Baaghi TV

Tag: شراب

  • چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں چینی شراب کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی گئی،

    کسٹمز حکام نے کاروائی کی ہے اور کاروائی کے دوران غیر ملکی شراب برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے بن قاسم کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کے ایگزٹ گیٹ پر تعینات کسٹمز کے عملے نے بھاری مالیت کی چینی شراب کی 1140 بوتل 1 سونی Led "65 جنکی کل مالیت 43،98،812 روپے ہے ٹویوٹا ھائی ایس وین میں رکھ کر غیر قانونی طور پر لے جانی کی کوشش ناکام بنا دی ،عملے نے گاڑی کی تلاشی لی تو شراب بر آمد ہوئی، کسٹمز حکام نے شراب ، ایل ای ڈی اور ہائی ایس وین ضبط کر کے وین میں موجود 2افراد کو گرفتار کر لیا۔

    قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر لاہور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ڈی پی گلشنِ راوی ارشد حیات کانجو کی سربراہی میں ساندہ پولیس نے شراب کی فیکٹری پر ریڈ کر کے04 بڑے کنٹینرز سے 55 ہزار لٹرجعلی شراب برآمدکر لی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویربھی موقع پر پہنچ گئے۔

    فیکٹری سے 06ملزمان گرفتارکر کے شراب بنانے والا کیمیکل،گیلنز،بوتلیں ودیگر آلات کشیدقبضہ میں لے لیئے۔ گرفتار ملزمان میں فیصل، تنویر، پرویز، سالت خان،عثمان اور حارث شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر بھاری مقدار میں سپلائی کا اعتراف کیا۔ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں شراب سپلائی کرتے تھے۔ ساندہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے، آئیں مل کر اس لعنت کا خاتمہ کریں۔منشیات کے تدارک اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شراب کی سپلائی ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جوانوں کیلئے نقدانعام وتعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

    نوجوان نسل کو نشہ کی لت لگانے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شمشیر گرفتار کر لیا،ملزم شمشیر کے قبضہ سے 02 کلو گرام سے زاید افیون ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ابتدائی تحقیقات میں ملزم تعلیمی اداروں کے اردگرد نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔انسپکٹر محمد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے،

    لاہور پولیس کی بچھڑوں کو ملوانے کی روایت برقرار،چوکی ریواز گارڈن پولیس نے کارروائی کی،3 سالہ احمر اور 06 سالہ کائنات کوبحفاظت والدین کے حوالے کردیا.والدین نے تلاش کیا نہ ملنے پر 15 کال کی۔بچے گھر سے باہر کھیلنے نکلے لیکن دیر گئے تک واپس نہ آئے چوکی ریواز گارڈن پولیس نے سوشل میڈیا سمیت۔مساجد میں اعلانات۔پیرو ڈولفن فورس کو الرٹ کیا۔بلآخر بچے پولیس پٹرولنگ ٹیم کو ساندہ روڈ سے لاوارث ملے۔بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے ریواز گارڈن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں.ایس پی اقبال ٹاؤن نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر چوکی ریواز گارڈن پولیس کو شاباش دی.

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

  • حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ شراب کی بوتلیں لئے کھڑی ہیں

    حریم شاہ دوسروں کی ویڈیو لیک کرتی تھیں تا ہم اب انکی اپنی ویڈیو لیک ہوئی ہے، حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں اور انکے شوہر ہی موبائل سے ویڈیو بنا رہے ہیں تا ہم جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے وہ انکے شوہر کی بنی ہوئی نہیں ہے،وائرل ویڈیو میں حریم شاہ شراب کی بوتلیں ایک تھیلے سے باہر نکالتی ہیں الگ الگ کوالٹی کی شراب اور پھر واپس ان بوتلوں کو تھیلے میں رکھ دیتی ہیں.

    حریم شاہ کے پاس یہ شراب کہاں سے آئی، وہ خود لے کر آئیں، کسی نے بھجوائی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے حریم شاہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے طاقتور ترین شخصیت حریم شاہ کھلم کھلا شراب کی بوتلیں نکال رہی اور پاکستان کا کوئی قانون اس پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا کیونکہ جو کوشش کرے گا حریم شاہ اسکی ویڈیو لیک کر دے گی۔۔۔غریب شخص کے پاس شراب نا بھی نکلے تو جھوٹۓ کیس میں لکھ دی جاتی۔ حریم شاہ کی جیب میں سب ہیں

    قبل ازیں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی سے متعلق بڑی بات کی ہے۔حریم شاہ نے کچھ دن قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ سیلفی کون سی ہے جس پر حریم نے جواب دیا کہ عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ مزاق اکثرہوجاتا ہے مگرعمران خان سے میں‌ اس قسم کو رویہ اختیار نہیں کرسکتی ، وہ میرے لیے بہت محترم ہیں‌ حریم شاہ نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں، ہم عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے۔حریم کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے پر لوگوں نے بہت باتیں بنائی تھیں۔

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

  • اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

    اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی کے احاطہ سے ایک بار پھر شراب کی بوتلیں ملنے پر ہنگامہ مچ گیا ہے،

    شراب کون پیتا؟ بوتلیں کہاں سے آئیں؟ سوال اٹھنا شروع ہو گئے، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا، واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں بہار اسمبلی کے احاطے میں شراب کی خالی بوتلیں نظر آئیں، بوتلیں ملنے پر اراکین اسمبلی نے سوال اٹھایا اور کہا کہ بہار اسمبلی میں یہ شراب کی بوتلیں کہاں سے آئیں،وزیراعلیٰ خود دیکھیں، ایسے لگتا ہے شراب مافیا کے ساتھ وزیراعلیٰ نے کوئی میٹنگ کی ہے، ایسی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے، وزیراعلیٰ اور وزرا ء کو شراب مافیا کے ساتھ میٹنگ اور شراب کی بوتلیں ملنے پر معافی مانگنی چاہئے اور عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے،

    بہار اسمبلی کے احاطہ سے شراب کی بوتلیں ملنے کی اطلاع پر کئی اراکین اسمبلی بوتلیں دیکھنے پہنچ گئے، تیجسوری یادو بھی پہنچے اور ثبوت کے طور پر انہوں نے ایک ویڈیو بنائی جس کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ بھی کر دیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وزیراعلیٰ کے چیمبر سے چند قدموں کے فاصلے پر شراب کی بوتلیں ملتی ہیں، سخت سیکورٹی میں شراب کون لایا،جب ایوان کی یہ حالت ہے تو پھر پورے بہار میں کیا حال ہو گا؟

    شراب کی بوتلیں ملنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا کہنا تھا کہ میں نے نائب وزیراعلیٰ سے پوچھا ہے کہ احاطے میں شراب کی بوتلیں کیسے آئیں، جو بھی ذمہ دار ہو گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی، میں نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، قابل اعتراض بات کسی صورت برداشت نہیں، چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی انکوائری کریں گے، جو بھی سامنے آیا اسکے خلاف لازمی ایکشن ہو گا

    واضح رہے کہ ماہ نومبر میں بہار ہی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں زہریلی شراب پینے سے 25 سے زیادہ اموات ہو گئی ہیں واقعہ بھارتی ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں پیش آیا،بہار کے علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے بہار میں ایک ماہ میں 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، محمد پور گاؤں میں 13 لوگوں کی موت ہوئی، بہار کے وزیر برائے سیاحت نارائن پرساد نے کہا ہے کہ حکومت کیا کرے، پولیس کتنے ناکے لگائے، جن کے گھروں میں شراپ پی جاتی ہے وہ خود پولیس کو اطلاع دیا کریں اب کوئی پتہ نہیں چلتا کہ کس گھر میں شراب پی جاتی ہے اور کون کون پیتا ہے، مکمل شراب پر پابندی کے باوجود شراب کی فروخت کی جا رہی ہے جو صحیح نہیں ہے، بہار کے وزیر برائے سیاحت نارائن پرساد نے شراب پی کر بے ہوش ہونے والے افراد کی ہسپتال میں عیادت بھی کی، اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بہار کے وزیر برائے سیاحت نارائن پرساد کا کہنا تھا کہ جب کارروائی نہیں ہوتی، تب حکومت ذمہ دار ہوتی ہے لیکن گھر والے جب نہیں بتائیں گے تو کاروائی کیسے ہو گی

    بہار کے وزیر برائے سیاحت نارائن پرساد نے مرنے والے کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ شراب پر پابندی کے باوجود کیوں پی جا رہی ہے، پولیس کو اطلاع دینی چاہئے، جب کوئی مرتا ہے پھر پولیس یاد آتی ہے، اب حکومت تحقیقات کرے گی اور مکمل کاروائی کرے گی، شراب پر پابندی کے باوجود شراب بنائی بھی جا رہی ہے اور پی بھی جا رہی ہے

    پنجاب کے بڑے شہر میں زہریلی شراب سے کتنی ہوئی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

  • PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی

    PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی

    لاہور:PIA کے نشہ کرنے والے پائلٹس کی عیاشیاں اورمسافروں کی زندگیاں:PIA تباہ اورپاکستان کی بدنامی بھی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائنزپی آئی اے کے پائلٹس کی شراب نوشی نے جہاں مسافروں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالا ہے وہاں پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی بھی ہوئی ہے ، اب ایشو یہ ہے کہ کیا پاکستانی پائلٹس ہی شراب نوشی کرتے ہیں یا اس کی مشروط اجازت ہے ،

    ویسے اس شعبہ سے منسلک لوگ جانتے ہیں‌ کہ پائلٹ کی ملازمت اور مسلسل کئی گھنٹے محو پرواز رہنا بھی ایک مسئلہ ہے ، اس کی وجہ سے ہی یہ پائلٹس اکثروبیشتر تھک ہار جاتے ہیں‌، پھران پائلٹوں کو آرام کی شدید ضرورت ہوتی ہے ،اس مقصد کے لیے "آرام” کرنے کے لیے کسی چیز کے مشروب سے "علاج” کیا جاتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس دوران ایک پائلٹ ایک انوکھی صورتحال میں ہوتا ہے جہاں وہ اکثر الگ تھلگ رہتا ہے، اور واقف ماحول سے ہٹا دیا جاتا ہے جو بوریت یا تنہائی سے باہرشراب پینے کی خواہش میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یہ ایک بہت زیادہ مسئلہ ہے جہاں شراب پینا بہت متنازعہ ہو چکا ہے۔ فلائٹ کے عملے کے کچھ ارکان شراب پینے میں ملوث ہیں، کچھ حد کے اندر اور کچھ زیادہ ہی پی جاتے ہیں۔ چونکہ پاکستان میں شراب پر پابندی ہے، اس لیے اس پر کافی سخت ایکشن لیا جاتا ہے

    پی آئی اے کے پائلٹ شراب پیتے ہوئے پکڑے گئے چند واقعات یہ ہیں۔

    کیپٹن جاوید مظفر، ایک بہت ہی سینئر B-747 پائلٹ رہےہیں‌ ، پیرس سے اسلام آباد کی پرواز میں بہت زیادہ نشے میں تھے۔ بعد میں اس پائلٹ کو پی آئی اے کی خدمات سے برخاست کر دیا گیا۔
    کیپٹن تہرانی، پی آئی اے کے ایک اور سینئر پائلٹ B-747، جو شراب نوشی کا عادی اور شرابی بھی تھا پرواز کے دوران نشے میں دھت پکڑا گیا اور بعد میں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
    کیپٹن عمران عزیز، سینئر B-777 پائلٹ کو میٹروپولیٹن پولیس نے مانچسٹر میں ہوائی جہاز سے ہوٹل کے شیف سچاس کی شکایت پر اٹھایا کیونکہ اس نے پرواز سے ایک رات پہلے اسے بہت زیادہ شراب پیتے ہوئے دیکھا تھا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز (ڈی ایف او) نے گراؤنڈ کیا تھا لیکن مانچسٹر پولیس نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر رہا کر دیا تھا۔

    ایک اور واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پی آئی اے کے فرسٹ آفیسر طاہر یوسف کو ناروے کے حکام نے نشے میں دھت پکڑ کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور بعد ازاں پی آئی اے کی نوکری سے برطرف کر دیا۔

    ایئربس 310 کے کیپٹن 54 سالہ کیپٹن عرفان فیض کو لیڈز ایئرپورٹ پر نشے میں دھت ہونے کے شبے میں گرفتار کرنے کے بعد شراب سے متعلق ہوا بازی کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالتی سماعت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جب اسے جہاز کے کاک پٹ میں گرفتار کیا گیا تو وہ شراب کی قانونی حد سے چار گنا زیادہ تھا۔ کیپٹن فیض، جو پرواز سے پہلے اپنے پیروں پر غیر مستحکم تھے اور شراب کی بو بھی لے رہے تھے، پاکستان کے قومی کیریئر پی آئی اے نے انہیں برطرف کر دیا۔

    کیپٹن عمر خیام B-777 کے کپتان کا 21 مارچ 2019 کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز PK-791 میں بریتھ اینالائزر شرابی ہونے کا مرتکب قرار دیا ، پائلٹ کو نشے میں ہونے کے شبہ میں ٹیک آف کرنے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں خون اور پیشاب کے مناسب ٹیسٹ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسے ٹیسٹنگ سسٹم میں تکنیکی خامیوں کی وجہ سے کلیئر کر دیا۔

    کاک پٹ کے عملے اور کیبن کریو کے کچھ دیگر واقعات بھی نشے میں دھت ہونے کی اطلاع دی گئی لیکن ان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

    تاہم، 26 نومبر 2021 کو، پی آئی اے کے کیپٹن عامر آفتاب، جو سابق ڈائریکٹر فلائٹ سیکیورٹی اسٹینڈرڈز بھی ہیں، مبینہ طور پر کینیڈا سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں نشے میں دھت پائے گئے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق، انہوں نے ایک پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے یوٹیوب پر اپنے بلاگ میں اس واقعے کی اطلاع دینے کے چند گھنٹے بعد استعفیٰ دے دیا۔

    سینکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنا بڑا جرم ہے۔ پاکستان سی اے اے اور ایئر لائنز کو پرواز کے دوران شراب پینے کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کچھ حکمت عملی کے ساتھ آنا چاہیے۔ کچھ حکمت اختیار کرنی چاہیے جوکچھ اس طرح‌ بھی ہوسکتی ہے

    پرواز کے عملے کو پرواز سے پہلے شراب پینے کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی دینا
    تمام پاکستانی ہوائی اڈوں پر بریتھ اینالائزر اور خون کی جانچ کی سہولت منظور شدہ طبی عملے کے ذریعےپرواز سے پہلے عملے سے یہ عہد لینا کہ وہ اڑنے کے قابل ہیں۔

    پی آئی اے انتظامیہ کو ایسے عملے کے ارکان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنی چاہیے جو اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو کہ بعد کے مراحل میں ایئرلائن کے ساتھ ساتھ ملک کا منفی برانڈ امیج بناتا ہے۔

     

  • لاہور سے آنیوالی کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں کی امپورٹڈ شراب برآمد!!!

    لاہور سے آنیوالی کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں کی امپورٹڈ شراب برآمد!!!

    لودھراں: صدر کہروڑپکا پولیس کی ولایتی شراب کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ لاہور سے آنیوالی کار کے خفیہ خانوں سے تقریباً 18 لاکھ مالیتی کی امپورٹڈ شراب برآمد ہوئی۔ قیمتی شراب کی 90 بوتلوں کو انتہائی مہارت سے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا۔ شراب سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی کار بھی مشکوک پائی گیی ۔ کار سوار ایک عورت ایک بچہ اور ایک مرد گرفتار ہوا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عفان چوہان عورت اور بچے کو فیملی بنا کر شراب سمگلنگ کیلئے استعمال کرتا تھا۔
    ڈی پی او سید کرار حسین کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کیلئے ناسور ، ان سے کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی۔ شراب کی سمگلنگ روکنا پر ایس ایچ او صدر کہروڈپکا اور ان کی ٹیم کی مستعدی ، سب کو شاباش دیتا ہوں۔

  • ریاست مدینہ میں شراب پکڑنا جرم بن گیا-

    ریاست مدینہ میں شراب پکڑنا جرم بن گیا-

    پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کی شوقین حکومت کے دور میں ایک پولیس آفیسر کو سرکاری خاندان کے ایک فرد سے شراب برآمد کرنا ا مہنگا پڑگیا۔

    گجرنوالہ پولیس کے پڑھے لکھے پولیس آفیسر ٹی اے ایس آئی ذیشان مزمل کو نشے میں دھت سابقہ چئیرمین کے بھائی سے شراب برآمد کرنا اور سیاسی دباؤ کے باوجود ایف آئی آر درج کرنا بھاری بھر گیا۔ تبدیلی سرکار کا ورد کرنے والے اب پولیس افسروں کو اینٹی کرپشن کے ذریعے قابو کرنے لگے۔ تھانے دار کے خلاف درج مقدمہ کے گواہ تک اس پولیس افسر کو پہنچانے سے انکاری ہیں۔

    ہماری پنجاب پولیس کے اعلی افسران سے اپیل ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے اصل گنہگاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور آ ہلکاروں کو یوں رسوا کرنے سے بچایا جائے۔

  • منشیات فروشوں کی شامت آئی

    منشیات فروشوں کی شامت آئی

    قصور
    پھول نگ میں، ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار 90 لیٹر دیسی شراب بر آمد مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں شرافت ولد لیاقت علی ، فریاد ولد رمضان قوم بھٹی ، اقبال مسیح ، نذیر احمد ولد رمضان قوم ماچھی اور شیراز ولد یونس کو مختلف علاقوں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 90 لیٹر شراب بر آمد کر لی تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ، اہل علاقہ نے پولیس کی ان کاروائیوں کو خوب سراہا اور پولیس کو داد پیش کی

  • اوکاڑہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کا دھندہ کرنیوالے میاں بیوی گرفتار مقدمہ درج

    اوکاڑہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کا دھندہ کرنیوالے میاں بیوی گرفتار مقدمہ درج

    اوکاڑہ(علی حسین) منشیات کا بین الاضلاعی ہول سیل دھندہ کرنے والے میاں بیوی کوتھانہ صدر پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور سیل کی آمدنی برآمد کرلی۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ کو شاباش دیتے ہوئے قابل تقلید قرارد یا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کررکھا ہے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدراوکاڑہ کی پولیس نے ایس ایچ او رانا عمران ٹیپو کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والے میاں بیوی محمد اسلم ولد محمد علی سکنہ آبادی غوث نگر اور کوثر عرف شیماں زوجہ محمد اسلم سکنہ آبادی غوث نگر ضلع پاکپتن کوگرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 6کلوچھ سو گرام چرس، سیل کی آمدنی برآمد کرلی گئی جب کہ ملزمان کی کار نمبری ایل ای بی 7099بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی جس پر میاں بیوی منشیات کا دھندہ کرتے تھے ملزمان مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی کا ہول سیل کی بنیاد پر دھندہ کرتے ہیں ا س بڑی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ رانا عمران ٹیپو کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر پولیس افسران ان کی تقلید کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

  • ضلع اوکاڑہ ، نول پلاٹ اور بصیرپور میں پولیس کا چھاپہ ۔ دو منشیات فروش گرفتار

    ضلع اوکاڑہ ، نول پلاٹ اور بصیرپور میں پولیس کا چھاپہ ۔ دو منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) پولیس چوکی جندراکہ کے سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نواحی قصبہ چاہ کوٹھیانوالہ میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔ شراب کشید کرنے والے صدی احمد ولد محمد انور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ بصیر پور کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام مرتضیٰ ولد محمد طفیل سکنہ جسوکے سے 2220گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار

    اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) فحش مواد اپلوڈ کرنے، منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے گیارہ ملزمان کو اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چرس اور بغیرلائسنسی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وینس چوک اوکاڑہ سے کاظم، چوک محمدیہ اوکاڑہ سے ارسلان اور چھ نمبر چونگی اوکاڑہ سے عامرسہیل کو فحش مواد اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ صمد پورہ کے رہائشی محمد علی سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی۔ شمسیہ کالونی کے رہائشی جاوید سے 19 لٹر اور مال منڈی کے رہائشی محمد اکرام سے 20 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔