Baaghi TV

Tag: شلپا شیٹھی

  • دھوکا دہی اور فراڈ  کیس : شلپا شیٹھی کی والدہ کو ضمانت مل گئی

    دھوکا دہی اور فراڈ کیس : شلپا شیٹھی کی والدہ کو ضمانت مل گئی

    ممبئی: دھوکا دہی اور فراڈ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو ضمانت مل گئی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو دھوکا دہی اور فراڈ کے ایک کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کے بعد ضمانت دے دی۔

    رپورٹس کے مطابق سنندا شیٹھی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے وارنٹ گرفتاری جو کہ گزشتہ ماہ ان کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اندھیری کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے جاری کیے تھے کو منسوخ کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔

    سنندا کے وکیل نے سماعت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 1000 روپے کے وارنٹ جاری کردئیے تھے اب عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی کی اجازت دے دی ہے عدالت نے سنندا شیٹھی کی 15 ہزار کے ذاتی مچلکوں کے عوض اور 25000 رو پے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

    آریان خان منشیات کیس کا اہم گواہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

     

    واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں-

    رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

  • شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    ممبئی: اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 21 لاکھ روپے کے قرض کی مبینہ عدم ادائیگی سے متعلق ایک کیس میں ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا ​​شیٹھی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

    اندھیری کی ایک عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب سے دائر کیے جانے والے قرض کی عدم ادائیگی کے دھوکا دہی کے کیس میں ثمن جاری کیا تھا۔

    تاہم شیٹھی فیملی نےسیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا پیر کے روز سیشن جج نے شلپا شیٹھی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی لیکن ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔

    عدالت نے کہا شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے یہ ظاہر ہوکہ ان کی بیٹیاں بھی فرم میں شراکت دار تھیں اور انہیں قرض کی واپسی سے کوئی لینا دینا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظرثانی میں کئی حقائق اور قانونی پہلو شامل ہیں جن کی میرٹ پر تفصیلی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ کردیا

    لہذا درخواست گزار ملزم نمبر 2 اور 3 (شلپا اور شمیتا) کے خلاف ٹرائل کورٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم پر روک لگا دی جاتی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ درخواست گزار/ملزم نمبر 1 (سنندا) کے خلاف کارروائی کرے۔ مجسٹریٹ نے سنندا شیٹھی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔

  • اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

    اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو لاکھوں روپے ادا نہ کرنے پر عدالت طلب کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی بزنس مین اور آٹوموبائل ایجنسی کے مالک پرہاد امرا نے بالی ووڈ اداکاراؤں شلپا، شمیتا اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے، جس میں انہوں نے تینوں پر 21 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔


    پرہاد امرا کے مطابق شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔

    صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

    حریم شاہ سے شادی کی تاریخ یاد نہیں،رپورٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف قانونی جنگ…

    بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی،حریم شاہ دھمکیوں…

    نتیجتاً اندھیری کی ایک عدالت نے تینوں ماں بیٹیوں کو 28 فروری 2022 کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے ایک بھارتی ایجنسی کے مطابق اندھیری کی عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کندرا، ان کی بہن شمیتا شیٹھی اور والدہ سنندا شیٹھی کو سمن جاری کیا ہے اور تینوں کو 28 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    شاہ رخ کے بیٹے آریان کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے کہ دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں‌ اس پرلگ گئیں:

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا…

    اداکاروں کی نازیبا ویڈیو بنانے سے متعلق کیس: اداکارہ خوشبوسمیت 6 ملزمان کی عبوری…

  • زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج کندرا

    زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج کندرا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بھارتی بزنس مین راج کندرا کا کہنا ہے کہ میں زندگی میں کبھی فحش مواد بنانے یا اسے تقسیم کرنے کے عمل میں ملوث نہیں رہا ،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے-

    راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی

    باغی ٹی وی : رواں برس جولائی میں بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا راج کندرا کی گرفتاری کے بعد متعدد اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے خلاف بیانات دئیے تھے اور اداکارہ شرلین چوپڑا نے راج کندرا پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا تاہم عدالت نے انہیں دو ماہ بعد ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

    جیل سے باہر آنے کے بعد راج کندرا نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن گزشتہ روز انہوں نے اس کیس کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں راج کندرا نے کہا کہ پورنو گرافی کیس میں میرے خلاف مہم چلا ئی گئی۔

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

    راج کندرا نےکہا کہ میری خاموشی کو غلط سمجھاجارہا ہے اور میرے خلاف میڈیا پر کافی گمراہ کن اور غیرذمہ دارانہ بیانات اور مضامین گردش کررہے ہیں۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں زندگی میں کبھی فحش مواد بنانے یا اسے تقسیم کرنے کے عمل میں ملوث نہیں رہا۔

    راج کندرا نے کہا میڈیا مجھے پہلے ہی مجرم قرار دے چکا ہے تاہم اب میں چاہتا ہوں کہ میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے مسلسل مجھے اور میری فیملی کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سطحوں پر میرے انسانی اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے میں شرم سے منہ نہیں چھپاتا، لیکن چاہتاہوں کہ اس مسلسل میڈیا ٹرائل کے ساتھ اب مزید میری زندگی اور پرائیویسی میں مداخلت نہ کی جائے۔

    عدالت نے آریان خان کی ضمانت پر لگائی جانے والی شرط ختم کر دی