Baaghi TV

Tag: شوکاز نوٹس

  • پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات پرڈاکٹر زرقاء کو شوکاز نوٹس جاری

    پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات پرڈاکٹر زرقاء کو شوکاز نوٹس جاری

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر زرقاء کو پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، جس میں ان سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    سینیٹر ڈاکٹر زرقاء کو نوٹس پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ فلور پر دیا گیا بیان پارٹی مؤقف سے متصادم ہے شوکاز نوٹس میں آزاد کشمیر کے عوام سے متعلق استعمال کی گئی زبان پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ سینیٹ میں کی گئی تقریر اور بعد ازاں میڈیا پر دیئے گئے بیانات کو بھی نوٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پارٹی مؤقف کے مطابق ذاتی آراء کو پارلیمانی پلیٹ فارم سے پیش کرنے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور اسے پارٹی بیانیے کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ قومی اہمیت کے حساس معاملات پر پارٹی پالیسی کی پابندی لازم ہے، جبکہ آئندہ غیر مجاز بیانات سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور ڈاکٹر زرقاء سے 7 روز میں تحریری جواب طلب کیا گیا ہے، پارٹی قیادت نے ہدایت کی ہے کہ حساس قومی و علاقائی معاملات پہلے پارٹی فورم پر اٹھائے جائیں اور عوامی سطح پر بیان بازی سے اجتناب کیا جائے۔

  • لطیف کھوسہ کی  پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل

    لطیف کھوسہ کی پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل

    سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

    سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ،سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا

    شوکاز نوٹس نیئربخاری کی طرف سے جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینیئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کر رہے ہیں اور کرپشن کیسز میں سزا پانے والے ملزم کے کیسزمیں معاونت کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے وکلا کنونشن سے خطاب میں سائفر کے حوالے سے ریاست پر تنقید کی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    بشری بی بی کومسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے،لطیف کھوسہ

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جو کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا تو کوئی سیکریسی باقی نہیں رہتی

  • حافظ نعیم کوووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز نوٹس میں بتاؤں گا،اسد امان

    حافظ نعیم کوووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز نوٹس میں بتاؤں گا،اسد امان

    کراچی: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں فارورڈ بلاک بنانے والے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد امان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کل بھی مخالفت کی تھی آئندہ بھی کریں گے-

    باغی ٹی وی:نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے 32 منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسدامان نے کے ایم سی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم 32 اراکین پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں، ہم اپنی مرضی سے ایوان نہیں گئےمیئر الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز میں بتاؤں گا۔

    پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے یو سی چیئرمین نے مزید کہا کہ ایوان میں جا کر ہم بھرپور اپوزیشن کریں گے، ہم حافظ نعیم کو نہیں پارٹی کو جوابدہ ہیں پیپلز پارٹی کی کل بھی مخالفت کی تھی آئندہ بھی کریں گے-

    کوٹےسےکئی گنا زائد الکوحل کی فروخت کی اجازت،ماہانہ رقم فرح گوگی کوپہنچائی جاتی

    انہوں نے اور ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تھا ہوں اور رہوں گا پی ٹی آئی میں کرائے دار نہیں مالک مکان ہوں پی ٹی آئی سندھ کےشوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب دوں گا ہم کے ایم سی میں اپوزیشن بینچز پربیٹھیں گے مجھے شوکاز نوٹس بھی فیس بک اور واٹس سےملا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بکنےوالےنہیں ہیں،9 مئی کےبعدتمام اراکین پر دباؤ ہے 3دن میں شوکاز کا جواب دوں گا پارٹی فیصلےکاپابند ہوں، حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کی بہت وجوہات تھیں کچھ نادان لوگ سمجھتے ہیں ہم بک گئےہیں ایسی بات نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی خوش گپیاں، تقریر کی اور چل پڑے

    ووٹر لسٹوں میں اندراج و اخراج اور درستگی پر ایم کیوایم کا شدید تحفظات کا …

  • میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    میئر کراچی کے الیکشن:پی ٹی آئی کےغیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے الیکشن پر غیر حاضر چیئرمینز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : غیر حاضر یو سی چیئرمینز کو شوکاز نوٹسز آرٹیکل 63 اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ 15 جون کو دانستہ طور پر غیر حاضر ہوکر پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی پارٹی ہدایت کے باوجود مئیر کراچی کے انتخابات کے موقع پر حاضر کیوں نہیں ہوئے؟ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں یوسی چئیرمین کی بنیادی رکنیت خارج کی جاسکتی ہے۔

    شوکاز نوٹس کا جواب 3 دن میں محمد مبشر الحق کو جمع کرانے کی مہلت دی گئی ہے شوکاز نوٹس پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے 29 یو سی چیئرمینز کو جاری کیے گئے۔

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر کے الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 2 ارکان کوپارٹی عہدوں سےہٹا دیا گیا ہے،سٹی کونسل رکن صنوبر فرحان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہےکیونکہ صنوبر فرحان میئر کراچی کے الیکشن والے روز غیر حاضر رہی تھیں سٹی کونسل رکن ثمرین ناز کو صفورہ ٹاؤن صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کہ 15 جون کو ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن میں حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار مرتضیٰ وہاب تھے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان کےغیرحاضر رہنےکی وجہ سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ ملے،پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔

    ٹھٹھہ :ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غلام فاروق …

    کلر کہار کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ،13 افراد جاں بحق 15 زخمی

  • اے آر وائی کا گھیرا مزید تنگ:قومی سلامتی کمیٹی کی خبرکوذرائع سے چلانے پرشوکازنوٹس

    اے آر وائی کا گھیرا مزید تنگ:قومی سلامتی کمیٹی کی خبرکوذرائع سے چلانے پرشوکازنوٹس

    اسلام آباد:اے آر وائی کا گھیرا مزید تنگ:قومی سلامتی کمیٹی کی خبرکوذرائع سے چلانے پرشوکازنوٹس ،اطلاعات کے مطابق اس وقت پیمرا کی طرف سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پربہت زیادہ دباوبڑھا دیا گیا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اے آر وائی کو شوکاز نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جھوٹی خبر چلانے پر اے آ ر وائی نیوز کو پیمرا نے شو کاز نوٹس جا ری کر دیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کی خبر کو ذرائع سے چلانے پر جواب طلب کر لیا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرنے واضح کردیا ہے کہ امریکا پاکستان میں رجیم چینج میں ملوث ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے میں حکومتی دباؤ کے باوجود امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید ڈٹ گئے۔

    نجی ٹی وی اے آر وائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی سفیر اسد مجید پر بیان بدلوانے کے لیے حکومتی دباؤ کام نہ آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد مجید نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ خط میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے، کیسے کہوں کہ یہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے، خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • تحریک انصاف کو چھوڑا نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا،نور عالم خان

    تحریک انصاف کو چھوڑا نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا،نور عالم خان

    تحریک انصاف کو چھوڑا نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا،نور عالم خان
    نور عالم خان نے پی ٹی آئی کے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا

    نور عالم خان کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، نور عالم خان نے نوٹس کے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں،میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے میں نے نہ تحریک انصاف کو چھوڑا ہے ، نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں،میرے اوپر آئین کے آرٹیکل 63 کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا،شوکاز نوٹس میں لگے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں،تمام الزامات غلط ہیں ذاتی پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا

    منحرف پی ٹی آئی رکن احمد حسین ڈیہڑ نے بھی شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا ،جس میں کہا گیا کہ شوکاز میں مجھ پر غیر حقیقی اور جھوٹے الزامات لگائے گئے، اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزمات کی تردید کرتا ہوں،کبھی نہیں کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا میری وابستگی تحریک انصاف سے ہے،پارٹی چھوڑنے کا الزام چھوٹا ہے، ذاتی طور پر پیش ہو کر جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے، مجھ پر لگائے گئے تمام الزمات کی تردید کرتا ہوں

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی تھی، نوٹس نور عالم خان ، افضل ڈاھانڈ لاشیر وسیر ، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ ، قاسم نون، غفارر وٹو ، عامر طلال گوپانگ،باسط سلطان ،وجیہہ قمر ، رمیش کمار ، نزہٹ پٹھان اور ریاض مزاری کو جاری کیے گئے۔نوٹس میں منحرف ارکان سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ دینےکے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے اراکین 26 مارچ دن 2 بجے سے پہلے پارٹی چیئرمین کے سامنے پیش ہونے کے پابند تھے