Baaghi TV

Tag: شفقت محمود

  • غلط مشورے دینے والے پارٹی چھوڑ رہے،رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

    غلط مشورے دینے والے پارٹی چھوڑ رہے،رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

    سانحہ نو مئی کے بعد تحریک انصاف نہ چھوڑنے، گرفتار نہ ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ میں ہے، پارٹی چھوڑنے والوں کی جگہ نئے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، انتخابی مہم سوشل میڈیا پر زیادہ موثر ہوتی ہے جہانگیر ترین بیٹے کو نہیں جتوا سکے تھے غلط مشورے دینے والے پارٹی چھوڑ رہے ہیں الیکشن جب بھی ہوں گے لڑیں گے مسائل کے حل کے لیے عدلیہ ، مقتدر اداروں سمیت سب کو ملکر بیٹھنا پڑے گا، نو مئی کے واقعہ کے بعد ووٹ بینک پراثر پڑے گا مگر اتنا نہیں ، امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کرنے کے حوالہ سے کچھ نہیں جانتا البتہ بینظیر دور میں میں خود لابنگ کے کئے امریکا گیا تھا ،پسند نہ بھی ہوں تو سپریم کورٹ کے فیصلے ماننے ہوں گے ، قومی ڈائیلاگ کے بغیر کوئی آپشن نہیں ،
    تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ
    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

    تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے باغی ٹی وی کے معروف پروگرام یاسمین کی بیٹھک میں باغی ٹی وی کی سینئر اینکر یاسمین آفتاب علی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین یہ کہتا ہے کہ اسمبلی کی مدت ختم ہو تو ساٹھ ہا نوے دن میں الیکشن ہونا چاہئے اس بات سے نہیں ہلنا چاہیے اگر آئین سے ہٹیں گے تو پھر کوئی قانون قاعدہ نہیں ہو گا بدقسمتی سے پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی اور اب تحریک انصاف کے بہت سے لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونے چاہئے تھی وہاں الیکشن نہیں ہوئے ۔ آئین و قانون کے مطابق اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہونے چاہیے پھر پارٹی تیاری کرے گی ابھی تو حالات سب کے سامنے ہیں کافی مسائل ہیں ایک تیاری ہماری ہو گئی تھی پنجاب اسمبلی کے حوالہ سے اگرچہ اس میں کافی لوگ جھوڑ گئے اب دوسروں کو ٹکٹ دیں گے جو پارٹی کے ساتھ رہیں گے انکو ٹکٹ مل جائے گا باقی دیکھ لیں گے انتخابی مہم سوشل میڈیا کی وجہ سے زیادہ نہیں کرنا پڑے گی

    پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے تحریک انصاف کے ووٹ بینک کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہو کہ فرق نہیں پڑتا فرق پڑتا ہے لوگوں کا اپنا ووٹ بینک ہے اس سے فرق پڑتا ہے جو الیکشن لڑتے ہیں انکو الیکشن آرگنائز کرنے کا پتہ ہے سیاسی پارٹی کا عوام میں ووٹ بینک وہ مین چیز ہوتی ہے آخری سروے تک ووٹ بینک قائم ہے جو جائیں گے انکی جگہ اور آ جائیں گے کوئی جاتا ہے تو نئے لوگ آئین گے آخری مصدقہ سروے میں تحریک انصاف کی مقبولیت قائم ہے نو مئی کے واقعات کے بعد ووٹ بینک میں کچھ فرق پڑے گا زیادہ نہیں ،ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کے جانے کی وجہ سے بہتری ہو جائے غلط مشورے دینے والے بھی جا رہے ہیں

    ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کو دیکھ لیں سارا زور لگا کر بیٹے کو نہیں جتوا سکے عمران اسماعیل نے ایک الیکشن پی ٹی آئی ٹکٹ کی وجہ سے جیتا فواد چودھری عامر کیانی بھی، ترین سے جو ملے ان میں سے کسی کا ووٹ بینک نہیں۔ میڈیا سوشل میڈیا کی وجہ سے پارٹی کا ووٹ بڑھا ہے ۔ میں دو بار ایم این اے بنا پہلی بار الیکشن کا تجربہ نہیں تھا لیکن دوسری بار ٹرینڈ تھے۔

    تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ
    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

    امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے لابنگ فرم کے حوالہ سے یاسمین آفتاب علی کے ایک سوال کے جواب میں شفقت محمود کہتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے فرم ہائیر کرنے کا میرے علم میں نہیں کسی نے الگ انفرادی کیا ہو تو ہو سکتا ہے ۔ ایک وقت میں کہتے تھے اقتدار میں آنے کے لیے تین اے کا ہونا ضروری ہے۔اللہ ، امریکا اور آرمی ،جب یہی سوال دوبارہ کہا گیا تو شفقت محمود نے لابنگ فرم ہائیر کرنے کے حوالہ سے بے خبری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والوں نے کچھ کیا ہو تو علم نہیں جب پی پی میں تھا تو بینظیر نے مجھے لابنگ کے لیے امریکہ بھیجا تھا میں سینیٹر تھا اور گیا تھا یہ چیزیں ہمارے ملک تاریخ میں ہوتی ہیں شاید ہی کوئی جماعت ہو جس نے انٹرنیشنل لابنگ نہ کی ہو آئی ایم ایف ورلڈ بینک پر امریکہ کا بڑا اثر ہے

    ایک اور سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا باغی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاست کے اندر ملکی بقا کے لیے بڑا ضروری ہے کہ قومی ڈائیلاگ ہو میں اس پر یقین رکھتا ہوں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل نے بھی اسکا ذکر کیا تھا میں نے 2009 میں بھی قومی ڈائیلاگ کا کہا تھا ہمارے ملک کے مسائل اس طرح کے ہیں عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا میں کئی عہدوں پر رہا وزیر رہا ۔ سٹیٹ کی زمینوں پر لوگوں نے قبضے کیے ہوئے ہیں اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے تو انصاف ضروری ہے اسوقت ڈیڈ لاک ہے سپریم کورٹ حکم دے اور حکومت نہ مانے تو یہ بھی ڈیڈ لاک ہے ۔ اگر ہم نے مستقبل کی طرف دیکھنا ہے تو معاشی مسائل حل کرنے ہوں گے مڈل کلاس لوگ سوچتے ہیں کہ فروٹ خریدنا ہے یا نہیں مٹن لینا ہے یا نہیں ۔ ہماری بدقسمتی ۔وہ قومیں بڑی بدقسمت ہوتی ہیں جسکو صحیح فیصلے نہ کرنے دیئے جائیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے تو پھر نظام نہیں چلے گا۔ آج کچھ لوگوں کو فیصلے پسند نہیں آ رہے کل ہمیں نہیں آ رہے تھے کسی کو حق نہیں کہ فیصلے پر اعتراض کرے اگر قانون کے مطابق نہیں تو کمنٹ کر سکتے ہیں لیکن لاگو کرنا ہو گا سپریم کورٹ اندرونی معاملات کو خود دیکھتی ہے اگر پارلیمنٹ مداخلت کرنا شروع کر دے یا مینج کرنا شروع کر دے تو پھر کیا ہونا ہے۔۔

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    ایک اور سوال کے جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو کئی مواقع ملے ۔ اٹھارہویں ترمیم کی لیکن 62 63 کو نہیں چھیڑا مجھے کئی چیزیں ہیں جو پسند نہیں لیکن ہم نے کچھ نہیں چھیڑا ۔مسائل پاکستان کے اتنے ہو گئے ہیں سیاسی جماعتوں کو ہی نہیں مقتدر اداروں کو بھی بیٹھنا پڑے گا جب تک معاملات طے نہ ہوں اٹھنا نہیں چاہئے ہماری آبادی 25 کروڑ ہو چکی سوا دو کروڑ بچہ سکول سے باہر ہیں اسکا کیا حال ہو گا ۔ پانی کا مسئلہ ذراعت کے لیے پانی نہیں ہو گا موسمیاتی تبدیلی، بہت مسائل ہیں ایک گھنٹہ میں ایجوکیشن کے مسائل پر بات کر سکتا ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ حل کرے گا کون۔ جب کرونا تھا تو ہم بین الصوبائی وزرا کانفرنس کو فعال کیا اور تمام صوبوں نے سکولوں امتحانات کے حوالہ سے مشترکہ فیصلے کیے ایک مثال ہے کہ ہم ملکر بھی فیصلے کر سکتے ہیں غربت کا مقابلہ کرنا ہے اگر غریب سیاستدانوں پر چڑھ دوڑے تو کیا ہو گا ضروری ہے کہ تمام مسائل کے حل کے لیے نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہئے

    تمام مسائل کا حل قومی ڈائیلاگ
    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

    پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹیل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی پر یاسمین کی بیٹھک پروگرام ہر ہفتہ اور اتوار کو صبح دس بجے نشر ہوتا ہے، سینئر اینکر وتجزیہ نگار یاسمین آفتاب علی پروگرام میں سماجی و معاشرتی مسائل، بین الاقوامی منظر نامے ، ملکی سیاسی اتار چڑھاو پر بات کرتی ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

  • پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود مستعفی ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدرشفقت محمود مستعفی ہوگئے

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے صدر پنجاب تبدیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری سرجری اور صحت یاب ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا وقت ہے۔

     

    شفقت محمود نے مزید کہا کہ میں نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کی جو بھی صلاحیت تفویض کی گئی اس کی خدمت کروں گا۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا تھا ۔   شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے  جہاں ڈاکٹروں نے انہین 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا  ۔
    بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا ااجلاس طلب کر لیا ہے ۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل

    پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل

    لاہور:شفقت محمود کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل ہو گئے ہیں۔،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کو کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے آپریشن کی کامیابی، صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شفقت محمود علالت کے باوجود موجودہ کڑے حالات میں پارٹی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بیتاب ہیں، وہ پرعزم ہیں کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں پہلے سے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں۔

    مسرت جمشید نے کہا کہ شفقت محمود نے تشدد کرانے پر رانا ثنا اللہ، پولیس افسران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے عدالتی فیصلے پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شا اللہ کرپٹ ٹولے اور سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ادھرسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مشروط طور پر قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

    اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں واپس جانا اس صورت ممکن ہے اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے، حکومت الیکشن کی تاریخ دے دیتی ہے تو پھر اگلے الیکشن کے فریم ورک کے لیے تحریک انصاف ایوان میں جاکر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ راجہ ریاض کے نامزد الیکشن کمیشن کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے، الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک موخر ہے اس پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ ان تمام چیزوں پر بات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی:شفقت محمود

    پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی:شفقت محمود

    پی ٹی آئی صدر پنجاب شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کی صدارت میں سینئر وکلاء کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لانگ مارچ کے دن ورکروں پر پولیس تشدد، شیلنگ، چادر اور چار دیواری کی پامالی، جھوٹے مقدمات او ر شہید ورکر کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی، پی ٹی آئی اپنے شہید کارکن فیصل عباس کی فیملی کو انصاف دلائی گی، ریاستی دہشتگردی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انتقام کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کریں گے، پی ٹی آئی کے ورکرز پر پولیس آفیسر ز اور اہلکار ریاستی نہیں گلو بٹوں کی طرح تشدد اور شیلنگ کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی بربریت اور سفاکیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رہا کرنے کی بجائے پولیس نے ورکروں پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پولیس کی انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، رانا ثناء اللہ کی ایماء پر صوبے بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکروں پر تشدد کیا۔اجلاس میں برہان معظم ملک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عمیر نیازی ایڈووکیٹ، انیس ہاشمی ایڈووکیٹ، سعید الحسن جعفری، رانا مدثر ایڈووکیٹ، زینب عمیر ایڈووکیٹ، شیخ امیتاز۔ میاں عبدالصد، شنیلا علی عباس نے شرکت کی۔

  • سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود  کی حکومت کو وارننگ

    سیالکوٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں،شہباز گل کی شدید مذمت، شفقت محمود کی حکومت کو وارننگ

    سیالکوٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : شفقت محمود نے کہا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، گرفتاریوں سے پی ٹی آئی سیالکوٹ کے جلسے کو نہیں روکا جا سکتا حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ ہمارےگرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

    سیالکوٹ:اجازت کے بغیر پی ٹی آئی جلسے کی تیاریاں، پولیس کا کریک ڈاؤن،عثمان ڈار سمیت متعدد افراد…

    صدر پی ٹی آئی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے اور انتظامات کو نقصان پہنچانے سے باز رہے، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی اور عمران خان سیالکوٹ کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ میں امپورٹڈ حکومت کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں،جلسہ کرناہمارا بنیادی حق ہےاور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا،چند دنوں کی مہمان حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل امپورٹڈ حکومت عوامی دباؤ کی تاب نہیں لا سکی اور فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی-

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

    دوسری جانب سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا انتظامیہ اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے ضلعی صدر اسجد ملہی نے کہا کہ ہم پر امن تھے ، فجر کے وقت دھاوا بولا گیا ، آنسو گیس ، لاٹھی چارج کیا ،ہوائی فائرنگ کی گئی دوستوں اور قیادت کو گرفتار کیا ،3 گھنٹے مذاکرات کرتے رہے عثمان ڈار سمیت 40کارکن گرفتار ہیں-

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں کہ اسی دوران پولیس نے جلسہ گاہ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا-

    دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقے سن لیں پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دیں گے، یہ کوئی خدائی قانون نہیں کہ چند افراد ہی حکمرانی کریں گے،امپورٹڈ ٹولہ حکومت چھوڑ کر الیکشن کا فوری اعلان کردیں، پشاور،عمران خان جہاں جاتے ہیں قافلہ بڑھتا جاتا ہے،مردان میں تاریخی جلسہ تھا، ادھر الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو اسلام آباد کی جانب آ رہے ہیں-

  • ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اتحاد مضبوط ہے،شفقت محمود

    لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمارا اتحاد مضبوط ہے جبکہ حزب اختلاف گزشتہ 3 سال سے حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حزب اختلاف کی حقیقت کا علم ہے اور عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں اور اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں کہ ان کا نظریہ ہم سے ملتا ہے۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    شفقت محمود نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بتائیں انہوں نے 30 سال باریاں لیں لیکن عوام کے لیے کیا کیا؟ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ نہیں دیں گے جبکہ کاروبار کرنے والا شخص کیا معاشی پالیسی بنائے گا اس لیے قوم پر رحم کریں اور اسے آگے بڑھنے دیں۔

    کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

    شفقت محمود نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہیں سیاسی جماعتوں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں اب کوئی ملنا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کیا جاتا تحریک انصاف کی مقبولیت ختم ہونے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا ہم نے مینار پاکستان میں 6 جلسے کیے یہ ایک بھی کر کے دکھا دیں حزب اختلاف اندر سے کھوکھلی ہے

    بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے:اسد عمر

    وزیر تعلیم نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے تو پھر اس کے اثرات تو ہوں گے کچھ چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں اور کچھ نہیں ہیں عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔

    گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

  • وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیامگرکن کےلیے؟تفصیلات جاریں

    وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیامگرکن کےلیے؟تفصیلات جاریں

    اسلام آباد: وزیرتعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کردیامگرکن کےلیے؟تفصیلات جاریں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی کمیٹی کو وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کی سفارشات پر عمل درآمد کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے آئندہ میٹنگ میں ای ٹی پی بی کے زیر انتظام سکولوں کا جواز طلب کرلیا ہے۔

    چیئرمین سی سی آئی آر نے ای ٹی پی بی کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام ضروری ریکارڈ اور تیاری کے ساتھ آئیں جبکہ سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اہم کاموں، بھرتیوں کے طریقوں، شکایات کے ازالے اور خالی آسامیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سی ایس ایس کے ذریعے بھرتی کے علاوہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی خالی آسامیوں پر جنرل بھرتی کا عمل سالوں تک التوا کا شکار رہتا ہے ، اس عمل کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ایف پی ایس سی پر 70 فیصد کام کا بوجھ 16 گریڈ کی بھرتیوں کی وجہ سے ہے، اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے جبکہ سیکرٹری ایف پی ایس سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سی سی آئی آر کو 16 گریڈ کی بھرتی متعلقہ وزارت، ڈویژن خود کرنے کے لیے تجویز بھیجیں۔

    وزیرتعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ایف پی ایس سی 17 اور اس سے اوپر کے گریڈ کی بھرتی کا عمل کرے گی، اس مقصد کے لیے ایف پی ایس سی کے آرڈیننس میں ترمیم کی جائے گی۔

  • پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نان انجنیئرز کی تعیناتیوں کے خلاف کیس پر جواب طلب

    پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نان انجنیئرز کی تعیناتیوں کے خلاف کیس پر جواب طلب

    پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نان انجنیئرز کی تعیناتیوں کے خلاف کیس پر جواب طلب
    پی آئی اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نان انجنیئرز کی تعیناتیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی آئی اے ڈپٹی چیف انجینئرز کی تعیناتی عدالت کے حتمی فیصلے سے مشروط کردی ،درخواست گزاروں کی حکم امتناع کی متفرق درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ ڈپٹی چیف انجینئرز کی 25 آسامیوں پر نان انجینئرز کی تعیناتیوں کا امکان ہے ، نان انجینئرز کی تعیناتی پاکستان انجینئرنگ کونسل ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے،

    عدالت نے حکم دیا کہ زیر التوا کیس کے دوران کی جانے والی ڈپٹی چیف انجنیئرز کی تعیناتی عدالت کے حتمی فیصلے مشروط ہو گی،زیر التوا کیس کے دوران کی جانے والی ڈپٹی چیف انجنیئرز کی تعیناتی عدالت کے حتمی فیصلے مشروط ہو گی، عدالت نے سیکریٹری وزارت ہوا بازی اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کو حکم امتناع کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،

    قبل ازیں اسلام آباد میں سائلین کے لیے سہولت سینٹر اور لائرز کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کہا کہ دو ہفتے میں کمپلیکس کی تعمیر سے متعلقہ دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں، اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ حکومت وکلا کے چیمبرز بنانے کے لیے فنڈز جاری نہیں کر سکتی ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ راولپنڈی میں وکلا کے چیمبرز کس نے بنا کر دئیے ہیں ؟ عدالت نے کہا کہ اگر راولپنڈی میں پنجاب حکومت نے بھی چیمبرز بنا کر دئیے تو وہ بھی حکومت ہی ہے میرے علم کے مطابق پاکستان میں چیمبرز حکومت بنا کر دیتی رہی ہے

    عدالت نے استفسار کیا کہ وزارت قانون کی طرف سے کوئی آیا ہے ؟ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ ریکارڈ پر لے آئیں تا کہ عدالت کو معلوم ہو جائے ،عدالت نے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت دو ہفتےکے لیے ملتوی کر دی،

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت شفقت محمود کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے درخواست گزار کی جانب سے این سی اے میں غیر قانونی بھریتوں کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی وزیر تعیم کو دیکھنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم پر 30 دن میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    ‘https://login.baaghitv.com/ziada-gherat-mand-to-parvez-khatalk-nilay-saeed-ghanaia/

  • موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان

    لاہور:موسم سرما کی چُھٹیوں کا اعلان:اساتذہ اورطالب علم خوش:والدین پریشان ،اطلاعات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن ناہید درانی نے اجلاس کی صدارت کی, کانفرنس میں تمام صوبوں کے سیکرٹری ایجوکیشن شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکولوں میں تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم شریک نہیں تھے جبکہ تمام صوبوں کے سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2 تجاویز دی گئی، پہلی تجویز میں 20 دسمبر سے 15 جنوری تک اسکولز بند رکھنے جبکہ دوسری تجویز میں 25 دسمبر سے 20 جنوری تک سکولوں کو بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے وفاقی اور صوبائی سکریٹریز کی آج ملاقات ہوئی، موسم سرما کی چھٹیاں 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کی تجویزپر اتفاق ہوا ہے جبکہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے اسکول ‏و کالجز 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے اور 3جنوری کو تعلیمی اداروں میں تدریسی ‏سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

  • مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر شفقت محمود نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1 لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ہم ہنر کی تربیت دے رہے ہیں۔ ہمارے زمانے میں ڈگری سب کچھ تھی مگر آنے والے وقت میں ڈگریوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    اب پاکستان ایسے چلے گا اپنی مدد آپ

    انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت ہنرکا ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمیں ٹریننگ کے دوران بیشتر ایسے لوگ مل رہے ہیں جن کے پاس ڈگریاں ہیں مگر نوکریاں نہیں ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں کوالٹی کو فروغ دے رہے ہیں، خواہش تھی کہ تعلیم کے ذریعے ہم رہنما تلاش کریں مگر بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جن میں انتظامی مہارت دیکھنے کو ملتی ہےمیرے لیے تکلیف دہ کہ ہم نے فیکلٹی ممبرز کے ساتھ کئی اسٹاف ہائیر کردیئے ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ریسرچرز ہوتے اور فیکلٹی ہوتی۔

    یہ ووٹ کی عزت ہورہی ہے :ظالم کرپشن زدہ سیاست بچانے کے لیے قرآن کو ڈھال بنا رہےہیں‌…

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 232 یونیورسٹیاں ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر اور گورنمنٹ سیکٹر کی مزید یونیورسٹی بنائی جائیں، ہمارے یہاں اسٹاف کی کمی ہے شفقت محمود نے تسلیم کیا کہ ہمارے حلقے کے لوگوں کا بھی دباؤ ہوتا ہے کہ فلاں کو نوکری چاہیے۔

    زرتاج گل پر سنگین الزامات:ریاض فتیانہ کوشوکازنوٹس جاری

    ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرمنڈی بہاؤالدین کی تین ماہ قید کی سزا کا حکم معطل