Baaghi TV

Tag: شعبان المعظم

  • شعبان المعظم کا آغاز بدھ 21 جنوری سے ہوگا،رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    شعبان المعظم کا آغاز بدھ 21 جنوری سے ہوگا،رویتِ ہلال ریسرچ کونسل

    لاہور:غیرسرکاری تنظیم رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026 سے ہوگا۔

    کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق پاکستان میں پیر 19 جنوری 2026ء کی شام ہلالِ شعبان کی رویت ممکن نہیں ہوگی، جس کے باعث شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026ء سے ہوگا نیا چاند اتوار 18 اور پیر 19 جنوری 2026ء کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا پیر 19 جنوری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 18 گھنٹوں سے کم ہوگی، جبکہ ہلال کی رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔

    انہوں نے بتایا کہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق بھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترے گا گلگت اور مظفر آباد میں یہ فرق 29 منٹ، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور چارسدہ میں 30 منٹ، کوئٹہ میں 31 منٹ جبکہ کراچی اور جیوانی میں 33 منٹ ہوگا، حالانکہ رویت کے لیے کم از کم 40 منٹ کا فرق ضروری سمجھا جاتا ہے۔

    ہم اب بھی ساتھ رہتے ہیں، سنیتا آہوجا کی گووندا سے طلاق کی تردید

    رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق ان سائنسی حقائق کی بنیاد پر مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی پیر 19 جنوری 2026ء کی شام نہ ننگی آنکھ سے، نہ دوربین اور نہ ہی ٹیلی اسکوپ کے ذریعے ہلال دیکھا جا سکے گا اس طرح رجب المرجب کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں شعبان المعظم 1447ھ کا آغاز بدھ 21 جنوری 2026ء سے ہوگا۔

    واضع رہے کہ شعبان المعظم کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کونسل کرے گی۔

    خطے میں بھارت کا علاقائی اثر و رسوخ کمزور ہونے لگا،سفارتی تنہائی کا سامنا

  • شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

    لاہور: ملک میں شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے مولانا عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے،اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔

    اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور کل 31 جنوری کو یکم شعبان ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ شب برات 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

  • یکم شعبان المعظم پیر کو ہو گی

    یکم شعبان المعظم پیر کو ہو گی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کہیں بھی شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان 12 فروری پیر کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم شعبان المعظم 1445 ہجری اب 12 فروری پیرکو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے-