Baaghi TV

Tag: شوٹنگ

  • اداکارہ میرا کا بازو فریکچر

    اداکارہ میرا کا بازو فریکچر

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا بازو فریکچر ہوگیا ہے

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان کی حامل اداکارہ میرا کا بازو فریکچر ہو گیا ہے، دوران شوٹنگ اداکارہ میرا خود کو سنبھال نہ سکیں اور گر گئیں، جس سے انکو بازو پر چوٹ آئی، اداکارہ میرا ڈاکٹر کے پاس گئیں اور بازو کا چیک اپ کروایا، اداکارہ میرا کے بازو فریکچر ہوا ہے جس پر ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 10 دن کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے، واقعہ کے بعد کی اداکارہ میرا کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کے بازو پر پٹی بندھی ہوئی ہے.

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

    میرا لٹ گئی،مسلح افراد کا حملہ، میرا کی امی کے ساتھ زیادتی،جانیے اداکارہ میرا کی زبانی

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

    اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

  • انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدرکا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدرکا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران شوٹنگ کےکھیل کی تعریف کی ہے

    انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر Luciano Rossi نے پاکستان کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کی شوٹنگ میں کامیابی اور بنیادی ڈھانچے میں نمایاں پیش رفت پر خراج تحسین پیش کیا،انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور شوٹنگ کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں شوٹنگ کے کھیل کو فروغ دینے، بہتر بنانے پر انکی کوششوں کو تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا.انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی کا کہنا تھا کہ میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی قیادت کی تعریف کرنا چاہتا ہوں اور انکے کھلاڑیوں کی بھی جنہوں نے 2024 گیمز کے لیے اولمپک کوٹہ حاصل کیا ،”میں ان کے لیے پیرس میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

    پاکستانی ایتھلیٹس اب تک 10 میٹر ایئر پسٹل مین گلفام جوزف، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مین میں غلام مصطفیٰ بشیر اور 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین میں کشمالہ طلعت، پیرس 2024 کے تین کوٹہ حاصل کر چکے ہیں۔

    اس سنگ میل کے موقع پر اعتراف کے طور پر، انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے پاکستان کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ے رکن ایچ ای سید شاہد علی کو ایوارڈ پیش کیا، ایوارڈ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی میں آئی او سی کے رکن کی نمایاں خدمات اور ملک کے اندر اولمپک کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

    انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا،انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لئے حوصلہ افزائی کی پاکستان کی کارکردگی کو دنیا نے تسلیم کیا،انٹرنیشنل شوٹنگ سپورٹس فیڈریشن کے صدر روسی نے کھیلوں کے عہدیداروں سے ملاقات اور لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ بھی کیا.

  • شعیب اختر نے اپنی بائیوپک کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا

    شعیب اختر نے اپنی بائیوپک کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا

    پاکستانی سابق کرکٹر شعیب اختر نےاپنی بائیوپک بنانے والوں کے خلاف اسٹے آرڈر حاصل کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی :سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے ٹوئٹر پر اسٹے آرڈر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی پر ممکنہ طور پر بننے والی فلم کے خلاف اسٹے آرڈر محفوظ ہے، مقدمے کے حتمی فیصلے تک فلم کی شوٹنگ اور ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے معاہدے کے قانونی خاتمے سے قطع نظرفلم کی شُوٹنگ جاری رکھنے کی تحریری دھمکی دی تھی، اپنی بائیو پک کے پروڈیوسر/ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جو فریقین کے درمیان معاہدہ ختم ہونے کے باوجود فلم کی تیاری میں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی

    اس سے قبل شعیب اختر نے فلم میکرز اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ان کی سوانح عمری پر فلم بناتے رہے اور ان کے نام یا زندگی کی کہانی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کیا تو انکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

    شعیب اختر نے بیان میں کہا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے اپنی انتظامیہ اور قانونی ٹیم کے ذریعے معاہدہ ختم کرتے ہوئے فلم راولپنڈی ایکسپریس سے خود کو الگ کرلیا تھا، یقینی طور پر یہ میرا خواب تھا جسے میں حقیقت کا رنگ دینا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے معاملات ٹھیک نہیں ہوئے اور ہمیں فلم کو روکنا پڑا۔

    کیا اسلام آباد ہائیکورٹ اس ملک کے نظام کو ٹیک اوور کرلے؟ عدالت

  • اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

    اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

    پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت،دربار بابا فرید کے تقدس کی دھجیاں بکھیر دی گئی دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ حکام کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے-

    سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘میں نظر آئیں گے؟

    وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دلہن کے سفید لباس میں ملبوس ماڈل کو دائروں میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کیمرہ مین سمیت کچھ اور لوگ بھی اردگرد موجود ہیں کیمرہ مین اور دلہا دلہن کے بارے میں ابھی تک کو ئی معلومات سامنے نہیں آئیں-

    ذرائع کے مطابق نوبہایا جوڑا کے ویڈیوز کی شوٹنگ اندرون دربار تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کے بعد مذہبی حلقوں میں غم و غصہ پھیل گیا-

    منی لانڈرنگ ریفرنس :حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید پر پولیس بھی حرکت میں آگئی غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل کردیئے گئے پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت تین نامزد افراد اور نامعلوم دولہا دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے-

    ذرائع کے مطابق اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کےلیے ایک نگران کو معطل کردیا-

    آمرانہ سوچ آزادیِ صحافت کا گلا دبانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے،بلاول

  • ڈراموں میں گولی لگتی کیسے ہیں امر خان نے بتا دیا

    ڈراموں میں گولی لگتی کیسے ہیں امر خان نے بتا دیا

    امر خان نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امر خان جو سین کرنے جا رہی ہیں اس میں انکے بازو پر گولی لگے گی. امر خان نے گولی کیسے لگتی ہے یہ سارا کچھ وڈیو میبں دکھایا،. گولی لگنے سے پہلے اداکار کو کس طرح تیار کیا جاتا ہے یہ وڈیو میں بہت صاف دکھایا گیا ہے. امر خان نے اس وڈیو کا کیپشن بھی لکھا ” کچھ سینز کرنے میں بہت مزا آتا ہے لیکن ٹیکنکلی ان سے ڈر ہی لگ رہا ہوتا ہے. بطور آڈینز میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ ایکشن سینز کیسے ہوتے ہیں اور خصوصی طور پر گولی کیسے لگتی ہے کہ خون بہنا شروع ہو جائے. میں یہاں یہ گھتھی سلجھا دیتی ہوں کہ آخر گولی کیسے لگتی ہے اور خون کیسے بہتا ہے، یہ دراصل ایک الیکٹرک کریکر ہوتا ہے جو کہ پھٹتا ہے. امر خان

    نے اس پوسٹ کو جب لکھا تو ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ کام صرف ایکسپرٹ کے زیر سرپرستی ہوسکتا ہے اور آپ بالکل بھی اسکو خود سے ٹرائی نہ کیجے گا. یاد رہے کہ فلم دم مستم کے ریلیز کے بعد امرخان ایک بار پھر چھوٹی سکرین کا رخ کررہی ہیں. امر خان ملٹی ٹیلنٹڈ ہیں بہترین اداکارہ ، بہترین رقاصہ اور اب تو مصنفہ بھی ہیں. امر خان نے ابھی تک ہر قسم کے کردار کئے ہیں چاہے نیگیٹیو ہوں یا پازیٹیو.

  • نیلم منیر کو قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟

    نیلم منیر کو قتل کرنے کی کوشش کس نے کی؟

    باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر جو کم مگر معیاری کام کرتی ہیں انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین یعنی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے مداحوں نے ان کو ہر جگہ سراہا ہے. نیلم کسی بھی کردار میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں اور یہی ان کی اداکاری کی خاصیت ہے. اداکارہ کی رواں برس عید الفطر پر فلم چکر ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں ان کے ساتھ احسن خان تھے اس فلم کو یاسر حسین نے بنایا تھا. فلم تو پڑے پردے پر اپنا جادو نہ جگا سکی لیکن اس میں نیلم کی اداکاری یقینا لوگوں کو یاد رہ گئی. فلم چکر کی شوٹنگ کا ایک وڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا

    ہے کہ نیلم منیر پر کوئی حملہ کرتا ہے اسکی جان لینا چاہتا ہے نیلم اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے لیکن آخر میں وہ اسکی جان لے لیتا ہے اور ان کو قتل کر دیتا ہے. اس کلپ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور پر اداکارہ نیلم منیر کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. نیلم منیر کی اداکاری اس سین میں دیکھنے والی ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا نیلم منیر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور فلم چکر میں انہوں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے. یاد رہے کہ نیلم منیر کے ساتھ احسن خان کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے.