ان تمام مسائل اور سیاسی عدم استحکام کا حل پیش کیا ہے کہ فوری انتخابات کرائے جائیں لیکن اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا