Baaghi TV

Tag: شوکت خانم

  • پشاور سے شوکت خانم ہسپتال کا ڈاکٹر اغوا

    پشاور سے شوکت خانم ہسپتال کا ڈاکٹر اغوا

    شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر محمد یوسف پشاور سے اغواء کر لئے گئے

    مغوی ڈاکٹر اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کےلیےصبح گھر سے نکلا، 15 منٹ بعد اطلاع ملی کہ ڈاکٹر یوسف کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ کھڑی ہے، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے سربند اچینی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا،ڈاکٹر محمد یوسف صبح اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ 15 منٹ بعد اس کے والد کو کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ کھڑی ہے،ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج مقدمے کے مطابق موقع پر پہنچ کر گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا،پولیس نے ڈاکٹر محمد یوسف کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں

    پشاور میں دن دہاڑے ڈاکٹر کا اغوا امن و امان کی انتہائی مخدوش صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، خٰیبر پختونخوا میں بدامنی بڑھ چکی ہے، حکومت صرف عمران خان کی رہائی کی طرف توجہ کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، شوکت خانم ہسپتال منتقل

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ، شوکت خانم ہسپتال منتقل

    تحریک انصاف کی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں‌طبیعت خراب ہو گئی

    یاسمین راشد کو کوٹ لکھپت جیل سے شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں‌یاسمین راشد کا طبی معائنہ جاری ہے،یاسمین راشد کو سخت سیکورٹی میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کا کہنا ہے کہ عدالت نے کئی بار تحریری حکم دیا تھا کہ ان کا علاج کروایا جائے، علاج دیر سے کروانے پریاسمین راشد کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی ہے، یاسمین راشد کے کینسر سے متعلق کچھ ٹیسٹ ہونے پر صورتحال واضح ہوگی

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت ناساز ہے اور انھیں شوکت خانم منتقل کیا گیا ہے۔ مقتدرہ کوئی خدا کا خوف کرے اور بے گناہ اور بزرگ خاتون کو رہا کرے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نومئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد پر نومئی کے متعدد مقدمے درج ہیں، کئی مقدمات میں یاسمین راشد کی ضمانت ہو چکی ہے

    حکومت کی ڈبل گیم،دھرنے پر جانیوالی خواتین کو روک دیا گیا،ترجمان جماعت اسلامی برہم

    یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

    جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

    دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

  • دس ارب ہرجانہ کیس،اضافی دستاویزات پر فیصلہ محفوظ

    دس ارب ہرجانہ کیس،اضافی دستاویزات پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق وزیر اعظم کا خواجہ آصف کیخلاف دس ارب ہرجانہ کیس ،خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست منظور کئے جانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،سابق وزیر اعظم کی طرف سے بیرسٹر ولید اقبال عدالت میں پیش ہوئے، وکیل خواجہ آصف نے عدالت میں کہا کہ خواجہ آصف نے کچھ دستاویزات دیں اور ترمیم کی، شوکت خانم سے متعلق دستاویزات ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ دستاویزات دوران جرح سامنے آئی تھیں ، وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ میں اس پر تفصیل سے آتا ہوں پہلے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ لیتے ہیں،وکیل خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کا آرڈر پڑھ کر سنایا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    گزشتہ سماعت پرخواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا ،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،

  • عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں،شرجیل میمن

    عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج اگر ادارے نیوٹرل ہیں تو نیازی انکو بلیک میل کر رہا ہے میری مدد کرو اور کرسی پر مجھے بٹھاؤ،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول دنیا کے واحد وزیر خارجہ ہیں جس ملک میں گئے رولنگ پارٹی کی جانب سے انکے سر کی قیمت رکھی ہوئی تھی ، جرات کرکے اس ملک میں کیے گئے انکے میڈیا کے سوال کا جواب دیا اور اپنے موقف پر قائم رہے ،اپوزیشن لیڈر روپوش ہیں بھاگے ہوئے ہیں دیکھتے ہیں کب تک یہ بھاگتے ہیں ،جو سیاسی لوگ ہیں انکو واپس لینے کے لئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی جو لوگ قابل قبول نہیں انکے حوالے سے بھی قیادت فیصلہ کرے گی

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو گالم گلوچ کو کلچر دیا ہے عمران خان کے لیے 190 ملین پاونڈ اسکینڈل ہی کافی ہے عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں  ہم نے 2018 میں جبری شمولیتیں دیکھیں عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جبری شمولیتیں کروائی گئیں لوگوں کو آپ کا جبری اتحادی بنایا گیا عمران خان کو مصنوعی سیاستدان بنایا گیا ممبران نے اپنی مرضی سے آپ کے خلاف عدم اعتماد میں ووٹ دیا

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان رونا رو رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہورہا ہے لوگوں کو دباؤ میں لاکر پی ٹی آئی میں لایا گیا عمران خان صاحب جیسی کرنی ویسی بھرنی انہوں نے ساڑھے 3 سال میں ملک کے لیے کچھ نہیں کیا عمران خان نے دنیا میں پاکستان کو بد نام کیا القادرٹرسٹ ہی آپ کی سزا کے لیے کافی ہے بینک رسید نکالی جائے، پیسے کہاں سے آئے اور کس نے دیے کیسز کے حقائق میڈیا پر آئیں گے تو لوگوں کو آپ کا پتہ چل جائے گاعدالت کا سب کو احترام کرنا چاہیئے

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

  • شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا،رانا ثناء اللہ

    شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا،رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر برس پڑے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھا لی، ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک؛ عدالت اور پولیس کے سامنے نہ پیش ہونے کے لئے معائنہ سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہے۔ عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور، ٹیرن کا والد بیمار، شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لئے جھوٹی رپورٹ بنوائی گئی ،10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لئے تھی، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کے لئے توڑیں ، بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد پیشِ خدمت ہے شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا جیسے ہی حکم دیا شوکت خانم ہسپتال سے طبی بہانہ آ گیا، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا۔ عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ، فارن ایجنٹی سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے۔ بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا ہے تاکہ عدالت نہ جانا پڑے، جواب نہ دینا پڑے ،”میرا ہسپتال، میری مرضی، میری پسند اور سہولت کا مشورہ“

    واضح رہے کہ شوکت خانم کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کرنا پڑے گا، میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں

    پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

    اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

  • عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ مل گیا

    عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ انکے معالجین نے دے دیا ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق شوکت خانم کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، میڈیکل بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے سوجن سے انفیکشن ہوا تو دوبارہ آپریٹ کرنا پڑے گا، میڈیکل بورڈ کی جانب سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر معمولی نقل و حرکت سے پرہیز کریں اور متاثرہ ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے پرہیز کریں

    گزشتہ شب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم ہسپتال گئے تھے، ،عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ مین 121 مقدمات کے حوالہ سے پیشی تھی عدالت پیشی کے بعد عمران خان کی ٹانگ میں تکلیف ہوئی اور عمران خان کو مبینہ طور پر جہاں گولی لگی تھی وہاں سوجن ہو گئی جس کے بعد عمران خان علاج اور چیک اپ کے لئے ہسپتال منتقل ہو گئے عمران خان سخت سیکورٹی میں ہسپتال گئے تھے

    عمران خان کو وزیر آباد لانگ مارچ کے دوران گولی یا ذرات لگے تھے تب سے عمران خان زمان پارک مین ہیں ۔اس دوران ان پر مختلف مقدمات بھی قائم کر دیئے گئے عمران خان نے زمان پارک کو مسکن بنا کر گرفتاری سے بچنے کے لیے کارکنان کو ہمیشہ ڈھال بنایا ۔ عدالت پیشی کے بعد سوجن کی وجہ سے وہ ہسپتال گئے ہین

    دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے اور وہ عدالت پیش نہیں ہوں گے اس حوالہ سے انہوں نے اپنے وکلا سے مشاورت کر لی ہے ۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مین عمران خان کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی جایے گی اور کہا جائے گا کہ ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا ہے اسلیے انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے ۔

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

  • فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، شوکت خانم میں علاج جاری

    فردوس جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، شوکت خانم میں علاج جاری

    سینئر اداکار فردوس جمال جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور میں بہترین کام کرکے اپنا نام اور مقام بنایا . آج ان کا شمار پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں میں ہوتا ہے. فردوس جمال کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں لیکن پچھلے کچھ برسوں سے سکرین سے کچھ دوری بنائے ہوئے ہیں. حال ہی میں ان کے بیٹے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد فردوس جمال کینسر جیسے مرض سے جُوج رہے ہیں اور آج کل وہ شوکت خانم ہسپتال سے اپنا علاج کروا رہے ہیں. میں جانتا ہوں کہ یہ سخت علاج ہے، لیکن

    کیا کیا جائے یہی زندگی ہے . لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فردوس جمال کے پرستار ، دوست ، کولیگز ، فیملی ہر کوئی ان کے ساتھ کھڑا ہے . مجھے یقین ہے کہ میرے والد کینسر جیسے مرض کو شکست دیں گے.حمزہ نے جیسے ہی یہ پوسٹ‌ شئیر کی ، تو انڈسٹری والے ان کے کولیگز نے نیک تمنائوں کا اظہار کیا . یاد رہے کہ حمزہ فردوس بھی اداکار ہیں لیکن وہ بھی اپنے والد کی کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں . فردوس جمال ایک نڈر فنکار ہیں جو ، کچھ بھی دل میں نہیں‌رکھتے جو سمجھ میں آئے بول دیتے ہیں پھر چاہے کوئی تنقید ہی کیوں نہ کرے.

  • عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

    عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم اسپتال ميں زيرعلاج ہیں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبعيت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا پینل آج عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔

    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر…

    عمران خان کا ایک بار پھر ایکسرے اور ٹیسٹ کروائے جائیں گے، جس کے بعد ڈاکٹرز کے بورڈ عمران خان کو ڈسجارچ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا قومی امکان ہے-

    گذشتہ روز ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا ٹانگ میں لگی گولیاں نکالنے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک دن اسپتال میں رکنے کا مشورہ دیا تھا۔

    فیض آباد کے مقام پر بائیکیا چلانے والے لڑکے کی موٹرسائیکل جلا دی گئی

    واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

    دوسری جانب تین روز گزرنے کے باوجود معاملے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے گزشتہ روز یہ خبرسامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی قانون کے مطابق کارروائی کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔

    سابق نگراں وزیراعظم بلخ شیر مزاری انتقال کرگئے

    گزشتہ روزسابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے گفتگو میں کہا تھا کہ جب کنٹینرپر تھا تو ایک دم گولیوں کا ایک برسٹ آتا ہے، گر جاتا ہوں، ایک برست الٹے ہاتھ کی طرف سے آتا ہے دوسرا سامنے سے آتاہے، 2 آدمی تھے جب گر رہا ہوتا ہوں میرے اوپر سے گولیاں جاتی ہیں، کیونکہ میں گر گیا تھا، میرے خیال میں اوپر جو بیٹھا ہوا تھا اس نے سوچا ہوگا کہ ہم نے انہیں ماریں گے۔

    عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے…

  • تحریک انصاف حکومت کا سیکنڈل احسن اقبال کے سامنے آ گیا

    تحریک انصاف حکومت کا سیکنڈل احسن اقبال کے سامنے آ گیا

    تحریک انصاف حکومت کا سیکنڈل احسن اقبال کے سامنے آ گیا

    وزیر منصوبہ احسن اقبال کی زیر صدارت ون پیشنٹ ون آئی ڈی ‘منصوبہ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا

    اجلاس میں این آئی ٹی بی ، وزارت صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران نےشرکت کی اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پروجیکٹ کا مقصد وفاق کے زیر نگرانی ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترسہولیات اورمالی وسائل کو موثراندازمیں استعمال میں لانا تھا منصوبہ 24 جون 021 میں پراسرار طورروک دیا گیا این آئی ٹی بی کے پروجیکٹ پر51 ملین روپے خرچ ہو چکے تھے این آئی ٹی بی کا پروجیکٹ 75 فیصد مکمل ہو چکا تھا این آئی ٹی بی کا ایک پراجیکٹ روک کے شوکت خانم ہسپتال کا سافٹ وئیر استعمال کرنے کا حکم دے دیا گیا

    وفاقی وزیر احسن اقبال کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پراجیکٹ 2020 میں شروع ہوا اور 2023 میں اس نے مکمل ہونا تھا

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف

    وفاقی وزیراحسن اقبال نے وزارت صحت کی جانب سے سرکاری ادارے کے تیارکردہ سافٹ وئیر کو ہٹا کرغیر شفاف انداز میں شوکت خانم ہسپتال کے ایم آئی ایس سسٹم نافذ کرنے کے پلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس معاملہ میں غیر شفافیت اور بدنیتی نظر آتی ہے این آئی ٹی بی کے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کو شوکت خانم کے سسٹم سے تبدیل کرنے کی کوشش مفادات کے ٹکرائو کا مظہر ہے سرکاری ہسپتال کا ڈیٹا کس طرح پرائیویٹ ادارے کو دیا جا سکتا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کے one patient one ID پراجیکٹ کا جائیزہ لیا-PTI حکومت نے وزارت IT کے تیارکردہ سافٹ وئیر کو جس پر Rs51m سے زائد خرچ کئے جا چکے تھے یکا یک مسترد کر کے شوکت خانم ہسپتال کا سافٹ وئیر استعمال کرنے کا حکم جاری کر دیا جس سے اسے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈیٹا تک رسائی ہو سکتی تھی

    صحافی وسیم عباس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر روکنے کے بعد سابقہ حکومت کا صحت سے جڑا ایک اور سکینڈل.. کیا شوکت خانم کو اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کے ڈیٹا تک رسائی دینے کا پراجیکٹ بغیر ٹینڈر کرنا conflict of interest نہیں؟؟ پمز میں آئی ٹی کے ہیڈ نے اسکی مخالفت کی تو اسے کھڈے لائن لگایا؟

  • والد انکار کرے تو جرمانہ شوکت خانم میں جمع کرایا جائے،لاہور ہائیکورٹ

    والد انکار کرے تو جرمانہ شوکت خانم میں جمع کرایا جائے،لاہور ہائیکورٹ

    والد انکار کرے تو جرمانہ شوکت خانم میں جمع کرایا جائے،لاہور ہائیکورٹ

    جائیداد کا حصہ بہن کو دینے پر والد کو ذہنی معذور قرار دینے کے لیے بیٹے کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے باپ کو ذہنی معذور قرار دینے والے بیٹے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ بیٹے کی نظر والد کی جائیداد اور پیسے پر ہے کچھ ماہ قبل والد نے جائیداد کا کچھ حصہ بیٹی کے نام کیا پر جس پر بیٹے ناراض ہوئے بیٹا مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کےلیے والد کو زہنی معذور قرار دینے لگا،بیٹے نے جائیداد کا کچھ حصہ بہن کے نام کرنے پر باپ کو ذہنی معذور قرار دیا

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے دنیاوی فائدے کے لئے بیٹا اس حد تک گر گیا ،درخواست گزار تین ماہ کے اندر 2لاکھ جرمانہ والد کو ادا کرے ،اگر والد جرمانہ کی رقم لینے سے انکار کرے تو جرمانہ شوکت خانم مین جمع کرایا جائے ڈپٹی کمشنر لاہور رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے ذریعے جمع کرائیں جسٹس طارق سلیم شیخ نے 12صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے والد کو طلب کیا جو کہ بالکل صحت مند تھا اور جوابات دئیے

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام