Baaghi TV

Tag: شبلی فراز

  • شبلی فراز کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل

    شبلی فراز کی طبیعت ناساز ،اسپتال منتقل

    سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شبلی فراز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امدادی دی گئی ڈاکٹرز نے بتایا کہ شبلی فراز پولیس کی تشدد سے زخمی، شیلنگ سے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    گرفتاری کا خدشہ،ڈونلڈ ٹرمپ نے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی

    واضح رہے کہ ن عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد آمد کے موقع پر کمپلیکس کے باہر پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے مابین شدید ہنگامہ آرائی میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے پی ٹی آئی مظاہرین کی پتھراؤ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مشتعل مظاہریں نے 25 سے زائد موٹر سائیکل اور گاڑیاں نذر آتش کردیں۔

    عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات سب کے سامنے ہیں، وزیراعظم

    علاوہ ازیں پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کوبھی مظاہرین بنے توڑ پھوڑ کے بعد جلا دیا پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس پر مبینہ طور پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور انہیں کمپلیکس سے دور رکھنے کے لیے بدترین لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملے کیا-

    جنگلات کےساتھ مشروم کی افزائش موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کم کر سکتی ہے،تحقیق

  • غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    لاہور: اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کرانےکے لیے لاہور آنے والی اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا –

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

    ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لے کر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئےکارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجو دنہیں ہیں، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف

    ایف آئی آر میں مقدمہ درج کرنے کی وجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی زمان پارک میں پریس کانفرنس اور اس کے باعث رش کی وجہ سے کینال روڈ بلاک ہونا لکھی گئی ہے، مزید یہ کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیزتقریر کی انہوں نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، انہوں نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

    مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

  • عمران خان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی، شبلی فراز

    عمران خان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی، شبلی فراز

    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا ہے عمران خان کی سیکیورٹی کو واپس لے لیا گیا ہے سابق وزیراعظم کو سیکیورٹی ملنا ان کاحق ہے،

    زمان پارک کی سیکیورٹی پر تعینات خیبرپختونخوا پولیس کی واپسی کا بھی امکان ہے،50 پولیس اہلکاروں کی واپسی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے،پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا دستہ زمان پارک میں عمران کی رہائش گاہ پر تعینات ہے،دستہ خیبرپختونخوا پولیس کو واپس کیا جارہا ہے،

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی عمران خان کی سیکیورٹی پر اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تعینات تھے ،سیکیورٹی اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر شفٹوں میں ڈیوٹی کرتے تھے ،عمران خان سے ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی واپس لے لیے گئے ہیں

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پولیس نے خود یہ بھی کہا کہ عمران خان کو سیکیورٹی خطرہ ہے،اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری وزیرداخلہ پر ہوگی عمران خان نے ہمیشہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی بات کی،تحریک انصاف نے 2پٹیشن دائر کی ہیں،وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن ،پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،پٹیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو بھی فریق بنایا گیا ہے، دوسری پٹیشن میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا کہ نگران وزیر اعلیٰ غیر سیاسی لگانا چاہیے تھا ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیشہ عمران خان کے خلاف رہے ہیں ،نگران کابینہ کے وزیر بھی سیاسی لگائے گئے ہیں

    شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی پر تعینات خیبر پختونخوا کی پولیس کو واپس لے لیا گیا سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے،گزشتہ ماہ ایک ناکام قاتلانہ حملہ ہوا تھا، عمران خان کی جان کو خطرات لاحق ہیں عمران خان کو نقصان پہنچا تو ا ذمہ دار رانا ثنا اللہ اور اسکی کٹھ پتلیاں ہوں گی، عمران خان نے اپنے کسی بھی کارکن کو قانون توڑنے کے لیے کبھی نہیں اکسایا، نگران حکومت کا مقصد الیکشن کرانا ہوتا ہے انتقامی سیاست کرنا نہیں،نگران وزیر اعلیٰ سے لے کر اسکی کابینہ تک سب کا مقصد الیکشن کروانا نہیں ہے، آئین شکن پر آرٹیکل چھ لگتا ہے، یہ لوگ آئین شکنی کر رہے ہیں، ملک میں جس کی لاٹھی اسکی بھینس ہے،

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پاؤس میں کیا ہو رہا؟ حمزہ شہباز نے سنگین الزام عائد کر دیا

  • عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

    عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز کے گھر دھماکہ ہوا ہے

    اطلاعات کے مطابق شبلی فراز کے گھر دھماکہ گیزر پھٹنے سے ہوا، تھانہ کوہسار پولیس کے اہکلکار فوری طور پر موقع پرپہنچے ہیں، اسلام آباد پولیس نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شبلی فراز کے گھر گیزر کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے ، دھماکے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں ، شبلی فراز کا گھر سیکٹر ایف سیون فورمیں واقع ہے

    شبلی فراز، سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے انہیں اپنا چیف آف سٹاف مقرر کر رکھا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ شب تحریک انصاف کے رہنما، سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کے گھر پر گرنیڈ حملہ ہوا تا ہم شہر یار آفریدی گھر پر نہیں تھے

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

    طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

  • گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے، شبلی فراز

    گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے، شبلی فراز

    اسلام آباد:گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میں کوہاٹ میں ووٹ ڈال کر واپس آرہا تھا کہ درہ آدم خیل جنکشن پرمشتعل افراد نے میرے آگے پولیس کی گاڑی پرحملہ کیا۔

    وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سیاہ جھنڈے اٹھائے 40،50 افراد نے پہلے سکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا جب سکیورٹی کی گاڑی آگے نکلی تو میری گاڑی پرفائرنگ کی گئی جبکہ مسلح افراد نے ہمارا تعاقب بھی کیا۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ ہجوم کے پاس کلہاڑیاں اور ڈنڈے بھی تھے انہوں نے میری گاڑی پر حملہ کیا جبکہ فائرنگ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا اس صورت حال سے کیسے نکلے،یہ واضح نہیں ڈرائیور کو کیا چیز لگی تاہم ڈرائیور کو اسپتال پہنچا دیا گیا ،پتہ چلا ہے اس کی حالت اب بہتر ہے۔

    ادھر آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک کے قریبی رشتے دار اور ذاتی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پولنگ کے دوران حدہ بانڈہ میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت عابد علی اور نجات کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پی ٹی آئی کر رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے کزن تھے جبکہ نجات پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا ذاتی محافظ بھی تھا، فائرنگ سے چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں وفاقی وزیر کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ حملے میں وفاقی وزیر کے عملے کے زخمی ہونے پر بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی وزیر پر حملہ نہایت افسوسناک فعل ہے، امید ہے واقعہ میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں ہوا ہے، وہ کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

    نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر آج کا دن کے پی کی تاریخ میں بہت بھاری ثابت ہوا ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ کمرسر میں خودکش دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نےدھماکےمیں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

    ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدان جنگ بن گیا، زخہ خیل اورلنڈی کوتل میں مسلح افرادکے پولنگ اسٹینشوں پرحملےاورفائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جبکہ تصادم کے درمیان راکٹ چل گئے۔

    پولنگ اسٹیشن پربیلٹ باکس توڑگئے اور الیکشن مواد کوبھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ بھگڈر اور بے نظمی کے بعد 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کاعمل بند ہوگیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

    تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پولنگ اسٹیشن میں بھگدڑاور ہوائی فائرنگ کےبعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا۔خیبر کی تحصیل باڑہ کےعلاقہ جان خان اسکول میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں بد نظمی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے شہید بانڈا پولنگ اسٹیشن کے باہرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے جنرل کونسلر کے امیدوار زخمی ہوگئے۔

    ضلع ٹانک کے نواحی علاقہ ملازئی میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا تاہم ضلعی انتظامیہ نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرادیا۔

    ضلع لکی مروت میں ملتانی من جیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ فائرنگ کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم ڈی پی او شہزادہ عمر ریاض نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

    کوہاٹ کے سنگڑھ گرلز پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کی شکایت پر تحصیل میئر کےامیدوار نے پولنگ رکوا دی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون پریذائیڈنگ افسر کو کام سے روک کر چارج ڈپٹی پریذائیڈنگ افسر کے حوالے کر دیا۔

    بونیرکی تحصیل چغرزئی میں بے نظمی کے باعث خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

    پشاور میں گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی اور دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ایس پی سکیورٹی محمد نبیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

    محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ لوگ قطاروں میں کھڑے نہ ہو کر خود بدنظمی پیدا کر رہے ہیں، پولیس انتخابی عمل میں پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

    جے یو آئی رہنما اور کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولا، سامان اور عملے کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔

    بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے اور کہا ہے کہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

    وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

    جدیدخطوط پر تیارکردہ ویب سائٹ کا اجراء کردیاہے یہ کہنا تھا شبلی فراز کا۔

    https://twitter.com/shiblifaraz/status/1257941904509095937/photo/1

    ڈیجیٹل دورکے تقاضوں کےمطابق صارفین کوسہل انداز میں معلومات اور اطلاعات تک رسائی میسر آئے گی۔ سوشل میڈیا نے رابطوں کو نئی جہت دی۔ امید ہے یہ ویب سائٹ دنیا بھر میں پاکستان کا روشن چہرہ متعارف کرانے کا مثبت ذریعہ ہوگی: وفاقی وزیر اطلاعات

  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات۔

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اطلاعات اور میڈیا کے شعبے میں موجودہ تعاون کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔

    ملاقات میں کوویڈ 19 وبائی مرض کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کے لئے وسیع کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    موثر مواصلاتی حکمت عملی کا استعمال رویے کی تبدیلی کے لئے ایک لازمی شرط ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر

    مؤثر کمیونیکیشن حکمتی عملی سے کوویڈ 19 کے مقابلے میں مدد کرسکتی ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

    کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج ہے جسے عالمی سطح پر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ سینٹر شبلی فراز

    پیغام رسانی کی مہم تمام ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام تک پہنچائی جا رہی ہے۔ سینٹر شبلی فراز.

  • مولانا فضل الرحمن نے کمزور سمجھا ، کسے اور کب ؟ شبلی فراز نے اندرکی بات بتا دی

    مولانا فضل الرحمن نے کمزور سمجھا ، کسے اور کب ؟ شبلی فراز نے اندرکی بات بتا دی

    اسلام آباد میں سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر قوانین میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیے لیے تیار ہیں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے اُن کے پاس جانے کو کمزوری سمجھا، مولانا کا تو اپنے ووٹرز پر خود کنٹرول نہیں تھا تو ہم نے کیا ان سے ووٹ مانگنے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا نے مہمانداری کی پشتون روایات کا بھی خیال نہیں کیا، علی امین گنڈاپور نے مولانا کو گھر تک محدود کر دیا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جب کہا کہ پیسے اُن سے پکڑ لو اور ووٹ نہ دو تو ہمیں دھچکا لگا، سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔

    ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت ہر اس قانون اور ترمیم کی حمایت کریگی جس سے نظام میں شفافیت آئے لیکن اپوزیشن قوانین میں ترامیم نہیں کرے گی کیونکہ وہ مخلص نہیں ہے۔