Baaghi TV

Tag: شوبز شخصیات

  • شوبز شخصیات کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شئیرکرنے پر مداحوں کی تنقید

    شوبز شخصیات کی جانب سے عبادت کی ویڈیوز شئیرکرنے پر مداحوں کی تنقید

    اداکارہ اریبہ حبیب اور علی انصاری کی جانب سے ماہ مقدس رمضان المبارک کی عبادت کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مداحوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عبادت کو دکھاوا قرار دیا۔

    باغی ٹی وی : ماہ مقدس میں عام لوگوں کی طرح شوبز شخصیات بھی عبادات کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں اور ماہ رمضان بھرپور جوش و جذبے سے منارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر سحر و افطار اور خدا کی عبادت کرتے ہوئے ویڈیوز و تصاویر شیئر کررہی ہیں۔

    صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

    حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نے نماز پڑھنے کی ویڈیو کو شیئر کیا اریبہ حبیب کی نماز پڑھنے کی ویڈیو بعد ازاں دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کی، جس پر لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی عبادت کو دکھاوا قرار دیا۔

    بعض لوگوں نے اداکارہ کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ نماز ہر مسلمان پر فرض ہے لیکن اگر کوئی اداکار پڑھ لیتا ہے تو لوگوں کو لگتا ہے کہ کوئی عجوبہ ہوگیا؟ یہ سب ٹھیک ہے لیکن نماز پڑھنے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یقیناً یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی عبادت کررہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فنکار اس کی تشہیر کیوں کررہے ہیں۔ آپ عبادت اپنے لیے کرتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں یہ غلط ہے ایک صارف نے کہا عبادتوں کا بھی دکھاوا۔

    سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ

    صارفین نے کہا کہ اداکارہ نے عبادت کی ویڈیو کو دکھاوے کی خاطر انٹرنیٹ پر شیئر کیا، جب کہ بعض لوگوں نے مذکورہ عمل کو اداکارہ کی بے وقوفی بھی قرار دیا کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اداکارہ کی طرح دکھاوے پر یقین نہیں رکھتے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے شوہر اداکار علی انصاری کی نماز پڑھنے کی ویڈیوشئیر کی تھی اس پر بھی لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے جہاں ان کے عمل کو سراہا، وہیں ان کی عبادت کو دکھاوا بھی قرار دیا تھا-

    علی انصاری کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں سمندر کنارے ہوٹل میں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی۔

    علی انصاری کی ویڈیو پر بعض لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بھلا یہ بھی کوئی شیئر کرنے کی چیز ہے؟کچھ مداحوں نے لکھا کہ اب کوئی یہ کمنٹ نہ کرے کہ علی انصاری نے دکھاوا کیا ہے، کیوں کہ اچھے عمل کی تشہیر کرنی چاہیے اور یہ بھی حقیقت ہے سلیبرٹیز کے مداح انہیں فالو کرتے ہیں اور ان کی اچھی باتوں پر لوگ عمل کریں گے۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • شوبز شخصیات تحریک عدم  اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    کراچی: پاکستانی اداکار قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعائیں کرنے لگے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےلیے تحریک اعتماد پیش کی ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور شو کررہے ہیں گزشتہ روز حکومت نے اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کیا اور عمران خان عوام سے حمایت کی اپیل کررہے ہیں۔


    ایسے میں شوبز ستارے بھی وزیراعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ محض یہ ایک شخص کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو کامیابی عطا کرے آمین۔


    اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ بھی ہے ایک مستحکم حکومت کو گرانے سے عوام کے لیے کیا مضمرات ہوں گے گندی سیاست میں مصروف لوگوں کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہوسکتا ہے لوگوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عوامی رہنما ہے پاکستان کی خاطر عمران خان کو ہٹانے کی بجائے مدت پوری کرنے دی جائے۔


    اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عمران خان لکھ کر قومی پرچم اور دعا کا ایموجی ٹوئٹ کرایا۔

    دوسری جانب سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے مریم نواز کو ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا تھا کہ پاکستان کا جہاز کسی وقت بھی ’پرانے پاکستان‘ میں اتر سکتا ہے۔

    حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مریم نواز کے بیان پر اپنا رد عمل دیا اور دعا مانگی کہ خدا نہ کرے کہ پاکستان کا جہاز کبھی اس پرانے پاکستان میں اترے، جسے مریم نواز اور ان کی اتحادی پارٹیوں نے تباہ کیا۔


    حنا خواجہ بیات نے اپنے مختصر ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے آج تک کبھی کسی کے بارے میں کوئی سخت الفاظ استعمال نہیں کیے مگر انہیں مریم نواز نے مجبور کردیا کہ وہ ایسے جملے استعمال کریں۔

    اداکارہ نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیان پر ’آپ کے منہ میں خاک‘

    حنا خواجہ بیات نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ خدا نہ کرے کہ بقول آپ کے کہ پاکستان کا جہاز اس پرانے پاکستان میں اترے، جسے آپ نے اور آپ کی اتحادیوں نے بنایا تھا۔

    سینیئر اداکارہ نے دعا مانگی کی خدا ہمارے پاکستان کی حفاظت کرے، ملک کے اندر اور باہر بیٹھے دشمنوں سے اور پاک فوج کی بھی حفاظت کرے۔

    حنا خواجہ بیات نے محب وطن سیاستدانوں اور لیڈروں کی حفاظت کی بھی دعا مانگی اور کہا کہ ایسی دعا ہر محب وطن پاکستانی مانگ رہا ہے تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں کسی محب وطن پاکستانی سیاستدان کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے مریم نواز کا نام لے کر ان پر تنقید کی۔

    حنا خواجہ بیات کی ویڈیو کو بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیاجب کہ دیگر افراد نے بھی ان کی ویڈیو کو شیئر کیا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) تک ملتوی کردی۔

  • عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے ملکی و غیرملکی شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آج اپنی جنت کھو دی اداکار نے اپنی ماں کے قدموں کو بوسہ دینے کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو دوبارہ چوم نہیں سکوں گا۔

    عمران عباس نے اپنی جذباتی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ میری ماں کے ایصال ثواب کے لیےسورۃ الفاتحہ پڑھیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ آج ہی کے دن دو سال قبل میرے والد کا بھی انتقال ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین اور عمران عباس کے مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    اداکارہ سجل علی نے کہا کہ عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین اداکار عدنان انصاری نے بھی افسوس کا اظہار کیا-

    ترک اداکار جلال ال نے بھی افسوس کا اظہار کرتےہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    اداکارہ تارہ شفقت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اس نقصان کو صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے-

    علاوہ ازیں بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ الکا یاگنگ نے بھی افسوس کا اظہار کیا کہا کہ میں جانتی ہوں یہ کتنا بڑا دکھ ہے خدا آپ کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اور مضبوط رہو اپنا خیال رکھو-

    صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ اداکارہ مشال خان نے کہا کہ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے جبکہ نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کے ان لمحات میں عمران عباس کو دلاسہ دیا۔