Baaghi TV

Tag: شرط

  • چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھ دی

    چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھ دی

    پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھی ہے۔ طارق بشیر نے پشاور میں مرکزی جنرل کونسل انتخابات سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے حکم پر مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات کے لیے آئے ہیں۔

    رہنما مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ چوہدری شجاعت برسوں سے سیاست میں ہیں، ان پر کبھی کرپشن کا کیس نہیں بنا، انہوں نے حکومت کے سامنے عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرول سستا کرنے کی شرط رکھی ہے۔طارق بشیر نے کہا کہ آج ملک پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی وجہ سے قائم ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بلوں کے ذریعے دکانداروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی معطل کرتے ہوئے ٹیکس وصولی کی شرح مقررہ حد سے زائد کرنے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے نرخ اور بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کلیکشن کے معاملے پر اجلاس ہوا۔ وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وفاقی سیکرٹریز توانائی اور خزانہ اور پٹرولیم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    شہباز شریف نے بلوں کے ذریعے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی کو فوری معطل کرکے ٹیکس وصولی کے لیے نئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے بجلی کے بلوں کے ذریعے دکان داروں پر فکسڈ سیلز ٹیکس کو متفقہ شرح سے زیادہ لاگو کرنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ دکان داروں سے ٹیکس وصولی پر کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئے تاجروں کے نمائندگان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔مزید برآں وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور حکام کو فوری طور پر غریب طبقے کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے اعادہ کیا کہ حکومت غریب طبقے کے مالی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کے لیے کوشاں ہے۔

  • امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی

    امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی

    امریکہ نے عارضی ورک ویزے کے لیے انٹرویو کی شرط ختم کر دی۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک مخصوص کیٹیگریز میں ورک ویزے کیلئے انٹرویو کی ضرورت نہیں ہو گی ایتھلیٹس، آرٹسٹس، اساتذہ اورغیرمعمولی کامیابی کےحامل افراد کو انٹرویوسے استثنیٰ حاصل ہو گا-

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کلچرل پروگرام کے تحت ویزا حاصل کرنےوالوں کو بھی انٹرویو نہیں دینا پڑے گا طلبہ، کارکنوں اور کسانوں، کو بھی ویزے کیلئے انٹرویوسےاستثنیٰ حاصل ہو گا۔

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے اس صورتحال میں امریکی آٹوموبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غالب امکان اس بات کا ہے کہ 23 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً دس کروڑ 90 لاکھ افراد اپنا سفر طے کریں گے سفر کرنے والے عین ممکن ہے کہ سڑک کو سفر کا ذریعہ بنائیں اور یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں ہوائی جہاز سمیت سفر کے لیے دیگر ذرائع مل جائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی ایک وجہ خود عملے کا بھی اومی کرون سے متاثر ہونا ہے الاسکا ایئر لائنز کے مطابق اس کے کچھ عملے کے اراکین اومی کرون سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے 17 پروازیں منسوخ کی ہیں جب کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 120 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی سیاہ فام شہری کی ہلاکت، سابق خاتون پولیس افسر قتل کی مجرم قرار

    نیویارک ٹائمز کے مطابق اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی ہے بلکہ ایئر لائنز نے بھی اپنی درجنوں فلائٹس منسوخ کردی ہیں رپورٹ کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے پروازیں اس وقت منسوخ کی گئی ہیں جب کرسمس منانے کے لیے لاکھوں افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکیوں کی بہت بڑی تعداد اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ صرف ایک دن قبل معروف امریکی ایئر لائنز یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور الاسکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہیں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکہ میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے صرف نیویارک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

    امریکا اور اسرائیلی وفود کے درمیان اہم مذاکرات:ایرانی جوہری پروگرام کوخطے لیے خطرہ…