Baaghi TV

Tag: شناخت

  • ” شناخت ضروری ہے ” — عبدالحفیظ چنیوٹی

    ” شناخت ضروری ہے ” — عبدالحفیظ چنیوٹی

    کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) میں کیا درج ہوتا ہے؟

    اِس کارڈ میں شہری کا نام، پتہ، ولدیت، تاریخ پیدائش اور بائیو میٹرک معلومات کے ساتھ ایک شناختی نمبر شامل ہوتا ہے۔ یہ منفرد نمبر ہر شہری کے لئے الگ ہوتا ہے اور کبھی کسی اور شہری کو نہیں دیا جاتا۔

    اب چلتے ہیں تصویر کے دوسرے رخ کی جانب اور کوشش کرتے ہیں اک چھوٹی سی تاکہ اس مسئلہ کا حل نکل جائے۔

    خانہ بدوش فارسی زبان کا لفظ ہے جس سے مراد وہ شخص جس کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہ ہو . انگریزی ادب میں اس کیلئے ” vagrant ” کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے،
    خانہ بدوشوں کی طرز زندگی عام افراد سے مختلف ہوتی اور نہ ہی ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ ہوتا،

    خانہ بدوش سے مراد وہ لوگ ہیں جو کسی ایک جگہ قیام نہیں کرتے بلکہ جابجا گھومتے پھرتے ہیں

    یہ عموماً شہری علاقوں سے باہر خالی زمینوں اور پلاٹوں پر خیمے اور جھونپڑیاں لگا کر ڈھیرے جما لیتے ہیں۔ کالی رنگت والے خاندانوں کے اکثر افراد منشیات کے عادی پائے گئے ہیں۔ نہ صرف مرد بلکہ ان کی عورتیں حتیٰ کہ کمسن بچے بھی تمباکو نوشی اور چرس وغیرہ کی لعنت میں مبتلا ہیں۔ان میں خود محنت مزدوری کر کے بال بچوں کا پیٹ پالنے والے مرد آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسی جھونپڑیوں میں رہنے والے خانہ بدوش مرد سارا سارا دن خیموں میں پڑے رہتے ہیں جبکہ ان کی خواتین تو بھیک مانگتی ہیں، اپنا، اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے خاوند کو بھی پالتی ہیں۔

    ان سب چیزوں کے علاوہ جو توجہ طلب اور بہت ضروری عمل ہے اور سب سے زیادہ تشویشناک بات جو ہے وہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو کوئی نہیں جانتا کہ یہ لوگ کہاں سے آتے ہیں، کہاں جاتے ہیں، ان کی کوئی شناخت نہیں، ایسے افراد میں ملک دشمن افراد بھیس بدل کر آرام سے اپنے اہداف تک پہنچ سکتے ہیں اور ملکی سلامتی کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

    ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے والوں کو اس ایشو پر خصوصی توجہ دینی چاہئیے، ایسے افراد کی شناخت والے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی ہمیں سنگین مسائل سے دوچار کر سکتی ہے۔

  • بائی پولر کی شناخت کرنا اب مشکل نہیں ۔

    بائی پولر کی شناخت کرنا اب مشکل نہیں ۔

    بائی پولر کی شناخت کرنا اب مشکل نہیں ۔

    باغی ٹی وی :پیرس میں سائنس دانوں نے انسانی لہو میں 6 ایسے بایومارکر دریافت کر لیے ہیں۔ جو بائی پولر جیسے مریض کی شناخت کرنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق مونٹ پولیئر یونیورسٹی ہسپتال، سوئزرلینڈ کے نفسیاتی ہسپتال لیس ٹوئسس ،فرانس ،اور جامعہ پٹس برگ میں موجود سائنس دانوں نے ایک کمپنی ایلسی ڈیاگ کے تعاون سے معلوم کیا جا چکا ہے کہ باقی ٹیسٹوں جس طرح مرض کی شناخت کر سکتے ہیں وہاں خون کا خون کا ٹیسٹ کرانے سے بائی پولر مرض کی شناخت ہو سکتی ہے ۔
    مزید یہ کہ ڈپریشن کا مرض بہت عام ہے بہت سے لوگ ڈپریشن کے اس مرض میں مبتلا ہیں ۔ڈپریشن میں مبتلا مریضوں کی تعداد تقریباً 30 کروڑ ہے ۔اور یہ کہ ان میں 40 فیصد لوگوں کی تعداد بائی پولر کی شکار بھی ہو سکتی ہے ۔

    بائی پولر کی مندرجہ ذیل اقسام ہو سکتی ہیں ۔
    انسان بہت زیادہ مایوس ہو جاتا ہے ۔اس کی خوشی اور غمی پہلے کی نسبت مختلف ہو جاتی ہے ۔مریض کا اپنے اوپر سے اعتبار ختم ہو جاتا ہے ۔اور وه کسی بھی طرح کا فیصلہ نہیں کر سکتا ہے ۔ماضی میں اس مرض کے حوالے سے کافی تجربے ہو چکے ہیں۔تاہم اب جا کے اس کی تشخیص کا طریقہ دریافت ہو چکا ہے ۔ اس کی تشخیص ایک بلڈ ٹیسٹ سے ہوتی ہے ۔اس بلڈ ٹیسٹ میں آراین اے اور مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جاتا ہے ۔جس سے اس کی درستگی 80 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہو جاتا ہے ۔ مزید چھ بایومارکر میں سے جتنے زیادہ موجود ہوں بائی پولر کا شبہ یقین میں ڈھلتا جاتا ہے۔ اس پورے منصوبے کو ایڈٹ بی کا نام بھی دیا جا چکا ہے ۔

  • ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

    ہیلی کاپٹر حادثہ،مزید چھ لاشوں کی ہوئی شناخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو ہیلی حادثے میں مزید چھ اہلکاروں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے’

    چھ اہلکاروں کی شناخت کے بعد انکی لاشیں انکے اہلخانہ کے حوالہ کر دی گئیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، لاشیں ہسپتال سے اہلخانہ کے حوالہ کر گئیں،لاشوں کی شناخت فضائیہ کے ہسپتال میں کی گئی ہے، جن اہلکاروں کی لاش کی شناخت کی گئی ان میں لانس نایک بی سائی تیجا، جے ڈبلیو، ونگ کمانڈ پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، جتے ڈبلیو اودا س اور لانس نائک وویک کمار شامل ہیں، باقی مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

    ہیلی حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے انکے آبائی علاقوں کو بھجوایا جائے گا،جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ انکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی،حادثے میں کل 13 اموات ہوئیں جبکہ ایک شخص بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر زندہ بچا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے

    بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی اہلیہ سمیت ہیلی حادثے میں موت ہوئی ،گزشتہ روزانکی آخری رسومات ادا کی گئیں،جنرل راوت کا آخری سفر دو بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوا اور ان کی لاش بھارتی فوج کی ایک بڑی گاڑی میں رکھی گئی تھی جسے پوری طرح پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ اس کے پیچھے گاڑیوں کا بڑا قافلہ چل رہا تھا آخری سفر کے لیے آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے دو دو لیفٹننٹ جنرل سطح کے افسر قومی پرچم لے کر چل رہے تھے آخری سفر کے دوران سڑک کے دونوں طرف جنرل راوت اور محترمہ راوت کے پوسٹر لگے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا جنرل راوت اور محترمہ راوت امر رہیں۔ سڑک پر بڑی تعداد میں لوگ ہاتھوں میں جنرل راوت کے پوسٹر لیے ہوئے تھے آخری رسومات کے دوران مسلح افواج کے کل ملا کر 800 افسر اور جوان موجود تھے

    انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

    ہیلی کاپٹر حادثہ، بلیک باکس برآمد، تحقیقات کا آغاز

    ہیلی کاپٹرحادثے پر اٹھائے گئے سوال،ایم آئی 17 کے سابق پائلٹ کا بھی اہم انکشاف

    ہیلی حادثے میں بچ جانیوالے گروپ کیپٹن کو دوسرے ہسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ، خط بھی وائرل

    ہیلی کاپٹر حادثہ، پائلٹ کا آخری پیغام کیا تھا؟ بھارتی فضائیہ نے روٹ کلیئر کیا تھا یا نہیں؟ سوال اٹھ گئے

    جنرل بپن راوت کے ہیلی کا حادثہ، بھارتی فضائیہ کا تین روز بعد نیا بیان آ گیا

     

  • اوکاڑہ چونگی نمبر 6 کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ چونگی نمبر 6 کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ میں چونگی نمبر 6 گریڈ سٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے کی شناخت حافظ خادم فرید ولد منظور احمد سکنہ دیپالپور کے نام سے ہوئی ہے جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

  • اوکاڑہ: رینالہ خورد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد تھانہ صدر کی حدود پیردی ہٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک خالد نامی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس مفرورین کی تلاش کررہی ہے۔

  • اوکاڑہ چوچک کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد

    اوکاڑہ چوچک کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ چوچک کی حدود میں نہر مپالکہ کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے پولیس تھانہ چوچک موقع پر پہنچ گئی مقتول کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں مپالکہ نہر کے قریبی مکی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے ۔ لاش کی شناخت محمد نواز قوم ڈوگر جو پھول نگر کا رہائشی تھا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محمد نواز جو کہ پھول نگر اڈے میں لوڈڈ رکشہ چلاتا تھا کل کوئی نامعلوم شخص رکشہ کرائے پر لے کر گیا جو رات گئے تک واپس گھر نہیں پہنچا جس پر گھر والوں نے مقتول کی تلاش شروع کی دی ۔ محمد اعجاز جو کہ مپالکہ کا رہائشی ہے صبح اپنی زمین میں ہل چلانے کے لیے آیا تو ڈیڈ باڈی دیکھ کر اطلاع تھانہ چوچک پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر فوراً فرانزک ٹیم کو بلایا ٹیم نے لاش کے پاس سے تمام نمونے اکٹھے کئے گئے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ۔