Baaghi TV

Tag: شرمیلا ٹیگور

  • سیف علی خان کو کام ملنا کیوں بند ہوا ؟

    سیف علی خان کو کام ملنا کیوں بند ہوا ؟

    سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انترویو میں کہا ہے کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کو شرمیلا ٹیگیور کا بیٹا ہونے کی وجہ سے بہت باتیں سننے کو ملیں. سیف علی خان نے کہا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ میں شرمیلا کی وجہ سے انڈسٹری میں آیا ہوں انہی کی وجہ سے ہی مجھے کام مل رہا ہے. مجھے اقربا پروری کا حامل اداکار کہا جاتا تھا. میرے بارے میں غلط خبریں پھیلائی جاتی تھیں، کہا جاتا تھا کہ میں بہت زیادہ شراب پیتا ہوں اور سیٹ پر شوٹنگ کے دوران بھی شراب پی کر سویا رہتا ہوں میں کام کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہوں. ایسے الزامات نے میرے کیرئیر کو بڑا دھچکا لگایا اور ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے کام ملنا بند ہو گیا پرڈیوسرز مجھ سے دور بھاگنے لگے، ان کو لگتا تھا کہ اگر یہ شراب

    پی کر سویا رہا تو کام کیسے مکمل ہو گا . سیف علی خان نے کہا کہ میرے بارے میں اس قسم کے الزامات نے مجھے بہت ڈیمیج کیا لیکن کچھ بھی نہ بولا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے ہاتھ سے بڑی بڑی فلموں کی آفر گئی ، کاجول کی پہلی فلم بے خودی مجھے ملی لیکن اس فلم کے پرڈیوسر کے بھی کان بھرے گئے اور مجھ سے یہ فلم چھن گئی. اس طرح سے میرا کیرئیر خراب کرنے کی کوشش کی گئی.حالانکہ یہ خبریں پرانی ہو چکی ہیں لیکن میرا ان پہ دل دکھی آج بھی ہے اسلئے بات کررہا ہوں.

  • شرمیلا ٹیگور نے راجیش کھنہ کے علاوہ دوسرے ہیروز کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    شرمیلا ٹیگور نے راجیش کھنہ کے علاوہ دوسرے ہیروز کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    بالی وڈ کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور جو اپنی بہترین اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں.انہوں نے راجیش کھنہ کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں یاد کیا اور اپنے تاثرات بیان کئے. انہوں نے کہا کہ میری اور راجیش کھنہ کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا تھا.راجیش کھنہ بہترین اداکار تھے حسین تھے، ہم جس سٹوڈیو میں‌کام کررہے ہوتے تھے اس کے باہر ان کی ایک جھلک دیکھنےکےلئے نو سال سے نوے سال تک کی خاتون کو میں نے کھڑے دیکھا. راجیش کھنہ بہت اچھے اداکار تھے لیکن سیٹ پر یمیشہ تاخیر سے آتے تھے اگر صبح نو بجے کا وقت ہوتا تو وہ باراں بجے سیٹ پر آتے اور ان کی پکی عادت بن چکی تھی یہی وجہ ہے کہ میں نے دوسرے ہیروز کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا حالانکہ میں‌ جانتی تھی کہ ہماری جوڑی بہت پسند

    کی جا رہی ہے.راجیش کھنہ کی شخصیت تضادات سے بھری ہوئی تھی وہ دوستی میں بہت آگے تک چلے جاتے تھے یہاں تک کہ وہ دوستی میں مہنگے مہنگے تحائف بھی دیتے تھے، دوستوں کو گھر بھی خرید دیا کرتے تھے لیکن ایک ایسا وقت بھی آتا تھا کہ ان کے ان کے ساتھ تعلقات خراب ہوجاتے تھے.یاد رہے کہ راجیش کھنہ اور شرمیلا ٹیگور نے جتنی بھی فلموں میں ایکساتھ کام کیا وہ سپر ہٹ ہوئیں 1972 کی فلم امر پریم کا ایک ڈائیلاگ پشپا آئی ہیٹ ٹئیرز بہت ہٹ ہوا. 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ارادھنا میں ان دونوں‌کی خوبصورت کیمیسٹری کو کون بھول سکتا ہے. ان دونوں نے دس سے زائد فلموں میں بطور ہیرو ہیروئین کام کیا.