Baaghi TV

Tag: شاہ چارلس

  • شہزادہ ہیری کا  اہلیہ کیلئےاہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

    شہزادہ ہیری کا اہلیہ کیلئےاہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

    شہزادہ ہیری نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری برطانیہ واپسی سے قبل اپنی اہلیہ کے لیے سازگار ماحول یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے والد بادشاہ چارلس سے براہِ راست بات چیت کے خواہاں ہیں تاکہ ممکنہ تنازعات سے بچا جا سکے بادشاہ چارلس رواں موسمِ گرما میں ہیری کے بچوں آرچی اور لیلی بیٹ کو برطانیہ میں خوش آمدید کہنے کے لیےپُرامید ہیں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل بھی بچوں کے ہمراہ برطانیہ آ سکتی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں منفی رویوں یا تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑےاسی مقصد کے لیے وہ اپنے والد سے ’صاف گوئی پر مبنی‘ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات پہلے ہی طے ہو جائیں،شہزادہ ہیری ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں، ایک طرف وہ اپنے والد کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ اپنی اہلیہ کو ممکنہ تنقید اور تنازعات سے بچانا بھی چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2027 میں انویکٹس گیمز برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوں گے، جن کی میزبانی شہزادہ ہیری کریں گے، اور وہ اس موقع پر شاہی خاندان کی شرکت کے بھی خواہاں ہیں۔

  • برطانیہ اور امریکا کا تعلق محض ماضی کی کامیابیوں پر قائم نہیں رہ سکتا،کنگ چارلس

    برطانیہ اور امریکا کا تعلق محض ماضی کی کامیابیوں پر قائم نہیں رہ سکتا،کنگ چارلس

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا کا تعلق محض ماضی کی کامیابیوں پر قائم نہیں رہ سکتا،بلکہ بدلتے حالات کے مطابق اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا-

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک اپنے عوام کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہیں، اس موقع پر ملکہ کمیلا بھی ان کے ہمراہ تھیں،خطاب کے دوران کنگ چارلس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو پر تنقید، یوکرین جنگ میں امریکی حمایت کی اہمیت اور تنہائی پسندی کے خطرات کا بالواسطہ حوالہ دیا۔

    شاہ چارلس نے کہا کہ یورپ اور امریکا کی شراکت داری کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم قرار دیا اور کہا کہ جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہےبرطانیہ اور امریکا کا تعلق محض ماضی کی کامیابیوں پر قائم نہیں رہ سکتا، بلکہ بدلتے حالات کے مطابق اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانا ہوگا، یوکرین میں قیامِ امن کے لیے یورپی اتحاد کا برقرار رہنا نہایت ضروری ہے موجودہ جنگ دراصل نیٹو کے عزم کا امتحان ہے اور اس صورتحال میں یوکرین کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کی ضرورت ہے-

    شاہ چارلس نے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران پیش آنے والے حملے کی بھی سخت مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور جمہوری ممالک اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے خطاب کے دوران انہوں نے ماحولیاتی تحفظ، انسانی ہمدردی اور مذاہب کے احترام کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا کہا کہ موجودہ غیر یقینی دور میں رواداری، آزادی اور دیگر جمہوری اقدار کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کنگ چارلس بھی اس مؤقف سے متفق ہیں، تاہم بادشاہ نے اپنے خطاب میں ایران یا جاری جنگ پر براہِ راست تبصرہ نہیں کیا،یہ خطاب ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور برطانیہ کے تعلقات میں ایران سے متعلق جنگ کے معاملے پر تناؤ پایا جاتا ہے، اور امریکی صدر کیئر اسٹارمر پر تعاون نہ کرنے کی تنقید کرتے رہے ہیں۔

  • برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کے بعدبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر  میں مبتلا

    برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کے بعدبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کینسر میں مبتلا

    پرنسس آف ویلز اور شاہ برطانیہ چارلس سوم کی بڑی بہو کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اس وقت کینسر جیسی موذی مرض سے نبرد آزما ہیں

    شہزادہ ولیم کی 42 سالہ اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ اس وقت کینسر کی روک تھام کےلیے کیمو تھراپی کے مراحل سے گزر رہی ہیں،وہ جلد صحت مند ہو جائیں گی، ویڈیو پیغام دو دن قبل ونڈ سر محل میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو آج سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے،

    کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ یہ خبر ایک بڑا دھچکا ہے اور وہ اور ان کے شوہر شہزادہ ولیم نجی طور پر وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو کہ بیماری سے نمٹنے اور اپنے نوجوان خاندان کی بہتری کے لیے کرسکتے ہیں

    شاہی محل کے مطابق شہزادی کے کینسر کی تشخیص ان کے جنوری میں ہونے والی پیٹ کی بڑی سرجری کے بعد ہوئی ،انہیں کس قسم کا اور کس اسٹیج کا کینسر ہے اس کے بارے میں لوگ قیاس آرائی نہ کریں،

    واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم کا بھی اس وقت کینسر کا علاج جاری ہے، شاہ چارلس اور ملکہ کو شہزادی کی بیماری کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے

    https://www.instagram.com/reel/C404vKCvLff/?igsh=YjBvaXM4aTQ0ODA3