Baaghi TV

Tag: شکارپور

  • شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،  ایک اہلکار شہید

    شکارپور، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک اہلکار شہید

    شکارپور میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کوٹ شاہو کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او کوٹ شاہو رفیق معرفانی اور فاروق میرانی زخمی ہو گئے۔شہید اہلکار کی شناخت نور محمد بھیو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او رفیق معرفانی اور فاروق میرانی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، ڈاکوؤں نے ایک اور پولیس اہلکار عبدالستار کو اغوا کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی اور پولیس و رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے کچے کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا۔

    سونا مزید مہنگا ہوگیا، تین روز میں فی تولہ 7200 روپے کا اضافہ

    قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

  • کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ

    کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ

    سندھ کے شہر شکارپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوئوں نے مسافر کوچ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شکارپور کے ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ سے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی کوشش کی۔مسافر کوچ کے نہ رکنے پر ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر غلام حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو خانپور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مسافر کوچ کراچی سے کشمور جارہی تھی، واقعے کے بعد مسافروں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مسافروں نے کہا کہ ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے مگر پولیس کی جانب سے کوئی مذمت نہیں کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی شکارپور کی قیادت میں ڈاکوں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے۔

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  • دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    شکارپور میں دو میں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ مدیجی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مویشی چوری کے تنازع پر ناریجا اور خروس برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ شدید زخمی ایک فرد کو سکھر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام کے مطابق مسلح افراد اپنے اپنے علاقے میں مورچہ بند ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے حالات کو کنٹرول میں لینے کے لئے علاقے میں چوکی قائم کر دی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں عارف،غفور ناریجو اور صالح ناریجو شامل ہیں۔

    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جارہا

  • شکار پوروالےسندھ کے طاقتوروں کے ہاتھوں شکارہوگئے

    شکار پوروالےسندھ کے طاقتوروں کے ہاتھوں شکارہوگئے

    شکارپور:شکار پوروالےسندھ کے طاقتوروں کے ہاتھوں شکارہوگئے:  سندھ کے باسیوں کی حالت زار سے پردہ اٹھا کے عوام الناس کی خدمت کے جھوٹے دعووں اور وعدوں کو بے نقاب کردیا ہے ،

     

    شکارپوربائی پاس سے باغی ٹی وی کے نمائندے عبداللہ عبداللہ جو کہ اس وقت وہاں موجود ہیں اور علاقے میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے آثارکا مشاہدہ کررہے ہیں اور ساتھ ہی شکار پور اور گردونواح کے باسیوں کی حالت زار پر بھی نوحہ کناں‌ ہیں‌

     

    عبداللہ عبداللہ نے شکارپوربائی پاس سے اس وقت ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں اور پھراس کے بعد وہاں کے لوگوں کے مسائل جان کرحالات کی عکاسی کی ہے ، ان کی طرف سے وائرل کی جانی والی ویڈیوز میں شکارپوربائی پاس کے گردوںواح کی آبادیاں اور گوٹھوں کے رہنے والے باسیوں کا کہنا ہے کہ ہماری آبادیوں میں سیلاب کاپانی ہے اورہمارے گھر منہدم ہورہےہیں ، ہم حکام کی منتیں کررہے ہیں کہ ہمارے گھروں سے پانی نکالا جائے ،

     

    ان لوگوں کا کہنا تھا کہ نہ تو وہ ہمارے گھروں سے پانی نکال رہے ہیں اور نہ نکالنے دے رہے ہیں ، آخریہ حکمران ایسا کیوں کررہے ہیں ، ہمیں بتایا جائے ہمارا کیا قصور ہے ،

    شکار پور کے ہونے والے شکار لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے عبداللہ عبدالہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ بہت دکھی ہیں ، ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کھانے پینے کےلیے کچھ نہ دیں مگرہمارے گھروں سے پانی تو نکالیں یا نکالنے دیں ، یہ ہمارا سب کچھ ہے جو ایک ایک کرکے منہدم ہورہے ہیں ، عبداللہ عبداللہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اس سے بڑھ کرپاکستان میں کسی طبقے کی بے بسی اور بدحالی اس سےپہلے نہیں دیکھی،

    ادھر سندھ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، گوٹھ ڈوب گئے اور سیلابی ریلے اپنے ساتھ سڑکیں بھی بہا لے گئے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے متاثرین کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

    شکارپور کا 800 گھروں پرمشتمل فقیر گوٹھ سیلاب نے اجاڑ ڈالا، گوٹھ ہر طرف سے دلدل اور کیچڑ سے بھرا ہوا ہے، سیلابی ریلہ تباہی مچاتے ہوئے اپنے ساتھ سڑکیں بھی بہا لے گیا جس کے باعث متاثرین کے لیے گاؤں سے باہر نکلنے کا راستہ نہیں رہا۔

    پنجال شیخ میں مکانات ایک ایک کر کے منہدم ہونے لگے، کیونکہ موسلا دھار بارش نے چھوٹے سے جنوبی پاکستانی گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس کے اردگرد کے کھیتوں کے وسیع رقبے میں پانی بھر گیا۔

    اس ماہ تقریباً دو ہفتوں کی مسلسل بارشوں کے بعد، تباہ شدہ دیواروں، ملبے اور لوگوں کے سامان کے ڈھیروں کے علاوہ کچھ نہیں بچا تھا جو کہ بھورے سیلابی پانی اور مٹی کے تالابوں میں سے باہر نکل رہے تھے۔

    بدترین مون سون سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں لوگوں میں شامل ہیں، جس نے جون میں بارش شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 10 لاکھ مکانات کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے اور 1,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔“جب بارش شروع ہوئی تو ہر طرف تباہی پھیل گئی۔”بارشوں نے ایک ایک کرکے “سارا گاؤں ہی مٹا دیا گیا ہے۔”

     

    دوسری طرف اس وقت سندھ میں گڈوبیراج پراونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مزید بلند ہورہی ہے، لوگ پریشان ہیں اورانتظامیہ کو کچھ سوجھ بوجھ دکھائی نہیں دے رہی کہ اب کس طرح عوام الناس کی مدد کی جانی چاہیے

  • اپنے ہی گراتے ہیں‌ نشمین پہ بجلیاں‌،  شکارپور، دوران آپریشن ڈاکوؤں کو پولیس والے ہی حساس معلومات دیتے رہے

    اپنے ہی گراتے ہیں‌ نشمین پہ بجلیاں‌، شکارپور، دوران آپریشن ڈاکوؤں کو پولیس والے ہی حساس معلومات دیتے رہے

    شکارپور: اپنے ہی گراتے ہیں‌ نشمین پہ بجلیاں‌، شکارپور، دوران آپریشن ڈاکوؤں کو پولیس والے ہی حساس معلومات دیتے رہے سندھ کے شہر شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ناکامی کے محرکات سامنے آگئے۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے رپورٹ پر 50 پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کردیا۔

    2 نامعلوم افراد کی نعشوں سے کھلبلی مچ گئی ، لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ، کہاں سے ملی ہیں‌ یہ نعشیں ، خبر آگئی

    تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 50 پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق ضلع بدر ہونے والوں میں 9 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی شامل ہیں، سزا پانے والوں میں 6 ہیڈ کانسٹیبل، 24 پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

    آسمان گرا نہ زمین پھٹی مریدکے میں سنگدل باپ نے دوسری شادی کی خاطر اپنی دوبیٹیوں کو قتل کردیا 

    پولیس اہلکاروں پر شکارپور میں تعیناتی کی 3 سال کی پابندی ہے، مزید شواہد ملنے پر تمام اہلکاروں کو برطرف کیا جائے گا۔ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ ضلع بدر پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے اور منشیات فروشوں سے بھتہ بھی لیتے تھے۔

    بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

    ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے بتایا ہےکہ اہلکار ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔یاد رہے کہ شکارپور میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

  • معصوم بچہ ویکسین نہ ملنے سے مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔۔۔

    معصوم بچہ ویکسین نہ ملنے سے مر گیا لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔۔۔

    شکارپور کے گاؤں داؤد ابڑو کے رہائشی محنت کش صفدر ابڑو کا 10 سالہ بیٹا میر حسن ویکسین نہ ملنے پر کمشنر آفیس کے سامنے فرش پر تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔بچے کی موت پر غم سے نڈھال والد کا کہنا تھا کہ بچے کو شکارپور، سلطان کوٹ اور دیگر مقامات پر لے کر گئے لیکن داد رسی نہ ہو سکی۔ دوسری جانب اے آر وی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نور الدین قاضی کا کہنا تھا کہ شکارپور، جیکب آباد سمیت ڈویژن بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین نہ ملنے سے مرض بگڑ چکا تھا اس نے اب دو دن ہی زندہ رہنا تھا کیوں کہ اس کا اثر10 سالہ میر حسن کے دماغ پر ہو چکا تھا۔

    ویسے تو دس سالہ میر حسن نے تو بڑے ہو کر بھی مر ہی جانا تھا . اسی لیے گزشتہ روز بلاول کو پریس کانفرنس میں خورشید شاہ کا رونا تو یاد رہا ۔ جمہوریت میں خطرے پڑ چکی ہے یہ بتانا تو یاد رہا ۔ مگر وہ یہ ضرور بھول گئے کہ ان کی اس لولی لنگڑی ، کرپٹ اور نکمی حکومت کی بدولت میر حسن جیسے بچوں کی زندگیا ں داو پر لگی ہوئی ہیں ۔ بلاول ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ سندھ میں ان کی بادشاہت دہائیوں سے چلتی آرہی اور اسی حکومت کی بدولت عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

    لوگ کہتے ہیں کہ کیسا صوبہ اور کیسی حکومت ہے جہاں لوگ اس لئے مر جاتے ہیں کہ کتا کاٹ لے تو ہسپتالوں میں ویکسین نہیں ملتی۔ مگر لوگوں کو کیا پتہ جمہوریت کیا ہوتی ہے ۔ جمہوریت کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے خون دینا پڑتا ہے ۔کل کو جب بلاول اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے تب عوام کو پتہ چلے گا کہ جمہوریت بہترین انتقام کیوں ہے ۔ سندھ میں لبرل سیکولر ترقی پسند پروگریسو پیپلزپارٹی کی دہاییوں سے حکومت ہے۔ مگر سندھ اور سندھیوں کے حالات زندگی بدلنے میں پیپلز پارٹی بری طرح ناکام رہی ہے ۔ مگر تمام جیالے لیڈروں نے اپنی قسمت ضرور بدل لی ہے ۔ شاید ہی کوئی وزیر ہو جس کی دبئی میں پراپرٹی نہ ہو ۔ شاید ہی کوئی وزیر ہو جس پر کرپشن کا الزام نہ ہو ۔ معذرت کے ساتھ جس طرح پیپلز پارٹی نے بھٹو کا نام زندہ رکھا ہوا ہے اس سے تو بہتر تھا بھٹو پیدا ہوتے ساتھ ہی مر جاتا ۔ کیونکہ تھر میں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں ۔ مگر بھٹو زندہ رہتا ہے ۔

    مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

    سندھ چاہے ایڈز زدہ ہو جائے مگر بھٹو اور بھٹو خاندان کو کچھ نہیں ہونا چاہیئے ۔ کیونکہ جمہوریت کے لیے بھٹو خاندان نے قربانیاں دیں ہیں ۔ یہ صرف ان کا ہی حق ہے کہ سندھ پر وہ حکومت کریں ۔ چاہیے سندھی سسک سسک کر مرجائیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اس ملک کو فیصلہ کرنا ہوگا ۔ کب تک بھٹو ، شریف ، زرداری ، فضل الرحمان ، اچکزئی ، باچا خان ، ان جاگیرداروں اور وڈیروں کی اولادوں کی غلامیاں کرتے رہیں گے ۔ ان غلامی کی زنجیروں کو توڑیں اور ان خاندانوں اور لیڈروں کو نشان عبرت بنا دیں ۔ سندھیوں اور اس ملک کی غریب عوام کے پاس اب صرف کھونے کے لیے غلامی کی زنجیریں باقی رہ گئیں ہیں ۔ یہ غلامی کی زنجیریں توڑیں ۔ اور اس اشرفیہ کو غارت کردیں ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    یوٹیوب چینل سکرائب کریں

    https://www.youtube.com/c/superteamks

    فیس بک پروفائل

    https://www.facebook.com/sheikh.naveed.9

    ٹویٹر پر فالو کریں