Baaghi TV

Tag: شبانہ اعظمی

  • بونی کپور نے اپنی سالگرہ منائی بیٹے ارجن  بیٹی انشولا اور شبانہ اعظمی کے ساتھ

    بونی کپور نے اپنی سالگرہ منائی بیٹے ارجن بیٹی انشولا اور شبانہ اعظمی کے ساتھ

    مشہور فلم پروڈیوسر بونی کپور67 سال کے ہو گئے ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں متعدد فلمیں پروڈیوس کی ہیں. جن میں تازہ ترین فلم ملی ہے جس میں ان کی بیٹی جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔بونی کپور نے رات 12 بجے اپنے قریبی دوست اور رشتہ داروں کے ساتھ کیک کاٹا . بونی کپور نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جن میں وہ اپنے بیٹے ارجن کپور کو کیک کھلا رہے ہیں جبکہ شبانہ اعظمی اور بونی کی بیٹی انشولا بھی ساتھ کھڑی ہیں .انہوں نے اس تصویر کا کیپشن کچھ یوں لکھا "میری سالگرہ اپنے خاندان اور اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ منانا بہت اچھا تھاسب کے لیے پیار. یاد رہے کہ بونی کپور کی پروڈیوس کردہ سب سے مشہور

    فلموں میں سے ایک شیکھر کپور کی ہدایت کردہ فلم مسٹر انڈیا ہے جس میں ان کے بھائی انیل کپور اور ان کی بیوی سری دیوی نے کام کیاتھا۔ یہ فلم سال 1987 میں باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی تھی۔اس فلم کے گانے اور مکالمے بہت ہٹ ہوئے . خاص کر سری دیوی پر فلمایا گیا گیت "میں ہوں ہوا ہوائی” بہت مقبول ہوا اسی طرح سے امریش پوری کا ڈائیلاگ "موگیمبو خوش ہوا” زبان زد عام ہوا . بونی کپور نے سری دیوی کے ساتھ دوسری شادی کی ان سے ان کی دو بیٹیاں ہیں.

  • سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کو ٹی وی اور بڑی سکرین دونوں جگہ یکساں مقبولیت حاصل ہے. سجل علی نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی یہاں تک کہ ان کے کام کی وہاں کی منجھی ہوئی اداکارہ سری دیوی بھی ہو گئیں تھیں دیوانی. سجل علی نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ اداکاری میں اپنا کوئی ثانی نہیں‌رکھتیں. یا یوں کہیے کہ سجل اپنے ہر پراجیکٹ سے ایک قدم آگے ہی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں‌ نے ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کیا.یہ سجل علی کی پہلی انگریزی فلم ہے جو کہ اگلے سال ریلیز کی جائیگی. اس فلم میں ان کے ساتھ انڈین اداکارہ شبان اعظمی بھی ہیں اور فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ

    سمتھ نے بنائی ہے ان کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے. اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ٹریلیر کافی اچھا ہے اور دیکھنے والوں‌ کو متاثر کیا ہے. جمائما گولڈاسمتھ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی اس نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔یاد رہے کہ سجل علی اپنے اس نئے اور انٹرنیشنل پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے بہت محنت کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ میری اداکاری دیکھنے والوں‌کو ضرور پسند آئیگی.

  • جمائما کی فلم کی پہلی جھلک، سجل علی دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں

    جمائما کی فلم کی پہلی جھلک، سجل علی دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جو بطور پرڈیوسر اپنی پہلی فلم وٹس گوٹ ٹو ڈو ود اٹ بنا رہی ہیں.فلم میں‌ پاکستانی اداکارہ سجل علی کے علاوہ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہیں. اس فلم کا جب اعلان کیا گیا تو چہ مگوئیاں جاری تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ سجل علی جمائما کی فلم میں‌ کام کررہی ہیں سجل علی نے تو اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں‌کی تھی لیکن جمائما گولڈ سمتھ نے جب سجل علی کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا

    پر جاری کی تو سجل علی کے مداح بہت خوش ہوئے. اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. اب حال ہی میں پروڈکشن ٹیم نے فلم کی پہلی جھلک دکھلا دی ہے سجل علی اس میں دوپٹہ اوڑھے ہنستی مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں. سجل علی کے اس پہلے انٹرنیشنل پراجیکٹ کے لئے ان کے مداح ان کو بہت سراہ رہے ہیں اور فلم میں ان کی جھلک دیکھ کر اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی عمران خان اور جمائما گولڈ‌سمتھ کی شادی اور محبت کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے غیر ملکی ان رپورٹس میں‌ کتنی صداقت ہے یہ تو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن فی الحال پاکستانی بھی اس فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں.