Baaghi TV

Tag: شمسی توانائی

  • آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط بہت سخت ہیں، مافیا کی وجہ سے ملک میں ساری بجلی تیل سے ہی بنتی ہے، شمسی توانائی سے اہم منصوبہ کوئی نہیں ہوسکتا،فیصلہ کیا ہےکہ سولر ٹیوب ویل پرمنتقلی پرکسان صرف 33 فیصد دےگا، وفاقی اور صوبائی حکومت سولر ٹیوب ویل پرمنتقلی کے لیے 33 ،33 فیصد ادا کریں گی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، سستی بجلی کے بغیر صنعت اور زراعت میں ترقی نہیں ہوسکتی، سستی بجلی مہیا کرنا کسی بھی حکومت کا فرض اول ہے، میں نے اور حکومت نے شمسی توانائی کے لیے بے پناہ کوششیں کی ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بڑی کڑی اور سخت ہیں، اس میں کوئی شک نہیں، اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، ملک ڈیفالٹ کرجاتا تو زندگی بچانے کی ادویات کے لیے لوگ مارے مارے پھرتے، پیٹرول پمپوں پر قطاریں لگی ہوتیں، صنعتیں بند ہوجاتیں، لوگ بے روزگار ہوجاتے، ایل سیز نہ کھلتیں،کوئی ملک تجارت نہ کرتا، افراتفری مچ جاتی اور تباہ کن حالات ہوتے، آئی ایم ایف نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئےکہ آپ کسی شعبےکو سبسڈی نہیں دیں گے-

    عمران خان پانچ سال کیلئے نااہل قرار

    وزیراعظم نے کہا کہ کل صدر کو لکھ بھیجوں گا کہ اسمبلی کو تحلیل کر دیا جائے، اگلی حکومت جو بھی آئے، عوام اور خدا سے وعدہ کرے کہ دن رات محنت کرکے کشکول توڑیں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر نواز شریف کو موقع ملا تو ہم زرعی انقلاب لے کر آئیں گے، غربت کاخاتمہ کریں گے اور قرض سے جان چھڑائیں گے۔

    مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی

  • شمسی توانائی سے چلنے والے ماحول دوست ”شمسی چولہے“

    شمسی توانائی سے چلنے والے ماحول دوست ”شمسی چولہے“

    گیس کی قلت اور مہنگائی کا متبادل افغانستان اور افریقی ممالک میں شمسی توانائی سے چلنے والے ”شمسی چولہے“ متعارف کرائے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں مسلسل کاٹے جارہے جنگلات اور کم ہوتے گیس کے ذخائر کے باعث ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کیلئے اٹھایا گیا قدم اب دوڑ کی شکل اختیار کرگیا ہےلکڑی کو بطورایندھن استعمال کرنا اور جلانا ہی بنیادی طورپرجنگلات کٹنےاورگلوبل وارمنگ کا ایک سبب ہے اس صورت حال میں شمسی توانائی ایک حل ہے جس کی مدد سے ایندھن کی کمی پوری کی جا سکتی ہے۔

    ساس نے حاملہ بہو کو زندہ جلا دیا

    ان چولہوں یا کُکرز میں سورج کی روشنی کو ایک مرکزی نقطہ پر مرکوز کرنے کے لیے آئینے کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ توانائی کی ایک انتہائی سستی شکل ہے اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ اس طرح کھانا بنانے کا عمل انتہائی سست ہوجائے گا توآپ غلط سوچ رہے ہیں یہ کُکرز بالکل اسی طرح کھانا بناتے ہیں جس طرح آگ والے چولہوں پر بنتا ہے۔

    لکڑی جلائے جانے پر دھواں خارج کرتی ہے، لیکن جب سولر ککر استعمال کیا جائے تو اس مضر صحت دھوئیں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جو سانس کے ساتھ اندر جاتا ہے اوربعض اوقات کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن جاتا ہےفغانستان اور بعض افریقی ممالک میں ان چولہوں کا استعمال جاری ہے، اور یہ پاکستان کے ریگستانی یا دیہی میں بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں یہ چولہے کمرشل سطح پر بھی تیار کئے جاتے ہیں-

    قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

    کابل کے غلام عباس سولر تندور اور چولہے بناتے ہیں انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے غلام عباس بے بتایا کہ ’یہ چولہا پہلی بار غزنی میں بنتا ہوا میں نے دیکھا تھا، پھر کئی جگہ اور بنتا دیکھا، چونکہ یہی میرا پیشہ تھا تو پہلے میں نے 2 چولہے بنائے پھر میرے دوستوں اور ہمسایوں نے حوصلہ افزائی کی ،لوگ میرے بنائے ہوئے چھوٹے سائز کے سولر چولہے بطور خاص پسند کرتے ہیں اگرچہ کارکردگی بڑے چولہوں کی بہتر ہوتی ہے، مثلاً چار لیٹر والےجو 18 سے 20 منٹ میں پانی کو ابالتے ہیں۔

    اسلام آباد: دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج

    غلام عباس کا کہناتھا کہ ہمارے پاس بجٹ کی کمی ہے اس لیے اس کاروبار کو وسعت نہیں دے سکتےمیرا ارادہ ہےاس مفید کام کو انٹرنیشنل لیول تک لے جاؤں، حالانکہ فی الوقت لوگوں کےمطالبے کے باوجود میں افغانستان کےدوسرےصوبوں تک بھی اپنے کام کو وسعت نہیں دے پایا۔ لوگ میرے چولہوں کو یہاں کابل،خوست وغیرہ میں خرید کر اپنےساتھ دوسرے صوبوں کو لے جاتے ہیں ابھی مجھے پختون بھائی کی دبئی سے کالآئیآج کل مجھے دبئی سے کالز زہادہ آ رہی ہیں-

    تنہائی سگریٹ نوشی سےزیادہ خطرناک،جبکہ قبل از وقت موت کےخطرےکو30 فیصد تک بڑھا دیتی ہے

    برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے غلام عباس نے بتایا کہ اس کا کچھ سامان تو ہمارے ملک کا بنا ہوا ہے جبکہ لوہے کی پلیٹس پاکستان، چین اور روس سے آتی ہیں۔ اس کا شیشہ بھی چین اور ایران سے آتا ہے یہ بازارمیں خام مواد پرانحصار کرتا ہےجبکہ بازار میں کسی بھی چیزکی مقررقیمت نہیں تو ان چولہوں کی قیمتیں بھی مقرر نہیں۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

  • سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں شمسی توانائی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس کو ملک بھر میں موجود عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کے ویژن پر بھی بریفنگ دی گئی ،وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے سے متعلق فریم ورک منظور کر چکی ہے ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی رواں ماہ کے اختتام تک سولر پراجیکٹس کے ٹیرف کا تعین کر لے گی ،آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں سے بڈز طلب کی جائیں گی، شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے تین منصوبے زیر غور ہیں،لیّہ 1200 ، مظّفرگڑھ اور تریموں میں 600 میگا واٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے، وفاقی حکومت کی عمارات کی سولر ائیزیشن سے متعلق ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں ،

    ‏اینکر عمران خان نے پلوشہ سے بدتمیزی کی ، انکا رویہ نہایت نامناسب تھا، نوے فیصداینکروں کوصحافتی تربیت کی ضرورت ہے، مونا خان

     اینکر امبر شمسی نے کہا ہے کہ اینکر عمران خان کی خاتون مہمان پر اس قسم کی ارناب گوسوامی والی چڑھائی باقی اینکرز اور شوز پر سوالیہ نشان بن جاتی ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت ہے،امپورٹ بل میں کمی کے لیے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے ،نجی سطح پر شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں،شمسی بجلی گھروں کے حوالے سے بڈنگ کا کام تیز ترکیا جائے ،گرمی سے پہلے سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے، شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی بلز میں کمی ہو گی ، شمسی توانائی صاف اور سستی بجلی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ،آر ایف پی اور بڈنگ کا کام تیز تر اور شفاف بنانے سے متعلق تمام متعلقہ محکمے ضروری اقدامات کریں،

  • جنوبی پنجاب کےسرکاری سکولوں میں روشنی ہوگی شمسی توانائی سے ،عثمان بزدار کا فیصلہ

    جنوبی پنجاب کےسرکاری سکولوں میں روشنی ہوگی شمسی توانائی سے ،عثمان بزدار کا فیصلہ

    لاہور:ملک میں توانئی بحران پر تو فی الحال قابونہ پایا جاسکا .البتہ قدرتنی توانائی جسے شمسی توانائی کا نام دیا جاتا ہے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا ایک بہت بڑا منصوبہ سامنے آیا ہے. اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےجنوبی پنجاب کے 10,800 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں، وہاں پر سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔

    راجن پور، چولستان، تھل اور ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی مہیا کی جائے گی اوردور دراز کے گاؤں میں بسنے والے لوگوں کو بجلی دینے کیلئے آف گرڈسلوشن پر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ توانائی کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی یونیورسٹیوں کو بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا اور بتدریج دیگر یونیورسٹیوں کو بھی سولر انرجی پر شفٹ کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ٹاسک فورس بجلی چوری روکنے کے لئے بلاامتیاز اایکشن جاری رکھے اور چوری میں معاونت کرنے والے سرکاری عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سورج سے توانائی حاصل کرنے کا بہت پوٹینشل ہے۔ سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے اور اس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل کی تنصیب سے سکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک 3ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ 9 ماہ کے دوران 32 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں