Baaghi TV

Tag: شکار

  • ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے  مارخور کا شکار کرلیا

    ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے مارخور کا شکار کرلیا

    چترال کے علاقے میں ایک اور کشمیری مارخور کا شکار کیا گیا، جس کا شکار ہسپانوی شکاری نے کیا۔ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق، ہسپانوی شکاری نے یہ شکار چترال کے معروف علاقے گہریت گول کنزر وینسی میں کیا۔

    ڈی ایف او وائلڈ لائف فاروق نبی نے میڈیا کو بتایا کہ ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے پانچ منٹ کے اندر 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کو نشانہ بنایا۔ شکاری نے اس شکار کے لیے پاکستانی حکام کو 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے عوض ٹیکس ادا کیے۔یہ مارخور کا شکار سیزن کا دوسرا شکار تھا، جس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے بھی چترال میں ایک کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔ حکام کے مطابق، رونالڈ جوویٹ نے اس شکار کے لیے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی بولی دی تھی، جس میں اس نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز میں شکار کے پرمٹ حاصل کیے تھے۔

    پاکستانی حکومت اور مقامی حکام اس شکار کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو جنگلی حیات کے تحفظ اور علاقے کے مقامی باشندوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کشمیری مارخور کا شکار پاکستان میں خاص طور پر چترال میں بہت مقبول ہے، اور یہ بین الاقوامی شکاریوں کے لیے ایک بڑا کشش کا باعث بنتا ہے۔چترال میں کشمیری مارخور کے شکار پر پابندیاں اور قواعد و ضوابط موجود ہیں تاکہ ان جانوروں کی نسل کی حفاظت کی جاسکے۔

    گوجرانوالہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کی تقریب منعقد، کیک کاٹا گیا

  • چار مارخور پرمٹ فروخت کر کے خیبر پختونخوا حکومت نے 25 کروڑ کمالئے

    چار مارخور پرمٹ فروخت کر کے خیبر پختونخوا حکومت نے 25 کروڑ کمالئے

    خیبر پختونخوا حکومت نے چار مارخور پرمٹ فروخت کر کے 25 کروڑروپے کما لیے،

    محکمہ جنگی حیات خیبر پختونخوا نے اس ضمن میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو گی، اس کے علاوہ کوہستان کے علاقے کیگا میں ایک مارخور کے شکار سے 5 کروڑ 37 لاکھ روپے ملیں گے،گہریت، چترال سے ایک مارخور کے شکار سے 5 کروڑ 28 لاکھ روپے کی آمدن ہو گی ، ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے،

    مارخور کے لئے ایک مخصوص علاقہ ہے۔اس علاقہ میں مارخور سمیت دیگر جانور ہوتے ہیں ۔مارخور کی 1990 میں تعداد بالکل گر گئی تھی۔پاکستان کا 18% علاقہ مارخور اور برفانی چیتے کے لئے ہے ۔سن 2000 میں ٹرافی ہنٹنگ کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا ۔شروع میں 6 اور بعد میں 12 مارخور کے شکار کا کوٹہ ہوا۔یہ شکار کا کوٹہ بین الاقوامی درجہ پر جاتا ہے۔گزشتہ برس مار خور کا سب سے مہنگا شکار پرمٹ 1 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا بکا ۔اس رقم کا بیس فیصد حصہ محکمہ جنگلی حیات کو گیا ۔تین سے پانچ ہزار مارخور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔منسٹری اس سب پر کارڈنیشن کا ادارہ ہے۔صوبائی وائلڈ لائف تمام کام دیکھتی ہے ۔

    چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    امریکی شہری نے ریکارڈ 232,000 ڈالر کا پرمٹ حاصل کر کے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

    چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • ہنٹنگ سیزن 2023-2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    ہنٹنگ سیزن 2023-2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    قصور
    وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے ہنٹنگ سیزن 2023-2024 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب نے پنجاب بھر میں تمام علاقائی ڈپٹی ڈائریکٹرز وائلڈ لائف کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا
    جس میں آبی پرندوں و دیگر مخصوص پرندوں کے شکار کے ہنٹنگ سیزن 2023-24 کا نوٹیفکیشن جاری کرنے ہدایت کی گئی ہے

    محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب اینڈ وائلڈ لائف ایکٹ، 1974 کے پہلے شیڈول میں شامل آبی و دیگر مخصوصہ پرندوں کے شکار کے سیزن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے 1 اکتوبر 2023 سے 31 مارچ 2024 تک صرف ہفتہ،اتوار کے دن شکار کی اجازت دی ہے اور ضلع بھر کے آفیسرز کو حکم جاری کیا ہے کہ
    قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے اور صرف مستند اسلحہ اور مستند وائلڈ لائف شوٹنگ لائسنس کے حامل شکاریوں کو شکار کی اجازت دیتے ہوئے پرندوں کی شکار کی حد پہ پابندی کروائی جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات بنائے جائیں

  • قمری پرندے کے شکار پر پابندی

    قمری پرندے کے شکار پر پابندی

    سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی پرندہ قمری ان پرندوں میں سے ایک ہے جن کا شکار تمام افزائش اور نقل و حمل کے ممالک میں منع ہے کیونکہ اس کی کم تعداد کے بعد اسے عالمی سطح پر معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ لہذا ضرورت سے زیادہ شکار کی وجہ سے خاص طور پر یورپ میں اس پرندے کی افزائش نسل کے علاقوں میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

    جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شکارکے شوق کی مشق کرنے اور فطری” پلیٹ فارم پر لائسنس کی درخواستیں وصول کرنے کے اجازت نامے کی مدت جمعہ 9/1/2023 کو شروع ہوئی، جو31 جنوری 31/2024 جاری کی۔ شکار کے لائسنس جاری کرنے کا مقصد شکار کو منظم کرنا اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کو مدنظر رکھنا، ضابطوں کے مطابق حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ماحولیاتی نظام سے نکلتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ انہوں نے وضاحت کی کہ پائیدار جنگلی شکار کی مشق میں صرف وہ انواع شامل ہیں جنہیں شکار کرنے کی اجازت ہے اور اس کا اعلان ویب سائٹ اور فطری پلیٹ فارم پر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکام نے انکشاف کیا کہ پرندوں کی 29 اقسام ہیں جن کے شکار کی اجازت ہے، جن میں 24 پرندوں کو 1 ستمبر 2023 سے 30 نومبر 2023 تک موسم خزاں کے دوران شکار کرنے کی اجازت ہے 4 ایسی اقسام ہیں جن کے شکار کی موسم سرما میں یکم دسمبر 2023 سے 31 جنوری 2024 تک اجازت ہے اور اس دوران معدومیت کےخطرسے دوچار پرندوں کے شکارکی اجازت نہیں۔

  • امریکا: خطرناک برمیز سانپوں کے شکار کا سالانہ ایونٹ

    امریکا: خطرناک برمیز سانپوں کے شکار کا سالانہ ایونٹ

    میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں پائتھون کے شکار کا سالانہ ایونٹ کا انعقاد ہوگیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق میامی میں سالانہ ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر موجود حکام کے مطابق پائتھون کے شکار کا یہ مقابلہ آفیشلی مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح سے شروع ہوا جو 15 اگست شام 5 بجے تک جاری رہے ہیں۔

    فرانسیسی سائنسدان نےساسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی


    جس میں فلوریڈا کی مرطوب زمین میں 800 سے زیادہ افراد خطرناک برمیز پائتھون کی تلاش میں مارے مارے پھریں گے۔ آٹھ دنوں تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں سب سے زیادہ سانپ مرنے والوں کو انعام میں ہزاروں ڈالرز ملیں گے۔

    حکام کے مطابق پیشہ ور اور نو آموز شکاریوں میں جو سب سے زیادہ سانپ مارے گاان کے لیے دونوں کیٹیگریوں میں 2500 ڈالرز کا انعام رکھا گیا ہے دونوں کیٹیگریوں کے لیے سب سے لمبے پائتھون کے شکار کے اضافی انعامات بھی ہیں۔

    بھارت: سانپ کے کاٹنے سے دو بھائیوں کی موت

    قواعد و ضوابط کے مطابق ہر پائتھون مردہ ہو اور اگر سانپ کو وحشی طریقے سے مارا گیا یا مقامی سانپ مارا تو شکاری کو نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فلوریڈا کی خاتون اول کیسے ڈی سینٹِس کا کہنا تھا کہ یہ مقابلہ اس لیے اہم ہے کہ شکار کئے جانے والے ہر پائتھون کے سبب یہاں کے مقامی پرندوں، میملوں اور ریپٹائلز کا ایک شکاری کم ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق برمیز پائتھون فلوریڈا کا مقامی سانپ نہیں ہے اور اس کی خوراک پرندوں، میملوں اور دیگر رپٹائلز پر مشتمل ہوتی ہے دی نیشن پارک سروس کی رپورٹ کے مطابق ایورگلیڈز میں پہلا برمی ازگر 1979 میں دیکھا گیا تھا، اور 1990 کی دہائی کے دوران ان کی آبادی میں اضافہ دیکھا گیا تھا-

    جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ یہ سانپ جنوب مشرقی ایشیا کا ہے اور اس کی وجہ سے کئی مقامی نسلوں کی آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بوبکیٹس، ہرن، ریکون، خرگوش اور لومڑی جیسے جانوروں میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ 10 – 20 فٹ لمبے سانپ شکاریوں کے خطرے کے بغیر زندہ رہنے کے قابل ہوتے ہیں۔

    جنوبی فلوریڈا واٹر مینجمنٹ ڈسٹرکٹ کے ایک رکن رون برجیرون نے کہا کہ یہ سانپ قدرتی فوڈ چین کو تباہ کر رہے ہیں، اور آپ کو صحت مند فوڈ چین کے بغیر صحت مند ماحول نہیں مل سکتا ۔

    واضح رہے کہ سالانہ راؤنڈ اپ 2013 میں شروع ہوا تھا، اور ہر سال سینکڑوں سانپوں کے شکاری دس روزہ ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں 2021 میں فلوریڈا پائیتھن چیلنج نے ایورگلیڈز سے 223 برمی پائتھنز کا شکار کیا تھا جبکہ سال 2000 کے بعد سے ایورگلیڈز کی مرطوب زمین کے ماحول سے 17 ہزار سے زائد پائتھون مارے جاچکےہیں-

    لندن: چڑیا گھر کے پنجرے میں مگرمچھ کی بجائے ہینڈ بیگ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

  • وفاقی محتسب  کشمالہ طارق کا کنبہ کچھ گھنٹوں قبل سنگین کار حادثے کا شکار

    وفاقی محتسب  کشمالہ طارق کا کنبہ کچھ گھنٹوں قبل سنگین کار حادثے کا شکار

    وفاقی محتسب  کشمالہ طارق کا کنبہ کچھ گھنٹوں قبل سنگین کار حادثے کا شکار ہوا تھا۔  باغی  ٹی وی کو موصولہ تفصیلات کے مطابق ، یہ خاندان دو کاروں میں لاہور سے اسلام آباد جا رہے  تھا اور دونوں کاروں کو ڈرائیور چلارہے تھے۔  ای 11 ٹریفک سگنل کے قریب ہائی وے کشمیر پر ، ایک طرف سے آنے والی کار فیملی کی اگلی گاڑی سے ٹکرا گئی۔  چوٹیں بھی اس کے شوہر کو لگی  تھیں جو عقبی نشست پر سو رہے تھے اور شیشے کو بکھر کر مارا گیا۔  تاہم انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس بدقسمت حادثے کی وجہ سے کچھ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔  اطلاعات کے مطابق کچھ نجی چینل اکلوتے بیٹے کی تصویر چلارہا ہے جیسے وہ کار چلا رہا ہو۔  باغی ٹی وی نے جانچ پڑتال کی اور اسے بے بنیاد سمجھا اور یہ یقینی ہے کہ پولیس حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے شاہراہ کشمیر سے موٹر وے کے ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرے گی۔  دریں اثنا ٹویٹر الزامات اور الزام تراشی کے کھیل کھل رہا  ہے
    باغی ٹی وی نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہکشمالہ طارق کے شوہر کو چوٹ لگی اور اطلاعات کے مطابق اسکو شیشے لگے جس سے وہ زخمی ہوا. اسلام آباد پولیس ہے مطابق واقعہ میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ہلاک اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطے کی کو شش جاری ہے۔

  • چھانگا مانگا جنگل کے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار عروج پر ، افسران کی ملی بھگت

    چھانگا مانگا جنگل کے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار عروج پر ، افسران کی ملی بھگت

    قصور :-

    چھانگا مانگا جنگل میں غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھانگا مانگا دنیا کا دوسرا بڑا ہاتھ سے لگایا گیا جنگل ہے جس میں مختلف جنگلی جانور بھی پاۓ جاتے ہیں۔
    چھانگا مانگا جنگل کے سفاری پارک میں مبینہ طور پر نایاب ہرنوں اور نایاب تیتروں کا شکار کیا جا رہا ہے۔ ان جانوروں کے شکار پر پابندی کے باوجود بھی قیمتی اور نایاب ہرن کے شکار میں وائلڈ لائف اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ چھانگا مانگا جنگل میں ہرنوں کے ساتھ دوسرے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار بھی کیا جاتا ہے۔ افسران کی ملی بھگت سے جنگلی جانوروں کی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اس اقدام سے جنگلی حیات کے ناپید ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا جنگل کے سفاری پارک میں 300 سے زائد ہرن موجود تھے جن کی تعداد اب 200 سے بھی کم ہو گئی ہے۔
    ضلع قصور کی عوام نے ان شکاریوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔