Baaghi TV

Tag: شرمین عبید چنائے

  • پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم

    پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم

    شرمین عبید چنائے فلمز نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر اور برٹش کونسل کے تعاون سے پاکستان کا پہلا میوزیم آف فوڈ قائم کر دیا جبکہ میوزیم آف فوڈ ایک ڈیجیٹل حب ہے جس میں پاکستان کے پرتکلف اورمختلف پکوانوں کے منظرنامے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا میوزیم آف فوڈ پاکستانی کھانوں کو آن لائن دریافت کرنے کا سب سے بڑا اور جامع ذریعہ ہے اور اس میوزیم میں پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے پکوانوں کی 9 ہزار سے زائد تصاویر، 90 سے زائد ویڈیوز اور 100 سے زائد کہانیاں فراہم کی گئی ہیں۔

    جبکہ اس میوزیم کو تارکین وطن کی جانب سے فراہم کردہ پکوانوں کی غیر معمولی تراکیب سے تیار کیا گیا ہے اور اس منصوبے کا مقصد پاکستانی کھانوں کی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا اور اسے سراہنا ہے، ساتھ ہی متحرک ارتقاء اور پیشرفت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ اس بارے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، دو مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی شرمین عبید چنائے نے کہا پاکستان میں کھانا پکانے کا ورثہ ملک کی ثقافتی شناخت کا ایک بنیادی حصہ ہے اور ان کا کہنا تھا کہ کئی نسلیں گزرنے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز کی وجہ سے بعض گھریلو طریقوں اور روایتی پکوانوں کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم شرمین عبید چنائے اور ان کی ٹیم نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر کے اشتراک سے صوبوں میں مشہور پکوانوں کو اُن کی ابتداء سے دریافت کیا ہے جس میں پاکستان کے پکوان اور ثقافتی تنوع کے نچوڑ کو حاصل کیا گیا ہے۔

  • جوائے لینڈ کے بارے میں شرمین عبید چنائے کا بڑا دعوی

    جوائے لینڈ کے بارے میں شرمین عبید چنائے کا بڑا دعوی

    فلم جوائے لینڈ جو ریلیز سے قبل رہی کافی چرچا میں ، اس فلم کو پاکستان کی طرف سے ٓآسکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم آسکر کے لئے منتخب ہوتی ہے یا نہیں ۔ تاہم شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم آسکر ضرور جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ جوائے لینڈ بہت اچھی فلم ہے اور اس کی کہانی ہماری سوسائٹی کے مسائل کو ڈسکس کرتی ہے۔ ہم کب تک اپنے مسائل کوکمروں میں بند کرکے رکھیں گے۔ ہم کیوں ان کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری سوسائٹی کے جو مسائل ہیں ان پر اگر ہم فلم کی کہانی کی صورت میں بات کرتے ہیں تو اس میں برا کیا ہے؟ کیوں ہم آنکھیں بند کر نا چاہتے ہیں؟ شرمین عبید چنائے نے کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلم نہ صرف آسکر کے لئے منتخب ہو

    گی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل کرے گی اس فلم کی کہانی سوئے ہوئے ضمیروں کو جگاتی ہے۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے پاکستان میں اس جیوری کی سربراہ ہیں جو پاکستانی فلموں کی آسکر کے لئے نامزدگی کا فیصلہ کرتی ہیں۔ جوائے لینڈ کو ڈائریکٹر صائم صادق نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ پرڈیوس سرمد سلطان کھوسٹ نے کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک ٹرانسجینڈر کے گرد گھومتی ہے پاکستان میں اس قسم کی فلم پہلے کبھی نہیں بنی۔

  • پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے. پاکستان کی آسکر سلیشن کمیٹی نے فلم کو آسکر کی نامزدگی کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے. آسکر ایوارڈ کی کمیٹی رواں برس 21 دسمبر کو تمام ممالک سے بھیجی گئی فلموں کو دیکھنے کے بعد 15 فلموں‌ کو نامزد کریگی جبکہ حتمی 5 نامزدگیوں‌ کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا. پاکستان میں سلیکشن کمیٹی کی سربراہ شرمین عبید چنائے ہیں جو خود دو بار آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں اس کمیٹی میں ان کے ساتھ علی سیٹھی ، ثمینہ احمد ، جرجیس سیجا اور بی گل و دیگر شامل ہیں.تاہم فی الحال پاکستان کی طرف سے

    جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں. فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ فلم آسکر کی حتمی نامزدگیوں‌ میں نہ صرف شامل ہو گی بلکہ آسکر ایوارڈ بھی جیتے گی.فلم کے ہدایت کار صائم صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ‌ کے ساتھ ساتھ شرمین عبید بھی ہیں پر امید کہ جوائے لینڈ آسکر کی حتمی نامزدگی میں‌ضرور شامل ہوگی.

  • آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلم میکرز کو دعوت

    آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلم میکرز کو دعوت

    95 اکیڈمی ایوارڈ‌ میں شرکت کے لئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی فلم میکرز کو دو ستمبر تک اپنی نامزدگی کی درخواستیں جمع کروانے کی دعوت دی ہے. اس سلسلے میں پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ” پاکستانی فلم ساز 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈ کے زمرے میں نامزدگی کے لیے اپنی فلمیں 2 ستمبر 2022 کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے تک جمع کروا سکتی ہے.
    پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی فلمسازوں کی طرف سے منتخب کردہ فلموں‌ کا مکمل طور پر جائزہ لے گی اور انکو بین الاقوامی معیار کے مطابق پرکھے گی اس کے بعد کسی ایک ایسی فلم کا انتخاب کرے گی جو مکمل طور پر 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکے. کمیٹی جس فلم کا انتخاب کریگی اسکا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائیگا. پاکستانی اکیڈمی

    سلیکشن کو شرمین عبید چنائے ہیڈ کررہی ہیں ان کے ساتھ اس ٹیم میں علی سیٹھی، عمر شاہد حامد، زیبا بختیار، رافع محمود،سمعیہ احمد، جرجیس سیجا، بی گل، رضوان بیگ اور موعظمی شامل ہیں.کمیٹی کی جانب سے ایک ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر فلمسازاپنی فلمیں pakistancommittee@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں.یاد رہے کہ
    اس سے قبل 2013زندہ بھاگ،2014 دختر، 2015 مور،2016 ماہ میر،2017 ساون،2018 کیک،2019 لال کبوتراور 2020میں زندگی تماشا،جیسی فلموں نے انٹرنیشنل فیچر فلم کٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن آج تک کسی بھی پاکستانی فلم کو آسکر ایوارڈ نہیں مل سکا گوکہ شرمین عبید چنائے دو بار آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں.

  • مس مارول پر تنقید کے نشتر

    مس مارول پر تنقید کے نشتر

    ویب سیریز مس مارول میں فواد خان کی اینٹری کے لئے ان کے مداح منتظر تھے مس ماورل کی پانچویں قسط میں فواد خان کی اینٹری ہو گئی ہے اور ان کا کردار تحریک آزادی کے ایک متحرک رکن کے طور پر دکھایا گیا ہے، اگرچہ انہیں مسلمان کردار میں دکھایا گیا ہے، تاہم انہیں تحریک آزادی سے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرتے وقت بانی پاکستان قائد اعظم کی جدوجہد کے بجائے گاندھی کی جدوجہد کی پرچار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فواد خان کو قائد اعظم کی جانب سے دیئے گئے دو قومی نظریئے کے بجائے صرف گاندھی کی جانب سے آزادی کے نظریئے کو آگے بڑھاتے ہوئے دکھایا گیا جس پر کئی شائقین نالاں دکھائی دیئے . کہا جا رہا ہے کہ اس میں کیوں دو قومی نظریے کو گاندھی کی طرف آگے

    بڑھاتے ہوئے دکھایا گیا حقیقت اس کے برعکس ہے. دو قومی نظریہ قائداعظم کی طرف سے دیا گیا تھا. ماورل کو جو لوگ بہت زیادہ فالو کررہے ہیں وہ مس ماورل کی حالیہ قسطوں کو لیکر نالاں ہیں اور ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں ان پر طرح طرح‌کے الزامات لگائے جا رہے ہیں. سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شرمین بھارتی ایجنڈے کو پرموٹ کررہی ہیں یا اپنے بھارتی پرستاروں کو خوش کررہی ہیں. قیام پاکستان کی تحریک اور دو قومی نظریے کا سہرا قائداعظم کے سر ہے ان کا زکر کم کیوں ہے.یاد رہے کہ مس مارول کو لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ رہی ہے اور اس میں‌پاکستانی فنکاروں کی موجودگی کو سراہ بھی رہی ہے.

  • شرمین عبید چنائے ہوئیں فواد خان کے کام کی معترف

    شرمین عبید چنائے ہوئیں فواد خان کے کام کی معترف

    آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کہتی ہیں کہ ان کا فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. فواد خان ناقابل یقین حد تک ورسٹائل ہیں وہ اداکاری ایسی کرتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر آپ متاثر ہوجاتے ہیں. شرمین عبید کہتی ہیں کہ فواد خان اور ان کی اداکاری یقینا لاجواب ہے. یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ مس مارول آج کل بہت چرچا میں ہے. اس سیریز میں مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد، اور فواد خان سمیت کچھ مشہور ایشیائی اداکار بھی شامل ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے سیریز کی قسط نمبر 4 اور 5 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان اقساط میں آپ سیریز میں کمالہ خان کی طاقتوں کی اصل میں گہرائی میں ڈوب جائیں گے، یہ دونوں اقساط سیریز کی دیگر اقساط سے تھوڑی مختلف ہیں.

    میڈیا نے جب ان سے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ پوچھا تو انہوں نے دل کھول کر اداکار کی تعریف کی. یاد رہے کہ فواد خان ایک عرصے سے اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئے کہا جا رہا ہے کہ رواں برس ان کی مولا جٹ اور نیلوفر ریلیز کی جائیگی.شائقین فواد خان اور ماہرہ خان کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.